Tag: شین وارن

  • شین وارن سے 40 منٹ کی گفتگو نے کس بھارتی بولر کا کیریئر بدل دیا؟

    شین وارن سے 40 منٹ کی گفتگو نے کس بھارتی بولر کا کیریئر بدل دیا؟

    آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن نے معروف بھارتی بولر سے 40 منٹ گفتگو کی تھی، جس کے بعد ان کے کیریئر میں بڑی مثبت تبدیلی آگئی۔

    شین وارن نہ صرف ٹیسٹ کی تاریخ کے اب تک سے سب سے بہترن لیگ اسپن بولر تھے بلکہ انھیں بولنگ کا جینئس بھی شمار کیا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ وہ اچھے انسان بھی تھے، انھوں نے کبھی بھی اپنے جونیئرز کو کچھ بتانے اور سکھانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

    آئی پی ایل کے 2008 کے ایڈیشن میں شین وارن نے راجھستان رائلز کی کپتانی کی تھی اور ان کی قیادت میں ٹیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی تھی، اس دوران ان کے تجربے سے کئی بھارتی نوجوان کرکٹرز مستفید ہوئے۔

    بھارتی لیگ اسپنر پیوش چاؤلہ جو اس وقت 19 سال کے بھی نہیں تھے، انھیں آئی پی ایل میچز کے دوران کافی مار پڑی اور وہ اپنی بولنگ کو لے کر جدوجہد کا شکار تھے، ایسے میں یوارج سنگھ کے کہنے پر شین وارن نے پیوش سے 40 منٹ بات کی تھی۔

    ایک انٹرویو میں پیوش چاؤلہ کا کہنا تھا کہ یووراج سنگھ میرے پاس آئے اور مجھے لیجنڈری شین وارن سے ملوایا میں ان کے کمرے میں گیا اور ہم نے بات کی۔

    پیوش چاؤلہ نے بتایا کہ میں زیادہ انگریزی نہیں بول سکتا تھا اور شین وارن کو جو لہجہ تھا وہ میں زیادہ سمجھ نہیں سکتا تھا لیکن میں جو کچھ بھی میں سمجھ سکتا تھا سمجھ گیا۔ 40 منٹ کے بعد، میں اس کے کمرے سے نکل گیا۔

    بھارتی کرکٹر نے بتایا کہ میں مذاق نہیں کر رہا ہوں لیکن ان سے بات کرنے کے بعد مجھے لگا کہ مجھ سے بہتر کوئی بولر نہیں ہے، وارن نے مجھ سے بہت سی باتیں کیں اور مجھے کرکٹ کے بارے میں چھوٹی چھوٹی باتوں کو سمجھا دیا۔

  • شین وارن کو عبدالقادر نے گگلی کیسے سکھائی تھی؟

    شین وارن کو عبدالقادر نے گگلی کیسے سکھائی تھی؟

    سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سلمان قادر نے والد کی جانب سے شین وارن کو گگلی سکھانے سے متعلق بتادیا۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کے صاحبزادے سلمان قادر نے شرکت کی جہاں میزبان نے پوچھا کہ عبدالقادر نے شین وارن کو مشورہ دیا تھا کہ رسٹ بہتر کرنے کے لیے ’سیب‘ سے مدد لیا کرو؟

    سلمان قادر نے بتایا کہ والد نے شین وارن کو رسٹ کی ایکسرسائز کے لیے گیند کی جگہ ’سیب‘ اور ’مالٹے‘ کو گھمانے کا مشورہ دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ایکسرسائز سے گگلی کو بہتر کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

    سلمان قادر نے کہا کہ میں نے والد کی طرح کا کرکٹر آج تک نہیں دیکھا، وہ آج کل کے کرکٹرز کی طرح نہیں تھے کہ مطلب آیا تو خاموش ہوگئے جہاں پر مطلب نہیں ہوتا تو بولنا شروع کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ عبدالقادر نے کبھی ایسا نہیں سوچا کہ چاپلوسی کرکے پی سی بی میں آجاؤں۔ وہ ہمیشہ حق سچ کی بات کرتے تھے چاہے سامنے کوئی بھی کھڑا ہو وہ ڈٹے رہتے تھے۔

