Tag: شیڈول

  • بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی

    بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی

    (25 جولائی 2025): ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ایشیا کپ کے انعقاد میں تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں، ذرائع کا کہنا ہے بھارتی بورڈ کو حکومت کی طرف سے ایشیا کپ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایشیا کپ سے متعلق تمام معاملات حل ہوگئے ہیں اور شیڈول آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں جاری کیا جا سکتا ہے، اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے شیڈول پر وقت مانگا تھا۔

    ایشیا کپ میں کل آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے، مجوزہ شیڈول میں معمولی رد و بدل کا امکان ہے جبکہ میچز متحدہ عرب امارات کے دو شہروں دبئی اور ابوظہبی میں رکھے گئے ہیں۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اعلان آج کسی بھی وقت متوقع ہے۔

  • آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

    آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 13 ویں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کا آغاز 30 ستمبر سے ہو گا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 13 ویں ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

    آئی سی سی کے جاری شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 30 نومبر سے ہوگا اور فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان شامل ہیں جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔

    یہ ٹورنامنٹ بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر کھیلا جائے گا۔ بھارت کے چار میدان ایم چنا سوامی اسٹیڈیم (بنگلورو)، اے سی اے اسٹیڈیم (گوہاٹی) ہولکر اسٹیڈیم (اندور)، وشاکھا پٹنم اسٹیڈیم میزبانی کریں گے جب کہ سری لنکا میں پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں میچز کھیلے جائیں گے۔

    جاری شیڈول کے مطابق پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں ہوگا جب کہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

    ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

    پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں ہوگا، دوسرا سیمی فائنل اگلے دن 30 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

    تاہم رواں برس بھارت کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے پر دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا کہ 2027 تک دونوں ممالک میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بھارتی ٹیم پاکستان اور پاکستانی ٹیم بھارت میں نہیں کھیلے گی اور ان کے میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔

    اسی معاہدے کے تحت بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے۔ اب پاکستان ٹیم بھی اسی معاہدے کی رو سے بھارت نہیں جائے گی بلکہ اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

    واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے انعقاد پر خطرات کے بادل منڈلا رہے تھے۔

  • بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن لانے کا سلسلہ شروع

    بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن لانے کا سلسلہ شروع

    اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے مکمل بحال کردی گئی، حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، بیرون ملک پھنسے مسافروں کو وطن واپس لایا جارہا ہے، قومی ایئرلائن کی پرواز ٹورنٹو سے مسافروں کو لیکر لاہور اور پھر کراچی پہنچے گی جبکہ نجی ائیر لائنز کا بھی اندرون ملک فلائٹ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پروازیں اب سے شیڈول کے مطابق سعودی عرب روانہ ہوں گی، فلائٹ آپریشن کی وقتاً فوقتاً بندش کے باعث مجموعی طور پر 10 حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 جبکہ کراچی اور ملتان کی ایک، ایک حج پرواز منسوخ ہوئی، فلائٹس منسوخی کے باعث 2 ہزار 290 عازمین کا شیڈول متاثر ہوا، ایک ہزار 277 عازمین کو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کیا جاچکا ہے۔

    رہ جانے والے ایک ہزار 13 عازمین کو جلد خصوصی پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کردیا جائے گا، اب تک 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، عازمین حج پروازوں کی معلومات کیلئے متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رہیں۔

  • رمضان کا آخری عشرہ: روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نماز کا شیڈول جاری

    رمضان کا آخری عشرہ: روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نماز کا شیڈول جاری

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ کل سے شروع ہو رہا ہے مسجد نبوی انتظامیہ نے ریاض الجنہ میں نماز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

    مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک اختتام کی جانب گامزن ہے۔ سعودی عرب میں کل سے اس کا آخری عشرہ شروع ہو رہا ہے۔ دنیا بھر سے زائرین کی کثیر تعداد میں آمد کے باعث مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ نے آخری عشرے میں روضہ انور ﷺ پر حاضری اور ریاض الجنہ میں نماز کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    ادارہ امور حرمین شریفین کے جاری شیڈول کے مطابق مرد نمازیوں ک لیے روضہ شریفہ کی زیارت کا آغاز صبح 11:20 سے رات 8 بجے تک ہوگا۔

    مرد زائرین کے لیے دوسرے مرحلے میں رات 11 بجے سے 12 تک اور تیسرا مرحلہ صبح کے 2 سے 5 بجےتک ہوگا۔

    اس کے علاوہ خواتین زائرین کے لیے صبح 6 سے 11 بجے تک روضہ رسول ﷺ پر حاضری اور ریاض الجنہ میں نماز کے لیے وقت مقرر ہے۔

    ادارہ امور حرمین کا مزید کہنا ہے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لیے نسک پورٹل کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کا مقصد اذدھام پر قابو پانا اور زیادہ سے زیادہ زائرین کو نوافل ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

    یاد رہے روضہ شریفہ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے جس میں فی گھنٹہ 800 افراد کی گنجائش ہے۔ اوسطاً ہر وزیٹر کو دس منٹ ملتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/video-imam-kaabas-heartfelt-collective-prayer-for-palestinian-victory/

  • پی ایس ایل 10 کب سے شروع ہو رہا ہے؟ شیڈول جاری

    پی ایس ایل 10 کب سے شروع ہو رہا ہے؟ شیڈول جاری

    دنیائے کرکٹ کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ کا دسواں ایڈیشن رواں سال کھیلا جائے گا جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا شمار دنیا کی مقبول ترین لیگز میں ہوتا ہے۔ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن رواں سال کھیلا جائے گا جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    ایک ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہنے والی پاکستان سپر لیگ 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا جس کا فائنل 18 مئی کو کھیلا جائے گا۔

