Tag: شیلا جیکسن لی

  • پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں

    پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں

    واشنگٹن: امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلاجیکسن لی فانی دنیا کو خیرباد کہہ گئیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلاجیکسن لی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ان کی عمر 74 برس تھی۔

    شیلا جیکسن لی سیلاب،زلزلے سمیت ہرناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں، انہیں حکومت پاکستان نے ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔

    پاکستانی کمیونٹی امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: شیلاجیکسن لی

    یاد رہے کہ امریکا نے 2005 کے زلزلے میں بحالی اور تعمیر نو کیلئے پاکستان کو 500 ملین ڈالر امداد دی تھی، شیلا جیکسن لی کی قیادت میں کانگریس وفد نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا۔

  • امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کا پاکستان کے جشن آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار

    امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کا پاکستان کے جشن آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار

    اسلام آباد : امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے پاکستان کے جشن آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاکس مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی نے پاکستان کے جشن آزادی پرمبارکباد دی۔

    اپنے ویڈیوپیغام میں شیلا جیکسن لی نے کہا کہ میں بھی پاکستان کے جشن آزادی منا رہی ہوں، کاکس چیئرپرسن کی حیثیت سے کئی بار پاکستان کا دورہ کیا، گزشتہ سال کی مون سون بارشوں کی تباہی اپنی آنکھوں سےدیکھی ہے، لیکن اس تباہی کےبعد پاکستانی عوام کا جذبہ قابل دید تھا۔

    انہوں نےپاکستانی تارکین وطن کی سیلاب متاثرین کوامدادفراہم کرنے کہ جذبے کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کے دوران امریکی حکومت نے متاثرین کی بھرپور مدد کی، پاکستان کاکس مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔

    امریکی رکن کانگریس کا کہناتھا کہ انتہائی فخر اور اعزاز کیساتھ پاکستان کے یوم آزادی کو تسلیم کرتی ہوں۔۔پاکستان زندہ باد۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کےساتھ مل کرکام کرنےکیلئےپرعزم ہے۔

  • مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیائی جنگ کے دہانے پر ہیں: شیلا جیکسن

    مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیائی جنگ کے دہانے پر ہیں: شیلا جیکسن

    واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی فوری یقینی بنائی جائے، مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیائی جنگ کے دہانے پر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، ٹیکسس سے منتخب شیلا جیکسن لی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن بھی ہیں۔

    شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی فوری یقینی بنائی جائے۔ مسئلہ کشمیر کے باعث پاکستان اور بھارت نیوکلیائی جنگ کے دہانے پر ہیں، صدر ٹرمپ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر دونوں ملکوں میں مذاکرات کروائیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سے آگاہ کرے۔

    اس سے قبل امریکی رکن کانگریس جین شی کاسکی نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کو معاملے کا حل قرار دیا تھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی جبکہ مواصلاتی نظام بھی بند ہے۔

    جین شی کاسکی کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی حیثیت کی تبدیلی کے فیصلے سے خطرناک بحران نے جنم لیا۔ امریکا اور اقوام متحدہ کشمیر میں بحران کے خاتمے میں مؤثر کردار ادا کریں، بھارت میں حراستی کیمپ قائم کیے جارہے ہیں۔

  • کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، شیلا جیکسن لی

    کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، شیلا جیکسن لی

    واشنگٹن: امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ارکان کانگریس نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیئے۔

    امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئر پرسن شیلا جیکسن لی نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کیا جائے۔

    ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید نے کہا کہ پاکستان کاکس مسئلہ کشمیر کانگریس میں اٹھائے گا۔ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف قدیر نے کہا کہ کشمیر میں بھارت ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

    قونصل جنرل ہیوسٹن عائشہ فاروقی نے کہا کہ عالمی برادری کو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔

    آرٹیکل370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کے لئے تباہ کن ہے ، امریکی اخبار

    امریکی اخبار نیورک ٹائمز کے مطابق مودی، بی جے پی مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں اکثریت چاہتی ہے، آرٹیکل 370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کے لیے تباہ کن ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ روز قبل مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔ بھارتی اقدام کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف مقامات پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