اسلام آباد : وفاقی وزیر نے شیزا فاطمہ نے "اسمارٹ فون سب کے لیے” پالیسی کے تحت تمام شہریوں کو آسان اقساط پر اسمارٹ فونز فراہم کرنے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ایک پالیسی تیار کر رہی ہے جس کے تحت عوام کو آسان اقساط پر موبائل فون فراہم کیے جائیں گے، تاکہ ہر فرد ڈیجیٹل دنیا کا حصہ بن سکے۔
پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ہنر اور تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حکومتی وژن کا حصہ ہیں، اس وژن کے حصے کے طور پر سستی اسمارٹ فونز کے ذریعے ڈیجیٹل رسائی جامع سیکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں، طلباء اور خواتین کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے جوڑنا وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت نوجوانوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بائیک اسکیم : 100,000 روپے حاصل کرنے کا مکمل طریقہ
شیزا فاطمہ نے ڈیجیٹل تربیتی پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بتایا DigiSkills پروگرام کے تحت ایک سال کے اندر 100,000 نوجوانوں کو تربیت دی گئی، اور حکومت نے اس سال 10 لاکھ طلباء کو مصنوعی ذہانت (AI) میں تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام عوامی مقامات کو خواتین کے لیے محفوظ بنایا گیا ہے تاکہ وہ ملک کی قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات