Tag: صاحبزادہ فرحان

  • صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کس جارح مزاج بیٹر کو اپنا مرشد مانتے ہیں؟

    صاحبزادہ فرحان قومی ٹیم کے کس جارح مزاج بیٹر کو اپنا مرشد مانتے ہیں؟

    ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے صاحبزادہ فرحان کس بیٹر سے مشورہ لیتے اور مرشد سمجھتے ہیں انھوں نے بتادیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے عیدالاضحیٰ شو میں ساتھی کرکٹر محمد حارث نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمر سے سوال کیا کہ صاحبزادہ فرحان اگر پھنسے ہوں تو کس کرکٹر کے پاس مشورہ لینے جاتے ہیں اور کسے آپ اپنا مرشد مانتے ہیں۔

    اس سوال کا جواب دیتے ہوئے جارح مزاج بیٹر نے بتایا کہ میں فخر زمان سے زیادہ پوچھتا ہوں، جب میں آخری بار پی ایس ایل میں ان سے ملا تھا تو انھوں نے یہی کہا تھا کہ یہاں پر آکر پتا نہیں آپ کو کیا ہوجاتا ہے۔

    صاحبزادہ فرحان نے ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے فخر زمان کو کہا کہ مجھے کچھ نہیں ہوتا ابھی تو کم بیک ہی پی ایس ایل میں ایسا ہوا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ فخر زمان نے ان سے کہا کہ جیسا آپ ڈومیسٹک میں کھیل کر آئے ہو اسی طرح کھیلنا ہے، کسی چیز کا دبائو نہیں لینا آپ میں بہت صلاحیت ہے۔

    صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ جب کوئی آپ کی اس طرح حوصلہ افزائی کرتا ہے تو اس سے بہت اعتماد بھی آتا ہے اور چیزیں صحیح بھی ہوتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-sahibzada-farhan-equal-virat-kohli-record/

  • صاحبزادہ فرحان، ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہو گئے

    صاحبزادہ فرحان، ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہو گئے

    پاکستان کے نوجوان بیٹر صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے نامور بلے باز ویرات کوہلی کا ایک اہم ریکارڈ برابر کر دیا۔

    پاکستان کے نوجوان بیٹر اور پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے صاحبزادہ فرحان جو ان دنوں اپنی بھرپور فارم میں ہیں اور رواں پی ایس ایل میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کے ساتھ 446 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہیں۔

    29 سالہ صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں کلینڈر ایئر میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرکے بھارت کے سپر اسٹار ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

    صاحبزادہ فرحان نے گزشتہ روز پی ایس ایل کے پہلے کوالیفائر میں ایک اور نصف سنچری اننگ کھیلی اور اس کے ساتھ ہی وہ رواں سال 18 اننگز میں ٹی 20 فارمیٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر کے ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔

    ویرات کوہلی نے 2016 میں 18 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/sachin-tendulkar-tweet-with-cup-of-tea-big-trouble/

  • اپنی نظر اتارتا رہتا ہوں کیونکہ نظر لگ جاتی ہے: صاحبزادہ فرحان

    اپنی نظر اتارتا رہتا ہوں کیونکہ نظر لگ جاتی ہے: صاحبزادہ فرحان

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اپنی نظر بھی اتارتا ہوں، کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس کے ذریعے ہی پاکستان سپر لیگ میں منتخب کیا گیا ہوں،  رواں سیزن ٹی ٹوئنٹی میں دو سنچریاں کرنے کا ہدف تھا لیکن تین کر لیں۔

    صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے میں نے پاور ہٹنگ پر بہت محنت کی تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹاپ آرڈر میں کھیل رہا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اسی نمبر پر کھیلا تھا، قومی ٹیم میں بھی ٹاپ آرڈر میں موقع ملے گا تو پرفارمنس دوں گا۔

    پی ایس ایل10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتوحات کی ہیٹ ٹرک کرلی

    انہوں نے مزید کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیلتی ہے، واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔

    ایونٹ میں اسلام آباد کی ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں ہاری اور مسلسل 3 کامیابیوں کے ساتھ وہ پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ ملتان سلطانز  ایونٹ میں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی اور اسے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • ‘صاحبزادہ فرحان پرفارمنس سے کہہ رہے ہیں بطور اوپنر موقع دو میں کرکے دکھائوں گا’

    ‘صاحبزادہ فرحان پرفارمنس سے کہہ رہے ہیں بطور اوپنر موقع دو میں کرکے دکھائوں گا’

    سابق ویمن کرکٹر ثنا میر نے کہا ہے کہ اپنی پرفارمنس سے صاحبزادہ فرحان کہہ رہے ہیں مجھے اوپنر کے طور پر موقع دو، میں کارکردگی دکھاؤں گا۔

    نجی چینل کے اسپورٹس پروگرام میں ثنا میر نے پشاور زلمی کے خلاف صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ سنچری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ اننگز ہوتی ہیں جو کبھی کبھی آپ کو اپنے کیریئر میں درکار ہوتے ہیں، اس کے بعد آپ کا خود پر یقین پختہ ہوجاتا ہے اور امید ہے کہ صاحبزادہ فرحان کےلیے یہ وہی اننگز ہو۔

    انھوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت زیادہ پرفارم کیا ہے، بعض دفعہ کرکٹر بڑے پلیٹ فارم پر اس طرح کی پرفارمنس نہیں دے پاتے، پھر جب انھیں پاکستان کےلیے کھیلنے کا موقع ملا تو وہ بھی پانچ نمبر پر ملا تھا۔

    انھیں موقع ملا تو ان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کردیا گیا، تاہم اب جس طرح کی اننگز انھوں نے کھیلی ہے، تو اب یہ کہہ رہے کہ ہیں مجھے موقع دو گے تو بطور اوپنر دو میں یہ کرکے دکھا سکتا ہوں۔

