Tag: شیلٹر ہوم

  • شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، وزیراعظم

    شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، جو افراد پناہ گاہوں میں نہیں انتظامیہ ان کو کھانا،عارضی پناہ گاہیں دے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے، پنجاب، کے پی کے وزرائے اعلیٰ اس بات کو یقینی بنائیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جو افراد پناہ گاہوں میں نہیں انتظامیہ ان کو کھانا،عارضی پناہ گاہیں دے۔

    انشا اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، شہری

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شیلٹر ہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیا، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔ کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والے افراد کومحفوظ پناہ گاہ ملی، بھوکے پیٹ سونے والے مستحق افراد کو 2 وقت کا کھانا دیا گیا۔

  • انشا اللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، شہری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے شیلٹرہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیا، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے شیلٹرہوم منصوبے کو ایک سال مکمل ہوگیا، منصوبے کو ملک بھرمیں زبردست پذیرائی ملی، لاکھوں افراد منصوبے سے مستفید ہوئے۔

    کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے والے افراد کومحفوظ پناہ گاہ ملی، بھوکے پیٹ سونے والے مستحق افراد کو 2 وقت کا کھانا دیا گیا۔ پناہ گاہ آنے والے شہری نے کہا کہ نوازشریف نے 30 سال حکومت کی کبھی غریب کا نہیں سوچا، آج ہمیں عزت واحترام سے کھانا اور رہائش مل رہی ہے۔

    شہری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے دن رات دعائیں کرتے ہیں، انشااللہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے، وزیراعظم کا ریاست مدینہ کاخواب،50 لاکھ گھروں کا منصوبہ مکمل ہوگا۔

    شہری کے مطابق پہلے ہم جیسوں کو کوئی پوچھتا نہیں تھا اب عزت ملتی ہے، ہم مزدور پہلے کوڑا دانوں کے قریب بدبو میں سوتے تھے، اب ہمیں اچھی رہائش ملی ہے۔

    شہری نے بتایا کہ بطورمسافر کبھی سفرکرتے تھے تو رہنے کو جگہ نہیں ملتی تھی، وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں اب سفرکرتے ہیں تو محفوظ پناہ گاہ ملتی ہے۔

  • خیبر پختون خوا میں ٹور ازم پولیس کے قیام کا فیصلہ

    خیبر پختون خوا میں ٹور ازم پولیس کے قیام کا فیصلہ

    پشاور: وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کی زیرِ صدارت صوبے میں سیاحت کے فروغ پر اجلاس میں ٹور ازم پولیس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ نے صوبے بھر میں بہ شمول ضم شدہ اضلاع میں سیاحت کے فروغ کے لیے قانونی مسودے کی فوری تیاری کا حکم دے دیا۔

    [bs-quote quote=”سوات موٹر وے کی توسیع بھی موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعلیٰ کے پی”][/bs-quote]

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحتی مقامات پر تمام تعمیرات بلڈنگ کوڈ کے مطابق کی جائیں، سیاحت کا بہ طور صنعت مگر ماحول دوست فروغ حتمی ہدف ہے۔

    کے پی حکومت نے فیصلہ کیا کہ صوبے میں ٹور ازم پولیس قائم کی جائے گی، جس میں نوجوان رضا کاروں کو شامل کیا جائے گا، فیصلہ کیا گیا کہ ٹور ازم پولیس کے لیے بین الاقوامی سطح پر بہترین ماڈل اپنایا جائے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے قانون سازی محکمہ جنگلات اور ٹور ازم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور اتفاق رائے سے کی جائے گی، نیز مزید سیاحتی مقامات کی نشان دہی اور زمین کے حصول کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کے پی حکومت نے شندور پولو فیسٹیول کی تیاریاں شروع کردیں

    وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موجودہ سڑکوں کی تعمیرِ نو اور جیپ ایبل ٹریکس کی بحالی کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سیاحتی کشش رکھنے والے ایریگیشن ڈیمز کی سائیڈز کو سیاسی خطوط پر ترقی دی جائے گی اور سیاحوں کے لیے آسان رجسٹریشن متعارف کرائی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے ’خپل کور ولیج‘ نامی شیلٹر ہوم کا سوات میں سنگِ بنیاد رکھا۔” style=”style-8″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    یاد رہے کہ سوات موٹر وے کی توسیع بھی موجودہ حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، سوات میں موجود تمام سیاحتی مقامات تک رسائی آسان بنانے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ محمود خان نے ’خپل کور ولیج‘ نامی شیلٹر ہوم کا سوات میں سنگِ بنیاد رکھا، جسے پہلے ہی 5 کروڑ روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، وزیرِ اعلی نے خپل کور کے لیے مزید 50 لاکھ انڈومنٹ فنڈ کا اعلان کیا۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ پہلے کبھی بھی غریب عوام کے لیے شیلٹر ہوم نہیں بنے، پشاور جیسے شیلٹر ہوم صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرز میں بنائے جائیں گے، خپل کور میں تعلیم، صحت، کھیل کود اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بہت جلد سیدو اسپتال کا افتتاح بھی کر دیا جائے گا، جس کے لیے درکار ورکنگ فورس کی منظوری دی جا چکی ہے۔

