Tag: شیوسینا

  • شیوسینا کی کامیڈین کنال کمرا کو قتل کی دھمکیاں

    شیوسینا کی کامیڈین کنال کمرا کو قتل کی دھمکیاں

    بھارت میں اسٹینڈ اپ کامیڈین کُنال کمرا کو ہندو انتہا پسند سیاستدان اک ناتھ شندے کا مذاق اُڑانا مہنگا پڑ گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنال کمرا نے ممبئی کے ایک کلب میں شو کے دوران مہاراشٹرا کے ڈپٹی وزیراعلیٰ اک ناتھ شندے کے بارے میں لطیفہ سنایا، جس پر شیوسینا کے انتہا پسند کلب میں گھس آئے اور توڑ پھوڑ کی۔

    اس دوران شیوسینا کے انتہا پسندوں نے کنال کمرا کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

    مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ نے اسٹینڈ اپ کامیڈین کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے بھی کنال کمرا کے خلاف تفتیش شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب امریکا کے کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را پر پابندی کی سفارش کردی اور بھارت کواقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را۔ پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

    یو ایس سی آئی آر ایف نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

    کمیشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال بدتر رہی، مذہبی اقلیتوں کیخلاف حملوں اور امتیازی سلوک میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نیبیرون ملک اقلیتوں بالخصوص سکھوں کونشانہ بنانا جاری رکھا، سکھوں اور ان کے وکیلوں کو نشانہ بنانے کیلئے جابرانہ ہتھکنڈے اختیار کیے گئے۔

    امریکی کمیشن نے کہا کہ خلاف ورزیوں کی رپورٹ کرنے والے صحافیوں کو سفارتی معاونت دینے سے انکار کیا گیا اور بھارتی خلاف ورزیاں رپورٹ کرنے پر اوور سیزسٹیزن آف انڈیاکارڈز منسوخ کییگئے۔

    کمیشن رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ الیکشن سے قبل مودی اور بی جے پی ارکان نے نفرت انگیز بیانات دیئے اور غلط معلومات پھیلائیں، نفرت انگیز بیانات سے اقلیتوں پر حملوں پر اکسایا جو الیکشن کے بعد بھی جاری ہے جبکہ اقلیتوں کو ہجوم کے ہاتھوں تشدد، ٹارگٹ کلنگ،املاک اورعبادت گاہوں کی مسماری کا سامنا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے نیویارک میں 2023میں امریکی سکھ کارکن کوقتل کرنیکی کوشش کی گئی، سازش میں بھارتی ایجنسی را اور 6 سفارتی اہلکاروں کیملوث ہونیکی کینیڈین حکام نے تصدیق کی۔

    امریکا کی یمن میں حوثیوں کے 17 مقامات پر شدید بمباری

    امریکی کمیشن کے مطابق وکاش یادیو اور دیگر کے اثاثے منجمد اور امریکا داخلے پر پابندی لگائی جائے ساتھ ہی بھارت کو ڈرون اور دیگر ہتھیاروں کی فراہمی کا ازسرنوجائزہ لیا جائے۔

  • شیوسینا رہنما فیس بک لائیو کے دوران فائرنگ سے ہلاک، ویڈیو وائرل

    شیوسینا رہنما فیس بک لائیو کے دوران فائرنگ سے ہلاک، ویڈیو وائرل

    نئی دہلی: بھارت میں فیس بک لائیو کے دوران شیوسینا کے رہنما کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، جبکہ قتل کرنے والے شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے رہنما ونود گھوسالکر کے بیٹے اور مقامی لیڈر ابھیشیک گھوسلکر کو فیس بک لائیو اسٹریم کے دوران ان کے ساتھ بیٹھے شخص نے تین گولیاں مار کرموت کے گھاٹ اُتار دیا۔

    شیوسینا لیڈر اور سابق کارپوریٹر ابھیشک گھوسالکر فیس بک لائیو میں موریس نورونہا عرف موریس بھائی ساتھ تھے۔ اچانک موریس نے پستول نکال کر ابھیشک گھوسالکر پر فائرنگ کردی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

    واقعے کے بعد موریس نے خودکو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی، موریس بوریولی ویسٹ کا رہائشی تھا اور اپنا تعارف سماجی کارکن کے طور پر کراتا تھا اور انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش رکھتا تھا۔

    سعودی عرب: کسی بھی جرم کی ویڈیو یا تصویر وائرل کرنے والے ہوشیار۔۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھیشیک گھوسالکر اور موریس نورونہا کے دفاتر ایک دوسرے سے قریب تھے اور دونوں کے درمیان مقامی سیاست پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے اکثر و بیشتر تکرار رہتی تھی۔

