Tag: شیڈول کا اعلان

  • ریاض میٹرو اور سٹی بسوں کے لیے شیڈول کا اعلان

    ریاض میٹرو اور سٹی بسوں کے لیے شیڈول کا اعلان

    سعودی عرب میں ریاض پبلک ٹرانسپورٹ نے ریاض میٹرو اور سٹی بسوں کیلیے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض میٹرو کے تمام روٹس پر سروس سنیچر سے جمعرات صبح چھ سے رات بارہ بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح آٹھ سے رات بارہ بجے تک ہو گی۔

    پبلک ٹرنسپررٹ اتھارٹی کا ریاض بس سروس کے حوالے سے کہنا تھا پبلک بسیں روزانہ صبح پانچ سے رات بارہ بجے تک چلیں گی۔

    رپورٹس کے مطابق ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں مسافروں سے کہا گیا کہ وہ سفر کی منصوبہ بندی کے لیے میٹرو اور بس سروس کے شیڈول سے اپ ڈیٹ رہیں۔

    یاد رہے ریاض میٹرو کے 6 روٹس ہیں، بلیو لائن جس کی لمبائی 25.3 کلو میٹر ہے۔ اورنج لائن 40.7 کلو میٹر طویل ہے۔ یلو لائن کی لمبائی 29.5 کلو میٹر ہے۔ گرین لائن کی طوالت 12.9 کلو میٹر ہے جبکہ پرپل لائن 29.7 کلو میٹر طویل ہے۔

    یکم دسمبر 2024 کو ریاض میٹرو کے آغاز سے اب تک 18 ملین مسافر ریاض میٹرو کے سفر سے مستفید ہوچکے ہیں۔

    سعودی عرب میں تمام کیفے اور ریسٹورنٹس کے لیے نئے ضوابط:

    سعودی عرب میں تمام کیفے اور ریسٹورنٹس نئے ضوابط کے پابند ہوں گے جن کے تحت انہیں کاغذی اور الیکٹرانک مینو، بشمول آن لائن ڈیلیوری پلیٹ فارمز پر غذائی اجزاء کی مکمل تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق کیفے اور ریسٹورنٹس کے مینو میں تفصیلی غذائی معلومات شامل ہوں گی جیسے کیلوریز کی مقدار، چکنائی، شکر اور سوڈیم کی شرح نیز وہ اجزاء جن سے الرجی ہو سکتی ہے تاکہ صارفین صحت کے لیے بہتر فیصلے کئے جاسکیں۔

    نئے ضوابط کے مطابق اُن کھانوں کے ساتھ ’نمک دانی‘ کا نشان لگانا ضروری ہوگا جن میں نمک کی مقدار زیادہ ہو اور مشروبات میں کیفین کی مقدار بھی واضح طور پر درج کرنا ہوگی نیز ہر کھانے کی آئٹم سے حاصل شدہ کیلوریز کو جلانے کے لیے درکار وقت کی وضاحت بھی کی جائے گی۔

    سعودی شہری کتنے ممالک کا سفر کر سکتے ہیں؟

    رپورٹس کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے یہ اقدام شفافیت کو فروغ دینے اور مملکت میں غذائی معیار زندگی بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد صحت مند انتخاب کی حوصلہ افزائی اور کھانوں کے اجزا کے بارے میں عوامی آگاہی کو بڑھانا ہے۔

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ویسٹ انڈیز نے رواں سال پاکستان کے ساتھ تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

    پاکستان رواں سال جولائی اگست میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کی مہمان بنے گی۔ کیربیئن بورڈ نے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز امریکا میں ہوگی۔ یہ میچز فلوریڈا میں 31 جولائی، یکم اور 3 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

    اس کے بعد گرین شرٹس ویسٹ انڈیز کے لیے اڑان بھریں گے، جہاں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینیڈاڈ میں ون ڈے سیریز کھیلے گی۔

    ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے 19 سال بعد پاکستان آئی تھی اور یہ سیریز ایک، ایک سے بابر رہی تھی۔

    ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 120 رنز سے ہرا کر 35 سال بعد پاکستان کی سر زمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-many-team-face-injuries/

  • ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 25-2022 کے سلسلے میں پاکستان میں آخری سیریز ہوگی۔

    دورے میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے شامل ہے، ون ڈے میچز 18، 21 اور 23 اپریل کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔

    ٹی ٹوئنٹی میچز 26، 28، 30 اپریل، 2 اور 3 مئی کو شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچ شام ساڑھے تین بجے شروع ہونگے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا۔

    پاکستان ویمنز ٹیم اس وقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان نے 18 میچوں میں 16 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان آٹھویں نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کا  2021 کے بعد  دوسرا دورۂ پاکستان ہوگا۔

  • آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

    آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

    سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں ٹیموں کے درمیان نومبر میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف نومبر میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ21نومبر سے برسبین میں ہوگا،23نومبر سے کھیلا جانے والا ایڈیلیڈ ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ2019: پاکستانی ٹیم کب اورکہاں میچ کھیلے گی

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے زیر اہتمام آئندہ ماہ انگلینڈ میں شروع ہونے والے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹمیں پاکستان کرکٹ ٹیم 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔

  • پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا

    لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، ون ڈے سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

    شیڈول کے مطابق پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 22 سے 31 مارچ تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی، سیریز سے پاکستان کو ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی، آسٹریلیا کو پاکستان میں سیریز کھیلنے کی پیش کش کی جائے گی۔

    پی سی بی کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 22 اور دوسرا 24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا، سیریز کا تیسرا میچ 27 مارچ کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچز 29 اور 31 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا ہوم سیریز، شیڈول کا اعلان

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ہوم سیریز، شیڈول کا اعلان

    لاہور : پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیا، سیریز میں 2 ٹیسٹ 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، سیریز میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے جائیں گے۔

    سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی 29 اکتوبر کو لاہور میں ہوگا، پاکستان اور سری لنکا متحد عرب امارت میں مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    دوسرا ٹیسٹ 6 سے 10 اکتوبر تک دبئی میں شیڈول ہے جو ڈے نائٹ ہوگا، تیرہ اکتوبر کو پہلا ون ڈے دبئی میں، دوسرا اور تیسرا ون ڈے سولہ اور اٹھارہ اکتوبرکو ابوظہبی میں چوتھا اور پانچواں ون ڈے بیس اور تئیس اکتوبر کو شارجہ میں شیڈول ہے۔


    مزید پڑھیں: سری لنکا پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پر آمادہ


    شیڈول کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی کے ابتدائی دو میچز چھبیس اور ستائیس اکتوبر کو ابوظہبی میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ انتیس اکتوبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے جو سیکیورٹی صورتحال سے مشروط ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچوں کی تاریخوں کا اعلان


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