    واضح رہے کہ 6 ستمبر 2019 کو عبدالقادر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

    عبدالقادر کا شمار اپنے دور کے مایہ ناز لیگ اسپنرز میں ہوتا تھا انہوں نے متعدد مقامات پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا، کرکٹ میں گگلی بھی عبدالقادر نے متعارف کرائی تھی۔

    واضح رہے کہ عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نماندگی کی اور بالترتیب 236 اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔

  • آسٹریلین خاتون اسپنر الانا نے وارن کی جادوئی گیند کی یاد تازہ کردی! ویڈیو

    آسٹریلین خاتون اسپنر الانا نے وارن کی جادوئی گیند کی یاد تازہ کردی! ویڈیو

    آسٹریلین ویمن لیگ اسپنر الانا ماریہ کنگ نے شین وارن کی یاد تازہ کردی، ایسی گھومتی ہوئی گیند کرائی ہے بھارتی بیٹر چکرا کر رہ گئیں۔

    تفصیلا کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کے بہترین لیگ اسپنر مانے جانے والے شین وارن کی جادوئی گیندیں اکثر بیٹرز کو چکرا کر رکھ دیتی تھیں۔ انگلینڈ کے خلاف ان کی پھینکی گئی گیند کو ’بال آف دی سنچری‘ بھی قرار دیا گیا تھا جس پر انگلش بیٹر مائیک گیٹنگ کو بولڈ کیا تھا۔

    اب آنجہانی کینگرو اسپنر کی یاد تازہ کرتے ہوئے آل راؤنڈر الانا کنگ نے بھی ایسی ہی عمدہ ڈلیوری پر بھارتی بیٹر پوجا وستراکر کو بولڈ کردیا۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الانا اور اور شین وارن کی گیندوں میں کافی مماثلت ہے اور دنوں ہی گیندیں بیٹرز کے لیے ایسی نہیں تھیں کہ وہ اسے کھیل پاتے۔

    الانا کے اس گیند پر کرکٹ کے حلقے ان کی خوب تعریف کررہے ہیں اور ان کی اس عمدہ لیگ اسپن ڈلیوری کی ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے۔

    واضح رہے کہ آخری ون ڈے میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بھارتی خواتین کو 190 رنزسے شکست دیتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا تھا۔

  • شین وارن کی ٹریوس ہیڈ سے متعلق سات سال پرانی پیشگوئی وائرل

    شین وارن کی ٹریوس ہیڈ سے متعلق سات سال پرانی پیشگوئی وائرل

    آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کی آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ سے متعلق سات سال پرانی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    فائنل میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر کر ورلڈکپ 2023 کا ٹائٹل آسٹریلیا کے نام کر وا دیا، انہوں نے 120 گیند پر 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    آسٹریلیا کے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آنجہانی آسٹریلوی لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کا ایک پرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

    دنیا کے بہتر بولرز میں شمار ہونے والےشین وارن نے 6 دسمبر 2016 کو ٹوئٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’ میں بطور کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کا بہت بڑا مداح ہوں‘‘۔

    ٹریوس ہیڈ دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے؟

    آنجہانی شین وارن نے مزید لکھا کہ ’’ مجھے یقین ہے کہ ٹریوس ہیڈ  آسٹریلیا کے مستقبل کے اسٹار ہوں گے‘‘،یاد  رہے کہ ٹریوس ہیڈ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز میں ٹریوس ہیڈ اپنی انجری کے باعث 5 میچوں سے باہر ہوگئے تھے، لیکن جب وہ واپس آنے تو انہوں نے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

    چار جون کا دن لیجنڈری اسپنر شین وارن کے نام

    آسٹریلوی اوپنرٹویوس ہیڈ نے دھرم شالہ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری اسکور کی جبکہ سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ٹریوس ہیڈ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ 2022 کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں چل بسے تھے، سابق کرکٹر کے انتقال کی خبر نے ان کے چاہنے والوں اور ساتھی کرکٹرز کو افسردہ کردیا تھا۔

