Tag: شیفالی جریوالا

  • شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف

    شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف

    بھارت کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا جو 42 برس کی عمر میں اچانک دنیا سے کوچ کرگئیں، اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، تاہم اب اس واقعے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی اور اس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوا، شیفالی اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ تھیں جس وقت ان کی طبیعت بگڑی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق شیفالی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا، تاہم اس انجیکشن کا اس واقعے میں کیا کردار تھا اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کروا رہی تھیں جس میں وٹامن سی اور گلوٹاثیون شامل تھے۔ یہ مواد عام طور پر رنگت گوری کرنے اور ڈیٹوکس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت کے سلسلے میں 10بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں، ممکنہ طور پر حتمی پوسٹ مارٹم 2 یا 3 دنوں میں متوقع ہے، موت کی حتمی وجہ کا علم تب ہی ہوسکے گا جب تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ آجائے گی۔

    شیفالی کی آخری پوسٹ نے تہلکہ مچادیا

    بھارتی اداکارہ شیفالی نے اپنی آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے آنجہانی دوست اور بگ باس کے ساتھ کو یاد کیا تھا جس نے ہلچل مچادی۔

    کانٹا لگا گرل شیفالی ایکس پر کچھ عرصے سے غیرفعال تھیں، تاہم ان کی آخری پوسٹ 2 ستمبر 2024 کو کی گئی تھی، 2021 میں سدھارتھ شکلا کی موت اسی تاریخ کو ہوئی تھی، 40 سال کی عمر میں سدھارتھ دل کا دورہ پڑنے کے سبب چل بسے تھے۔

    آنجہانی شیفالی نے 2024 میں کے اواخر میں کی گئی اپنی آخری ایکس پوسٹ شیئر کی تھی، انھوں نے سدھارتھ شکلا کے ہمراہ بگ باس کے سیٹ پر لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔

    سوشل میڈیا کی اس پوسٹ میں شیفالی اور سدھارتھ کی بگ باس 13 ہاؤس کی ایک تصویر اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں وہ گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔

    شیفالی اس تصویر میں مسکراتی نظر آرہی ہی، انھوں نے ایکس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ‘آج تمہیں یاد کر رہی ہوں میرے دوست سدھارتھ شکلا’۔

    بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا گزشتہ دنوں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں، اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی تھی کہ جب انھیں اسپتال لایا گیا تو وہ مرچکی تھیں۔

    شیفالی جریوالا کی اچانک موت کی خبر نے بھارتی شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا تھا اور اکثر لوگ کافی حیرانی کا اظہار بھی کررہے تھے۔

    ’کانٹا لگا‘ سے مشہور ہونے والی شیفالی جریوالا چل بسیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ممبئی پولیس نے بتایا تھا کہ ہمیں ان کی موت کے بارے میں رات 1 بجے اطلاع ملی، شیفالی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کوپر اسپتال بھیج دی گئی ہے، شیفالی کی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں۔

  • شیفالی کی مرنے والے دوست کےلیے آخری پوسٹ نے تہلکہ مچادیا

    شیفالی کی مرنے والے دوست کےلیے آخری پوسٹ نے تہلکہ مچادیا

    بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا نے اپنی آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے آنجہانی دوست اور بگ باس کے ساتھ کو یاد کیا تھا جس نے ہلچل مچادی۔

    کانٹا لگا گرل شیفالی ایکس پر کچھ عرصے سے غیرفعال تھیں، تاہم ان کی آخری پوسٹ 2 ستمبر 2024 کو کی گئی تھی، 2021 میں سدھارتھ شکلا کی موت اسی تاریخ کو ہوئی تھی، 40 سال کی عمر میں سدھارتھ دل کا دورہ پڑنے کے سبب چل بسے تھے۔

    آنجہانی شیفالی نے 2024 میں کے اواخر میں کی گئی اپنی آخری ایکس پوسٹ شیئر کی تھی، انھوں نے سدھارتھ شکلا کے ہمراہ بگ باس کے سیٹ پر لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔

