Tag: شیف

  • ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ زندگی گزارنے والے بچے جلد ماہر شیف بن جائیں گے، ویڈیو رپورٹ

    ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ زندگی گزارنے والے بچے جلد ماہر شیف بن جائیں گے، ویڈیو رپورٹ

    ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ زندگی گزارنے والے بچے جلد سیکھنے میں ماہر اور کچھ کر دکھانے کی جستجو رکھتے ہیں۔ اس دنیا سے جڑے کچھ انمول ہیروں نے شیف بننے کا خواب سجایا ہے۔

    دعا شاہد اپنا کچن کھولنا چاہتی ہیں تاکہ ذائقہ دار پکوانوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کا دل جیت سکیں، ان کے اندر ٹیم لیڈر بننے کے تمام گُر موجود ہیں۔ ایسے ہی عنزیلہ مقصود کا بھی ایک ہی مقصد ہے ورلڈ کلاس شیف بننا۔ اپنی دھن میں مگن، دنیا کو جیتنے کے عزم کے ساتھ۔


    ایک دن میں 14 ٹاوی سرجریز کر کے پشاور نے سربیا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا


    ان بچوں کے انسٹرکٹر کا کہنا ہے کہ ماہرانہ تربیت حاصل کرنا ان اسپیشل بچوں کے لیے ایک چیلنج ہے جسے انھوں نے قبول کیا ہے۔ چہرے پر مسکراہٹ، آنکھوں میں شرارت، خوشیاں بکھیرنا، یہ بچے معاشرے میں بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کے منازل طے کر رہے ہیں۔ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ زندگی گزارنے والے یہ بچے عملی زندگی میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مشہور شیف کو ڈرون حملے میں قتل کر دیا

    اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مشہور شیف کو ڈرون حملے میں قتل کر دیا

    غزہ: اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مشہور شیف محمود المدھون کو ڈرون حملے میں قتل کر دیا۔

    الجزیرہ کے مطابق ہفتے کے روز امدادی گروپ ’غزہ سوپ کچن‘ کے شیف اور شریک بانی محمود المدھون اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید کر دیے گئے۔

    امدادی گروپ کے مطابق ہفتے کی صبح ایک اسرائیلی ڈرون محلے پر منڈلا رہا تھا، جو کمال عدوان اسپتال سے شیف محمود کے نکلنے کا انتظار کر رہا تھا، جیسے ہی وہ باہر نکلے انھیں نشانہ بنایا گیا۔

    امدادی گروپ نے کہا ’’ہمیں یقین ہے کہ شیف کو بیت لاحیہ میں مصیبتوں میں محصور کمال عدوان اسپتال کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کی غیر متزلزل لگن کی وجہ سے مارا گیا، محمود ایک لائف لائن تھے، جو نسلی کشی کی راہ میں کھڑے تھے۔‘‘

    خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے 6 اکتوبر سے شمالی غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے، اور خوراک، پانی اور ادویات کے داخلے کو روک رکھا ہے، صہیونی فورسز کی جانب سے کمال عدوان اسپتال پر بمباری کی جا رہی ہے، تاکہ فلسطینی یہاں سے نکل جائیں۔

    2024 میں فلسطین کو کن ممالک نے تسلیم کیا؟

    غزہ سوپ کچن نے بتایا کہ محمود نے اپنے پیچھے 7 بچے چھوڑے ہیں، جن میں سب سے چھوٹا دو ہفتے کا ہے، اور سب سے بڑا اسپتال میں زیر علاج ہے، جو اسرائیلی کواڈ کاپٹر کے حملے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔

    دریں اثںا، اسرائیلی فوج نے خوراک اور انسانی بنیادوں پر امداد تقسیم کرنے والے ادارے ’ورلڈ سنٹرل کچن‘ کے 3 کارکنوں کو بھی قتل کر دیا ہے، جو ایک گاڑی میں سوار تھے ۔ ’ورلڈ سنٹرل کچن‘ کے 7 کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے اسی طرح نشانہ بنا کر ماہ اپریل کے دوران غزہ کی پٹی پر قتل کر دیا تھا، جس کے بعد یہ امریکی ادارہ احتجاج کے طور پر کام چھوڑ کر واپس چلا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gaza Soup Kitchen (@gazasoupkitchen)

