Tag: صائم ایوب

  • صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلیے نامزد

    صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلیے نامزد

    پاکستان کے جارح مزاج بلے باز صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہو گئے۔

    حال ہی میں دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دوران صائم ایوب نے اپنی شاندار بیٹنگ کی دھاک بٹھائی، مجموعی طور پر انہوں نے 9 ون ڈے میچز میں 3 سنچریز اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 515 رنز بنائے۔

    اس کے علاوہ سری لنکا کے کمیندو مینڈس، انگلینڈ کے گس ایٹکنسن اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    11 میچز میں گس ایٹکنسن نے 52 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ کمیندو مینڈس نے 32 میچز میں 1451 رنز بنائے ہیں اور شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 29 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    دوسری جانب آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    اسکاٹ لینڈ کی سسکیا ہارلے، جنوبی افریقا کی انیری ڈرکسن، بھارت کی شریانکا پٹیل اور آئرلینڈ کی فریا سارجنٹ کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    سال 2024ء میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے، اس حوالے سے نامزدگیوں کے اعلان کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    سنیل گواسکر نے رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر دوران کمنٹری کیا کہا؟

    واضح رہے کہ 12 کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو آئی سی سی ایوارڈز سے نوازا جائے گا جبکہ ایوارڈز حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان جنوری کے آخر میں کیا جائے گا۔

  • صائم ایوب نے بچپن میں بھارت میں کونسا کارنامہ سرانجام دیا تھا؟

    صائم ایوب نے بچپن میں بھارت میں کونسا کارنامہ سرانجام دیا تھا؟

    پاکستان کی قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صائم ایوب ماضی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کررہا ہے، جس میں صائم ایوب کی ماضی میں بھارت میں ہونے والے انڈر 15 ٹورنامنٹ کے بعد نجی ٹی وی شو میں کی گئی ایک گفتگو سنی جاسکتی ہے۔

    بلے باز نے اس ٹورنامنٹ میں 5 میچز کے دوران 250 رنز بنائے تھے اور ایک میچ میں مین آف دی میچ بھی قرار پائے تھے۔

    صائم کا وائرل ویڈیو میں کہنا تھا کہ میں نے ٹورنامنٹ کیلئے بہت محنت کی تھی، بیٹنگ بھی اچھی کی تھی، اسی کا صلہ ملا ہے۔

    ویڈیو کلپ میں بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک میچ میں 80 رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے سنچری مکمل نہ ہوسکی، تاہم ٹورنامنٹ کے 5 میچز میں 250 رنز بنائے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو کلین سوئیپ کردیا اور اس جیت میں بائیں ہاتھ کے بلے بازصائم نے بنیادی کردار ادا کیا۔

    ون ڈے سیریز میں صائم نے سیریز کے دوران بیک ٹو بیک دو سنچریاں بنائیں جبکہ آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی لے اُڑے۔

    پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کردیا

    قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی صائم کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صائم کو چیتا قرار دیدیا۔

  • بابراعظم نے صائم ایوب سے متعلق کیا کہا؟

    بابراعظم نے صائم ایوب سے متعلق کیا کہا؟

    پاکستان کی قومی ٹیم تین ون ڈے میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو کلین سوئیپ کردیا اور اس جیت میں بائیں ہاتھ کے بلے بازصائم ایوب نے بنیادی کردار ادا کیا۔

    ون ڈے سیریز میں صائم ایوب نے سیریز کے دوران بیک ٹو بیک دو سنچریاں بنائیں جبکہ آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی لے اُڑے۔

    قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی صائم ایوب کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر صائم ایوب کو چیتا قرار دیدیا۔

    اس کے علاوہ سابق کپتان نے اپنے دوست اور قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق کو سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرکے نئی تاریخ رقم کردی، پاکستان جنوبی افریقہ کو اس کے گھر میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان نے3 میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

    جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 308رنز کے تعاقب میں 271 رنز بنا سکی، ہنرک کلاسین کے 43 گیندوں پر81 رنز رائیگاں گئے، کوربن بوش 40، ڈسن 35، زورزی اور ینسن 26، 26 رنز بنا سکے

    چیئرمین پی سی بی نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

    صائم ایوب مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • چیئرمین پی سی بی نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

