Tag: شین واٹسن

  • شین واٹسن کے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم

    شین واٹسن کے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم

    سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے امکانات ختم ہوگئے۔

    گزشتہ چند دنون سے پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے اور اس کے لیے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ہیڈ کوچ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو یہ عہدہ دینے کا خواہاں تھے۔

    اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کے لیے 20 لاکھ ڈالرز کی آفر دی گئی تھی۔

    شین واٹسن پاکستان کرکٹ تاریخ کے سب سے مہنگے ہیڈ کوچ بنیں گے؟

    تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے شین واٹسن کیساتھ کوچنگ سے متعلق بات چیت کی تھی، سابق آسٹریلوی کرکٹر کے خاندانی اور پہلے سے طے شدہ پلانز کوچنگ کی راہ میں آڑے آگئی وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

    ذرائع کا مزید بتانا ہے شین واٹسن کے معاوضے کے بارے میں چلنے والی خبروں میں بھی صداقت نہیں، وہ پی ایس ایل میں ٹیم کوئٹہ کی کوچنگ کے بعد واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

    شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات آئندہ ماہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز سے ہو رہی ہے جس کے بعد قومی ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سے بھی سیریز کھیلنے ہیں اور اس کے بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ  میں شرکت کرنی ہے۔

    یاد رہے کہ شین واٹسن پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی کوچ بھی تھے۔

  • شین واٹسن پاکستان کرکٹ تاریخ کے سب سے مہنگے ہیڈ کوچ بنیں گے؟

    شین واٹسن پاکستان کرکٹ تاریخ کے سب سے مہنگے ہیڈ کوچ بنیں گے؟

    پی سی بی قومی ٹیم  کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن انتہائی بھاری معاوضے کی پیش کش کی گئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات آئندہ ماہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز سے ہو رہی ہے جس کے بعد قومی ٹیم نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سے بھی سیریز کھیلنے ہیں اور اس کے بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ  میں شرکت کرنی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ کی تلاش میں ہے اور اس کے لیے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ہیڈ کوچ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کو یہ عہدہ دینے کا خواہاں ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی اس حوالے سے شین واٹسن کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور بورڈ کی جانب سے انہیں 20 لاکھ ڈالر سالانہ (ماہانہ تقریباً 4 کروڑ 60 لاکھ روپے) کی پیشکش کی ہے جو پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اب تک سب سے بڑا معاوضہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور سابق آسٹریلوی کرکٹر کا معاہدے طے پا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کے سب سے مہنگے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

  • شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شین واٹس کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا، شین واٹسن اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

    گزشتہ دنوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق کپتان معین خان کو ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں پی ایس ایل ٹائٹل جیتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں شین واٹسن مین آف دی ٹورنامنٹ رہے اور اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

    شین واٹسن نے 2020 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، وہ دو مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ 2007 اور 2015 کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کامیابیوں میں نمایاں کردار ادا کرچکے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے بحیثیت کوچ بہترین انتخاب ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے واٹسن کے تجربے سے کھلاڑی فائدہ اٹھائیں گے۔

  • واٹسن اور فنچ نے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ میں کن دو ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا؟

    واٹسن اور فنچ نے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ میں کن دو ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا؟

    سابق آسٹریلوی پلیئرز ایرون فنچ اور شین واٹسن نے آئی سی سی شوپیس ایونٹ کے لیے اپنی ٹاپ چار ٹیموں کا انکشاف کرتے ہوئے اس میں دو ایشیائی حریفوں کو بھی شامل کیا ہے۔

    بھارتی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران سابق کینگرو کپتان ایرون فنچ اور آل راؤنڈر شین واٹسن نے اپنی گفتگو میں اس یقین کا اظہار کیا کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ہمراہ پاکستان بھی سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں شامل ہوگی۔

    فنچ کا کہنا تھا کہ بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں نظر آتے ہیں اور شاید ان کے ساتھ پاکستان ہو کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ بہت متوازن ٹیم ہے۔

    واٹسن نے دو ٹوک لہجہ اختیار کرتے ہوئے واضح طور پر چار ٹیموں کی پیشگوئی کی اور کہا کہ یہ آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور پاکستان ہونگے۔

    اس موقع پر سابق بھارتی کرکٹر رابن اتھپا نے بھی ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو شامل کیا۔ تاہم، واٹسن اور فنچ کے برعکس انھوں نے انگلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ کو ٹاپ فور ٹیموں میں منتخب کیا۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آئندہ ماہ سے آغاز ہونے جارہا ہے جب کہ ایونٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو منعقد ہوگا۔

  • شائقین کا ردعمل: امام الحق واٹسن سے معافی مانگنے پر مجبور

    شائقین کا ردعمل: امام الحق واٹسن سے معافی مانگنے پر مجبور

    لاہور: پی ایس ایل سیزن فور کے فائنل میں جنم لینے والے تنازع پر  شدید عوامی ردعمل نے امام الحق کو معذرت کرنے پر مجبور کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق شین واٹسن سے تلخ کلامی پرامام الحق نے ٹویٹر پر معافی مانگ لی، امام الحق نےٹویٹ کیا کہ وقتی اشتعال میں بدمزگی ہوگئی تھی.

    انھوں نے مزید لکھا کہ میرا واٹسن سے رویہ نامناسب تھا، جس کی میں معافی چاہتا ہوں.

