Tag: شیعہ علماء

  • وزیراعلیٰ سندھ نےگرفتار مظاہرین کورہا کرنے کا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نےگرفتار مظاہرین کورہا کرنے کا حکم دے دیا

    کراچی : آج نمائش اورملیر کے علاقوں میں شیعہ رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کے لیے مظاہرہ کرنے والے افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جنہیں وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر رہا کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شیعہ رہنماؤں فیصل رضا عابدی اور مرزا یوسف حسین کی گرفتاریوں کے بعد متحدہ وحدت المسلمین کی جانب گزشتہ شب نمائش چورنگی اور آج علی الصبح ملیر 15 پر نیشنل ہائی وے پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو گیا گرفتاریوں کے مظاہرہ کرنے والے افراد کو مظاہرین کورہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے آج شیعہ علماءکے وفد نے ملاقات کی اور شیعہ کمیونٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے نمائش اور ملیر سے گرفتار کیے گیے مظاہرین کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق دوران ملاقات وزیر اعلیٰ سندھ نے شیعہ علماء کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر فیصل رضا عابدی اسلحہ لائسنس دکھا دیں تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا ہر ملزم کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ مولانا یوسف مرزا کو اشتعال انگیز تقاریر کر کے لوگوں کو اکسانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے،مرزا صاحب اپنی ضمانت کروائیں،تو چھوڑا جا سکتا ہے تا ہم ان کو ضمانت کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔

    وزیراعلیٰمراد علی شاہ نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت سندھ کسی مخصوص گروہ کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے، مجرم کا تعلق کسی بھی گروہ،مذہب اور مسلک سے ہو قانون کے مطابق عمل ہو گا کسی بھی شخص کو کراچی کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

  • گھناؤنی سازش کےتحت شیعہ سنی فسادات کروائےجارہے ہیں،شیعہ علماء

    گھناؤنی سازش کےتحت شیعہ سنی فسادات کروائےجارہے ہیں،شیعہ علماء

    کراچی : کراچی میں شعیہ تنظیموں کے رہنماؤں نے شیعہ کمیونیٹی کے افراد کی گرفتاریوں اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی۔

    جعفریہ الائنس کےسربراہ اوررہنماایم ڈبلیوایم علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ گھناؤنی سازش کے ذریعے شیعہ سنی فسادات پیدا کیے جارہے ہیں،حالانکہ شیعہ سنی بھائیوں میں کوئی اختلاف یا جھگڑا نہیں یہ کوئی تیسرا فریق ہے جو سازش کررہا ہے تا کہ پاکستان میں اتھاد بین المسلمین پارہ پارہ ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی حضرات کی ٹارگٹ کلنگ میں ایک ہی قسم کا اسلحہ استعمال ہورہا ہے اور ایک ہی طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ شیعہ سنی فسادات کے پیچھے کوئی تیسرا فریق شامل ہے۔

    اس موقع پر سابق سینیٹرعلامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت شیعہ سنی کو لڑوانے کی سازشوں کا فوری نوٹس لے،اہل تشیعہ پاکستان سے محبت کرتے ہیں یہ ہماری دھرتی ماں ہے اس میں عدم استحکام ہمارے مفاد میں نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل رضا عابدی اور علامہ مرزا یوسف حسین دہشت گرد نہیں محب وطن ہیں ہم نے کال دی تو ملت جعفریہ سڑکوں پر ہوگی۔