  • معروف خاتون شیف دریا میں ڈوب کر جاں بحق

    معروف خاتون شیف دریا میں ڈوب کر جاں بحق

    معروف اور ایوارڈ یافتہ امریکی خاتون شیف ناؤمی پومرائے دریا میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئیں، جن کی لاش کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 49 سالہ ناؤمی پومرائے کی لاش امریکی ریاست اوریگون میں دریا سے نکال لی گئی جس کے بعد ان کے اہلخانہ کو بھی اس حوالے سے مطلع کردیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ معروف امریکی شیف گزشتہ ہفتے اپنے شوہر کے ساتھ دریا میں ٹیوبنگ میں مصروف تھیں، اس دوران انہیں حادثہ پیش آیا، جو ان کی موت کا سبب بنا۔

    امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے معروف شیف ناؤمی پومرائے کے شوہر کا کہنا تھا کہ پانی کے نیچے موجود ایک شاخ کے باعث افسوسناک حادثہ رونما ہوا۔

    یورپ میں قیامت خیز گرمی، شہریوں کو وارننگ جاری!

    رپورٹ کے مطابق معروف امریکی شیف ناؤمی پومرائے کا ایک ریسٹورنٹ بھی ہے، انہوں نے سوگواروں میں شوہر اور بیٹی کو چھوڑا ہے۔

  • تنخواہ کے جھگڑے پر طیش میں آئے باورچی کا انوکھا انتقام

    لندن: برطانیہ میں ایک باورچی نے مالک سے تنخواہ اور چھٹی کے معاملے پر جھگڑے کے بعد سیخ پا ہو کر ریستوران کے کچن میں لال بیگ چھوڑ دیے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ایک پب اور ریستوران میں 25 سالہ شیف کا مالک سے جھگڑا ہوا جس کی وجہ چھٹی اور تنخواہ کا معاملہ تھا۔

    جھگڑے کے بعد شیف ملازمت چھوڑ کر چلا گیا، تاہم 2 دن بعد وہ رات کے اندھیرے میں چپکے سے واپس آیا اور کچن میں 20 کے قریب لال بیگ چھوڑ دیے۔

    شیف کی یہ حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔

    مالک کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے وقت شیف نے اس حرکت کی دھمکی بھی دی تھی تاہم اس نے اسے سنجیدگی سے نہیں لیا۔

    واقعے کے بعد مالک نے پیسٹ کنٹرول کو طلب کیا جنہوں نے کچن کی مکمل صفائی کی، اس دوران ریستوران کو ایک روز کے لیے بند بھی کرنا پڑا۔

    مالک کا کہنا ہے کہ ایک روز کے لیے ریستوران بند کرنے کی وجہ سے اسے 20 ہزار پاؤنڈز (62 لاکھ 54 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) کا نقصان اٹھانا پڑا۔

    واقعے کی پولیس کو بھی اطلاع دی گئی، پولیس کے مطابق نوجوان شیف کو 17 ماہ جیل کی سزا ہوسکتی ہے، جبکہ اس کا لائسنس بھی 2 سال کے لیے معطل کیا جاسکتا ہے۔

  • کٹی ہوئی مچھلی زندہ ہوگئی، حیرت انگیز ویڈیو

    سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ کٹی ہوئی مچھلی اچانک زندہ ہوجاتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر مچھلی پکانے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بڑی مچھلی کا کٹا ہوا سر  ہے جسے کھانے کے لیے پیش کیا جانا تھا۔

    لیکن شک کے بنا پر شیف نے چیک کرنے کا فیصلہ کیا کہ مچھلی زندہ ہے یا نہیں، جس کے لیے اس کے منہ میں ایک بوتل رکھتے ہیں۔

    https://twitter.com/ViciousVideos/status/1610246345104789505?s=20&t=RPDKyaVS8AK9m0v6vXWeFg

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کٹی ہوئی مچھلی اس کین پر جھپٹی ہے، شیف کی حاضر دماغی سے ریستوران ایک بڑے نقصان سے بچ جاتا ہے۔

  • لاک ڈاؤن: ‘ریستوران کا کھانا گھر کے کھانے سے زیادہ محفوظ ہے’

    لاک ڈاؤن: ‘ریستوران کا کھانا گھر کے کھانے سے زیادہ محفوظ ہے’

