Tag: صاحبہ

  • صاحبہ نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا

    صاحبہ نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا

    شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صاحبہ نے شادی شدہ جوڑوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

    اداکارہ صاحبہ پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہیں، وہ فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور تین دہائیوں سے سامعین کے درمیان اب بھی موجود ہیں۔

    انہوں نے حال ہی میں انڈسٹری میں واپسی کی ہے اور ایک کے بعد ایک ڈرامے کی زینت بن رہی ہیں۔

    صاحبہ نے ہمیشہ کام سے پہلے اہلخانہ کو ترجیح دی، ریمبو کے ساتھ ان کی کیمسٹری بے مثال رہی اور دونوں نے فلموں میں ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

    صاحبہ نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی صحیح شخص مل جائے شادی کر لینی چاہیے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین چاہے کسی بھی پروفیشن سے تعلق رکھتی ہوں، زندگی میں ایک مقام ایسا آتا ہے کہ کیریئر سے بریک لینا ضروری ہوجاتا ہے۔

    انہوں شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا کہ اگر مرد وفادار رہے اور عورت عزت دار رہے تو شادی ناصرف دیرپا رہے گی بلکہ خوشگوار بھی ہوگی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ مرد اپنی نظریں اور عورت اپنی زبان قابو میں رکھے۔

    انہوں نے انڈسٹری سے بریک لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے بچوں کی وجہ سے بریک لیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور افضل چاہتے تھے کہ بچوں کی تربیت میں کوئی کسر نہ رہ جائے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی اور دونوں بچوں کے بعد تعلیم کی اہمیت کا انداز ہوا اسی لیے بچوں کی پیدائش کے بعد انٹر اور گریجویشن کیا۔

    صاحبہ نے بیٹے کے شوبز انڈسٹری میں آنے کے حوالے سے بتایا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ وہ ہماری انڈسٹری میں قدم رکھے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب بیٹے نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تو ہمیں بہت حیرانی ہوئی۔

  • میری بیٹی صاحبہ 8 ماہ سے مجھ سے نہیں ملی: نشو بیگم دوران شو آبدیدہ ہوگئیں

    میری بیٹی صاحبہ 8 ماہ سے مجھ سے نہیں ملی: نشو بیگم دوران شو آبدیدہ ہوگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ نشو بیگم اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ سے گزشتہ 8 ماہ سے نہ مل پانے کی بات کرتے ہوئے لائیو شو پر آبدیدہ ہوگئیں۔

    صاحبہ ریمبو انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے، ان کی والدہ نشو بیگم اپنے حوالے سے ایک ماضی کی اسٹار ہیں، ماضی میں اداکارہ کا فلم انڈسٹری میں ایک بڑا نام تھا۔

    حال ہی میں اداکارہ صاحبہ 40 سالوں بعد پہلی بار اپنے والد سے ملی اور ایسا لگتا ہے کہ ان کی والد سے ملاقات سے کچھ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

    نشو بیگم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    شو میں نشو بیگم سے زندگی کے پچھتاوے سے متعلق پوچھا گیا، اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری پہلی شادی میرا ایک غلط فیصلہ تھا اور اس پر مجھے پچھتاوا ہے۔

    نشو بیگم نے بتایا کہ میں نے فلم اداکاری کا آغاز کرنے کے 5 سال بعد جوانی میں ہی شادی کی تھی لیکن اب سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ میں نے اسکول کے زمانے میں ہی متعدد شادیاں کیں جو کہ غلط ہے۔

    ماضی کی اداکارہ نے بتایا کہ پہلی شادی نے میرا سب کچھ چھین لیا تھا، پہلی شادی نے مجھ سے میری گاڑیاں، گھر، زیور اور بہت سی قیمتی چیزیں چھین لیں تھیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے مال و ملکیت کے چھن جانے پر کوئی افسوس نہیں تھا، میں نے اپنی پہلی شادی سے ایک قیمتی چیز اپنی بیٹی بچائی جو کہ اس وقت میرے پیٹ میں پل رہی تھیں۔

    نشو بیگم نے کہا کہ لیکن اب کئی سال بعد مجھ سے سب کچھ چھن چکا ہے، میں بے یارو مددگار بن چکی ہیں، خود کو بے بس محسوس کرتی ہیں۔

    سینیئر اداکارہ نے کہا کہ پہلے شوہر کی وجہ سے میں گزشتہ 8 ماہ سے اپنی بیٹی صاحبہ سے نہیں مل سکیں، بیٹی سے نہ مل پانے کی بات کرتے ہوئے نشو بیگم آبدیدہ ہوگئیں۔

    اگرچہ نشو بیگم نے بتایا کہ گزشتہ 8 ماہ سے وہ اپنی بیٹی صاحبہ سے نہیں مل پائیں اور انہوں نے اس کا الزام اپنے پہلے شوہر اور صاحبہ کے والد پر بھی لگایا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ بیٹی ان سے کیوں نہیں مل رہیں؟۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

