Tag: شیو سینا

  • شیو سینا نے بھی مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا

    شیو سینا نے بھی مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا

    نئی دہلی: بی جے پی اور شیو سینا میں ٹوٹ پھوٹ، اور تنازع شدت اختیار کر گیا، شیوسینا نے بھی مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بی جے پی کا عسکری وِنگ شیو سینا بھی مودی سرکار پر برس پڑا، شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مودی کو گجرات فسادات کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

    ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اٹل بہاری نے گجرات فسادات کے دوران مودی کو راج دھرما نبھانے کا حکم دیا تھا، واجپائی نے مودی کو فسادات کے دوران اخلاقی ذمہ داری دی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ 2004 انتخابات میں شکست پر واجپائی نے مودی سے استعفیٰ بھی مانگا تھا، ادھو ٹھاکرے کے مطابق تب بال ٹھاکرے نے مودی کا سیاسی کیریئر بچانے میں کردار ادا کیا اور واجپائی کو مودی کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

    مودی سرکار برصغیر کی تاریخ مسخ کرنے پر تُل گئی

    ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بال ٹھاکرے مودی کی پشت پر کھڑا نہ ہوتا تو مودی آج وزیر اعظم نہ ہوتا، لیکن بی جے پی اب ہندوتوا کے نظریے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

    انھوں نے کہا مودی کے گجرات فسادات میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت آ چکے ہیں، کیا بھارتی عوام ایسے شخص کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کریں گے جس کے جرائم کے ثبوت آ چکے ہیں؟

    انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا تیسری بار وزیر اعظم بننے والا مودی خطے اور عالمی دنیا کے لیے مزید خطرہ ثابت نہیں ہوگا؟

  • پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنےدی جائیں،سلمان خان

    پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنےدی جائیں،سلمان خان

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کام کرنے دیا جائے۔

    سپراسٹار سلمان خان نے انتہاپسند تنظیم کے رہنما راج ٹھاکرے کو فون کیا اور کہا کہ پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت تناؤ،شاہ رخ اورکرن جوہرانتہاپسندوں کےنشانے پر

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا نےشاہ رخ خان اور کرن جوہر کو پاکستانی اداکاروں کےساتھ کام کرنے پر دھمکیاں دی تھیں۔

    شالینی ٹھاکرے نےتمام فلم پروڈیوسرز کو وارننگ دی تھی کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کاسٹ نہ کریں ایسا کرنے پر ان کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے پاکستانی اداکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی تھی۔

  • رمضان کی والدہ نے بھارتی ویزہ کی پیش کش ٹھکرا دی

    رمضان کی والدہ نے بھارتی ویزہ کی پیش کش ٹھکرا دی

    کراچی: بھارت میں موجود رمضان کی والدہ نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ویزہ بھیجنے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

    بھارت میں قید پندرہ سالہ رمضان کی ماں رضیہ بیگم کو بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے رضیہ کو بھارت آنے کے لیے ویزہ کی پیشکش سماجی رابطے ویب سائٹ کے ذریعے کی۔

    بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شیو سینا کی پر تشدد کارروائیاں ، بھارتی روئیے اور لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی پر رضیہ نے بیٹے سے ملنے کا پختہ ارادہ ترک کرکے بھارت نہ جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا اور بھارتی وزیر خارجہ کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

    رمضان کی والدہ رضیہ بیگم کہتی ہیں کہ وہ پاکستان کے دشمن کے خلاف اپنا ایک بیٹا کیا دس بیٹے بھی قربان کر سکتی ہیں ۔

    انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی کہتے ہیں کہ رضیہ اس وقت پورے پاکستان اور مسلمانوں کی آواز ہے، تاہم انھوں نے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رمضان کی واپسی کے لیے فوری اقدامات کرے ۔

  • سیکورٹی خدشات: وسیم اکرم اور شعیب اختر کی بھارت سے جلد واپسی

    سیکورٹی خدشات: وسیم اکرم اور شعیب اختر کی بھارت سے جلد واپسی

    نئی دہلی/ کراچی: پاکستان کے سابق تیز ترین فاسٹ باﺅلر شعیب ختر نے بھی بھارت میں انتہا پسندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ میں کمنٹری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شعیب اختر چنئی میں 22اکتوبر کو ہونےوالے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے ون ڈے میچ کے بعد وطن واپس آجائیں گے اور ممبئی میں پانچویں میچ کی کمنٹری نہیں کریں گے ۔

    جبکہ پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم نے بھی کمنٹری نہ کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں پاکستان کے سابق نامور آل راﺅنڈر وسیم اکرم نے پانچویں ون ڈے میچ میں کمنٹری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ چنئی میں ہونیوالے چوتھے ون ڈے کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

    دوسری جانب علیم ڈار بھی دھمکیاں ملنے پر پانچویں میچ میں ایمپائرنگ نہیں کریں گے، شیو سینا سے ملنے والی دھکمیوں کے باعث آئی سی سی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری دو ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ سے روک دیا۔

    واضح رہے سوموار کے روز ممبئی میں شیو سینا کے انتہا پسندوں نےبی سی سی آئی کے دفتر پر دھاوابول کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہر یار خان کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات منسوخ کرادی تھی۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز اب ہوجانی چاہیئے، آئی سی سی صدر

    پاک بھارت کرکٹ سیریز اب ہوجانی چاہیئے، آئی سی سی صدر

    دبئی: ممبئی میں بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر پر شیو سینا کے حملے کے بعد آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر سوال اٹھادیا۔

    بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا کی غنڈہ گردی نے آئی سی سی کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے سوال اٹھا دیا کہ کیا آئندہ سال بھارت کی سرزمین پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہوسکے گا یہ نہیں۔

    کرکٹ کی عالمی تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے پاکستانی کرکٹرز بھی بھارت جانے سے گھبرائینگے۔

    ظہیرعباس نےکہا کہ حالات میں بہتری لانے کے لئے پاک بھارت کرکٹ سیریزاب ہوجانی چاہیے۔

     ظہیر عباس نے کہا کہ وہ شیو سینا پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے کرکٹ تعلقات کیسے بحال کرنے ہیں اب یہ فیصلہ دونوں ممالک کو کرنا ہوگا۔