    چیئرمین پی سی بی نے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران صائم ایوب نے سنچری اسکورکرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو شاباش اور مبارکباد دی۔ اُنہوں نے کہا کہ صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنی کلاس ثابت کی۔

    اُنہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم نے اچھی بیٹنگ کی، سفیان مقیم نے عمدہ باولنگ کرکے قوم کے دل جیت لئے، ٹیم ورک کا نتیجہ شاندارکامیابی کی صورت میں سامنے آیا۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی پراعتماد نظر آئے، جذبے اور محنت سے کھیلے، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بڑھے گا جبکہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی ہی کارکردگی دکھائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرکے نئی تاریخ رقم کردی، پاکستان جنوبی افریقہ کو اس کے گھر میں وائٹ واش کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

    جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان نے3میچوں کی سیریز0-3سے اپنے نام کی۔

    جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 308رنز کے تعاقب میں 271رنز بنا سکی، ہنرک کلاسین کے43گیندوں پر81رنز رائیگاں گئے، کوربن بوش40،ڈسن35،زورزی اورینسن26،26رنز بنا سکے۔

    کوہلی اور بابر کے موازنے پر مجھے ہنسی آتی ہے، سابق پاکستانی فاسٹ بولر

    صائم ایوب مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے مین آف دی میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • صائم ایوب کی جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار بیٹنگ، سیریز کی دوسری سنچری بناڈالی

    صائم ایوب کی جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار بیٹنگ، سیریز کی دوسری سنچری بناڈالی

    پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کے خلاف زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اور شاندار سنچری بناڈالی، کسی میزبان بولر کو نہ بخشا۔

    جنوبی افریقی پیس اٹیک اور اسپن بولنگ کے خلاف صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، آخری ون ڈے میچ میں انھوں نے سیریز کی دوسری سنچری بناڈالی، کسی پروٹیز بولر کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انھوں نے گراؤنڈ کے چاروں جانب دلکش اسٹروکس کھیلے۔

    سنچری اسکور کرنے کے لیے صائم نے 91 بالز کا سہارا لیا، ان کی جارحانہ اننگز میں 2 بلند و بالا چھکے اور 13 دلکش چوکے شامل تھے۔

    پاکستانی اوپنر کی اننگز کا خاتمہ پیسر بوش کے ہاتھوں ہوا، چھکا مارنے کی کوشش میں وہ وکٹ کے پیھچے کلاسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے، انھوں نے 101 رنز اسکور کیے۔

    https://urdu.arynews.tv/abdullah-shafiq-worst-record-no-one-achieved-till-date/

  • سلمان علی آغا نے صائم ایوب سے متعلق بڑی بات کردی؟

    سلمان علی آغا نے صائم ایوب سے متعلق بڑی بات کردی؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صائم ایوب جیسا کھلاڑی طویل عرصے بعد دیکھنے کو ملا ہے۔

    نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ صائم ایوب بہت اچھا کھلاڑی ہے، ایسا کھلاڑی طویل عرصے بعد دیکھا۔ اُس کی بیٹنگ انتہائی غیر معمولی تھی۔

    نائب کپتان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے میچ کی پچ سلو تھی اور اُس پر باؤنس کم تھا، دوسری اننگز میں بہتر ہونے کے سبب ہمیں آسانی ہوئی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ میں آئندہ بھی اسی طرح کی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا، اپنی کارکردگی پر خوش ہوں۔

    اُنہوں نے کہا کہ جب دو بائیں ہاتھ کے بیٹرز ہوں تو پاور پلے میں بولنگ کرنے آتا ہوں، میں اس طرح کی بولنگ پر خوش ہوں، 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

    نائب کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے چار وکٹیں زیادہ بار نہیں لیں، میں خوش ہوں، حکمت عملی تھی کہ جب بائیں ہاتھ کے بلے باز بیٹنگ کرنے آئیں گے تو بولنگ کے لئے آؤں گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے ایک روزہ میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

    قوم ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی، جبکہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو میزبان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔

    قومی ٹیم اگر آج دوسرا ون ڈے میچ جیت جاتی ہے تو مسلسل تیسری بار ون ڈے سیریز اپنے نام کرلے گی۔

    سال 2024ء کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کسے ملا؟

    قومی ٹیم اس سے قبل آسٹریلیا اور زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے، آج کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