  • صاحبہ کو اتنے برسوں والد سے ملنے کیوں نہ دیا؟ نشو نے سچ بتادیا

    صاحبہ کو اتنے برسوں والد سے ملنے کیوں نہ دیا؟ نشو نے سچ بتادیا

    لالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کو تقریباً 42 سال تک والد سے نہ ملنے دینے کے الزامات پر نشو بیگم نے اپنا موقف بیان کیا ہے۔

    ماضی کی معروف فلم اسٹار نشو بیگم نے اس بات کی تردید کی ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹی صاحبہ کو 40 سال سے زائد عرصے تک ان کے والد سے ملنے سے روکے رکھا۔ حالیہ ویڈیو بیان میں انھوں نے بتایا کہ سابق شوہر کی جانب سے پیسوں کے عوض مجھ سے بیٹی مانگی گئی

    اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ان کی اس بات سے انکار کردیا اور کہا کہ میں نے بچوں کی خرید و فروخت کا کاروبار نہیں کھول رکھا ہے۔

    نشو بیگم نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انھوں نے طلاق کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی اور ماضی کی باتوں سے پردہ اٹھایا۔ نشو نے بتایا کہ اداکارہ صاحبہ کی پیدائش کے بعد جب وہ 5 برس کی تھی تو سابق شوہر امام ربانی نے ایک بار بیٹی سے ملاقات کی درخواست کی۔

    اس وقت میں نے ان دونوں کی ملاقات کروا دی لیکن اس کے بعد 42 برس تک انھوں نے خود پلٹ کر بیٹی کو نہیں پوچھا اگر وہ خواہش ظاہر کرتے تو میں انھیں ضرور ملواتی۔

    انھوں نے کہا کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ میں نے بچی کو والد سے دور رکھا۔ میں امام ربانی کی پیشکش سن کر خوف میں مبتلا ہوگئی تھی کہ وہ میری بیٹی کو لے جائے گا اور سوتیلی ماں کی گود میں ڈال دے گا اس لیے اپنی بیٹی ان کے حوالے کرنے سے منع کیا تھا۔

    انھوں نے انکشاف کیا کہ امام ربانی طلاق سے قبل میری نئی گاڑی، گھر کا سامان، میری شوٹنگ کے کپڑے، وگ وغیرہ سب چوری کرکے لے گئے تھے

    سابق شوہر بعدازاں بیٹی کو بھی لے جانا چاہتے تھے، جس کی وجہ سے میرے والدین نے امام ربانی کا گھر میں داخلہ منع کردیا تھا صرف اس خوف سے کہ وہ بیٹی (صاحبہ) کو لے جائے گا۔ بعدازاں میں نے خود ان سے طلاق لی تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل مذکورہ ملاقات کے بعد نشو بیگم نے انکشاف کیا تھا کہ جب میں 7 ماہ کی حاملہ تھی تو سابق شوہر امام ربانی مجھ سے جھگڑا کرکے مجھے چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ معروف اداکارہ صاحبہ نے کچھ روز قبل اپنے حقیقی والد امام ربانی سے زندگی میں پہلی بار ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تھیں جس کے بعد میڈیا پر ان کے حوالے سے متعدد خبریں آئی تھیں.

  • جب میں نہیں تھی تو آپ۔۔۔۔۔۔؟ ریمبو اور صاحبہ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    جب میں نہیں تھی تو آپ۔۔۔۔۔۔؟ ریمبو اور صاحبہ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی ریمبو اور صاحبہ کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صاحبہ نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں ریمبو سے کوئی بات پوچھتی ہیں پھر ان پر غصہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

    ویڈیو میں صاحبہ کہتی ہیں کہ ’ایک بات پوچھو جب میں نہیں تھی تو آپ کا سر کون دباتا تھا۔؟‘

    ریمبو افسردگی کے عالم میں کہتے ہیں کہ ’جب سر میں درد بھی نہیں ہوتا تھا۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

    صاحبہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل انٹرویو میں ریمبو نے بتایا تھا کہ میرے والدین بہت سادہ لوگ تھے لہٰذا وہ بہو کے طور پر اداکارہ کو لانے سے گھبرا رہے تھے لیکن اہلیہ نے شاندار انداز میں ذمہ داریاں نبھا کر والدین کے بھی دل جیت لیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

    پروگرام کے دوران انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ انہیں اچھا بنانے میں اہلیہ کا بھی ہاتھ ہے، ورنہ وہ بہت غلط فیصلے کرتے رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے انہیں اپنی ساس اور ماضی کی مقبول اداکارہ نشو کی 6 سال تک منتیں کرنی پڑیں، تب جا کر ساتویں سال ان کی شادی ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