  • شیو سینا کا سلمان خان کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ

    شیو سینا کا سلمان خان کو پاکستان چلے جانے کا مشورہ

    ممبئی: ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے سلمان خان کو پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بیان دینے پر سبق سکھانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کو پاکستانی فنکاروں سے محبت ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں۔


    Shiv Sena criticizes Salman Khan over pro… by arynews

    سلمان خان نے بھارتیوں کو آئینہ دکھایا تو بھارتی انتہا پسند برا مان گئے۔ سلمان خان کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کی حمایت پر انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے انہیں کھلے عام دھمکیاں دینی شروع کردیں اور انہیں سبق سکھانے کا عندیہ دیا۔

    شیو سینا کی رہنما منیشا کایاندے کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو پاکستانی فنکاروں سے اتنی ہی محبت ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں پر بھارت میں کام کرنے کی پابندی کی مخالفت کی تھی۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ اداکار دہشت گرد نہیں ہوتے۔ ان کے بیان کے فوری بعد شیو سینا نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھی۔

    ایک اور ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے بھی سلمان خان کی فلموں پر پابندی لگانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ وہ واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ جن فلموں میں پاکستانی اداکار شامل ہیں وہ ان کی نمائش اس وقت تک نہیں ہونے دیں گے جب تک ان پر عکس بند کیا گیا حصہ فلم سے خارج نہیں کردیا جاتا۔

    تاہم سلمان خان نے راج ٹھاکرے کو فون کر کے درخواست کی تھی کہ پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔

    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں دو روز قبل بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں اور پاکستانی پروڈکشن اسٹاف پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ ایسوسی ایشن نے حالات ٹھیک ہونے تک پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب مختلف بالی ووڈ اداکاروں نے بھی اس معاملہ پر مختلف تاثرات کا اظہار کیا۔ اکثریت نے پاک بھارت جنگ کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے اقدام کو درست قرار دیا۔

  • بھارت میں شیوسینا کی پرُتشدد کارروائیاں واقعات میں مودی ملوث ہیں، سونیا گاندھی

    بھارت میں شیوسینا کی پرُتشدد کارروائیاں واقعات میں مودی ملوث ہیں، سونیا گاندھی

    نئی دہلی: کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے بھارت میں انتہاپسندی کے واقعات میں وزیراعظم مودی کے ملوث ہونے کا الزام لگا دیا ۔

    بھارت کے سیکولر اور روشن خیال ہونے کی نفی ہے بھارت میں بڑھتی عدم رواداری پر سابق حکمراں جماعت کانگریس بھی تشویش میں مبتلا ہے، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کی اور مودی کی خاموشی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

    بھارت میں بڑھی ہوئی عدم رواداری پر بحث تیز ہوتی جا رہی ہے،ممتاز شخصیات نے حکومت کی خاموشی پر ناراضی کے اظہار کے طور پر اپنے اعزازات واپس کرنے شروع کردیئے ہیں۔

    دوسری جانب انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے سونیاگاندھی اور راہول گاندھی کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس سے راشتراپتی بھون تک احتجاجی مارچ کیا۔

  • شیوسینا کا تھیٹرپرحملہ ،پاکستانی اداکاروں کودھمکیاں

    شیوسینا کا تھیٹرپرحملہ ،پاکستانی اداکاروں کودھمکیاں

    نئی دہلی : بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کےنواحی علاقے گڑگاؤں میں ہندو انتہاپسندوں نے پاکستانی فنکاروں کی تھیٹر پرفارمنس کو روک دیا، شیوسیناکےغنڈوں نےپاکستانی فنکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق انتہا پسند شیوسینا نے ایک بار پھر بھارت کے سیکولر چہرے پر کالک مل دی۔ دہلی کے نواح میں ہریانہ کے علاقے گڑگاؤں میں پاکستانی گروپ لاہور کی ماس فاؤنڈیشن کی جانب سے اسٹیج ڈرامہ بانجھ پیش کیا جارہا تھا کہ اس دوران شیو سینا کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسیناکےغنڈوں نے پاکستان مخالف نعرے لگائے ۔ تھیٹرانتظامیہ نےمقامی انتظامیہ کی مدد سے ہنگامہ کرنےوالےشیوسینا کےغنڈوں کوبھگادیا۔

    پروگرام کے آرگنائزر کا کہناتھا کہ شیوسیناکےغنڈوں نےپاکستانی فنکارو ں کوپرفارم کرنے سے روکا،اور دھمکی دی کہ کسی پاکستانی فنکارکوبھارت میں پرفارم نہیں کرنےدینگے۔

