Tag: صائم ایوب

  • سنچری مکمل نہ ہونے پر صائم ایوب نے کیا کہا؟

    سنچری مکمل نہ ہونے پر صائم ایوب نے کیا کہا؟

    جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں سنچری مکمل نہ ہونے پر صائم ایوب کا بیان آگیا ہے۔

    جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں صائم ایوب نے شاندار 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور وہ صرف دو رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔

    سنچورین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے آخری اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    نوجوان بیٹر نے 57 گیندوں پر 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    صائم کی سنچری دو رنز سے رہ جانے پر شائقین کرکٹ نے عباس آفریدی اور عرفان خان پر تنقید کی ہے، شائقین کہہ رہے ہیں کہ انہیں سنگل لینے چاہیے تھے۔

    تاہم اب صائم ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی آخری موقع نہیں تھا، سنچری بنانے کا موقع مل جائے گا، اگر ٹیم نہیں جیت رہی تو سنچری بنانے کا کوئی فائئدہ نہیں، سنچری قسمت میں ہوتی تو بن جاتی۔

  • ’اب سنگل نہیں لے‘ صائم ایوب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ’اب سنگل نہیں لے‘ صائم ایوب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر صائم ایوب کی عباس آفریدی کو سنگل لینے سے منع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں صائم ایوب نے شاندار 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور وہ صرف دو رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے۔

    سنچورین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا۔

    نوجوان بیٹر نے 57 گیندوں پر 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 11 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    صائم کی سنچری دو رنز سے رہ جانے پر شائقین کرکٹ نے عباس آفریدی اور عرفان خان پر تنقید کی ہے، شائقین کہہ رہے ہیں کہ انہیں سنگل لینے چاہیے تھے۔

    تاہم اب صائم ایوب کی عباس آفریدی کو سنگل لینے سے منع کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    پاکستان کی اننگز کے 19.4 اوورز میں صائم ایوب نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود ہیں اور وہ عباس کو کہہ رہے ہیں کہ ’اب سنگل نہیں لے۔‘ جس پر آفریدی نے باؤنڈری لگائی۔

  • ٹیم میں سب سے اچھی دوستی کس سے ہے؟ صائم ایوب نے بتادیا

    ٹیم میں سب سے اچھی دوستی کس سے ہے؟ صائم ایوب نے بتادیا

    قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز صائم ایوب کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں کسی بھی صورتحال کو ہلکا نہیں لے سکتے۔

    میڈیا سے گفتگو میں اوپننگ بلے باز صائم ایوب کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ رن اسکور کرنے کی کوشش تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ میں کسی بھی صورتحال کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا، راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ شروع میں مشکل تھی۔

    اوپننگ بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ جو میچ چل رہا ہو صرف اسی کے بارے میں فکر مند رہتا ہوں، کرکٹ ٹیم میں سب ہی سے اچھی دوستی ہے، سب کے ساتھ کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنالیے۔

    واپڈا نے ارشد ندیم کے ساتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر کو کتنی انعامی رقم سے نوازا؟

    پاکستان نے 4 وکٹ پر 158 رنز بنالیے ہیں، سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

  • ہاردک پانڈیا کی صائم ایوب کے ’نو لک‘ شاٹ کی نقل کرنیکی ویڈیو وائرل

    ہاردک پانڈیا کی صائم ایوب کے ’نو لک‘ شاٹ کی نقل کرنیکی ویڈیو وائرل

    بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی جانب سے پاکستانی اوپنر صائم ایوب کی نقل کرتے ہوئے ’نو لک‘ شاٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارتی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے، جہاں جمعرات 27 جون کو اس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے شیڈول ہے، اس سے قبل ہاردک پانڈیا نیٹس میں صائم ایوب کی نقل کرتے ہوئے ’نو لک‘ شاٹ کی پریکٹس کرتے پائے گئے۔

    پانڈیا نے یہ ویڈیو خود اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ ’نو لک‘ پل شاٹ اور ’نو لک‘ سلاگ شاٹ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ وہ نیٹس میں بولنگ پریکٹس کرتے بھی دکھائے دیے۔

    اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ہادرک پانڈیا کی کارکردگی کافی متاثرکن رہی ہے، انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف 27 بالز پر 50 اسکور کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

    انھوں نے سپرایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے میں بھی 17 بالز پر 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

    خیال رہے کہ پاکستانی اوپنر صائم ایوب نو لک شاٹ کھیلنے کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور انھوں نے اس کا کئی بار مظاہرہ کرتے داد سمیٹی ہے۔

    لیفٹ ہینڈ پاکستانی بیٹر نے ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے ایک میچ میں بھی کافی جارحانہ بیٹنگ کی تھی اور نو لک شاٹ سے داد سمیٹی تھی۔

    صائم نے پی ایس ایل 2024 کے میچ میں بھی اپنی ’نو لک‘ شاٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کے دل جیتے تھے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مخالف بولر اس شاٹ پر کافی حیران نظر آئے تھے۔

    پشاور زلمی کے اوپنر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر ٹائمل ملز کو لیگ سائیڈ پر ایک شاندار ’نو لُک‘ چھکا مارا اس دوران پیسر بھی حیرانی سے گیند کو دیکھتے رہے تھے۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی اوپنر کے اس شاٹ پر کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور ان کے اس انداز اور نو لک شاٹ کی کھل کر تعریف کی تھی۔

  • ’وہ مستقبل کا اسٹار ہے‘ پونٹنگ نے کس پاکستانی کرکٹر کیلئے کہا؟

    ’وہ مستقبل کا اسٹار ہے‘ پونٹنگ نے کس پاکستانی کرکٹر کیلئے کہا؟

    آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی رکی پونٹنگ کا خیال ہے کہ پاکستان کی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں بہت زیادہ مستحکم نظر آرہی ہے، انہوں نے ایک نوجوان بلے باز کیلئے پیش گوئی کی کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کچھ خاص کرسکتا ہے۔

    بابر اعظم کو رواں سال کے آغاز میں پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان کے طور پر مختصر مدت کیلئے ہٹانے کے بعد واپس بحال کیا گیا تھا۔

    پونٹنگ نے دی آئی سی سی ریویو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”کپتانی صرف کچھ لوگوں کو سوٹ کرتی ہے، ہر کسی کا کام کپتانی کرنا نہیں ہوتا“۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے طویل عرصے میں یہ مشاہدہ کیا ہے کہ کچھ بہترین کھلاڑی جنہوں نے کرکٹ کھیلی ہے، ضروری نہیں کہ وہ بہترین کپتان بھی بن سکیں۔

    سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اگرچہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قسمت بدلنے کی ذمہ داری زیادہ تر بابراعظم اور محمد رضوان پر رہے گی، ایسے میں پونٹنگ کا خیال ہے کہ بیٹنگ آرڈر میں سب سے اوپر ایک نوجوان بلے باز ہے جو کچھ خاص کرسکتا ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے صائم ایوب کی طرف اشارہ کیا۔

    انہو ں نے کہا کہ صائم ایوب نے آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی حالیہ T20I سیریز کے دوران رضوان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا اور پونٹنگ کے خیال میں بائیں ہاتھ کے بلے باز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کچھ خاص کرسکتے ہیں۔

    سنجے منجریکر نے پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو خبردار کردیا

    سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ وہ ایک مناسب کھلاڑی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ مستقبل کا بڑا اسٹار ثابت ہوگا۔

  • صائم ایوب کو بابر یا رضوان میں سے کس کیساتھ اوپننگ کرنے میں مزہ آتا ہے؟

    صائم ایوب کو بابر یا رضوان میں سے کس کیساتھ اوپننگ کرنے میں مزہ آتا ہے؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے بابر اعظم اور محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کرنے کے حوالے سے بات کی ہے۔

