Tag: صائم ایوب

  • قائداعظم ٹرافی فائنل میں ریکارڈ ساز پرفارمنس کے بعد صائم ایوب نے کیا کہا؟

    قائداعظم ٹرافی فائنل میں ریکارڈ ساز پرفارمنس کے بعد صائم ایوب نے کیا کہا؟

    نوجوان قومی کرکٹر صائم ایوب ان دنوں کافی زبردست فارم میں ہیں وہ نہ صرف ٹی ٹوئنٹی بلکہ ٹیسٹ میچز میں بھی اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں دنوں اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انھوں نے پہلی اننگز میں ڈبل سینچری جبکہ دوسری اننگز میں سنچری اسکور کی تھی۔

    میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب کہنا تھا کہ سب سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری ٹیم ٹورنامنٹ جیت گئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کھیل کر آنے کے بعد ٹیم کو جوائن کرتے ہوئے یہی سوچا تھا کہ اس سال اپنی پرفارمنس میں بہتری لاؤں گا جس میں مجھے کامیابی حاصل ہوئی۔

    ٹی ٹوئنٹی کے بعد طویل فارمیٹ میں واپسی پر انھیں کیا ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑی اس حوالے سے انھوں نے کہا میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے مائنڈ سیٹ میں ایڈجسٹمنٹ کرتا رہوں۔

    صائم نے کہا کہ توجہ اسی بات پر مرکوز ہوتی ہے کہ میری اپروچ بہتری کی طرف جاتی رہے جس سے کارکردگی میں نکھار آئے۔

  • صائم ایوب سے متعلق سابق کپتانوں کی بڑی پیشگوئی

    صائم ایوب سے متعلق سابق کپتانوں کی بڑی پیشگوئی

    قائد اعظم ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب سے متعلق قومی ٹیم کے سابق کپتانوں نے بڑی پیشگوئی کی ہے۔

    نوجوان صائم ایوب نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اور دوسری اننگز میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

    تاہم صائم ایوب کی اس شاندار پرفارمنس پر اے آر وائی زیپ کے شو ’ دی پویلین ‘ میں سابق کپتانوں نے کھلاڑی کی تعریف کی ہے ساتھ ہی مستقبل سے متعلق بڑی پیشگوئی بھی کردی ہے۔

    صائم ایوب کی ڈبل سنچری کے بعد ایک اور سنچری

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ صائم ایوب کا مستقبل روشن ہے، مجھے خوشی ہے کہ وہ اپنے بیٹنگ کے انداز کو نہیں بدلتے اور فرسٹ کلاس میچوں میں بھی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں۔

    اس کے علاوہ ایک اور سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ صائم ایوب کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹور اسکواڈ میں منتخب کرنا چاہیے، اور اسے کھیلنے کا موقع دینا چاہیے۔

    شعیب ملک نے مزید کہا کہ اگر وہ کارکردگی نہ دکھائے تو اسے ڈراپ نہ کریں، صائم ایک ایسا بلے باز ہے جو کہ مستقبل میں پاکستان کے لیے کئی میچ جیت سکتا ہے، پی سی بی کو چاہیے کہ وہ صائم پر انوسٹ کرے۔

  • فخر زمان بھی صائم ایوب کی بیٹنگ کے فین ہوگئے

    فخر زمان بھی صائم ایوب کی بیٹنگ کے فین ہوگئے

    فخر زمان بھی صائم ایوب کی بیٹنگ کے فین ہوگئے انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے بعد پاکستان کو کوئی ایسا کھلاڑی ملا جس کے پاس بہترین شاٹس ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 34 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے فخر زمان کا کہنا ہے کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کے لیے آسان نہیں تھی۔

    فخر زمان نے کہا کہ کھیل کے آغاز میں مجھے اور اوپنرز کو مشکل پیش آئی لیکن صائم ایوب کی شاندار اننگز نے  اس میچ کو باقی بیٹرز کے لیے آسان بنا دیا، صائم قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ میں ایک شاندار اضافہ ہے، ان کے شاٹس کی رینج واقعی بہت اچھی ہے۔

    بابر اعظم نے میچ سے پہلے کیا کہا تھا؟ حارث رؤف نے بتادیا

    انہوں نے مزید کہا کہ بابر کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا ہے، صائم اگر اسی انداز میں کھیلتے رہے تو وہ لمبے عرصے تک پاکستان کے لیے کھیل سکے گا۔

    دوسری جانب کپتان بابر اعظم بھی نوجوان بلے باز کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے میچ کے بعد کہا کہ صائم ایوب کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے، جب بھی اسے موقع ملتا ہے وہ خود کو منواتے ہیں۔

    کپتان بابر کا کہنا تھا کہ ہماری جلد وکٹیں گرنے کے بعد صائم اور فخر نے شاندار بیٹنگ کی، جبکہ ہمیں ٹیم ورک کی وجہ سے کامیابی ملی۔

    خیال رہے کہ پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان بلے باز صائم ایوب نے 28 گیندوں پر 47 رنز اسکور کیے، انہوں نے 28 گیندوں پر تیز رفتار 47 رنز کی جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں۔