  • صائم ایوب نے برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    صائم ایوب نے برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کرکے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی، اوپنر بیٹر صائم ایوب نے 119 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    سلمان علی آغا نے بھی 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا۔

    تاہم 22 سالہ صائم ایوب نے سنچری اسکور کرتے ہی برائن لارا کا 31 سال قبل بنایا گیا ریکارڈ توڑا ہے، صائم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔

    برائن لارا نے 1993 میں 23 سال اور 297 دن کی عمر میں جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے میں ہدف کے تعاقب میں سنچری اسکور کی تھی۔

    بابر اعظم کی فارم اور کچھ حقائق

    صائم ایوب جنوبی افریقا میں سنچری اسکور کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں اس سے قبل 23 سال 48 دن کی عمر میں کوئنٹن ڈی کوک نے 2016 میں سنچری اسکور کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

  • سلمان علی آغا نے اپنا اعزاز صائم ایوب کو دے دیا

    سلمان علی آغا نے اپنا اعزاز صائم ایوب کو دے دیا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی فتح کے بعد سلمان علی آغا نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز صائم ایوب کے نام کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 3 وکٹوں سے جیت لیا۔

    میچ کی خاص بات سلمان علی آغا اور صائم ایوب کی شاندار کارکردگی تھی، صائم ایوب نے 119 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 10 چوکے اور تین چوکے لگائے، نائب کپتان سلمان علی آغا 82 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    سلمان علی آغا کو شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، اس موقع پر سلمان علی آغا نے اپنا پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہر اوور میں4سے 5سنگل رنز لازمی لیں، صائم ایوب نے بڑی زبردست بیٹنگ کی۔

    صائم ایوب کا کہنا تھا کہ سلمان علی آغا تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ بیٹنگ کے دوران میری بھرپور مدد کرتے رہے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف ملا جو کہ قومی ٹیم نےآخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آغا سلمان کے ساتھ مل کر اسکور کو ہدف تک لے آئے، صائم ایوب نے ون ڈے کریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور 201رنز کے مجموعی اسکور پر 109 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    یاد رہےکہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

  • صائم ایوب نے جنوبی افریقا کیخلاف سنچری جڑ دی

    صائم ایوب نے جنوبی افریقا کیخلاف سنچری جڑ دی

    قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون دے میچ میں شاندار سنچری جڑ دی۔

    پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 240 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنالیے ہیں اور 54 گیندوں پر جیت کے لیے مزید 40 رنز درکار ہیں۔

    ابتدائی چار وکٹیں 60 رنز پر گرنے کے بعد صائم ایوب نے نائب کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور اپنے کیریئر کی دوسری سنچری بھی اسکور کی۔

    صائم ایوب نے 112 گیندوں پر سنچری مکمل کی ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، انہیں ربادا نے 109 رنز پر شمسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

    اس سے قبل اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان رضوان صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، کامران غلام 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے اوٹنیل بارٹمین نے دو اور مارکو جینسن، کاگیسکو ربادا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • اعظم خان کی صائم ایوب کی شاندار اننگز پر ذو معنی پوسٹ وائرل

    اعظم خان کی صائم ایوب کی شاندار اننگز پر ذو معنی پوسٹ وائرل

    قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی جنوبی افریقا کیخلاف شاندار اننگز پر اعظم خان کی ذومعنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ اور لیگ کرکٹ کھیلنے والے قومی کرکٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر صائم ایوب کی 98 رنز کی اننگز پر ذومعنی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    26 سالہ اعظم خان نے آخری میچ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں کھیلا تھا۔

    انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’اگر کھلاڑی کو مسلسل مواقع دیے جائیں تو انہیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع ملتا ہے۔‘

    لیجنڈری وکٹ کیپر معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈیبیو کروایا گیا تھا اور امریکا، آئرلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی پر ڈراپ کردیا گیا تھا۔

    اعظم خان

    اعظم خان کو ان کی فٹنس اور فیلڈنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

    صائم ایوب نے گزشتہ روز 57 گیندوں پر 98 پر شاندار کارکردگی دکھائی ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    پاکستان نے 207 رنز اسکور کیے تھے جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا، ریزا ہنڈریکس نے 117 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