    ریمبو نے صاحبہ کی والدہ اداکارہ نشو کی بھی تعریفیں کیں تھیں اور کہا تھا کہ انہوں نے اتنی بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کی، انہیں امور خانہ داری سکھائی۔

    واضح رہے کہ صاحبہ اور جان ریمبو کی شادی 1997 میں ہوئی اور ان کے دو بیٹے احسن اور زین ہیں۔

  • والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے۔۔۔۔۔۔ریمبو کا انکشاف

    والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے۔۔۔۔۔۔ریمبو کا انکشاف

    اداکار و کامیڈین افضل خان المعروف جان ریمبو نے انکشاف کیا ہے کہ والدین صاحبہ کو بہو بنانے سے گھبرا رہے تھے۔

    حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ریمبو اور صاحبہ نے شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    ریمبو نے بتایا کہ میرے والدین بہت سادہ لوگ تھے لہٰذا وہ بہو کے طور پر اداکارہ کو لانے سے گھبرا رہے تھے لیکن اہلیہ نے شاندار انداز میں ذمہ داریاں نبھا کر والدین کے بھی دل جیت لیے۔

    پروگرام کے دوران انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہیں اچھا بنانے میں اہلیہ کا بھی ہاتھ ہے، ورنہ وہ بہت غلط فیصلے کرتے رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صاحبہ سے شادی کرنے کے لیے انہیں اپنی ساس اور ماضی کی مقبول اداکارہ نشو کی 6 سال تک منتیں کرنی پڑیں، تب جا کر ساتویں سال ان کی شادی ہوئی۔

    ریمبو نے صاحبہ کی والدہ اداکارہ نشو کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے اتنی بڑی اداکارہ ہونے کے باوجود اپنی بیٹیوں کی اچھی تربیت کی، انہیں امور خانہ داری سکھائی۔

    اداکار نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ پہلی فلم کی شوٹنگ کے لیے پنڈی سے آیا تھا اور پروڈیوسر نے مجھے پک اینڈ ڈراپ دی اور ہوٹل میں قیام فراہم کیا تھا جب کہ صاحبہ اپنے منیجر، ڈرائیور اور چار افراد کی ٹیم کے ساتھ آئی تھیں، انہیں ایک شخص جوتے پہنا رہا تھا، میں ان کے طرز زندگی سے خوفزدہ تھا لیکن صاحبہ نے خود کو بہت بدل لیا ہے۔

    دوسری جانب صاحبہ نے بتایا کہ ہماری محبت کی شادی تھی اور جب لوگوں کے درمیان محبت ہو تو ان معمولی سمجھوتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    واضح رہے کہ صاحبہ اور جان ریمبو کی شادی 1997 میں ہوئی اور ان کے دو بیٹے احسن اور زین ہیں۔

  • اپنے والد کو نہ کبھی دیکھا نہ ملاقات ہوئی، صاحبہ کا انکشاف

    اپنے والد کو نہ کبھی دیکھا نہ ملاقات ہوئی، صاحبہ کا انکشاف

    ماضی کی معروف اداکارہ اور سینئر اداکار افضال خان (ریمبو) کی اہلیہ صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی۔

    اداکارہ صاحبہ کا سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو گردش کررہا ہے، جس میں انہوں نے والد کے حوالے سے حیران انکشاف کرکے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

    صاحبہ کا ساجد حسن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری پیدائش سے پہلے ہی میرے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، اس وجہ سے میں نے کبھی اپنے سگے والد کو نہیں دیکھا اور نہ ہی کبھی اُن سے ملاقات ہوئی۔

    صاحبہ نے کہا کہ میرا بچپن میرے نانا کے گھر گُزرا کیونکہ والدہ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی تھیں اور والد نے چھوڑ دیا تھا تو اسی لیے میں اپنے نانا نانی ماموں وغیرہ کے زیادہ قریب تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ والد نے میری پیدائش کے بعد بھی کبھی مجھ سے ملنے کی تمنا نہیں کی، اسی وجہ سے میرے دل میں کبھی اُن کے لیے باپ والے جذبات نہیں ابھرے۔

    صاحبہ کا کہنا تھا کہ میں جب 10 سال کی ہوئی تو میری والدہ نے دوسری شادی کرلی تھی اور میرے سوتیلے والد نے مجھے اپنے سگے باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی، اُنہوں نے مجھے سگے باپ سے بڑھ کر چاہا۔

    ’مجھے بہت گالیاں پڑنے والی ہیں‘، پونم پانڈے کا اہم بیان سامنے آگیا

    صاحبہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے سوتیلے والد کے بہت زیادہ قریب تھی، کیونکہ وہ میرے ساتھ ہمیشہ دوستوں کی طرح رہے، میں بھی اُن سے اپنی ہر بات شیئر کرتی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میرے سوتیلے والد پیشے سے پائلٹ اور زمیندار تھے اور 5 سال قبل ہی وہ فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