Tag: صادق آباد

  • صادق آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    صادق آباد میں ٹریفک حادثہ‘ 2 افراد جاں بحق

    صادق آباد: صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں کوٹ سبزل چیک پوسٹ کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    مظفرگڑھ : بس اور ٹرک میں تصادم‘ 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مسافر بس اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    گوجرانوالہ میں بس حادثہ ‘ 1 شخص جاں بحق ‘ 15 زخمی

    واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیزرفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق بس جڑانوالہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ جارہی تھی، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں عمرہ عازمین سوارتھے۔

  • صادق آباد : گیس پائپ لائن میں دھماکہ کے بعد آتشزدگی، پنجاب کو سپلائی معطل

    صادق آباد : گیس پائپ لائن میں دھماکہ کے بعد آتشزدگی، پنجاب کو سپلائی معطل

    صادق آباد : بھونگ میں گزشتہ رات گئے دھماکے سے گیس پائپ لائن میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، پنجاب کی صنعتوں اور توانائی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی، گیس کمپنی نے شرپسندوں کی کارروائی قرار دیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقہ بھونگ میں منگل اوربدھ کی درمیانی شب گیس پائپ لائن میں زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد ٹرانسمیشن لائن میں شدید آگ بھڑک اٹھی، آگ میں اتنی شدت تھی کہ اس نے آس پاس گنے کے کھیت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ رات سوا دو بجے لگی، اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کے عملے نے چارگھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، امدادی اہلکاروں نے علاقے سے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    دھماکے سے پائپ لائن تباہ اور پنجاب کی انڈسٹری ، فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔ سوئی ناردرن کا عملہ پائپ لائن کی مرمت میں مصروف ہے، آج رات تک تمام مرمتی و بحالی کا کام مکمل کر لیا جا ئے گا۔

    اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا تاہم پولیس حکام نے تخریب کاری کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں اس قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • مسلم لیگ ن آج صادق آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    مسلم لیگ ن آج صادق آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

    صادق آباد : صوبہ پنجاب کے شہرصادق آباد میں مسلم لیگ ن سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج صادق آباد میں جلسہ کرے گی، سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگرپارٹی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسے کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جلسہ گاہ میں شرکاء کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

    پولیس حکام کی جانب سے صادق آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


    ہمارا مقابلہ عمران یا آصف زرداری سے نہیں ہے‘ نوازشریف

    خیال رہے کہ گزشتہ روزساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ عمران یا آصف زرداری سے نہیں ہے، بلکہ ایسی قوتوں کے ساتھ ہے جو نظر نہیں آتیں لیکن انھیں آپ سمجھتے ہیں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے واپس لانے کا ایک راستہ ہے، ن لیگ کو اتنے ووٹ دو کہ قانون اور اس کے فیصلے کو اٹھا کر باہر پھینکا جاسکے، آپ کا ووٹ قانونی فیصلوں کو ختم کرسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • صادق آباد : محافظ اسکواڈ کے اہلکاروں کا لڑکے اورلڑکی پربہیمانہ تشدد

    صادق آباد : محافظ اسکواڈ کے اہلکاروں کا لڑکے اورلڑکی پربہیمانہ تشدد

    صادق آباد : پنجاب کے شہر صادق آباد میں پولیس کا محافظ اسکواڈ بے لگام ہوگیا، موٹر سائیکل سوار لڑکے اور لڑکی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکا چیختا رہا کہ یہ لڑکی اس کی بہن ہے، پولیس والوں نے ایک نہ سنی۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے علاقے مدینہ کالونی میں پیش آنے والے واقعہ میں محافظ اسکواڈ کے اہلکاروں نے صرف اس بناء پر موٹر سائیکل سوار کو روکا کہ وہ کسی لڑکی کو اپنے ساتھ لے جارہا ہے۔

    لڑکے کی جانب سے لڑکی کو اپنی بہن بتائے جانے پر پولیس اہلکار غصہ میں آگئے اور سربازار غلیظ گالیاں دیتے ہوئے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

    لڑکی نے روکنے کی کوشش کی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا پولیس اہلکار لڑکے اورلڑکی کو نامعلوم مقام پر لے گئے،  جب خاتون نے انہیں روکا تو نہ صرف خاتون کو بدترین گالیاں دیں بلکہ اس پر بھیڈنڈوں اور گھونسوں کی برسات کردی، بعدازاں پولیس اہلکار لڑکا اور لڑکی کو نامعلوم مقام پر لے گئے.

