Tag: صادق آباد

  • کچے کے ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری ، 13 افراد کو اغوا کرلیا

    کچے کے ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری ، 13 افراد کو اغوا کرلیا

    صادق آباد: کچے میں ڈاکوؤں نے دیدہ دلیری سے باغ میں کام کرنے والے تیرہ افراد کو اغوا کرلیا تاہم مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد باغ میں آم کے باغ میں کام کرنے والے تیرہ مزدوروں کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا، اغوا ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

    واقعہ پر راجن پور پولیس اور رحیم یارخان پولیس میں حدودکا تنازع کھڑا ہوگیا تاہم کئی گھنٹےبعد بھی پولیس حدود کا تعین نہ کرسکی۔

    اغوا ہونے والوں میں ندیم احمد، رشید احمد، وسیم احمد، صدام حسین، گل حسن، محمد بلال، محمد حنیف، ندیم، کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق صادق آباد کے علاقے رحیم آباد سے ہے، جنہیں گزشتہ رات اغوا کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : کچے کے ڈاکوؤں نے رشتے کا جھانسہ دے کرپورا خاندان اغوا کرلیا

    سونمیانی پولیس کا کہنا مزدور تھانہ بھونگ رحیم یارخان کی حدود سے اغواء ہوئے جبکہ رحیم یارخان پولیس نے کہا مزدوروں کو راجن پور کے تھانہ سونمیانی کی حدود سے اغواء کیا گیا تاہم پولیس تاحال حدود کا تعین کرنے میں مصروف ہے۔

  • داماد کے ہاتھوں سسر قتل

    داماد کے ہاتھوں سسر قتل

    صادق آباد میں داماد نے سسر کو قتل، سالی اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے اولڈ کالونی ماچھی گوٹھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں داماد نے سسر کو قتل کردیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے سسرال جا کر سسر، اپنی اہلیہ اور سالی پر تشدد کیا، شدید زخمی خواتین کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے آیا تھا، بیوی نہیں مانی کو طیش میں آگیا۔

    اس سے قبل بھی لاہور میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں اکبری منڈی کے علاقے میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر 55 سالہ شعبان کو قتل اور ساس شبانہ کو زخمی کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل اور اس کی بیوی کے درمیان تنازع چل رہا تھا، گھریلو تنازع پر داما نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر سسر جاں بحق اور ساس زخمی ہوگئی تھی جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔

  • صادق آباد : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

    صادق آباد : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

    صادق آباد : پنجاب کے شہر صادق آباد کے ایک پولیس چوکی پر مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس میں تین اہکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صادق آباد میں بھونگ بچاؤ بند میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نےحملہ کرکے3اہلکاروں کو شہید کردیا۔

    درجنوں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر اندھادھند فائرنگ کی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری چوکی کچے کے علاقے کی جانب روانہ کردی گئی۔

    پولیس

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ایک مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے، آخری اطلاعات تک علاقے کو چاروں جانب سے گھیر کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں جہانگیر، امتیازاور طارق شامل ہیں، پولیس کی بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

     

  • ویڈیو: صادق آباد کی 4 سالہ سونیا کی بیٹنگ نے دھوم مچادی

    ویڈیو: صادق آباد کی 4 سالہ سونیا کی بیٹنگ نے دھوم مچادی

    صادق آباد کی چار سالہ سونیا کی بیٹنگ نے دھوم مچادی، ننھی بچی کے شاندار شاٹس سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

    بچوں کی بوم بوم صادق آباد کی سونیا کی سوشل میڈیا پر دھوم ہے، اپنی بیٹنگ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی بچی بابر اعظم  کی فین ہے اور انہی کی طرح بیٹنگ کرنا چاہتی ہے۔

    سونیا کے والد کہتے ہیں بچی کو بابراعظم کی بیٹنگ دیکھ کر کرکٹ کا جنون چڑھا، سونیا کو میرے ساتھ کرکٹ کھیلنا بہت پسند ہے، اسکول سے پڑھائی کے بعد واپس آکر گھر میں روزانہ دو گھنٹے پریکٹس کرتی ہے۔

    چھوٹی سونیا کے بڑے ٹیلنٹ کو اگر توجہ ملی تو وہ پاکستان کرکٹ کا بڑا اثاثہ ثابت ہوسکتی ہے، حکومت کو چاہیے کہ چھوٹے بچوں کو بھی اسپورٹس کی سرگومیوں میں سپورٹ کرے۔

  • بھیک منگوانے کے لیے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی دس دن بعد بازیاب

    بھیک منگوانے کے لیے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی دس دن بعد بازیاب

    صادق آباد: پنجاب کے شہر صادق آباد میں بھیک منگوانے کے لیے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں تھانہ سٹی پولیس نے ایک کارروائی میں بچوں کو اغوا کر کے بھیک منگوانے والے گینگ کا کارندہ گرفتار کر لیا۔

    اے ایس پی حسیب میمن نے بتایا کہ 10 مئی کو اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی کو پولیس نے سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے بعد بازیاب کیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ کے کارندے مختلف شہروں سے بچوں کو اغوا کرتے تھے اور پھر انھیں ٹریننگ دے کر ان سے بھیک منگواتے تھے، بچوں کو ٹریننگ کے بعد مختلف شہروں میں بھیجا جاتا تھا۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن: کئی ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا

    کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن: کئی ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے سرینڈر کردیا

