Tag: صادق آباد

  • کچے کے ڈاکوؤں نے گڈز کمپنی کے دفتر سے 2 افراد کو اغوا کر لیا (ویڈیو)

    کچے کے ڈاکوؤں نے گڈز کمپنی کے دفتر سے 2 افراد کو اغوا کر لیا (ویڈیو)

    صادق آباد (30 اگست 2025): رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں کچے کے ڈاکوؤں نے گڈز کمپنی کے دفتر سے 2 افراد کو اغوا کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل صادق آباد میں 9 سے زائد ڈاکو اغوا کی ایک واردات میں گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر سے دو ملازمین کو اٹھا کر لے گئے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

    فوٹیج میں ڈاکوؤں کو دفتر سے اسلحے کے زور پر ملازمین کو لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے، واقعے کے دوران ایک ملازم نے آفس سے بھاگ کر اس وقت جان بچائی جب اس نے دیکھا کہ ڈاکوؤں کی اس کی جانب توجہ نہیں ہے۔

    بیوی بچوں کو قتل کرنے والے ملزم کا لاہور پولیس نے انکاؤنٹر کر دیا

    ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے ملازمین میں عمران اور امجد شامل ہیں، ڈی پی او عرفان علی سموں نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور مغویوں کی جلد بازیابی کی ہدایت کر دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کچے کی جانب جانے والے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی بھونگ کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اور پولیس اہلکار ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہے ہیں، جلد مغویوں کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کچے کے ڈاکو سندھ اور پنجاب کی دریائی پٹی میں سرگرم مجرم گروہ ہیں، جو اغوا، بھتہ خوری اور قتل سمیت اپنی پرتشدد سرگرمیوں کے لیے مشہور ہیں۔ وہ شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کرتے ہیں، جسمانی تشدد کی ویڈیوز بناتے ہیں اور لاکھوں روپے تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تاوان ادا نہ کیے جانے کی صورت میں وہ یرغمالیوں کو بے دردی سے قتل کر دیتے ہیں۔

  • گھر آئے مہمانوں  نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا

    گھر آئے مہمانوں نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا

    سنجرپور (14 جولائی 2025): پنجاب کے شہر میں ایک خاتون کو مہمانوں کی جانب سے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد تھانہ کوٹ سبزل کی حدود سنجرپور کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر آئے مہمانوں نے تنازع پر چھری کے وار سے خاتون کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے دوران دو بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ملزمان خاتون کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے ہیں۔

    پولیس نے موقع پر پہنچ  کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے، زخمیوں میں 10 سالہ کنزہ اور7 سالہ شاہد شامل ہیں دونوں بچوں اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/mureed-kay-crime-story-13-may-2025/

    دوسری جانب جمشید کوارٹرز پولیس نے چھری کے وار سے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم بھائی جہانگیر ولد دوست محمد کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز پٹیل پاڑہ دربند بازار کے قریب گھریلو تنازع پر مشتعل ہو کر اپنے بھائی دلاور ولد دوست محمد کو چھری سے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/faislabad-girl-murder-on-road-13-07-2025/

  • 25 سے زائد افراد کے اپینڈکس آپریشن کا دل دہلا دینے والا اسکینڈل، انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

    25 سے زائد افراد کے اپینڈکس آپریشن کا دل دہلا دینے والا اسکینڈل، انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی

    صادق آباد: ضلع رحیم یار خان کے علاقے صادق آباد میں ایک نجی اسپتال نے بے رحمی کی انتہا کر دی، ایک ہی خاندان کے 25 سے بچوں کے اپینڈکس آپریشن کر ڈالے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں 25 سے زائد افراد کے اپینڈکس کی ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں ایسا کوئی وبائی مرض نہیں ہے جس کی وجہ سے اپینڈکس آپریشن کیے جا سکیں۔

    رپورٹ کے مطابق علاقے کے 28 افراد کا اپینڈکس کا آپریشن کیا گیا ہے، جن میں سے 22 مریضوں کا توحید میڈیکل کمپلیکس میں آپریشن کیا گیا، مزید افراد کے آپریشن بھی ہونے تھے تاہم جب 4 مریضوں کا سرکاری اسپتال میں چیک اپ کیا گیا تو ان میں سے کوئی بھی اپینڈکس کے مرض میں مبتلا نہیں تھا۔


    پاکستان میں 97 فی صد فارمیسیز میں ادویات درست طریقے سے اسٹور نہیں کی جاتیں: تحقیق