     

  • پندرہ سوروپے کے معمولی قرض کی عدم ادائیگی پر مقروض‌کو قتل کردیا گیا

    پندرہ سوروپے کے معمولی قرض کی عدم ادائیگی پر مقروض‌کو قتل کردیا گیا

    صادق آباد: صرف پندرہ سور روپے کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران قرض دینے والے نے مقروض غریب محنت کش کو تشدد کر کے ہلا ک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد علاقے بھونگ میں صرف پبدرہ سو روپے کے تنازعے نے خاندان کے کفیل کی جان لے لی،پندرہ سو روپے کے مقروض شہری محمد سلیم 15 سو روپے کی معمولی رقم لوٹانے کے لیے مزید مہلت چاہتا تھا تا ہم قرضہ دینے والے نے مہلت دینے کے بجائے تشدد کر کے ہلاک کردیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول محمد سلیم کی محلے میں چھوٹی سے دکان ہے جس کے لیے اُس نے جلیل نامی شخص کی بیوریج ایجینسی سے عید کے موقع پر کولڈ ڈرنکس چند دنوں کے ادھار پر لی تھی عید کے بعد محمد سلیم نے تمام رقم بیوریج ایجینسی کے مالک کو واپس کردی تھی تا ہم 15 سو روپے مزید بقایا تھے جس کے طلب کرنے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا،جھگڑے کے دوران ایجینسی کے مالک جلیل کے ساتھیوں نے مقروض کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد سلیم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

    محمد سلیم کے ورثاء اور اہل محلہ نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بن کردی،اہلِ محلہ کا کہنا تھا کہ ملزمان با اثر ہیں جس کی وجہ سے پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی ہے۔

    ورثاء نے اعلی حکام سے ملزمان کی عدم گرفتاری پر نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہو ئے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ملزمان کو فی الفور گرفتارکر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

  • صادق آباد: سپریم کورٹ احکامات، 320لیڈی ہیلتھ ورکرز میں تقرری اسناد تقسیم

    صادق آباد: سپریم کورٹ احکامات، 320لیڈی ہیلتھ ورکرز میں تقرری اسناد تقسیم

    صادق آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر صادق آباد کی 320لیڈی ہیلتھ ورکرز میں تقرری کی اسناد کی تقسیم کر دی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد صادق آباد میں تحصیل بھر کی 29یونین کونسلوں کی خواتین لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تحصیل کونسل صادق آباد میں مستقل تقرری کے احکامات کی اسناد تقسیم کی گئیں ہیں۔

    اسناد کی تقسیم کے موقع پر ن لیگی رہنماؤں چوہدری قیوم، اظہر شفیق، عبدالصبور چوہدری سمیت میڈیکل افسران بھی موجود تھے۔ مستقل تقرری کے احکامات ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خوشی قابل دید تھی۔

    لیڈی ہیلتھ ورکرز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکاما ت کے بعد ہماری پندرہ سالہ جدوجہد آج رنگ لے آئی ہے ہم پہلے سے بڑھ کر اپنے فرائض منصبی تن دہی سے انجام دینگی۔

  • صادق آباد : نامعلوم افراد نے ماں بیٹی پر تیزاب پھینک دیا

    صادق آباد : نامعلوم افراد نے ماں بیٹی پر تیزاب پھینک دیا

    صادق آباد :سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم افراد نے ماں بیٹی پر تیزاب پھینک دیا، 18سالہ آمنہ اور 40 سالہ مومنہ دونوں ماں بیٹی گھر کے صحن میں موجود تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تیزاب سے بھرے دو شاپر گھر کے صحن میں پھینکے گئے، جس سےآمنہ اوراس کی والد مومنہ کا چہرہ اور بازو اور پیٹ متاثر ہوئے ہیں۔

    دونوں خواتین کو تحصیل ہیڈکوارٹر صادق آباد منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، متاثرہ خاتون چالس سالہ مومنہ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کی احمد نامی شخص سے چند سال قبل شادی ہوئی تھی اور گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔

    شبہ  ہے کہ یہ تیزاب احمد کی جانب سے پھینکا گیا ہے،  پولیس تھانہ سٹی صادق آباد نے والدہ مومنہ کی مدعیت میں چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے۔

  • تین بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے والا ملزم صادق آباد سے گرفتار

    تین بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے والا ملزم صادق آباد سے گرفتار

    گوجرانوالہ:تین بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے والا ملزم صادق آباد سے گرفتار،چھ سات سال قبل ہماری تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش پر میں نے سب کو قتل کرنے کی کوشش کی ۔

    ملزم رمضان کامونکی کے نواحی گاوں راجہ میں تین روز قبل سھگے تایا نے کرنٹ لگا کر تین بھتیجوں کو قتل جبکہ بھابھی اور دو بھتیجیوں کو شدید ذخمی کردیا تھا اور ملزم فرار ہو گیا تھا ایس ایس پی سید فرید علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم رمضان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا جس کو تھانہ صدر کامونکی پولیس نے سائنٹیفک طریقہ سے تحقیقات کرتے ہوئے صادق آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزم کا کہنا ہے کہ چھ سات سال قبل اس کی اپنی بھابھی سکینہ بی بی سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش پر ملزم رمضان نے بھابھی اور اس کے پانچ بچوں کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور اس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد ہو گیا ہے۔