Tag: شیڈول تبدیل

  • موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کے رخ تبدیل، آمدورفت متاثر

    موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کے رخ تبدیل، آمدورفت متاثر

    اسلام آباد میں بارش اور موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کی آمدورفت شدید متاثر ہورہی ہے، جس کے پیش نظر پروازوں کے رخ یا شیڈول تبدیل کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی لینڈ کرادی گئی ہے۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز نے ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی جبکہ پرواز پی کے 370کو موسم کی خرابی کے باعث ملتان ایئرپورٹ رخ موڑا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پی کے370رات 9 بجے کراچی سے اسلام آباد شیڈول تھی، پی کے370 چار گھنٹے تاخیر سے رات ایک بجے روانہ ہوئی۔

    ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں کو ملتان ایئرپورٹ پر طیارے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے پرواز کو ملتان ایئرپورٹ لینڈ کرا دیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جیسے ہی موسم بہتر ہوگا پرواز کو ملتان سے اسلام آباد بھیج جائیگا،
    ایئر بس طیارے میں اے سی بند ہونے سے مسافروں کو طیارے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    موسم کی خرابی پر اسلام آباد کے اوپر طیارےنے کئی منٹ تک چکر لگائے، لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر طیارے کو کپتان نے ملتان ایئرپورٹ لینڈ کرایا ہے۔

  • آرمی چیف کا قومی کرکٹرز کو دیئے جانے والے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل

    آرمی چیف کا قومی کرکٹرز کو دیئے جانے والے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل

    پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

    آرمی چیف کی جانب سے کاکول کیمپ میں شریک کرکٹرز کو 7 اپریل کے بجائے اب 8 اپریل کو افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار ڈنر پر افواجِ پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوں گے۔

    قومی ویمنز کرکٹرز بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کی کار حادثے کا شکار

    یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا فزیکل ٹریننگ کیمپ آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر کاکول میں جاری ہے جو 8 اپریل سے قبل ختم ہوجائے گا۔

  • طلبا کے لیے بڑی خبر ! میٹرک کے امتحانات ملتوی ، اب کب ہوں گے؟

    طلبا کے لیے بڑی خبر ! میٹرک کے امتحانات ملتوی ، اب کب ہوں گے؟

    پشاور : خیبر پختونخواہ میں پشاور بورڈ سمیت صوبے کے تمام بورڈز میں میٹرک کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، امتحانات مارچ کے بجائے اپریل میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پشاور بورڈ سمیت کے صوبے کے تمام بورڈز میں میٹرک کے امتحانات کا شیڈول تبدیل ہے۔

    یہ فیصلہ طلباء اور والدین کی درخواستوں کے بعد کیا گیا ہے جنہوں نے رمضان کے مقدس مہینے کے ساتھ ہونے والے امتحانات کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا تھا۔

    چیئرمین پشاوربورڈ نصراللہ خان یوسفزئی نے کہا کہ میٹرک امتحانات 14 مارچ کے بجائے اب 18 اپریل کو ہوں گے ، ماہ رمضان کے تقدس کی خاطر امتحانی شیڈول کو تبدیل کیا گیا ہے۔

  • اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل ،  بڑی خبر آگئی

    اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل ، بڑی خبر آگئی

    کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اس سال موسم گرما کی تعطیلات 20 مئی 2020 سے 20 جولائی 2020 تک ہوں گی جبکہ آئندہ تعلیمی سال میں تعطیلات یکم جون سے 30 جولائی تک ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں تعلیمی کلینڈر اورگذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی جبکہ سندھ میں تعلیمی سال 2020_21 اپریل 11 سے شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

    ترجمان وزیر تعلیم کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال سے صوبے میں تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع اور مارچ میں اختتام ہوگا، جبکہ موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی میں ہوں گی، رمضان کو جواز بنا کر چھٹیاں اب آگے پیچھے نہیں ہونی چاہیے۔

    سعید غنی نے مزید کہا کہ رواں سال تعلیمی سیشن 10 اپریل سے شروع ہوگا اور تعطیلات 20 مئی سے 20 جولائی تک ہوں گی۔

