Tag: شینگن ویزا

  • جرمنی کا اسٹوڈنٹ اور ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

    جرمنی کا اسٹوڈنٹ اور ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

    پاکستان سے جرمنی کے لیے اسٹڈی یا ورک ویزا کیلئے اپلائی کرنے والے افراد کو کتنی فیس ادا کرنا ہوگی اور اسکی کیا ضروریات ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

    جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند درخواست دہندگان کو سب سے پہلے جرمن قونصل خانے میں درخواست دینی ہوگی اور درکار دستاویزات فراہم کرنا ہونگے جیسے کہ ایک درست پاسپورٹ، سفری پروگرام، انشورنس، رہائش کا ثبوت، اور مالی ذرائع فراہم کرنا ہونگے۔

    یورپ کے شینگن ویزا فارم کی جانچ کے سلسلے میں آپ کو چیزیں دکار ہوں گی وہ درج ذیل ہیں جبکہ جرمنی جانے کے لیے شینگن ویزا فیس 11 ہزار سے 26 ہزار روپے کے درمیان ادا کرنا ہوگی جو کہ کیٹیگر پر منحصر ہے۔

    ذاتی معلومات کے حوالے سے آپ پورا نام، پیدائش کی تفصیلات، قومیت، جنس، ازدواجی حیثیت و دیگر تفصیلات دینا ہونگی، پاسپورٹ کے ساتھ سفری دستاویز کی معلومات فراہم کرنا ہونگی۔

    رابطے کی معلومات کے حوالے سے رہائشی پتہ، ای میل، فون نمبر فراہم کرنا ہوگا، اضافی تفصیلات میں قومی شناخت کارڈ، کسی دوسرے ملک میں رہائش کی تفصیلات، اور موجودہ پیشے کے حوالے سے بتانا ہوگا۔

    سفری معلومات کے حوالے سے آجر/تعلیمی ادارے کی معلومات دینا ہونگی اور سفر کا مقصد بتانا ہوگا، اس کے علاوہ انگلیوں کے نشانات دینا ہونگے جبکہ دیگر درکار تفصیلات بھی فراہم کرنا ہونگی۔

    خیال رہے کہ حاصل کیا جانے والا شینگن ویزا 180 دنوں کے اندر 3 ماہ تک یورپ کے کسی بھی دورے کے لیے کارگر ہوگا۔

  • یورپ کا شینگن ویزا اپلائی کرنے والوں کےلیے بڑی خبر

    یورپ کا شینگن ویزا اپلائی کرنے والوں کےلیے بڑی خبر

    یورپی ملک پرتگال جانے کے خواہشمند افراد جو شینگن ویزا اپلائی کرنا چاہتے ہیں، انھیں اس کے لیے 90 یوروز کی فیس ادا کرنا ہوگی۔

    ایسے پاکستانی خواتین و حضرات جنھوں نے پرتگال کا ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرائے ہے، انھیں سفارتخانے کی جانب سے شینگن ویزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے 15 دنوں کا وقت لیا جائے گا۔

    پرتگال ایمبسی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ انفرادی کیس کی صورت میں اگر سفارتخانے کو مزید تفصیلات درکار ہوں تو کسی صارف کو شینگن ویزا جاری کرنے کی مدت 45 دنوں تک بھی جاسکتی ہے۔

    پرتگال کے شینگن ویزا کی درخواست کے لیے ایک فرد کو 90 یورو کی فیس بھی جمع کرانا ہوگی جو درخواست کی پروسیسنگ کی مد میں وصول کیا جائے گا۔

    یورپ جانے کے خواہشمند افرد کے لیے یہ بات بھی جاننا ضروری ہے کہ اس وقت پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک یورو کی قیمت 298.2 روپے ہے جبکہ پاکستانی روپوں میں 90 یورو کی فیس تقریباً 26 ہزار 838 روپے بنتے ہیں۔

    پرتگال کے ویزے کے لیے آخری 6 ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ درکار ہوگا جس میں مناسب فنڈ موجود ہونا ضروری ہے، پرتگال میں ایک دن کا خرچہ تقریباً 75 یورو ہے اس حساب سے 30 دنوں کے لیے صارف کے اکاؤنٹ میں کم از کم 2250 یوروز کے برابر رقم ہونا بھی لازمی ہے۔