    سابق ایڈیشنز کی طرح اس بار بھی 6 ٹیمیں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی۔

    پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 34 میچز ہوں گے جو ملک کے چار مختلف شہروں کراچی، لاہور، پنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل 10: دنیائے کرکٹ کے کن سپر اسٹارز کو کوئی خریدار نہ ملا؟

    پاکستان سپر لیگ 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان 11 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل میچ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 ڈرافٹ: کراچی کنگز میں دنیائے کرکٹ کے بڑے اسٹارز شامل

    سب سے زیادہ میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا جہاں فائنل اور دونوں ایلیمنیٹرز سمیت 13 میچز کھیلے جائیں گے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کوالیفائر سمیت 11 میچز کی میزبانی کرے گا جب کہ کراچی اور ملتان کو پانچ پانچ میزبانی کی میزبانی ملی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ 10 کا مکمل شیڈول:

     

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کا شیڈول جاری کردیا۔

    آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جب کہ 12 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کی موجودہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 75 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے تاہم اب تک حتمی ٹیموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 2021 میں کھیلا گیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ٹرین حادثے کے بعد کون سی ٹرینیں وقت پر روانہ ہوں گی؟

    ٹرین حادثے کے بعد کون سی ٹرینیں وقت پر روانہ ہوں گی؟

    لاہور: گھوٹکی میں ٹرین حادثے کے بعد ترجمان ریلوے نے ٹرینوں کے اوقات کار سے متعلق وضاحت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی، کوئٹہ و دیگر شہروں کے لیے ٹرینیں بروقت روانہ ہوں گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو شاہ حسین ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق قراقرم اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی، شاہ حسین ایکسپریس بھی شام 7 بج کر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے لاہور اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ آج علیٰ الصبح گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس، ٹریک پر موجود ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

  • چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے الیکشن 2020 کا شیڈول جاری کر دیا

    چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے الیکشن 2020 کا شیڈول جاری کر دیا

    گلگت بلتستان: چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے الیکشن2020 کا شیڈول جاری کر دیا۔

    چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 7جولائی2020 کو آراوز کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ 16 جولائی ہوگی، نامزد امیدواروں کی فہرست17 جولائی کو آویزاں کی جائےگی۔

    چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 23 جولائی ہوگی،آر او فیصلے کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ 27 جولائی مقرر کر دی گئی جبکہ اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے فیصلے کے لیے آخری تاریخ 3 اگست ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے اور نظرثانی کے لیے آخری تاریخ 5 اگست ہے، امیداواروں کو انتخابی نشانات 6 اگست کو دیےجائیں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 18 اگست کو پول ڈے ہوگا۔

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی 23 جون کی رات اپنی 5 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد تحلیل ہوگئی تھی۔

    وزیراعظم پاکستان اور گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین عمران خان نے میر افضل کو گلگت بلتستان کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔

  • پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز کا پہلا میچ 21 فروری کو ہوگا

    پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری، کراچی کنگز کا پہلا میچ 21 فروری کو ہوگا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 2020 کا شیڈول جاری کردیا گیا، کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا شیڈول جاری کردیا گیا، تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

    پی ایس ایل 2020 کا آغاز 20 فروری سے ہوگا، 4 مقامات پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔

    دونوں ایلی منیٹر میچز بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل 5 کا فائنل بھی 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی۔

    ایونٹ کا افتتاحی میچ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ کراچی کنگز کے 2 میچز لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں ہوگا، اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز 4 میچز کھیلے گی۔

    کراچی کنگز اپنا دوسرا میچ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کراچی میں کھیلے گی، تیسرا میچ 28 فروری کو ملتان سلطانز سے ملتان میں ہوگا، جبکہ چوتھا میچ یکم مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ راولپنڈی میں ہوگا۔

    کراچی کنگز کا پانچواں میچ پشاور زلمی سے 2 مارچ کو راولپنڈی میں جبکہ اگلا میچ 6 مارچ کو ملتان سلطانز سے لاہور میں ہوگا۔

    اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا پی سی بی کی کامیابی ہے، پانچویں ایڈیشن میں 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ لیگ پاکستان کی ہے اور اس کے تمام میچز ہوم گراؤنڈز پر ہی کھیلے جانے چاہیئے۔ گزشتہ ایڈیشن کے اختتام پر پاکستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے اور آج وہ وعدہ وفا ہو رہا ہے۔

  • وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا شیڈول تیار

    وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اور ایران کا شیڈول تیار

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ دوروں کے دوران وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ایران اور سعودی عرب کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔ وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر 15 اکتوبر منگل کو سعودی عرب جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان اتوار کو ایران بھی جائیں گے لہٰذا وزیر اعظم سعودی قیادت کو دورہ ایران پر اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ایران سعودیہ تعلقات میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کوشاں ہیں، وزیر اعظم دورہ ایران میں ایران کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے پیش نظر وفاقی کابینہ اجلاس کی تاریخ بھی دورہ سعودی عرب کے باعث تبدیل کردی گئی، وفاقی کابینہ کا اجلاس اب پیر کے روز ہوگا۔

    خیال رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران کشیدگی میں ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم سے ثالثی کے لیے کہا تھا جبکہ پاکستان ماضی میں بھی سعودی، ایران تناؤ ختم کرنے کے لیے کئی بار کوششیں کر چکا ہے۔

    اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے، مذاکرات اگرچہ بالواسطہ ہیں لیکن اس کے باوجود اسے شاندار پیشرفت کہا جاسکتا ہے۔