    وزیر تعلیم سندھ کے ترجمان کے مطابق سندھ بھر میں میٹرک کے نتائج 30 جون تک کردینے اور کالجز میں تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیا جائے گا جبکہ آغا خان بورڈ بھی اپنے نتائج 3 جون تک مکمل کرے اس حوالے سے بھی وہ اقدامات کریں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اے اور او لیول کے بچوں کے لیے اگر وہ سوئچ کرتے ہیں تو ان کے لئے کالج کی داخلہ پالیسی میں اوپشن رکھا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات16مارچ سے منعقد ہوں گے اور تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 9مارچ سے کھل جائیں گے البتہ تدرییسی عمل اور بچوں کی تعطیل 13مارچ تک ہی ہوں گی۔

    سعید غنی نے ہدایت کی کہ تمام اسکول بورڈ آفس سےایڈمٹ کارڈ وصول کرکے فوری طور پر تقسیم کاآغاز کریں۔

  • اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

    اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

    کراچی : سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا، جس کے مطابق  اسکولوں میں  موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک ہوگی جبکہ اسکول اورکالجزکےاوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا، جس میں سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کاشیڈول تبدیل کردیا گیا۔

    اجلاس میں موسم گرماکی تعطیلات یکم مئی سے30 جون تک کرنےکافيصلہ کیا گیا اور تعلیمی اداروں کےاوقات کاربھی تبدیل کردیئےگئے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اسکول اورکالجزکےاوقات صبح ساڑھے8سےدوپہر2بجےتک ہوں گے اور اساتذہ 3 بجے تک رکنے کےپابند ہوں گے۔

    یاد رہے جنوری 2019 میں بھی محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں رواں برس صوبے میں امتحانات 20 مارچ سے 30 اپریل اور چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک ہوں گی

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا سندھ کے تعلیمی اداروں میں اہم قومی دنوں پر تدریسی عمل معطل رہے گا اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ یوم پاکستان، یوم آزادی، یوم کشمیر پر اسکول کھلیں گے تاہم تدریسی عمل نہیں ہوگا، اسی طرح عرس شاہ لطیف، عید میلاد النبی، 11 ستمبر اور یوم قائد اعظم پر بھی تدریسی عمل نہیں ہوگا۔

    خیال رہے گذشتہ سال سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا دورانیہ 14 مئی سے 16 جولائی تک کیا تھا، بعد ازاں الیکشن کے باعث موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 15 روز کا اضافہ کیا گیا تھا۔

  • شدید گرمی اور ر مضان کی آمد ، موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

    شدید گرمی اور ر مضان کی آمد ، موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل

    کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے شدید گرمی اور ر مضان کی آمد کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، اب گرمی کی چھٹیاں چودہ مئی سے سولہ جولائی تک ہوں گی، جس کس حکومت سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے، محکمہ تعلیم کی سمری پر وزیر اعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے تعطیلات کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے ، جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق تعطیلات چودہ مئی سے سولہ جولائی تک ہوں گی، گرمیوں کی شدت میں اضافے اور ماہ رمضان المبارک کے پیش نظر موس گرما کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    سیکرٹری تعلیم کے مطابق تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا تمام نجی تعلیمی اداروں کو بھی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ تعطیلات کے شیڈول پر عمل کرنا ہوگا۔

    یاد رہے محکمہ تعلیم نے کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیاں پندرہ مئی سے پندرہ جولائی تک کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ اسٹیئرنگ کمیٹی نے یکم جون سے 31 جولائی تک چھٹیوں کے شیڈول کی منظوری دی تھی۔

    خیال رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز جون سے ہوا کرتا تھا تاہم مئی کے ماہ میں ہی لو لگنے اور ہیٹ اسٹروک کے واقعات رونما ہونے شروع ہوجاتے ہیں، جس کے باعث طلباء کی حاضری غیر معمولی حد تک کم رہتی جب کہ والدین بھی مخمصے کا شکار رہتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