  • پاکستانیوں کو  یورپ کے ویزے کے لئے کتنی ویزا فیس دینا ہوگی؟ اہم خبر

    پاکستانیوں کو یورپ کے ویزے کے لئے کتنی ویزا فیس دینا ہوگی؟ اہم خبر

    اگر آپ یورپ سیر کے لیے جانا چاہتے ہیں تو اب مشکلات میں اضافہ ہوگیا، سیاحتی شینگن ویزے کی فیس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔

    یورپی کمیشن نے سیاحتی شینگن ویزا اپلائی کرنے والوں کے لیے اہم اعلان کردیا، جس کے تحت یورپ کا سفر مزید مہنگا ہوگیا۔

    یورپی کمیشن نے گیارہ جون سے سیاحتی شینگن ویزا فیس بڑھانے کا اعلان کیا، جو تقریباً ستائیس ہزار روپے پاکستانی ہوگی۔

    شینگن ویزے کی فیس میں بارہ فیصد اضافہ کرتے ہوئے بڑوں کیلئے 90 اور چھ سے بارہ سال کی عمر کے بچوں کیلئے 45 یورو فیس مقرر کی گئی ہے۔

    شینگن ویزے پر ستائس یورپی ممالک جن میں جرمنی، اٹلی اور اسپین ، آسٹریا، بیلجیئم، چیک ریپبلک، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، فرانس، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، اٹلی، کروشیا، لٹویا، لیکٹنسٹائن، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلوواکیہ، سلووین ، سویڈن جیسے مشہور سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے یورپی یونین بلاک سے باہر 60 سے زائد ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا کے داخلے کی اجازت دیتی ہے ، فی الحال جن مسافروں کو ویزا کی ضرورت ہے، ان کے پاسپورٹ پر شینگن اسٹیکر ہونا لازمی ہے۔

    تاہم مسافروں کے داخلے اور اخراج کی نگرانی کے لیے یورپی یونین کے ڈیٹا بیس کے قیام، قیام کی مدت کی درستی کے ساتھ سرحدوں پر حفاظتی جانچ پڑتال کا یورپی ویزا نظام مسلسل ڈیجیٹائزیشن کی طرف بڑھ رہا ہے۔

  • شینگن ویزا حاصل کرنے کا جدید طریقہ

    شینگن ویزا حاصل کرنے کا جدید طریقہ

    لندن : یورپی یونین کونسل اور یورپی پارلیمنٹ نے شینگن ویزوں کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق نئے مسودہ قانون پر اتفاق کرلیا ہے۔

    اس قانون کے تحت شینگن ویزا ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کرنے کیلئے عمل درآمد کا طریقہ کار جدید ہوگا۔

    مذکورہ قانون کے نفاذ کے بعد پاسپورٹ پر چسپاں ویزے ڈیجیٹل ہو جائیں گے اور ان کا اجراء انٹرنیٹ پر ٹوڈی بارکوڈ کے طور پر کیا جائیگا۔

    اس قانون کے تحت ویزے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیے جا سکیں گے اور ویزا کے درخواست دہندگان کئی زبانوں میں آن لائن ویزا کے لیے درخواست بھی دے سکیں گے۔

    نئے نظام کے ساتھ درخواستوں پر ایک ہی انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے ذریعے کارروائی کی جائے گی۔ ضروری دستاویزات اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپ لوڈ کیے جائیں گے اور ویزا فیس یہاں جمع کی جا سکتی ہے۔

    صرف وہ لوگ جو پہلی بار ویزا کی درخواست کرتے ہیں، جن کا بائیو میٹرک ڈیٹا درست نہیں ہے اور جن کے پاس نئے پاسپورٹ ہیں انہیں شینگن ممالک کے قونصل خانوں میں ذاتی طور پر اپلائی کرنا ہوگا۔

    شینگن ویزوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ اس کا مقصد لاگت کو کم کرنا اور ویزا کی درخواستوں کو تیز کرنا اور سہولت فراہم کرنا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کا مقصد اس طرح شینگن علاقے کی سکیورٹی کو بڑھانا ہے۔

    مسودہ قانون یورپی یونین کے سرکاری جریدے میں شائع ہونے کے 20 دن بعد یورپی کونسل اور یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے اس کی باضابطہ منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