  • شین وارن کی موت کا سبب کیا تھا؟ حیران کن انکشاف

    شین وارن کی موت کا سبب کیا تھا؟ حیران کن انکشاف

    سڈنی: ایک انتہائی حیران کن رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کی موت ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہے۔

    اپنی گھومتی ہوئی گیندوں کی بدولت جادوگر اسپنر کا خطاب پانے والے شین وارن کی اچانک موت نے دنیائے کرکٹ کو صدمے سے دوچار کردیا تھا، شین وارن تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔

    ان کی موت کے بعد آسٹویلوی حکام تھائی لینڈ پہنچ کر اس کی تحقیقات کی تھی، جہاں تقتیش کاروں کو شین وارن کے کمرے کے فرش اور نہانے کی تولیہ سے مبینہ طور پر خون کے دھبے ملے تھے۔

    تاہم اب ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شین وارن کی موت کرونا ویکسین ہوسکتی ہے، رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنجہانی سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے جو کرونا کی ویکسین لگوائی تھی وہ دل سے متعلق امراض بڑھاتی ہے۔

    شین وارن کی موت، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شین وارن کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑا تھا، انہوں نے اپنی موت سے تقریباً 9 ماہ قبل کرونا کی ’ ایم آر این‘ ویکسین لگوائی تھی، رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ ویکسین دل سے متعلق امراض میں اضافہ کرتا ہے۔

    آسٹریلوی ڈاکٹر برطانوی ماہر امراض قلب نے کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ کورونا ویکسین ہو سکتی ہے۔

    ماہر امراض قلب ڈاکٹر اسیم ملہوترا اور ڈاکٹر کرس نیل نے کہا کہ کووڈ ایم آر این اے ویکسین کورونری بیماری کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہے خاص طور پر ان لوگوں میں جن کو پہلے ہی دل کی کوئی بیماری ہے۔

    ڈاکٹر ملہوترا نے یہ بھی کہا کہ سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن کو 52 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑا تھا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی تھی تاہم سب جانتے ہیں کہ ان کا طرز زندگی زیادہ صحت مند نہیں تھا وہ سگریٹ نوشی کرتے تھے اور ان کا وزن بھی زیادہ تھا۔

  • چار جون کا دن لیجنڈری اسپنر شین وارن کے نام

    چار جون کا دن لیجنڈری اسپنر شین وارن کے نام

    چار جون کا دن آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کے نام کردیا گیا۔

    آسٹریلوی لیجنڈری اسپنر شین وارن نے 1993 میں آج ہی کے دن جادوئی گیند پر انگلینڈ کے مائیک گیٹنگ کو کلین بولڈ کیا تھا۔

    شین وارن کی اس گیند کو ’بال آف دی سنچری‘ قرار دیا گیا تھا۔ لیجنڈری اسپنر کی ’بال آف دی سنچری‘ کو تیس سال مکمل ہوگئے۔

    شین وارن نے انسٹاگرام پر بال آف سی سنچری کی ویڈیو شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ اس گیند نے ان کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ 2022 کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں چل بسے تھے، سابق کرکٹر کے انتقال کی خبر نے ان کے چاہنے والوں اور ساتھی کرکٹرز کو افسردہ کردیا تھا۔

  • شین وارن کی کروڑوں ڈالر کی وصیت، سابقہ اہلیہ اور گرل فرینڈ کو کیا ملے گا؟

    شین وارن کی کروڑوں ڈالر کی وصیت، سابقہ اہلیہ اور گرل فرینڈ کو کیا ملے گا؟

    لندن: سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی کروڑوں ڈالر کی وصیت سامنے آگئی، جس میں اثاثوں کی تقسیم کی تفصیلات بھی موجود ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آنجہانی آسٹریلوی اسپنر شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی، جس کے مطابق اثاثوں کا بیشتر حصہ تینوں بچوں میں تقسیم ہوگا جبکہ ان کی سابقہ اہلیہ سیمون اور گرل فرینڈ لز ہرلی کو شین وارن کے اثاثوں سے کچھ نہیں ملے گا۔

    وصیت کے مطابق شین وارن کی جائیداد کا 31 فیصد ان کے بچوں کو دیا جائے گا، 9 فیصد فیملی کے دیگر افراد کو ملے گا، 7 فیصد بھائی جیسون کو ملے گا، 2 فیصد بھتیجوں سیباستین اور ٹیلا کے نام کیا گیا ہے۔