    یوٹیوب چینل پر ایک انٹرویو کے دوران صائم سے سوال کیا گیا کہ آپ کی اوپننگ پارٹنرشپ رضوان اور بابر دونوں کے ساتھ رہی ہے کس کے ساتھ آپ زیادہ ریلیکس محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ دونوں کے ساتھ ہی اوپن کرتے ہوئے ریلیکس محسوس کرتے ہیں۔

    صائم نے کہا کہ جب آپ کے ساتھ اتنے تجربہ کار پلیئر کھیل رہے ہوں تو بیٹنگ کرنے کا مزہ آتا ہے، دونوں بیٹرز نے میچز بھی جتوائے ہیں اور بہت کچھ کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ٹیم کے لیے اتنے رنز کیے ہیں، مزہ آتا ہے ایسے پلیئرز کے ساتھ کھیل کر جبکہ آپ کا اعتماد بھی بڑھتا ہے اور چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی اوپنر نے مزید کہا کہ دو سال پہلے تک تو یہ سب خواب ہی تھا، ہم بھی ٹی وی پر دیکھتے تھے کہ پلیئرز ورلڈکپ کھیلنے جارہے ہیں یا سیریز کھیل رہے ہیں۔

    یہ پلیئرز سیلیبریٹی تھے ہمارے لیے اب ان کے ساتھ بیٹنگ کررہے ہیں تو مزہ آتا ہے لیکن یہ ہے کہ اپنے کھیل کا معیار اوپر کرنا ہے۔ دونوں پلیئرز سے ایک طرح کی اینرجی ملتی ہے۔

  • پی ایس ایل: صائم ایوب کے ’نو لُک‘ شاٹ کی دھوم، بولر حیران رہ گئے!

    پی ایس ایل: صائم ایوب کے ’نو لُک‘ شاٹ کی دھوم، بولر حیران رہ گئے!

    صائم ایوب نے ایک بار پھر اپنے ’نو لک‘ شاٹ سے شائقین کے دل جیت لیے، پی ایس ایل میں بلے باز کے چھکے پر اسلام آباد کے بولر حیران نظر آئے۔

    پاکستان سپر لیگ میں بھی صائم ایوب نے اپنی بیٹنگ سے شائقین کے دل موہ لیے۔ پشاور زلمی کے اوپنر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولر ٹائمل ملز کو لیگ سائیڈ پر ایک شاندار ’نو لُک‘ چھکا مارا اس دوران پیسر بھی حیرانی سے گیند کو دیکھتے رہے۔

    قومی ٹی ٹوئنٹی اوپنر کے اس شاٹ پر کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور ان کے اس انداز کی کھل کر تعریف کی۔

    اسلام آباد کے خلاف پشاور کے نوجوان اوپنر نے 21 بالز پر 38 رنز کی جارحانہ باری کھیلی۔ ان کی اننگز میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور قلندرز کے خلاف بھی صائم نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز بنائے تھے اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف صائم ایوب کی جارحانہ بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

    محمد عامر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ”کیا کھیلتا ہے یار یہ لڑکا، ماشاء اللہ ماشاء اللہ“ ساتھ ہی انھوں نے دل کی ایموجی بھی بنائی تھی۔

  • محمد عامر کا  صائم ایوب کی بیٹنگ پر رد عمل

    محمد عامر کا صائم ایوب کی بیٹنگ پر رد عمل

    آکلینڈ میں کھیلے جا رہے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا ہدف دیا۔

    پاکستان کے کپتان شاہین شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولرز آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے پہلے ہی اوور میں ڈیون کانوے کی وکٹ حاصل کر کے اس فیصلے کو کسی حد تک درست بھی ثابت کیا لیکن اس کے بعد کیوی بیٹرز شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوگئے۔

    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا، صائم ایوب جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 کے مجموعے پر صرف 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے صائم ایوب کی جارحانہ بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے ایکس (ٹوئٹر) کا رخ کیا۔

    محمد عامر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”کیا کھیلتا ہے یار یہ لڑکا، ماشاء اللہ ماشاء اللہ“ ساتھ ہی انہوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا۔

