Tag: صائم ایوب

  • صائم ایوب نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی

    صائم ایوب نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی

    جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے کے بعد لندن میں زیر علاج پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی ہے۔

    پاکستان کے نوجوان جارح مزاج بلے باز جو گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد لندن میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے قوم سے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کر دی ہے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ ڈاکٹرز پوری توجہ سے علاج کر رہے ہیں اور میں بھی جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کر رہا ہوں، لیکن کب تک مکمل تندرست ہوسکوں کچھ نہیں پتہ۔ قوم سے اپیل ہے کہ وہ میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

    واضح رہے کہ صائم ایوب کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر لندن علاج کے لیے بھیجا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں ان کا نام شامل ہے، تاہم حتمی اسکواڈ کے اعلان سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی کو ان کی مکمل میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔

    صائم ایوب نے صرف 9 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور اس میں تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کر کے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر دیا ہے۔

    خصوصاً دورہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز میں ان کی بیک ٹو بیک سنچریوں کی بدولت گرین شرٹس کو پہلی بار پروٹیز کو وائٹ واش کرنے کا موقع ملا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-saim-ayyub-squad-important-news/

  • صائم ایوب کے حوالے سے اہم خبر

    صائم ایوب کے حوالے سے اہم خبر

    اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود لندن سے ملتان کے لئے روانہ ہورہے ہیں، جبکہ ٹیسٹ اوپنر صائم ایوب لندن میں اکیلے رہیں گے۔

    اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صائم ایوب کیساتھ لندن روانہ کیا تھا، تاہم وہ اب ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں جمعے سے شروع ہونیوالے ٹیسٹ سے قبل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کی لندن میں معائنہ رپورٹس رواں ہفتہ آنے کی توقع ہے، رپورٹس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق صائم کے ری ہیب کے لیے لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا یا پھر صائم کے لاہور واپس آکر ری ہیب مکمل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے صائم کی انجری پر حوصلہ افزا بیان دیا ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ یہ برا لگتا ہے جب ایک کھلاڑی جس پر پاکستان نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے وہ زخمی ہوجاتا ہے جب وہ اپنے عروج پر پرفارم کرنا شروع کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی انجری کھلاڑی کے سفر کا حصہ ہوتے ہیں۔

    فخر زمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ چیلنجز زندگی کا حصہ ہیں اور ایک عظیم کھلاڑی بننے کے لیے آپ کو ان کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے صائم کی جلد صحت یابی کے لیے بھی امید ظاہر کی۔

    بیویاں ساتھ جاتی ہیں تو ٹیم ہار جاتی ہے! بی سی سی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

    اوپننگ بیٹر نے کہا کہ فٹنس دوبارہ حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے مجھے یقین ہے کہ صائم بہت جلد واپس آئے گا۔

  • صائم ایوب کی انجری پر فخر زمان کا حوصلہ افزا بیان

    صائم ایوب کی انجری پر فخر زمان کا حوصلہ افزا بیان

    قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے صائم ایوب کی انجری پر حوصلہ افزا بیان دے دیا۔

    کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ یہ برا لگتا ہے جب ایک کھلاڑی جس پر پاکستان نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے وہ زخمی ہوجاتا ہے جب وہ اپنے عروج پر پرفارم کرنا شروع کردیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس طرح کی انجری کھلاڑی کے سفر کا حصہ ہوتے ہیں۔

    فخر زمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ چیلنجز زندگی کا حصہ ہیں اور ایک عظیم کھلاڑی بننے کے لیے آپ کو ان کا سامنا کرنا ہوگا۔

    انہوں نے صائم ایوب کی جلد صحت یابی کے لیے بھی امید ظاہر کی۔

    اوپننگ بیٹر نے کہا کہ فٹنس دوبارہ حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے مجھے یقین ہے کہ صائم بہت جلد واپس آئے گا۔

    واضح رہے کہ اوپننگ بلے باز صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران دائیں ٹخنے میں فریکچر ہونے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ وہ علاج کے لیے لندن گئے ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ چھ ہفتے تک باہر رہیں گے۔

    انہوں نے حالیہ دوروں کے دوران تین ون ڈے سنچریاں اور ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست 98 رنز بنائے۔ وہ جنوبی افریقا میں پاکستان کی تاریخی 3-0 سے کلین سویپ میں پلیئر آف دی سیریز بھی رہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی شرکت: حتمی فیصلہ کب ہوگا؟ اہم خبر

    چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی شرکت: حتمی فیصلہ کب ہوگا؟ اہم خبر