    لاہور: صوبہ پنجاب کے علاقے صادق آباد میں پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن 25 ویں روز بھی جاری ہے، آپریشن کے دوران 5 کارندوں نے سرینڈر کر کے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کچے میں سرگرم عمل عمرانی اور قیصرانی گینگز کے 5 کارندوں نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی، قتل اور پولیس پر فائرنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ سرینڈر کرنے والوں کے مقدمات انصاف کے عین مطابق نمٹائے جائیں گے، دیگر افراد بھی سرینڈر کریں گے تو ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق کچے میں آپریشن کے دوران گرفتاریوں کی تعداد 33 ہوگئی جبکہ 3 ڈاکو مقابلوں میں مارے گئے۔

    خیال رہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے گرینڈ آپریشن میں اب تک ہزاروں ایکڑ رقبہ کلیئر کروا کر اور خفیہ ٹھکانے ٹریس کر کے تباہ کیے گئے ہیں۔

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  9 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج

    صادق آباد : پولیس نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمےمیں اندھڑ گینگ کے سرغنہ جانو اندھڑ  کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 9 افراد کےجاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ مقتولین کے ورثاء کی مدعیت میں تھانہ کوٹ سبزل میں درج کیا گیا، مقدمہ گینگ کے 15 ملزمان اور سہولت کاروں کیخلاف درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں اندھڑ گینگ کے سرغنہ جانو اندھڑ کو بھی نامزد کیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    یاد رہے دو روز قبل پنجاب کے جنوبی ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے نو افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    ورثا کا کہنا تھا کہ اندھڑ گینگ کے سرغنہ جان محمد نے ساتھیوں سمیت حملہ کیا، ورثا نے لاشیں گڈو کشمور روڈ پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

  • ٹڈی دل کے اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

    ٹڈی دل کے اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ جاں بحق

    صادق آباد: ٹڈی دل کے اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ باندھی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں موجود 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں چک نمبر 215 کے قریب پیش آیا جب اسپرے کے لیے آنے والا طیارہ فنی خرابی کے باعث کریش کرگیا۔

    سول ایوی ایشن ترجمان کے مطابق طیارے نے رحیم یار خان ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی۔ طیارہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپرے کے لیے منگوایا گیا تھا اور یہ طیارہ وفاق کی جانب سے اسپرے مہم کے لیے پنجاب حکومت کو دیا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق طیارے میں موجود 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کردیا تھا جس کے باعث چاول، مٹر اور کپاس سمیت متعدد فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    شکارپور میں ٹڈی دل گھروں میں بھی داخل ہوگئے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹڈی دل کے حملوں کا سلسلہ گزشتہ برس جون سے شروع ہوا تھا جب خیرپور، سکھر اور گھوٹکی میں ٹڈیوں کے جھنڈ کے جھنڈ شہر میں داخل ہوگئے۔ ٹڈیوں کے حملوں کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی فصلوں کو نقصان پہنچا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا صادق آباد ٹرین حادثے پر اظہارافسوس

    وزیراعظم عمران خان کا صادق آباد ٹرین حادثے پر اظہارافسوس

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صادق آباد ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے صادق آباد ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کئی عشروں سے ریلوے کے انفراسٹرکچرکونظراندازکیا گیا۔ انہوں نے انفرااسٹرکچربہترکرنے اور سیفٹی اسٹینڈرڈ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    صادق آباد : اکبرایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم، 10 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ آج صبح ولہار پھاٹک کے قریب مسافر ٹرین اکبرایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوئے۔

    اکبرایکسپریس حادثے کے بعد ٹرین آپریشن معطل ہے، بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنزپرروک لیا گیا، گرین لائن، رحمان بابا ٹرین کا سفر بھی تعطل کا شکار ہے۔

  • لاہور: موٹاپے کا شکارصادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا

    لاہور: موٹاپے کا شکارصادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا

    لاہور: موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا، نورالحسن کی 2 ہفتے قبل سرجری کی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق موٹاپے کا شکارصادق آباد کا رہائشی نورالحسن لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگیا، نورالحسن کو 2 ہفتے قبل سرجری کے بعد اسپتال میں ہی رکھا گیا تھا۔

    ڈاکٹر معاذ کے مطابق اسپتال میں ڈلیوری کے دوران خاتون انتقال کرگئی تھیں، خاتون کے لواحقین نے اشتعال میں آکراسپتال میں توڑ پھوڑشروع کردی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں توڑپھوڑکے دوران نورالحسن سمیت 2 افراد انتقال کرگئے، نورالحسن کی موت کی وجہ اسپتال میں توڑپھوڑ بنی۔

    ڈاکٹرمعاذ کا کہنا تھا کہ نورالحسن کی حالت سیریس ہونے کی وجہ سے آئی سی یومیں رکھا گیا تھا۔

    موٹاپےکا شکار صادق آباد کے نور الحسن کی پہلی سرجری کامیاب

    یاد رہے کہ 28 جون کو سرجن ڈاکٹر معاذ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے نورالحسن کا کامیاب آپریشن کیا جو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا تھا، سرجری کے بعد مریض کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نور الحسن نے اپنے ویڈیو پیغام میں آرمی چیف سے مدد کی اپیل کی تھی۔ سوشل میڈیا پرنور الحسن کی ویڈیو وائرل ہونے پرآرمی چیف نے نوٹس لیتے ہوئے مریض کو علاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