    انکوائری کمیٹی نے مقامی اسپتال کا دورہ کیا، اور پایا گیا کہ وہاں سرجری کے انتظامات موجود نہیں تھے، توحید میڈیکل کمپلیکس کے پاس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا لائسنس بھی نہیں تھا۔

    رپورٹ کے مطابق 5 ڈاکٹروں کے نام بورڈ پر تھے صرف 4 نے سرجری کی، ڈاکٹر طارق محمود کا کسی بھی اسپتال کے بورڈ پر نام نہیں لیکن پھر بھی سرجری کی، مقامی اسپتال میں لیبارٹری اور بلڈ بینک کا مناسب انتظام بھی نہیں تھا۔

    انکوائری کمیٹی کے تمام ممبران نے مریضوں کا معائنہ کیا، کمیٹی نے سرجری کو غیر اخلاقی اور غیر مناسب قرار دے دیا، انکوائری کمیٹی نے توحید میڈیکل کمپلیکس کو بھی سیل کر دیا ہے۔

  • کچے کے 20 سے زائد ڈاکوؤں  کی  لوٹ مار، فائرنگ سے 2 دکاندار زخمی

    کچے کے 20 سے زائد ڈاکوؤں کی لوٹ مار، فائرنگ سے 2 دکاندار زخمی

    صادق آباد : کچے کے بیس سے زائد ڈاکوؤں کی نواز مارکیٹ میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو دکاندار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کی نواز مارکیٹ میں کچے کے بیس سے زائد ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی۔

    اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دودکاندارزخمی ہو گئے جبکہ ڈاکو ایک شخص کواغوا کرکے لے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔

    ایم پی اے ممتازچانگ نے کہاپولیس نے بروقت کارروائی نہیں کی، اہل علاقہ نے خود ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا، علاقے میں پولیس کی چوکیاں خالی تھیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ واردات سےپولیس کارکردگی کاپول کھل گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کچے میں قائم 50 سے زائد پولیس مورچے اہلکاروں سے خالی

    خیال رہے سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کچے کے ڈاکوؤں نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے اور وہ ہنی ٹریپ کے ذریعے ملک بھر سے معصوم لوگوں کو بلا کر اغوا کرتے اور پھر بھاری تاوان وصول کرتے ہیں۔

    ان ڈاکوؤں کی سرگرمیوں کو روکنے اور سرکوبی کے لیے صادق آباد کے کچے کے علاقے میں پولیس مورچے قائم کیے گئے ہیں تاہم ان میں سے 50 سے زائد مورچے پولیس اہلکاروں سے خالی ہیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

    پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ملازمین نے ڈیوٹی سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس گشت نہ ہونے سے اغوا برائے تاوان اور جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

  • صادق آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی، مغوی بازیاب

    صادق آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی، مغوی بازیاب

    صادق آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کچے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر صادق آباد کچے میں انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

    پولیس کے مطابق لیہ کے مغوی افتخار کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر کچے کے علاقے میں فرار ہوگئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

    صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کرنے کے بعد شدید فائرنگ کی تھی۔

    دونوں پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے اور ڈاکوؤں کی جانب سے ان پولیس موبائلوں پر راکٹ مارنے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

    اس سے اگلے روز صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا تھا۔

  • صادق آباد: پولیس پر حملے سے قبل فصل میں چھپے ڈاکوؤں کی ویڈیو سامنے آگئی

    صادق آباد: پولیس پر حملے سے قبل فصل میں چھپے ڈاکوؤں کی ویڈیو سامنے آگئی

    صادق آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے سے قبل فصل میں چھپے ڈاکوؤں کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو فصل میں چھپا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک بشیر شر نے بنائی تھی ڈاکوؤں کو کماد کی فصل میں پولیس کے انتظار میں بیٹھے دیکھا جاسکتاہے۔

     ویڈیو میں نظر آنے والے بیشتر ڈاکو ماچھکہ پولیس حملے کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں، جبکہ ڈاکوؤں کے پولیس وین پر حملے کے بعد پنجاب پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں کم از کم 12 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

    صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کرنے کے بعد شدید فائرنگ کی تھی، دونوں پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے۔

    پولیس اہلکار کچے میں ڈیوٹی کے بعد واپس آرہے تھے کہ ان کی گاڑی کیچڑ میں پھنس گئی رات گئے تک مدد نہ ملنے کہ وجہ سے ڈاکوؤں نے حملہ کردیا تھا۔

  • آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچے کی جان لےلی

    آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچے کی جان لےلی

    صادق آباد میں آوارہ کتوں نے 8 سالہ بچے کی جان لےلی، گھرجاتے ہوئے آوارہ کتوں کےغول نے بچے پر حملہ کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ صادق آباد میں واقع تھانہ احمد ہور لمہ کے علاقے بستی مردان میں مذکورہ واقعہ پیش آیا، جہاں 8 سالہ شہباز پر گھر جاتے ہوئے آوارہ کتوں کےغول نے اس پر حملہ کیا۔

    بستی مردان میں کتوں کے حملے سے بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، بچے کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی۔

    اس سے قبل پاکپتن کے کمیریاں گاؤں میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے 7 ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، کتے نے گھر میں گھس کر بچے نوچ کھایا تھا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ کتے کے کاٹنے سے 7 ماں کا بچہ جاں بحق ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران بچے نے دم توڑا۔

    کچھ ہفتے قبل سندھ کے شہر ٹنڈوالہٰیار کے بہار خان میرجت میں بھی ایک ہی خاندان کے 7 افراد پر کتے نے حملہ کردیا تھا، متاثرہ افراد میں 2 خواتین، 3 مرد اور 2 بچے شامل تھے۔

    کتے کے کاٹنے کے بعد متاثرین کو ٹنڈوالہٰیار کے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ویکسین نہ ہونے پر انھیں ڈاکٹرز نے حیدرآباد ریفر کردیا تھا۔

  • قلفی فروش کی رہائی کیلئے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ

    قلفی فروش کی رہائی کیلئے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ

    صادق آباد: ماچھکہ کے علاقے میں کچے کے ڈاکوؤں نے ایک غریب قلفی فروش کو اغوا کرلیا اور ایک کروڑ تاوان طلب کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں ماچھکہ کے علاقے سردارپور سے کچے کے ڈاکوؤں نے قلفی فروش کو اغوا کر لیا، قلفی فروش گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ کچے کے ڈاکو اس کو اٹھا کر لے گئے۔

    ڈاکوؤں نے غریب محنت کش کے ورثا سے ایک کروڑ تاوان طلب کر لیا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 10 دن گزرنے کے باوجود پولیس نے واقعے کا مقدمہ تک درج نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں نے 6 سالہ بچے کو اغوا کرکے زنجیروں سے لٹکا دیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جبکہ بچے کو رہا کرنے کے لیے ڈاکو نے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

  • صادق آباد میں   48 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

    صادق آباد میں 48 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

    صادق آباد : سنجرپوربائی پاس کے قریب ڈرائیور کے سو جانے سے 48 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، ڈیزل سے بھرا ٹینکر محمود کوٹ سے کراچی جا رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں ڈیزل سےبھرا ٹینکرالٹ گیا، حادثہ سنجرپوربائی پاس کےقریب پیش آیا، ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر ڈیزل موجودہے، جو سڑک پر بہہ رہا ہے۔

    ریسکیوذرائع نے بتایا کہ ٹینکر الٹنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں اور قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا، حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا، ٹینکر محمود کوٹ سے کراچی جا رہا تھا۔

  • خزانے کی تلاش میں گھر میں کھدائی کا انجام

    خزانے کی تلاش میں گھر میں کھدائی کا انجام

    رحیم یار خان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں خزانے کی تلاش میں ایک گھر کے صحن میں کھدائی کے دوران مکان کی دیوار ڈھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے سنجر پور میں خزانے کی تلاش میں گھر میں کھدائی کے دوران دیوار منہدم ہو گئی، دیوار کا بڑا حصہ پڑوسی کے گھر میں جا گرا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پڑوسی نے نوجوان کے خلاف تھانہ احمد پور لمہ میں درخواست دائر کر دی، پڑوسی نے بتایا کہ مذکورہ مکان 100 سال پہلے کا بنا ہوا ہے، اس لیے نوجوان کو یقین تھا کہ گھر میں خزانہ دبا ہوا ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق ہمسائے نے نوجوان کو کھدائی سے منع کیا تھا لیکن وہ باز نہیں آیا اور کھدائی جاری رکھی، تاہم اسے خزانہ تو نہیں ملا البتہ اس کے خلاف ایف آئی آر کٹ گئی اور گھر کو بھی نقصان پہنچا۔