Tag: شین ایبٹ

  • کبھی سوچا نہیں تھا کہ میری گیند سے کسی کی جان چلی جائے گی، شین ایبٹ

    کبھی سوچا نہیں تھا کہ میری گیند سے کسی کی جان چلی جائے گی، شین ایبٹ

    سڈنی: آسٹریلوی کھلاڑی فلپ ہیوز کی موت کی خبر نے فاسٹ بولر شین ایبٹ کو آبدیدہ کردیا جن کی تیز گینڈ سے ہیوز زخمی ہوئے تھے۔

    فلپ ہیوز پچیس نومبر کو ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران فاسٹ بولر شین ایبٹ کی تیز باؤنسر سر پر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ تین روز بعد وہ زندگی اور موت سے جنگ لڑنے کے بعد دم توڑ گئے، آسٹریلوی کھلاڑی کی موت کی خبر نے فاسٹ بولر شین ایبٹ کو آبدیدہ کردیا۔

    شین ایبٹ کو فلپ ہیوز کے بارے میں بتایا گیا تو وہ حواس باختہ ہوگئے اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ شین ایبٹ کا کہنا ہے کہ ہیوز انکا سب سے اچھا دوست تھا، اور انکی ہی گیند سے اس کی جان جانے سے وہ ٹوٹ گئے ہیں ۔ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کی گیندسے کسی کی جان چلی جائے گی۔ اب وہ ساری زندگی فلپ ہیوز کی موت کو بھلا نہیں سکیں گے۔