    زخمی صائم ایوب کے اگلے ماہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہے پی سی بی بھی اسکواڈ میں اوپنر بیٹر کو شامل کرنے پر گومگو کیفیت کا شکار ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی اگلے ماہ پاکستان میں ہو رہی ہے۔ اس شوپیس ایونٹ سے قبل صائم ایوب کا شدید زخمی ہونا پاکستان کے لیے سب سے تشویشناک بات ہے۔ وہ بغرض علاج لندن میں موجود ہیں جب کہ آئی سی سی نے ابتدائی اسکواڈ کے لیے 12 جنوری جب کہ حتمی اسکواڈ کے لیے 11 فروری کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو میڈیکل پینل کی جانب سے صائم ایوب کی انجری کی نوعیت اور صحتیابی سے متعلق رپورٹ کا انتظار ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں نوجوان بیٹر کی شمولیت کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں پاکستان کی تاریخی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوان جارح مزاج کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

    چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر صائم ایوب کو جنوبی افریقہ سے ہی لندن روانہ کیا گیا جہاں گزشتہ دنوں ماہر آرتھوپیڈک سرجنز ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن اور ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کی انجری کا جائزہ لیا۔ ابتدائی تشخیص ٹخنے کو نقصان نہیں پہنچا اور صورتحال نارمل بتائی گئی۔

    اس سے قبل ڈاکٹر نے صائم ایوب کو 6 ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا جبکہ مزید ڈاکٹرز کا ایک پینل رپورٹس، ایکسرے سمیت دیگرصورت حال دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

    صائم ایوب اگر چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کو دستیاب نہ ہوئے تو جارح مزاج اوپنر اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو فخر زمان کی قومی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-asian-country-announced-squad/

  • محمد حفیظ نے صائم ایوب سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

    محمد حفیظ نے صائم ایوب سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اوپنر بیٹر صائم ایوب سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ امید ہے صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر نہیں ہوں گے، صائم اگلے 10 سے 15 سال پاکستان کے لیے کھیلے گا۔

    انہوں نے کہا کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں واپس آئے تو اچھا ہے۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ فرسٹ کلاس میچز میں ڈریسنگ روم ہی موجود نہیں، کھلاڑیوں کے لیے پانی اور واش روم انتہائی ناقص ہیں۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ چیمپئنز کپ کو کامیاب کروانا تھا کروادیا لیکن فرسٹ کلاس پر کسی کی توجہ نہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیل پاؤں گا یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے متعلق پی سی بی بہتر جانتا ہے، میری تمام رپورٹس پی سی بی اور میڈیکل پینل کے پاس ہے۔

    صائم کا کہنا تھا کہ شائقین سے گزارش ہے کہ وہ میرے لیے دعا کریں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پی سی بی کی سپورٹ اور علاج سے مطمئن ہوں، ابھی کچھ پتا نہیں کہ کب تک لندن میں ہی رہوں گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی کھیل پاؤں گا یا نہیں علم نہیں، صائم ایوب

    چیمپئنز ٹرافی کھیل پاؤں گا یا نہیں علم نہیں، صائم ایوب

    قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کھیل پاؤں گا یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر صائم ایوب نے کہا کہ میرے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے متعلق پی سی بی بہتر جانتا ہے، میری تمام رپورٹس پی سی بی اور میڈیکل پینل کے پاس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شائقین سے گزارش ہے کہ وہ میرے لیے دعا کریں۔

    صائم ایوب نے کہا کہ پی سی بی کی سپورٹ اور علاج سے مطمئن ہوں، ابھی کچھ پتا نہیں کہ کب تک لندن میں ہی رہوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ٹخنہ بہتر ہے ٹانگ پر وزن ڈال سکتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: ٹخنہ بہتر ہے ٹانگ پر وزن ڈال سکتا ہوں، صائم ایوب

    واضح رہے کہ گزشتہ روز صائم ایوب نے کہا تھا کہ ٹیسٹ رپورٹس میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔

    دوسری جانب اظر محمود نے بتایا تھا کہ اللہ کا شکر ہے صورتحال کافی بہتر ہے، سرجری ہوئی تو کب ہوگی یہ میڈیکل پینل ہی بتائے گا۔

    یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے علاج کے لیے خصوصی طور پر لندن بھیجا ہے۔

    اوپنر بیٹر صائم ایوب گزشتہ ہفتہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہوکر 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں ۔

  • ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ٹخنہ۔۔۔۔۔۔صائم ایوب کا بیان آگیا

    ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ٹخنہ۔۔۔۔۔۔صائم ایوب کا بیان آگیا

    قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے اپنی انجری سے متعلق بتا دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹر صائم ایوب اسپتال سے روانہ ہوگئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ٹخنہ بہتر ہے ٹانگ پر وزن ڈال سکتا ہوں۔

    صائم ایوب نے کہا کہ ٹیسٹ رپورٹس میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔

    دوسری جانب اظر محمود نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے صورتحال کافی بہتر ہے، سرجری ہوئی تو کب ہوگی یہ میڈیکل پینل ہی بتائے گا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے علاج کے لیے خصوصی طور پر لندن بھیجا ہے۔

    جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور زمبابوے میں پاکستان کو فتوحات دلانے والے باصلاحیت نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب گزشتہ ہفتہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہوکر 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں جس پر سب کو تشویش ہے۔

    اگلے ماہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہے جس کے انعقاد میں 38 دن رہ گئے ہیں۔ صائم ایوب اس میگا ایونٹ کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے جاننے کے لیے شائقین کرکٹ بے قرار ہیں۔

    صائم ایوب جنہیں پی سی بی نے علاج کے لیے لندن روانہ کر دیا ہے۔ ان کے حوالے سے خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

  • صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ: اظہر محمود نے کیا بتایا؟

    صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ: اظہر محمود نے کیا بتایا؟

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں اظہر محمود نے اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہونے والے پاکستان کے ہونہار نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ ان کا پہلا چیک اپ ہو چکا ہے اور آج اس کی رپورٹ آنی ہے۔

    صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں، جہاں گزشتہ روز کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک پاؤں اور ٹخنوں کے سرجن جیاسیلان نے انکا چیک اپ کیا تھا۔

    اس موقع پر وہاں موجود میڈیا نمائندوں نے صائم ایوب کی صحت سے متعلق سوال کیا تو اظہر محمود نے بتایا کہ بیٹر کی صحت سے متعلق مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ جو بھی رپورٹ ہے، جلد سامنے آ جائے گی جو میڈیکل پینل کو بھیجی جائے گی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے علاج کے لیے خصوصی طور پر لندن بھیجا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/saim-ayub-champions-trophy-squad/

  • صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل ہوں گے؟ اہم خبر آ گئی

    صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل ہوں گے؟ اہم خبر آ گئی

    انجرڈ صائم ایوب 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے تاہم وہ آئندہ ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل ہوں گے یا نہیں یہ اہم خبر سامنے آ گئی ہے۔

    جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور زمبابوے میں پاکستان کو فتوحات دلانے والے باصلاحیت نوجوان اوپنر بیٹر صائم ایوب گزشتہ ہفتہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہوکر 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں جس پر سب کو تشویش ہے۔

    اگلے ماہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہے جس کے انعقاد میں 38 دن رہ گئے ہیں۔ صائم ایوب اس میگا ایونٹ کا حصہ ہوں گے یا نہیں اس حوالے سے جاننے کے لیے شائقین کرکٹ بے قرار ہیں۔

    صائم ایوب جنہیں پی سی بی نے علاج کے لیے لندن روانہ کر دیا ہے۔ ان کے حوالے سے خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

    نوجوان بیٹر لندن میں اپنی انجری کی نوعیت کی تشخیص کیلئے ڈاکٹر لکی جیاسیلان سے ملے ہیں، جو ایک کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک فٹ اینڈ ٹخنوں کے سرجن ہیں۔ ان کے پہلے چیک اپ کی رپورٹ آج آنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اسکواڈ سے قبل صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ کا بھی انتظار کر رہا ہے تاہم بورڈ انہیں چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے، کیونکہ اوپنر بیٹر کے ٹورنامنٹ تک مکمل صحتیاب نہ ہونے پر تبدیل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

    آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ کے اعلان کے لیے 12 جنوری کی ڈیڈ لائن دی ہے تاہم بورڈ 11 فروری تک اس میں تبدیلی کرتے ہوئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی شیڈول کے مطابق بورڈز 11 فروری تک بغیر آئی سی سی منظوری کے اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کر سکتے ہیں تاہم 12 فروری کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے انہیں آئی سی سی کی ٹیکنیکل کیمٹی سے منظوری لینا ہوگی۔

  • لندن میں صائم ایوب کے علاج سے متعلق اہم خبر

    لندن میں صائم ایوب کے علاج سے متعلق اہم خبر

    پاکستانی بیٹر صائم ایوب کے علاج سے متعلق لندن سے اہم خبر آگئی۔

    ذرائع کے مطابق لندن میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے آج پاکستانی بیٹر صائم ایوب کا معائنہ کیا ہے اور ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ کل آئے گی۔

    ڈاکٹررپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ علاج میں کتنا وقت لگے گا۔ انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز ان کا چیک اپ کر رہے ہیں۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر کرکٹر صائم ایوب کو علاج کے لیے لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ صائم ایوب اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیپ ٹاون سے لندن پہنچے ہیں۔

     پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمدفیصل قومی کرکٹر صائم ایوب کے علاج کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز فیلڈنگ کے دوران دائیں پاؤں کا ٹخنہ مڑ جانے کے باعث شدید انجری کا شکار اور 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہو گئے ہیں۔ اس انجری کے بعد ان کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    صائم ایوب نے حال ہی میں زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔ بالخصوص پروٹیز کو ان کے ہی دیس میں پہلی بار ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے میں نوجوان بیٹر کی بیک ٹو بیک سنچریوں کا اہم کردار ہے۔