    سوشل میڈیا کی اس پوسٹ میں شیفالی اور سدھارتھ کی بگ باس 13 ہاؤس کی ایک تصویر اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں وہ گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔

    شیفالی اس تصویر میں مسکراتی نظر آرہی ہی، انھوں نے ایکس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘آج تمہیں یاد کر رہی ہوں میرے دوست سدھارتھ شکلا’۔

    بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا گزشتہ دنوں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں، اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی تھی کہ جب انھیں اسپتال لایا گیا تو وہ مرچکی تھیں۔

    شیفالی جریوالا کی اچانک موت کی خبر نے بھارتی شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا تھا اور اکثر لوگ کافی حیرانی کا اظہار بھی کررہے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ممبئی پولیس نے بتایا تھا کہ ہمیں ان کی موت کے بارے میں رات 1 بجے اطلاع ملی، شیفالی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کوپر اسپتال بھیج دی گئی ہے، شیفالی کی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/shefali-jariwala-10-months-old-interview-viral/

  • شیفالی جریوالا کی موت سے ایک گھنٹے قبل کیا دیکھا؟ سوسائٹی کے گارڈ کے انکشافات

    شیفالی جریوالا کی موت سے ایک گھنٹے قبل کیا دیکھا؟ سوسائٹی کے گارڈ کے انکشافات

    اداکارہ اور گانے ’کانٹا لگا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالا نے ان کی موت سے متعلق سوسائٹی کے گارڈ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔

    بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں، اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی تھی کہ جب انہیں اسپتال لایا گیا تو وہ مرچکی تھیں۔

    شیفالی جریوالا کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا ہے۔

    تاہم سیکیورٹی گارڈ شتروگھن نے کہا کہ جس رات شیفالی کا انتقال ہوا اس رات ان کی رہائشی سوسائٹی میں ڈیوٹی پر موجود تھا۔

    یہ پڑھیں: ’کانٹا لگا‘ سے مشہور ہونے والی شیفالی جریوالا چل بسیں

    سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ شیفالی کو رات ساڑھے 10 بجے کے قریب اسپتال لے جایا گیا لیکن اس سے ایک گھنٹے قبل ان کے شوہر پیراگ تیاگی موٹر سائیکل پر سوسائٹی میں آئے تھے اور میں نے ہی دروازہ کھولا تھا۔

      گارڈ نے مزید بتایا کہ ’ شیفالی کو اسپتال لے جانے کے بعد ایک شخص سوسائٹی میں موٹر سائیکل پر آیا  تھا جو بظاہر ان کا دوست لگ رہا تھا، اس شخص نے ہمیں بتایا کہ شیفالی اب نہیں رہی، جب ہم نے سنا تو ہمیں یقین نہیں آیا کیوں کہ ہم نے میڈم کو پرسوں ہی دیکھا تھا‘۔

    گارڈ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل پرسوں شام کے وقت شیفالی اور پیراگ اپنے پالتو کتے کے ساتھ سوسائٹی کے احاطے میں چہل قدمی کررہے تھے، گزشتہ شپ شیفالی کو اسپتال لے جانے کے فوراً بعد پولیس کی ٹیمیں اور فارنزک یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، شیفالی کے گھر کے باہر کل رات سے ہی 2 موبائل فارنزک یونٹ کی گاڑیاں موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ شیفالی کی اچانک موت کیسے ہوئی؟ پولیس نے تفتیش شروع کر دی

    واضح رہے کہ شیفالی 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہٹ میوزک ویڈیو ’کانٹا لگا‘ میں ڈانس کرکے مشہور ہوئی تھیں۔

    انہوں نے سلمان خان اور اکشے کمار کی فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ کے آئٹم سانگ میں شامل ہوئی تھیں۔

    شیفالی نے مقبول رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس میں حصہ لیا، حالیہ برسوں میں وہ سوشل میڈیا پر متحرک رہیں، اکثر گلیمرس اور سنسنی خیز تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جنہوں نے انہیں لائم لائٹ میں رکھا اور لاکھوں مداحوں سے ان کو جوڑ دیا۔