Tag: شیعہ تنظیموں

  • شیعہ تنظیموں کا زائرین کے زمینی راستے کے حصول کیلئے احتجاج کا فیصلہ

    شیعہ تنظیموں کا زائرین کے زمینی راستے کے حصول کیلئے احتجاج کا فیصلہ

    اسلام آباد(4 اگست 2025): شیعہ تنظیموں نے زائرین کے زمینی راستے کے حصول کیلئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد شیعہ تنظیموں نے زائرین کے زمینی راستے کے حصول کیلئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک گیر احتجاج سمیت دیگر فیصلوں کا اعلان پریس کانفرنس میں آج شام تک کیا جائے گا، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما آج شام پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

    عراق جانے والے زائرین (اربعین) کیلیے خصوصی فلائٹ آپریشن کا اعلان

    دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین نے پہلے ہی احتجاجی مارچ کا اعلان کردیا ہے، وہ 6 اگست سے اپنے احتجاج کا آغاز کرے گی۔

    واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کا دو روزہ طویل مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ختم ہوگیا، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما آج شام پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

    یاد رہے کہ 27 جولائی 2025 کو پاکستانی حکومت کی جانب سے اربعین کے لیے زمینی راستے سے زیارات پر ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وفاقی وزیر داخلہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے زیارات پر ایران اور عراق جا سکیں گے، زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزیر داخلہ نے بتایا تھا کہ یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا اور پابندی کا فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/iran-iraq-pakistani-zaireen-mohsin-naqvi-27-july-2025/

  • شیعہ تنظیموں کا آج یوم سوگ، احتجاجی دھرنے جاری

    شیعہ تنظیموں کا آج یوم سوگ، احتجاجی دھرنے جاری

    کراچی : سانحہ شکار پور کے بعد آج سندھ بھر میں یومِ سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے، المناک سانحے کے خلاف مجلس وحدت المسلمین سمیت دیگر شیعہ تنظیموں کی کال پر سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور دھرنے دیئے جارہے ہیں۔

    سانحہ شکار پور کیخلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلی اور دھرنے جاری ہے، ایم ڈبلیو ایم، جعفر الائنس سمیت دیگر تنظیمیں آج ملک بھر میں یوم سوگ منارہی ہیں ۔

    کراچی میں اسٹارگیٹ، نمائش چورنگی اور شاہراہ پاکستان سمیت اہم شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے جاری ہے، جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہیں جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

    سانحے شکار پور کے خلاف تین روزہ سوگ کے اعلان کے بعد مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دھرنے دیئے جارہے ہیں، شیعہ علماء کی اپیل پر نوابشاہ میں سوگ کا سما جبکہ چھوٹے بڑے علاقے اہم تجارتی مارکٹیں بند اور ٹرانسپورٹ بھی بند ہیں۔

    جیکب آباد،گڑھی خیرو نوشہروفیروز، محراب پور سمیت ضلع بھرمیں مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے، گھوٹکی میر پور ماتھیلو ڈہرکی ہڑتال کے باعث نجی اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کردی گئی۔

    لاڑکانہ میں شیعہ علمائے کونسل، وحدت المسلمین، آئی ایس او سمیت دیگر تنظیموں نے مختلف چوراہوں پر سانحے کیخلاف صدائے احتجاج  بلند کیا اور ناقص سیکیورٹی ، سہولیات کے فقدان پر سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، جیکب آباد میں سانحہ کیخلاف احتجاجی جلوس نے ڈی سی چوک پہنچ کردھرنا دیا، مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    سانحہ شکارپور پر سکھر، خیرپور، دادو، ٹھٹہ ،جامشورو اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں احتجاجی ریلی اور دھرنے دئیے جارہے ہیں۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی آج یوم سوگ اور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کے لئے پانچ پانچ لاکھ اور زخمیوں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ شکار پور پر مختلف تنظیموں کی جانب سے آج یوم سوگ منانے کے اعلان کی حمایت کی ہے اور پاکستان بھر میں عوام سے کہا ہے کہ وہ سانحہ شکارپور کے سوگ میں بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور سیاہ پرچم لہرائیں۔

    لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ سانحہ شکار پور وزیرِاعظم نواز شریف کی کراچی میں موجودگی کے دوران پیش آیا مگر انہوں نے پریس بریفنگ میں شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح نواز شریف نے اپنے عزائم ظاہر کر دیئے ہیں۔

    علامہ امین شہیدی نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، مجلس وحدت المسلمین اور جعفریہ الائنس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