Tag: صاحبزادے

  • انضمام الحق کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

    انضمام الحق کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی تصاویر وائرل

    پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر انضمام الحق کے صاحبزادے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ماضی کے عظیم بلے باز انضمام الحق کے صاحبزادے ابتسام الحق کے نکاح کی سادہ اور پروقار تقریب 23 جنوری کو منعقد ہوئی۔ جس میں دولہا اور دلہن کے اہلخانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔

    مختلف میڈیا رپورٹس اور ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہےکہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے 24 سالہ ابتسام الحق کا نکاح اقرا عامر نامی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے۔

    نکاح کی تقریب کی تصاویر ‘دا آرٹسٹ فوٹوگرافی’ نامی انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔

    تصاویر میں ابتسام الحق اور انکی اہلیہ سفید ملبوسات پہن کر ٹوئننگ کرتے دکھے جبکہ انضمام الحق بھی اس تھیم کو فالو کرتے ہوئے سفید لباس میں ہی ملبوس نظر آئے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بیٹے کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انضمام الحق کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تقریب کی دلکش تصاویر نیچے دیکھیں:

     

  • شعیب ملک کا صاحبزادہ دو ماہ میں‌ کیسا ہوگیا؟‌ تصویر سامنے آگئی

    شعیب ملک کا صاحبزادہ دو ماہ میں‌ کیسا ہوگیا؟‌ تصویر سامنے آگئی

    کراچی / نئی دہلی: کھیلوں کی دنیا میں اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرنے والے میاں بیوی نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔

    اگر آپ کو وضاحت نہ دی جائے تو یقیناً اسے پہچاننا سب کے لیے بہت مشکل ہوگا مگر ہم آپ کی مشکل چند ہی لمحوں میں خود حل کردیں گے۔

    جی ہاں! رواں سال اکتوبر میں نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Living life in the fast lane can be fun !!! It’s time to say hello to the world 😀 #Allhamdulillah

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

    ہم بات کررہے ہیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر صاحبزادے کی پہلی تصویر شیئر کردی۔ دونوں نے ایک ہی اسٹیٹس کے ساتھ علیحدہ علیحدہ سوشل میڈیا فارمز پر شیئر کی۔

    ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام جبکہ شعیب ملک نے ٹویٹر پر بیٹے کی ایک ہی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب دنیا کو ہیلو (سلام) کہنے کا وقت آگیا ہے، تیز رفتاری سے زندگی گزارنے کا بھی اپنا مزہ ہے‘۔

    یاد رہے کہ تیس اکتوبر کو شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کا یہ ٹویٹ مقبول ترین ٹویٹس میں بھی شامل ہوا جسے تیس ہزار سے زائد لوگوں نے ری ٹویٹ جبکہ ہزاروں نے پسند کیا۔

    مزید پڑھیں: بیٹے کی پیدائش کے بعد ثانیہ مرزا دوبارہ میدان میں آنے کو تیار

    بعدازاں شعیب ملک نے بیٹے کے نام کا اعلان کیا تھا اور کچھ روز بعد انہوں نے ثانیہ مرزا کے اہل خانہ کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی تھی۔

    یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کے بعد دونوں نے اپنے اپنے ممالک میں زیادہ وقت گزارا البتہ اس دوران ایک دوسرے کے گھر کا چکر بھی لگتا رہا۔

  • جنید جمشید کے بیٹوں نے والد کے مشن کا بیڑا اٹھا لیا

    جنید جمشید کے بیٹوں نے والد کے مشن کا بیڑا اٹھا لیا

    کراچی: قومی ائیرلائن کے بدقسمت طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف مبلغ جنید جمشید کے صاحبزادے اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے لگے اور جنید جمشید کے سماجی کاموں کو جاری رکھنے کے مشن کا بیڑا اٹھا لیا۔

    معروف مبلغ جنید جمشید فلاحی کاموں میں بڑ چڑھ کر حصہ لیتے تھے، یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی جھاڑو ہاتھ میں تھامے سڑکوں پر صفائی کرتے نظر آتے تھے تو کبھی نوجوانوں کو موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ لگانے کی ترغیب دیتے تھے۔

    post-2

    جنید جمشید کے فلاحی کاموں کا بیڑا اُن کے بڑے صاحبزادے تیمور نے اٹھایا جو پہلے ہی والد کے نقش قدم پر چلنے کا اعلان کرچکے ہیں، معروف مبلغ کے دونوں صاحبزادوں نے والد کے سماجی کاموں کو جاری رکھنے کا باقاعدہ آغازکردیا ہے۔

    post-5

    تیمور جمشید اور اُن کے چھوٹے بھائی جے ڈی سی اور جامعہ بنوریہ  کے ہمراہ کلفٹن کے علاقے میں واقع عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے عقب میں موجود ‘‘فٹ پاتھ اسکول‘‘ پہنچے اور وہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو تحفے تحائف پیش کیے۔

    post-3

    جنید جمشید کے صاحبزادوں نے اسکول کے بچوں سے ملاقاتیں کی اور انہیں تحفے تحائف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ این جی او کو رقم عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا، اس موقع پر زیر تعلیم طلبا نے جنید جمشید کے حمدیہ کلام بھی پیش کیے۔

    post-4

    خیال رہے فٹ پاتھ اسکول مقامی نوجوانوں کی مشترکہ کاوش سے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے تعمیر کردہ پل کے نیچے گزشتہ کئی ماہ سے اپنے کام سرانجام دے رہا ہے اور وہاں بچے روزانہ کی بنیاد پر تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔

    post-6