اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے اور سڑکوں پرآنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کوپھراسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دے دیا۔
حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کوانصاف نہ ملاتوہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والا پہلا شخص ہوں گا۔
یاد رہے سربراہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پی اےسی کےعہدے کےلیے میں نے کوئی مطالبہ نہیں کیا اور نہ میں نے کسی کمیٹی کے ممبر بننے کے لیے اپنا نام دیا۔
صاحبزادہ حامدرضا کا کہنا تھا کہ اسپیکر سے بھی میں نےاپنے عہدے کےلیے کوئی بات نہیں کی، اگر مجھے پی اےسی کا عہدہ چاہیے ہو تو خود بانی پی ٹی آئی سےمانگ سکتا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے چیئرمین پی اےسی کا عہدہ مانگتا تو وہ انکار نہ کرتے۔
حکومت کی جانب سے مذکرات کی پیشکش پر سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ میں مذاکرات کا حامی نہیں ہوں، کارکنان جیلوں میں ، لوگوں کی چادرچاردیواری کاتقدس مذاکرات کیلئےپامال نہیں ہوا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مذاکرات کےلیے اپنی جانیں قربان نہیں کیں، پی ٹی آئی کا موقف اتنا مضبوط ہے اس لیے حکومت مذاکرات کی بات کرتی ہے۔