    پیرس: فرانس کے ایک مشہور شیف نے لاک ڈاؤن کے دوران گھر اور ریستوران میں کھانا کھانے کا موازنہ کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے ایک بڑے شیف نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران ریستوران میں کھانا کھانا گھر میں کھانے سے زیادہ محفوظ ہے۔

    شیف آلین ڈوکاس کا کہنا تھا کہ چھوٹی مارکیٹوں میں جانے والے لوگ کرونا وائرس کے خطرے سے دوچار رہتے ہیں، کیوں کہ وہاں لوگوں کی بھیڑ رہتی ہے اور لوگ ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہوتے ہیں، اس کے علاوہ خریدی جانے والی چیزوں کو سب ہاتھ لگا رہے ہوتے ہیں۔

    فرانس: کرونا وائرس کا بحری جہاز پر حملہ، 50 فوجی اہل کار شکار

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پوری دنیا میں ریستوران بند کیے جا چکے ہیں، تاہم کئی ایسے بھی ہیں جو پارسل آفر کر رہے ہیں، شیف ڈوکاس کے 7 ممالک میں 34 ریسٹورنٹس چل رہے ہیں، اور انھیں 17 مشلین اسٹارز بھی مل چکے ہیں۔

    شیف ڈوکاس نے کہا کہ ریستوران میں کھانا زیادہ بہتر ہے، کیوں کہ ریستوران میں گھر سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بھی ان کے دعوے کا نوٹس لے لیا ہے اور امکان ہے کہ 2 اور 20 جون کے درمیان ریستوران کو پھر سے کھولنے کی اجازت مل جائے، کیوں کہ موجودہ بندش ریستوران کے لیے تباہ کن ہے۔

    خیال رہے کہ کیفے اور ریستوران فرانسیسی ثقافت کا اہم ترین حصہ ہیں، لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 6 ہفتوں سے لاک ڈاؤن کے باعث بند پڑے ہیں۔ ادھر فرانس میں 22,614 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

  • دبئی کے مینا بازار کا مشہور بریانی والا

    دبئی کے مینا بازار کا مشہور بریانی والا

    متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہزاروں پاکستانی موجود ہیں جو وہاں پر مختلف کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہیں، انہی میں سے ایک لیاری کا علی محمد بھی ہے جس کی بریانی علاقے میں نہایت مشہور ہے۔

    پاک لیاری نام کے اس ریستوران کی خاص شے بریانی ہے۔ اس ریستوران کا باورچی علی محمد ہے جو کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھتا ہے۔

    52 سالہ علی محمد سنہ 1986 سے کھانے پکانے کا کام سرانجام دے رہا ہے، لیاری میں اس کی کچن سروس مختلف تقریبات اور شادیوں میں کھانا فراہم کرتی تھی۔

    بعد ازاں علی محمد دبئی آگیا، یہاں بھی وہ اسی شعبے سے منسلک ہے اور اس کے ہاتھ کی ذائقہ دار بریانی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوتی ہے۔

    علی اپنے گھر کا واحد کفیل ہے، اپنے والد اور بڑے بھائی کی وفات کے بعد وہی اپنے اور اپنے بھائی کی بیوی بچوں کی ذمہ داری اٹھا رہا ہے۔

    وہ بتاتا ہے کہ اس کے والدین اسے اعلیٰ تعلیم دلوانا چاہتے تھے لیکن اسے پڑھائی کا کوئی شوق نہیں تھا۔ وہ اسکول سے بھاگ کر دوستوں سے ساتھ کھیلنے چلا جاتا تھا، تاہم اب اسے نہایت قلق ہوتا ہے کہ اس نے تعلیم کیوں نہ حاصل کی۔

    اس کا مداوا وہ اس طرح کر رہا ہے کہ اپنی دونوں بیٹیوں اور بیٹے کو اعلیٰ تعلیم دلوا رہا ہے۔

    دبئی میں علی کی بریانی نہایت مقبول ہے اور اسے بہترین بریانی کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ وہ کہتا ہے، ’دنیا میں ہزاروں لوگ بریانی بناتے ہیں، میں بھی وہی اجزا اور اشیا استعمال کرتا ہوں۔ یہ خدا کی مہربانی ہے کہ اس نے اسے اس قدر ذائقہ دار بنا دیا کہ اس کی وجہ سے میں بے حد خوش اور خوشحال ہوں‘۔