    پہلا میچ اور 3 وکٹیں، عباس آفریدی نے اپنا ڈیبیو یادگار بنا لیا

    واضح رہے کہ صائم ایوب نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 227 رنز کے ہدف کے تعاقب کا آغاز ضرورت کے عین مطابق کیا تھا۔

  • آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، وہاں کھیلنے کا زیادہ مزہ آئے گا، صائم

    آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، وہاں کھیلنے کا زیادہ مزہ آئے گا، صائم

    دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیم میں منتخب ہونے والے نوجوان جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کرکٹ فاسٹ ہوتی ہے، وہاں کھیلنے کا زیادہ مزہ آئے گا۔

    پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب آپ اپنے آرام دہ زون سے باہر نکلتے ہیں تو چیلنج ملتا اور اس صورتحال میں ہم بہتری کی طرف جاتے ہیں۔ دورہ آسٹریلیا کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔

    صائم نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کو میچ جتوانے کی کوشش کروں اور ٹیم کے لیے میچ ونر ثابت ہوں۔ آسٹریلیا کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کی اپروچ بے خوف ہونی چاہیے مگر آپ کو کنڈیشنز کے لحاظ سے کھیلنا پڑتا ہے۔ بعض اوقات بولرز کا غلبہ ہوتا ہے میچ میں مومنٹ میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ کوئی بھی پلیئر خود اپنے لیے مشکلات اور آسانیاں پیدا کرتا ہے۔ اگر ہم دماغی طور پر واضح ہیں تو کچھ ناممکن نہیں ہے۔ انشااللہ نتیجہ اچھا آئے گا۔

    انھوں نے کہا کہ کرکٹ کا اسپیشلسٹ بننا چاہتا ہوں۔ کسی ایک فارمیٹ کی بات نہیں، ہر فارمیٹ کےحساب سے خود کو ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں، میں بھی لیجنڈری کھلاڑیوں کی طرح بن سکتا ہوں، اپنا کوچ خود بننے کی کوشش کرتا ہوں۔

    نوجوان بیٹر نے کہا کہ کبھی صورتحال بیٹسمین کے حق میں ہوتی ہے اور کبھی بولر کے حق میں ، اس لحاظ سے کھلاڑی کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ آپ نے پہلے سوچ لیا کہ تیز کھیلنا ہے تو میدان میں بھی تیز ہی کھیلیں، یہ صورتحال پر منحصر ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آسڑیلیا میں پہلے نہیں کھیلا لیکن وہاں کی کرکٹ جس حد تک دیکھی ہے وہاں تیز وکٹیں ہیں لیکن تیسرے چوتھے دن بال سلو بھی آتا ہے۔ اسی لحاظ سے ہم نے پریکٹس کی ہے۔

  • معین خان نے صائم ایوب اور شان مسعود کے لیے بڑا مطالبہ کردیا

    معین خان نے صائم ایوب اور شان مسعود کے لیے بڑا مطالبہ کردیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے ان فارم اوپنرز صائم ایوب اور شان مسعود کے حوالے سے بڑا مطالبہ کردیا۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب اور شان مسعود کو آسٹریلیا کے ٹور میں ٹیم کا حصہ بنایا جائے۔

    انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں نوجوان کھلاڑیوں کو چانس دینا چاہیے کیوں کہ آسٹریلیا ایسی جگہ ہے جہاں نوجوان پلیئرز کو کرکٹ کے بارے میں سیکھنے کے کافی مواقع ملیں گے۔

    معین خان نے کہا کہ صائم ایوب اور شان مسعود جیسے اوپنرز کو آسٹریلیا کے ٹور میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنانا چاہیے۔


    واضح رہے کہ صائم ایوب ان دنوں کافی اچھی فارم میں ہیں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں انھوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور اپنی ٹیم کو ٹورنامنٹ جتوایا تھا۔

    اس کے علاوہ حالیہ قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں بھی اوپنر نے تاریخ ساز کارکردگی دکھاتے ہوئے دونوں اننگز میں سینچریاں اسکور کی تھیں۔