    شین وارن کے اثاثوں میں 6.5 ملین ڈالر کا گھر، 5 ملین ڈالرز بینک اکاؤنٹ میں، ایک اور اکاؤنٹ میں 5 لاکھ ڈالرز  اور تقریباً 3 ملین ڈالرز شیئرز تھے، اس کے علاوہ دیگر سامان میں ایک جیٹ سکی بھی تھی۔

    شین وارن کی آخری رسومات ادا، کئی بڑے کھلاڑی شریک

    واضح رہے کہ لیجنڈری کرکٹر شین وارن کا انتقال تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھا، اپنے کرئیر ٹیسٹ کرکٹ میں شین وارن نے 17 مرتبہ میں آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

    شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں،  194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • شین وارن سات سالہ کشمیری بچے کی ’گوگلی‘ دیکھ کر گھوم گئے.. ویڈیو دیکھیں

    شین وارن سات سالہ کشمیری بچے کی ’گوگلی‘ دیکھ کر گھوم گئے.. ویڈیو دیکھیں

    پاکستانیوں کی کرکٹ سے والہانہ محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے یہی بات ہے کہ ہماری سرزمین  سے ایسا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے جس کی دنیا معترف ہوجاتی ہے۔

    سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر امریکی نشریاتی ادارے سے وابستہ اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافی نے ایک بچے کی ویڈیو شیئر کی جسے دیکھ کر اسپین باؤلنگ کے کنگ بھی حیران رہ گئے۔

    اطلاعات کے مطابق باؤلنگ کرانے والے بچے کی عمر صرف سات برس ہے اور اُس نے ایسی ناقابل یقین گوگلی پھینک کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان: اسٹریٹ کرکٹ میں کھلاڑی کا انوکھا آؤٹ، آئی سی سی نے فیصلہ سنادیا

    مفتی اصلاح نامی صحافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کو مخاطب کیا اور لکھا کہ ’یہ اس صدی کی سب سے بہترین بال ہے، ایسی گوگلی جو آدھے میٹر سے گھوم کر وکٹ میں آئی‘۔ صحافی نے شین وارن کو چیلنج بھی دیا۔

    آسٹریلوی باؤلر نے جب ویڈیو دیکھی تو بچے کی مہارت کی تعریف کی اور اُس کی صلاحیتوں کو بہت سراہا۔

    شین وارن کی تعریف سُن کر ننھے باؤلر احمد عباس نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’میں تو خود اُن کی طرح باؤلنگ کرانا چاہتا ہوں‘۔

    یہ بھی دیکھیں:  کراچی: انٹرنیشنل کھلاڑی کی بچوں کے ساتھ گلی میں کرکٹ، ویڈیو وائرل

  • شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ گر سکھا دیئے

    شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ گر سکھا دیئے

    دبئی: لیجنڈری اسپنر شین وارن نے یاسر شاہ کو بالنگ میں مزید نکھار لانے کے گر سکھا دیئے، کہتے ہیں یاسر شاہ دنیا کے بہترین اسپنر ہیں۔

    دبئی ٹیسٹ میں یاسر کی عمدہ پرفارمنس شین وارن کو شارجہ کھینچ لائی، ٹریننگ کیمپ میں یاسر شاہ کو شین وارن نے ماہرانہ ٹپس دیں لیگ اسپنر کے گر سکھائے اور بیٹسمینوں کو کس طرح قابو کرنا ہے یہ ہنر بھی بتایا۔

    لیجنڈری اسپنر نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہا اورپیشن گوئی کرڈالی کہ یاسر شاہ دس سال کھیل گئے تو انکا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

    یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ شین وارن سے سیکھنا ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے، وارن نے ایشیز سیریز کے دشمن انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی مدد کردی اور اب انگلش ٹیم کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی شین وارن کی پاکستانی کیمپ میں آمد کو خوش آمدید کہا اور کہا یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ شین وارن ہمارے ساتھ پریکٹس کر رہے ہیں۔