    کارندوں کا کہنا تھا کہ بھارتی سرزمین پر کسی پاکستانی کو کام نہیں کرنے دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شیوسینا کے انتہاپسند غزل گائیک غلام علی سمیت متعدد فنکاروں کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔

  • ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں

    ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں

    ممبئی: ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسیناکی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کاسلسلہ جاری ہے اور اب انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں دے ڈالیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیو سینا نے پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ  منسوخ کرانے کے بعد اب پاکستانی اداکار فواد خان اورماہرہ خان کو بھی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔ انتہا پسند جماعت  کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی پاکستان فنکار،کرکٹریاکسی بھی پرفارمرکو مہاراشٹرا کی سر زمین پرقدم نہیں رکھنے دیں گے۔

    شیوسینا کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی پروا نہیں کہ ان پاکستانیوں کو اپنی فلموں میں کون سائن کررہا ہے، کرن جوہر، فرحان اختر، شاہ رخ خان وغیرہ ذمہ دار بھارتی شہری ہیں اورانہیں پاکستانیوں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرنا چاہیے۔

    پاکستانی اداکارفواد خان، ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم “اے دل ہے مشکل” کی شوٹنگ کا آغازکرنے والے ہیں تاہم وہ ابھی فلم “کپوراینڈ سنز” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم  “رئیس” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے سال ریلیزہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی ہندو انتہا پسند تنظیم کے غنڈوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات سے قبل بی سی سی ہیڈکوارٹر پردھاوا بول دیا تھا جب کہ پاکستانی امپائرعلیم ڈارکو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا گیا تھا۔

  • شیوسینا کی دھمکیاں،آئی سی سی نے علیم ڈار کو امپائرنگ سے روک دیا

    شیوسینا کی دھمکیاں،آئی سی سی نے علیم ڈار کو امپائرنگ سے روک دیا

    دبئی: ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی دھمکیوں کے سامنے آئی سی سی بھی خوفزدہ ہوگئی،آئی سی سی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کوبھارت جنوبی افریقہ سیریزمیں امپائرنگ سے روک دیا۔

    آئی سی سی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری دو ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ سے روک دیا۔

    شیوسینا نے علیم ڈار کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان واپس چلیں جائیں ورنہ سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

     علیم ڈار نے بائیس اکتوبر کو چنئی اور پچیس اکتوبرکو ممبئی میں ہونے والے میچ میں امپائرنگ کرنا تھی، علیم ڈار کو شیو سینا کی جانب سے ملنے والی دھمکی پر آئی سی سی نے بی سی سی آئی کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے کے بجائے علیم ڈار کو ہی امپائرنگ سے منع کردیا۔

  • شیوسینا اراکین اسمبلی نے مسلمان کینٹین سپروائزرکا روزہ تڑوادیا

    شیوسینا اراکین اسمبلی نے مسلمان کینٹین سپروائزرکا روزہ تڑوادیا

    نئی دہلی: بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے اراکین اسمبلی نے ناقص کھانے کی فراہمی کا الزام عائد کرتے ہوئے مسلمان کینٹین سپروائزرکا روزہ زبردستی تڑوادیا۔بھارتی لوک سبھامیں شیوسیناکے اراکین اسمبلی کی جانب سےانتہا پسندی کا یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا۔ جب بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے مسلمان کینٹین سپروائزز کو محض من پسند کھانے کی عدم فراہمی اور ناقص کھانا فراہم کرنےکا الزام عائد کرتے ہوئے سخت سست کہا اور زبردستی چپاتی کھلا کر اسے روزہ توڑنے پر مجبور کر دیا۔

    واقعے پر لوک سبھا میں ہنگامہ آرائی ہو گئی۔ واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کانگریس نے لوک سبھا سے واک آؤٹ کر دیا۔ کانگریس نے واقعے کو شرمناک قرار دیتےہوئے ذمہ دار عناصرکیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شیو سینا کے اراکین اسمبلی نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کو زبردستی روزہ توڑنےپرمجبورنہیں کر سکتے

    سپروائزر نے ناقص کھانا فراہم کیا تھا جس پر انہوں نے احتجاج کیا تاہم شیوسینا کے رکن رمیش بہدوری نے واقعے پر معافی مانگ لی۔ واقعے کیخلاف انڈین ریلویز کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کمپنی نےارشد نامی اپنے ریذیڈنٹ مینجر کے ساتھ بدسلوکی پر بطور احتجاج اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کو کھانا فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