Tag: صاحبزادہ حامد رضا

  • کالعدم تنظیموں کی ہٹ لسٹ پر ہوں سیکیورٹی لےلی گئی ہے، مرکزی رہنما پی ٹی آئی

    کالعدم تنظیموں کی ہٹ لسٹ پر ہوں سیکیورٹی لےلی گئی ہے، مرکزی رہنما پی ٹی آئی

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی ہٹ لسٹ پر ہوں مجھ سے سیکیورٹی پہلے ہی لےلی گئی ہے۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ کل ایک جگہ بیٹھا ہوا تھا تو بڑی تعداد میں پولیس نفری آئی، کالعدم تنظیموں کی ہٹ لسٹ پرہوں، کل 3 ساڑھے 3 گھنٹے کیلئے بڑی تعداد میں اہلکاروں نے آکر سیکیورٹی دی۔

    حامد رضا نے کہا کہ جس آفس میں تھا یہاں سے کچھ عرصے پہلے ایم پی اے کو گرفتار کیا گیا تھا، حکومت کیساتھ مذاکرات ختم سمجھیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام آیا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنتا تو مذاکرات نہ کریں، پہلی میٹنگ میں کہا تھا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرادیں، حکومتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

    چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ تیسری میٹنگ تک ملاقات نہیں کرائی گئی، حکومتی کمیٹی سمجھ رہی تھی مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا لکھا ہوگا۔

    صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم نے تو تحریری مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا نہیں لکھا، یہ لوگ تاثر بنانا چاہتے تھے تحریری مطالبات لہرائیں گے کہ این آر او مانگ لیا، تیسری میٹنگ کے بعد رانا ثنااللہ اور عرفان صدیقی کی پریس کانفرنس دیکھ لیں۔

    حیرت کی بات ہے کہ 9مئی کے مقدمات میں ایک شخص 3 جگہ پر موجود ہے، شاہ محمود قریشی کراچی میں تھے اور مقدمات میں کہا گیا راولپنڈی میں تھے،حکومت مذاکرات کے ذریعے جو تاثر بنانا چاہتی تھی وہ موقع ہم نےنہیں دیا۔

    حامد رضا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ آزاد کمیشن کے ذریعے 9مئی کی تحقیقات ہونے دیں، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ہمارے لوگ ملوث پائے گئے تو ان کی مذمت کرینگے

    9مئی کو جو لوگوں کو اکسا رہے تھے ان کی نشاندہی تو کرلیں، ہر میٹنگ میں کیوں کمٹمنٹ کرتے ہیں کہ بانی سے ملاقات کرائیں گے۔

    حامد رضا نے کہا کہ احتجاج کا راستہ ہمارے پاس موجود ہے، ایوانوں میں احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں، اسٹینڈنگ کمیٹی نے 40 منٹ میں اختلافی نوٹ لیے بغیر پیکا ایکٹ میں ترمیم منظور کی۔

  • اگر بات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، حامد رضا

    اگر بات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، حامد رضا

    اسلام آباد : صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ اگر بات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، ہم سڑکوں کے لوگ ہیں سڑکوں پرآئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پروگرام الیونتھ آور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن حامد رضا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت کی تھی، ہم سمجھتےہیں ٹرمپ انتظامیہ اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

    کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کےقوانین اورعوام کےذریعےباعزت بری ہوں گے ، جس بانی پی ٹی آئی کےنام پر کاٹا لگایا تھا ان کی کمیٹی کیساتھ مذاکرات کیے گئے، ہمیں کہا گیا اس ملک میں بھی نہیں رہ پائیں گے ہم سے مذاکرات کیے گئے۔

    انھوں نے کہا کہ 6 ماہ کہاں 2،3 ماہ کی بات ہے، بانی پی ٹی آئی جیل سے باہرہوں گے، کچھ مشاہدات اورکچھ اطلاعات کےمطابق بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے۔

    صاحبزادہ حامد رضا نے بتایا کہ مذاکرات کی چوتھی نشت مشروط ہے، حکومت جوڈیشل کمیشن بناتی ہےتوٹی اوآرز کےلیےچوتھی نشست ہوسکتی ہے، حکومت جواب الجواب دینا چاہتی ہے تو پھر ہم چوتھی نشست کے موڈ میں نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت 2014 پر جانا چاہتی ہے تو ہم نواز شریف ڈیل معاملےپرجائیں گے، 2014 کے بعد بھی دھرنے ہوئے ہیں ہم اس پر بھی جائیں گے، ہم اصغرخان کیس پر بھی جائیں گے، 2014 پر جا سکتے ہیں تو پھر اس سے پیچھے جانا قانوناً جرم تو نہیں۔

    حامد رضا نے مزید کہا کہ اب اگربات نہیں بنتی تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، ہم سڑکوں کےلوگ ہیں سڑکوں پرآئیں گے۔

  • اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے پر نہ مانی تو مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہوگا،  حامد رضا

    اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے پر نہ مانی تو مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہوگا، حامد رضا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے پر نہ مانی تو مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومت کےدرمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے، صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اگر جوڈیشل کمیشن بنانے پرنہیں مانی تو تو مذاکرات کا اگلا سیشن نہیں ہوگا۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا حکومت کو بتائیں گے ہے حکومت آج ہی رسپانس کر دے، 2 مطالبات پر عمل ہو جائے تو اگلے مرحلے میں چاہیں گے کمیشن آزادی سے کام کرے۔

    رکن کمیٹی نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب نے معجزے کی بات کی تواللہ کرےہو جائے۔

    چیف آف آرمی اسٹاف کیساتھ میٹنگ میں بیرسٹر کی موجودگی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر امن و امان کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف کیساتھ میٹنگ میں موجودتھے، ان کی الگ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے آج مذاکرات ہوں گے ، ہم آج اپنا تحریری موقف حکومت کو دیں گے، اب آگےحکومت کا ردعمل دیکھنا ہے کہ حکومت کتنی سنجیدگی دکھاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کودیکھتےہوئےہم مذاکرات کررہے ہیں، ہم نے حکومت کو مذاکرات کے نتائج نکالنے کا موقع دیا ہے اب دیکھنا ہے حکومت ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے کیا کرتی ہے، فارم 47 کے حوالے سے ہمارا مؤقف وہی ہے۔

  • شیر افضل مروت یا کوئی اور شخص مذاکرات سے متعلق  بیان جاری کرنے کا مجاز نہیں،  صاحبزادہ حامد رضا

    شیر افضل مروت یا کوئی اور شخص مذاکرات سے متعلق بیان جاری کرنے کا مجاز نہیں، صاحبزادہ حامد رضا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت یا کوئی اور شخص مذاکرات سے متعلق بیان جاری کرنے کا مجاز نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن سے متعلق واضح ہدایات ہیں، کمیشن نہ بنے تو تیسری نشست کے بعد مزید کسی نشست میں شریک نہیں ہوں گے۔

    کمیٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے مذاکرات سے متعلق صحیح پوزیشن بیان کی، مذاکراتی کمیٹی سربراہ ، ترجمان، کمیٹی اراکین کےعلاوہ کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کرسکتا، پالیسی بیان سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت یا کوئی اور شخص مذاکرات سے متعلق بیان جاری کرنے کا مجاز نہیں، شیر افضل مروت کے بیان کو پالیسی اسٹیٹمنٹ نہ سمجھا جائے۔

    حامد رضا کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا، زخمیوں اور لاپتا افراد سے متعلق کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے واضح کردوں کمیٹی کمیٹی کا کھیل نہیں کھیلا جائے گا۔

  • کوئی مذاکرات کرنا چاہے تو ٹھیک نہیں تو ان کی مرضی ، صاحبزادہ حامد رضا

    کوئی مذاکرات کرنا چاہے تو ٹھیک نہیں تو ان کی مرضی ، صاحبزادہ حامد رضا

    اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرت کیلئے ٹی او آرز طے کرلیے، ہماری طرف سے کوئی زبردستی نہیں، کوئی مذاکرات کرنا چاہے تو ٹھیک نہیں تو ان کی مرضی۔

    تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک حکومت سے مذاکرات کی کوئی بات نہیں ہوئی تاہم پارٹی میٹنگ کے اندر مذاکرات کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔

    سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالےجو بھی ڈیولپمنٹ ہوگی آج شام کو پتا لگ جائے گا ، مذاکرات کی گائیڈ لائن اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی ہی دیں گے،حامد رضا

    مذاکرات کے حوالے سے ہماری طرف سے کوئی زبردستی نہیں، کوئی مذاکرات کرنا چاہے تو ٹھیک ہے نا کرنے چاہے توان کی مرضی۔

    مزید پڑھیں : اسد قیصر کی حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کی تردید

    گذشتہ روز رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد قیصر نے بھی وفاقی حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات خفیہ نہیں کریں گے جو ہوگا سب کے سامنے ہوگا، ابھی مذاکرات کے حوالے سے قوائد و ضوابط طے ہو رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ورکرز کو گرفتار کیا گیا ہے، پنجاب اور اسلام آباد پولیس کا رویہ مناسب نہیں ہے۔

    اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی حکومت سے مذاکرات شروع ہونے کے خبروں کی تردید کی تھی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات شروع نہیں ہو رہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں، جو کمیٹی بنائی ہے اس کا پراسس فالو ہونا چاہیے۔

  • بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

    بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

    فیصل آباد : چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں، نتیجہ خیز مذاکرات ہونے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے انسداددہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں، آئندہ چنددنوں میں حالات بدل سکتےہیں، مذاکرات جاری ہیں.

    چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی جمہوری حق ہے،احتجاج کسی بھی طریقے سے کیا جا سکتا ہے، جیسا ہم پر ظلم ہو رہا ہے، ہمارا جمہوری حق ہےکہ احتجاج کریں۔

    حامد رضا نے کہا کہ پلیٹ لیٹس اُسی کےگرتےہیں جس کے خون میں کوئی ملاوٹ شامل ہو، 5کی بجائے7سال بھی ہوں بانی پی ٹی آئی اپنے موقف پر کھڑے ہیں، ہوسکتا ہے5سال والی بات رانا ثنااللہ نے اپنے لیے کی ہو۔

    انھوں نے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہم تمام مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں اور حق پر ہیں، بائیو میٹرک کرلیا گیا ہے، پتہ نہیں کس کس کیس میں فردجرم لگادی ہے۔

  • ریاست نے کیا قسم کھائی ہے سارے ظلم پی ٹی آئی پر کرنے ہیں؟ حامد رضا

    ریاست نے کیا قسم کھائی ہے سارے ظلم پی ٹی آئی پر کرنے ہیں؟ حامد رضا

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ریاست نے کیا قسم کھائی ہے کہ سارے ظلم پی ٹی آئی پر ہی کرنے ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ اطلاع ملی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، یہ بھی اطلاع ملی کہ جو ملاقات ہوئی ہے وہ سماعت کے دوران ہوئی۔

    صاحبزادہ حامدرضا نے کہا کہ ضمانت ہونے کے باوجود گرفتار کرلیا جاتا ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے، کہا تھا قومی اسمبلی کا استعفیٰ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے دونگا۔

    انھوں نے بتایا کہ فیصل چوہدری کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام آیا ہے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ابھی کوئی استعفیٰ نہیں دینا۔

    بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہر کو مذاکرات سے متعلق آگاہ کردیا ہے، بیرسٹرگوہر کو ہی گرفتار کرلیا گیا ہے تو اب ان کا انتظار کرینگے۔

    سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے پاس دو تین کارڈ اور موجود ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کے بجائے موت کو ترجیح دوں گا، مستعفی رہنما

    بانی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کے بجائے موت کو ترجیح دوں گا، مستعفی رہنما

    سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کے بجائے موت کو ترجیح دوں گا۔

    کور کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے والے صاحبزادہ حامد نے کہا کہ کمیٹیوں سے استعفے کا مطلب پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنا نہیں ہے، مشکل حالات میں بانی کا ساتھ چھوڑنے کا سوچنے والے پر خدا کی لعنت، سنی اتحاد کونسل کا تحریک انصاف سے اتحاد قائم رہےگا۔

    حامد رضا نے کہا کہ کور اور سیاسی کمیٹی سے استعفے کا فیصلہ پارٹی اختلافات سے دور رہنے کیلئے کیا، میری اور بانی پی ٹی آئی کی سیاست ایک ساتھ چلے گی جدا نہیں ہوں گا، ایم این اے کی نشست سے استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کو پیش کروں گا۔

    سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ میری سیٹ بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے انہی کو واپس کروں گا، استعفیٰ قبول ہو یا نہ ہو ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج شام سلمان اکرم راجہ کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما صاحبزادہ حامد رضا کور کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

    میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق حامد رضا قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دیں گے، سربراہ سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں گے۔

  • صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کی کور کمیٹی سے مستعفی

    صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی کی کور کمیٹی سے مستعفی

    پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما صاحبزادہ حامد رضا کور کمیٹی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے بھی کور کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دیں گے۔

    صاحبزادہ حامد رضا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کو دیں گے۔

    یہ پڑھیں: سلمان اکرام راجہ نے پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

    اس سے قبل سلمان اکرام راجہ نے پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کی تصدیق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی کردی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حالیہ سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت پر تنقید کی گئی تھی۔

    سلمان اکرم راجہ نے ایک روز قبل ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں وہ معاملات کو لے کر رنجیدہ دکھائی دے رہے تھے اور کارکنان کی جانب سے ان کی دی ہوئی وضاحت کو تسلیم نہیں کیا جارہا تھا۔

    علاوہ ازیں اب سے کچھ دیر بعد پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہونے جارہا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • صاحبزادہ حامد رضا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ  بیٹھنے پر رضامند

    صاحبزادہ حامد رضا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھنے پر رضامند

    فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھنے پر رضامند ہوگئے۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، فضل الرحمان سے سیاسی اتحاد کا فیصلہ محمود اچکزئی کریں گے، پنجاب حکومت کی ٹک ٹاک پرفارمنس بھی بدترین ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مفت بجلی کا اعلان کرنے والی حکومت نے ظالمانہ ٹیکس لگا دیے، نااہل قیادت نے معیشت کو آئی سی یو میں پہنچا دیا ہے۔

    صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومتی سرپرستی والے ذخیرہ اندوزوں نے گندم بحران کی سازش تیارکرلی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے کہا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے ساتھ اتحاد نہیں ہو سکتا۔

    دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام (ف) سے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف نے 5 رہنماؤں کے نام دیے ہیں جن میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر رؤف حسن، شبلی فراز اور عمر ایوب شامل ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جماعت کی مجلس شوریٰ نے پی ٹی آئی کے رابطوں کا جائزہ لیا ہے، پی ٹی آئی مذاکرات چاہتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے ہم مثبت رویوں پر قائم ہیں۔