    یاد رہے کہ شین واٹسن کے رن آؤٹ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،  جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی نے  واٹسن کو اشارے سےفیلڈ سے باہر جانے کو کہا.

     اسٹڈیم میں شائقین کی جانب سے امام الحق کے اس رویے پر شدید ردعمل آیا،  سوشل میڈیا پر بھی ان پر کڑی تنقید کی گئی اور معافی مانگنے کا تقاضا کیا گیا.

    مزید پڑھیں: پی ایس ایل فتح پاکستانی عوام اورخاص کربلوچستان کے نام ہے‘ سرفراز احمد

    عوامی ردعمل کے بعد امام نے معذرت کر لی، انھوں نے کہا کہ جو ہوا، بڑے میچ کا جوش تھا،  فائنل اچھا ہوا، ٹائٹل جیتنے پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو مبارک باد دیتا ہوں.

    یاد رہے کہ شین واٹسن نے جیت کے بعد کہا تھا کہ تھا پی ایس ایل میں بہترین پانچ ہفتے گزرے،، کراچی میں بہت مزہ آیا۔ واٹسن ہی مین آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا.

  • آخری اوور دینا سرفراز کا فیصلہ تھا، پاکستان کا دورہ بہت یادگار رہا، شین واٹسن

    آخری اوور دینا سرفراز کا فیصلہ تھا، پاکستان کا دورہ بہت یادگار رہا، شین واٹسن

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شین واٹسن نے کہا ہے کہ آخری اوور دینا سرفراز کا فیصلہ تھا، کراچی میں کرکٹ کا بہت جنون ہے، پاکستان کا دورہ بہت یادگار رہا۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شین واٹسن کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری بار فائنل میں پہنچی.

    اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، میچ کا آخری اوور دینا سرفراز کا فیصلہ تھا، پچھلے تین ماہ سے بالنگ نہیں کررہا.

    پی ایس ایل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کا بہت جنون ہے، ماحول بھی بہت زبردست ہے، کراچی میں شائقین کا جوش ع خروش دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، کراچی کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے سازگار ہیں، بیٹنگ میں بہت مزا آتا ہے،14سال بعد پاکستان کا دورہ بہت یادگار رہا ہے.

    شین واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ عمر اکمل میچ ونر اور ٹی 20کا بہترین کھلاڑی ہے، وہاب ریاض نے2015ورلڈ کپ میں کئی باؤنسرز کئے اور شاندار بالنگ کی تھی لیکن وہاب ریاض نے آج ایک ہی باؤنسر کیا۔

  • شین واٹسن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا

    شین واٹسن نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا

    موہالی: آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔

    آسٹریلیا کیلئے چودہ سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر شین واٹسن کا کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی انکے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہے۔

    شین واٹسن نے گزشتہ سال کے اختتام پر ایشز سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، اسی دوران انھوں نے کسی ون ڈے میچ میں بھی حصہ نہیں لیا، اب وہ ٹی ٹوینٹی انٹر نیشنل سے بھی ریٹائر ہوکر کرکٹ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

    انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹیج آل راؤنڈر کہتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کیلئے یہ بہترین وقت ہے، جن لوگوں کے ساتھ ساری زندگی کرکٹ کھیلی وہ سب ریٹائر ہوچکے ہیں۔

    شین واٹسن آسٹریلیا کے تمام فارمیٹس میں کھیلنے والے آخری کھلاڑی ہیں جنہوں نے سال دوہزار سے پہلے ڈیبیو کیا تھا۔

  • آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن تیز باؤنسر کا شکار ہوگئے

    آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن تیز باؤنسر کا شکار ہوگئے

    سڈنی: نیٹ پریکٹس کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن تیز باؤنسر کا شکار ہوگئے جس نے کھلاڑیوں اور مینجنمنٹ کے ہوش اڑادیئے۔

    فل ہیوز کے واقعے کے بعد کھلاڑی بہت محتاط ہوگئے ہیں، آسٹریلیا کے شین واٹسن نیٹ پریکٹس کے دوران تیز باؤنسر کا شکار ہوگئے، واٹسن کے گیند سر پر لگتے ہی کھلاڑی اور مینجمنٹ پریشان ہوگئے۔

    گیند لگنے کے سبب آسٹریلوی کھلاڑی چکراگئے اور اور پریکٹس مکمل نہ کرسکے، باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے پریکٹس کے دوران جیمز پیٹنسن کی تیز باؤنسر واٹسن کے ہیلمٹ پر لگی جس وہ زمین پر گرپڑے، گیند لگنے سے واٹسن حواس باختہ ہوگئے، طبی معائنے کے لئے انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں فٹ قرار دیا۔

  • آل راؤنڈرشین واٹسن پاکستان کیخلاف یو اے ای سیریز سے باہر

    آل راؤنڈرشین واٹسن پاکستان کیخلاف یو اے ای سیریز سے باہر

    میلبرن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم فٹنس مسائل سے دوچار دکھائی دیتی ہے،آل راؤنڈر شین واٹسن انجری کے باعث پاکستان کیخلاف یو اے ای سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر شین واٹسن پنڈلی میں انجری کے باعث پاکستان کیخلاف یو اے ای سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، چیف سلیکٹر راب مارش کے مطابق فاسٹ بولر بین ہلفن ہاس کو متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں کین رچرڈسن آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہونگے،آسٹریلوی ٹیم کےکپتان مائیکل کلارک بھی انجری کا شکار ہیں اور وہ ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