    جب آپ اتنے بڑے پلیٹ فارم پر پرفارم کردیتے ہوئے تو آپ کا خود پر یقین بڑھ جاتا ہے، آپ کی پرفارمنس عالمی سطح کے اسٹیج پر ہو تو پھر اعتماد مختلف ہوتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sahibzada-farhan-joins-virat-kohli-in-elite-t20-century-club/

  • صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

    صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

    پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 243 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دیا۔

    صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 106 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں چوتھی سنچری بنائی اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    ٹی 20 کرکٹ میں کرس گیل، ویرات کوہلی، جوز بٹلر، شبھمن گل اور صاحبزادہ فرحان چار سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    اس سے قبل نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران پشاور ریجن کے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بنایا تھا۔

    قومی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے ایبٹ آباد ریجن کے خلاف سنچری اسکور کی تھی، انہوں نے 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے بنائی۔

    اس اننگز کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ کی 6 اننگز میں 588 رنز بنالیے ہیں، یوں انہوں نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنایا۔

    اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ صاحبزاد فرحان کے ہی نام تھا، انہوں نے پچھلے سیزن میں 12 اننگز میں 492 رنز بنائے تھے۔

  • صاحبزادہ فرحان بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلیے کپتان مقرر

    صاحبزادہ فرحان بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلیے کپتان مقرر

    پی سی بی نے نوجوان اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان کو آسٹریلیا میں ہونے والی بنگلہ دیش اے خلاف چار روزہ میچز کی سیریز کے لیے کپتان مقرر کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پاکستان شاہینز جولائی اور اگست میں ڈارون آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی جس کے لیے پی سی بی نے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔

    صاحبزادہ فرحان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔

    نومنتخب کپتان صاحبزادہ سیریز کے لیے آسٹریلیا روانہ ہونے سے قبل آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔

    مذکورہ سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ بولر حنین شاہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ ان کی جگہ قاسم اکرم اب اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    پاکستان شاہینز کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    صاحبزادہ فرحان (کپتان)، حسیب اللہ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان، محمد علی، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین شامل ہیں۔

    دوسری جانب ٹیم کی آسٹریلیا روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلے پاکستان شاہینز نے اتوار کو روانہ ہونا تھا، تاہم اب ٹیم ہفتے کی صبح روانہ ہوگی جس کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر پر کیمپ بھی آج ختم ہو جائے گا۔

    بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچز کی سیریز میں قیادت کریں گے۔

    پاکستان ریڈ بال ٹیم ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی ٹیم کے ہمراہ ڈارون جائیں گے۔ جیسن گلسپی دوسرے چار روزہ میچ کے بعد اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آجائیں گے اور بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی سینیئر ٹیم نے بھی آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔

    پی سی بی نے اس سیریز کے لیے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا ہے جب کہ اسکواڈ کا اعلان رواں کے اختتام تک کیا جائے گا۔

  • اس بار زیادہ پرجوش ہوں کافی محنت کے بعد ٹیم میں واپس آیا، صاحبزادہ فرحان

    اس بار زیادہ پرجوش ہوں کافی محنت کے بعد ٹیم میں واپس آیا، صاحبزادہ فرحان

    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہونے والے بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ وہ اس بار ملنے والے سے موقع سے پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

    پاکستان ٹیم میں کئی سال بعد واپس آنے والے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلے بھی کھیل چکا ہوں، اس بار زیادہ پرجوش ہوں کہ کیوں کہ کافی محنت کے بعد ٹیم میں کم بیک کیا ہے۔ میں نے پچھلے چار سال میں کافی محنت کی ہے۔

    بیٹر نے کہا کہ پہلے جب انھیں پاکستان کرکٹ ٹیم میں آنے کا موقع ملا تو وہ تیار نہیں تھے اور نہ ہی مچیور تھے جبکہ تجربہ بھی نہیں تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کافی پریشر کا گیم ہوتا ہے مگر اب چار سال ڈومیسٹک کھیل کر کافی تجربہ ملا ہے اور اب وہ کافی مچیور ہوگئے ہیں۔

    صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ اچھی پرفارمنس دے کر ٹیم میں اپنی جگہ پکی کریں۔ کوشش ہوگی کہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ویسا ہی کھیل پیش کریں جیسی پرفارمنس ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں رہی ہے۔

    27 سالہ بیٹر نے افتخا احمد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ قومی مڈل آرڈر بیٹر نے انھیں کہا تھا کہ پاکستان کیلئے سلیکٹ ہوجانا آسان ہے لیکن یہ بہت مشکل ہے کہ ٹیم میں جگہ برقرار رکھی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں مڈل آرڈر میں بیٹنگ کر چکے ہیں۔ اس لیے ان کو پوزیشن کا اندازہ ہے، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوئی وہ اس پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے والے بیٹر نے کہا کہ کسی بھی پلیئر کو کم از کم دو سیریز میں موقع ملنا چاہیے لیکن اب یہ صورتحال ہے کہ ایک میچ ملے، یا دو کھلاڑی کا کام پرفارم کرنا ہے۔ کوشش ہوگی کہ بھرپور فارمنس کا مظاہرہ کریں۔

    واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی نے صاحبزادہ فرحان کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔ اس سے قبل 2018 میں صاحبزادہ فرحان پاکستان ٹیم کا حصہ تھے انھوں نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

    فرحان ڈومیسٹک کرکٹ کے گزشتہ تین سیزنز کے دوران ٹاپ پرفارمر رہے ہیں۔ حال ہی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں وہ 492 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹر بنے تھے۔