  • سخت سردی میں چار دن سے ٹھٹھرتی ماں بیٹی پناگاہ منتقل

    سخت سردی میں چار دن سے ٹھٹھرتی ماں بیٹی پناگاہ منتقل

    اسلام آباد: 4 دن سے سخت سردی میں ٹھٹھرتی لاوارث خاتون اور اس کی بچی کو مدد مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے پناہ گاہ منتقل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک شہری کی درخواست پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے لاوارث ماں بیٹی کو پناہ گاہ منتقل کر دیا۔

    خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ ایک پارک میں کھلے آسمان تلے کئی دنوں سے بھوکی پیاسی سو رہی تھی۔

    چوہدری ذو القرنین نامی ایک شہری نے ٹویٹر پر خاتون کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بے آسرا ماں اپنی بچی کے ساتھ بے نظیر پارک میں گزشتہ چار دن سے رہ رہی ہے۔

    شہری نے یہ ٹویٹ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی علی اعوان کو ٹیگ کی، بعد ازاں علی اعوان کی ہدایت پر خاتون کو پارک سے پناہ گاہ میں منتقل کر دیا گیا۔

    علی اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ خاتون اور بچے کو اسلام آباد پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے، کوئی بھی معاشرہ انسانیت اور ہم دردی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

    دریں اثنا خاتون اور اس کی بچی کو  پناہ گاہ میں الگ کمرہ، گرم بستر اور کھانا فراہم کر دیا گیا ہے، ان کی مکمل دیکھ بھال، طبی معائنہ اور رہائش کا بندو بست ہوگا۔

    علی اعوان کا کہنا تھا کہ مذکورہ خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی، اور خاندان نے بھی ذمہ داری اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔

  • جرمن سفیر مارٹن کوبلر اسلام آباد کی پناہ گاہ پہنچ گئے، حکومتی اقدامات کی تعریف

    جرمن سفیر مارٹن کوبلر اسلام آباد کی پناہ گاہ پہنچ گئے، حکومتی اقدامات کی تعریف

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر اسلام آباد کی پناہ گاہ پہنچ گئے، حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کرانے میں پیش پیش رہنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر اسلام آباد کی پناہ گاہ پہنچے اور بے گھر افراد کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مارٹن کوبلر نے بے گھر افراد کے ساتھ کھانا کھانے کی تصاویر شیئر کی۔

    مارٹن کوبلر نے کہا کہ اسلام آباد میں پناہ گاہ دیکھنے گیا، یہاں کے اسٹاف کا کام قابل تعریف ہے لیکن ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھ کر دکھ ہوا جو کھانا خرید نہیں سکتے ہیں۔

    جرمن سفیر نے کہا کہ کچھ بے گھر افراد کے ساتھ آلو انڈہ کھایا اور ان کی ہلا دینے والی کہانیاں سنیں، انہوں نے سوال کیا کہ ایک شخص 400 روپے دیہاڑی سے 6 سے 8 لوگوں کے خاندان کی کفالت کرسکتا ہے؟

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں پشاور، لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں بے گھر افراد کے لیے شیلٹر ہومز بنایے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بے گھرافراد کوشیلٹرہوم کی تعمیر تک کھانا اورٹینٹ فراہم کیا جائے‘ وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ فٹ پاتھ پر سونے والوں کو ٹینٹ اور کھانا فراہم کیا جائے۔

    میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شیلٹرہوم آسمان تلے رات بسر کرنے والے افراد کے لیے بنایا جا رہا ہے، یہ اقدام فلاحی ریاست کی جانب سے پہلا قدم ہے جو اٹھایا گیا۔

  • وزیراعظم کل لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم کل لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کل لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان ہفتے کے روز لاہور کا دورہ کریں‌ گے، اس موقع پر شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا.

    اس منصوبے کے تحت وفاقی حکومت ملک کے بڑے شہروں میں پانچ شیلٹر ہوم قائم کرے گی. دورے کے موقع پر وزیراعظم گورنر، وزیراعلیٰ پنجاب، کابینہ ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے.

    دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، وزیراعظم کو احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر بریفنگ دی جائے گی.

    پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کے لئے صوبائی حکومت سے مشاورت کریں گے، وزیر اعظم کو 100 روزہ پلان سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی.


    مزید پڑھیں: کوئی کام ناممکن نہیں،  یہ قوم عظیم بن سکتی ہے: وزیراعظم کا ویڈیو پیغام

    اس موقع  پر وزیراعظم پاکستان صوبائی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے.

    یاد رہے کہ وزیر اعظم نے یوم اقبال پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں تھا کہ اقبال کا شاہین خوف اور ذہنی دباؤ سے آزاد تھا، کوئی کام ناممکن نہیں، یہ قوم عظیم بن سکتی ہے.

  • گوئٹے مالامیں آتشزدگی: ہلاک ہونےوالی لڑکیوں کی آخری رسومات ادا

    گوئٹے مالامیں آتشزدگی: ہلاک ہونےوالی لڑکیوں کی آخری رسومات ادا

    گوئٹے مالا سٹی :گوئٹے مالاکے فلاحی ادارے میں آگ لگنے سےہلاک ہونے والی 36 لڑکیوں کی آخری رسومات اداکردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق دوروز قبل گوئٹے مالاسٹی سےتقریباََ 25کلومیٹر دورشیلٹر ہوم میں آگ لگنے کے باعث ہلاک ہونے والی 36لڑکیوں کی آخری رسومات اداکردی گئی۔

    g1

    اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،فلاحی ادارے میں ہلاک والی لڑکیوں کےلواحقین نے شیلٹرہوم کی انتظامیہ پرالزام عائدکیاکہ وہ ان کی بچیوں پر تشدد اور برے کام کے لیےمجبورکرتے تھے۔

    g2

    انہوں نے شیلٹر ہوم آتشزدگی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہاکہ حکومت ان کو انصاف دلائے۔

    g3

    گوئٹے مالا کے صدر نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے فی الفور تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    g4

    مزید پڑھیں:گوئٹے مالا کےشیلٹرہوم میں آتشزدگی‘36لڑکیاں ہلاک

    یاد رہےکہ چار روزقبل اس فلاحی ادارے سے 60بچے بھاگ گئے تھے جس کےبعد پولیس کو طلب کیاگیاتھا۔

    g5

    گوئٹے مالا کے اس شیلٹر ہوم کے حوالے سےبعض افراد نے الزام عائدکرتے ہوئے کہاتھاکہ یہاں بچوں کےساتھ انتہائی برا سلوک برتا جاتا ہے۔

    g6

    واضح رہےکہ مقامی اطلاعات کے مطابق اس ادارے میں 400 لوگوں کی گنجائش تھی لیکن یہاں اس وقت اس سے کہیں زیادہ تعداد میں بچے رہ رہے تھے۔

    g7

  • گوئٹے مالا کےشیلٹرہوم میں آتشزدگی‘36لڑکیاں ہلاک

    گوئٹے مالا کےشیلٹرہوم میں آتشزدگی‘36لڑکیاں ہلاک

    گوئٹے مالا سٹی : گوئٹے مالا میں فلاحی ادارے میں آگ لگنے سے جھلس کرہلاک ہونے والی لڑکیوں کی تعداد 36ہوگئی جبکہ 40سےزائد لڑکیاں زخمی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق گوئٹے مالاسٹی سےتقریباََ 25کلومیٹر دورشیلٹر ہوم میں آگ لگنے کے باعث 36لڑکیاں ہلاک جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    گوئٹے مالا کے اس شیلٹر ہوم کے حوالے سےبعض افراد نے الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ یہاں بچوں کے ساتھ انتہائی برا سلوک برتا جاتا ہے۔

    خیال رہےکہ چار روزقبل اس فلاحی ادارے سے 60بچے بھاگ گئے تھے جس کےبعد پولیس کو طلب کیاگیاتھا۔

    آگ بجھانے والے عملے کا کہنا ہےکہ فلاحی ادارے میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    مزید پڑھیں:ترکی: طالبات کے ہاسٹل میں آتشزدگی،12افراد جاں بحق

    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں ترکی کے جنوبی علاقے میں طالبات کےہاسٹل میں آگ لگنے سےگیارہ طالبات سمیت بارہ افرادجان کی بازی ہار گئےتھے۔

    واضح رہےکہ مقامی اطلاعات کے مطابق اس ادارے میں 400 لوگوں کی گنجائش تھی لیکن یہاں اس وقت اس سے کہیں زیادہ تعداد میں بچے رہ رہے تھے۔