Tag: صادق آباد

  • پیپلزپارٹی آج صادق آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پیپلزپارٹی آج صادق آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    صادق آباد: صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں پیپلزپارٹی آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، شریک چیئرمین آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے صادق آباد کے علاقے نوازآباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے پنڈال سجا لیا۔

    سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور رکن اسمبلی ملک ممتاز چانگ سمیت دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    آصف علی زرداری اور سید مراد علی شاہ بھونگ بھی جائیں گے جہاں وہ سابق ایم پی اے رئیس ابراہیم کے مہمان ہوں گے۔

    پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ بنے گا‘ آصف علی زرداری


    یاد رہے کہ دو روز قبل سکھر میں پیپلزپارٹی کے51 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ بنے گا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھٹوکا نام آج بھی ہےاور کل بھی رہے گا، پورا پاکستان اس پارٹی کا قلعہ بنے گا، کچھ طاقتیں پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں۔

  • ہماری لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں مسائل سے ہے، بلاول بھٹو

    ہماری لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں مسائل سے ہے، بلاول بھٹو

    صادق آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی کسی سیاسی جماعت یا سیاست دان سے نہیں بکہ مسائل سے ہے، اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صادق آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں 14 یونیورسٹیاں بنائیں، سندھ میں 1800 کلو میٹر کینال پکی کی، جس سے پانی کی بچت ہوتی ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ غربت کا سندھ میں غربت مٹاؤ پروگرام سے غریبوں کو بلاسود قرضے دئیے، غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، غربت مٹاؤ پروگرام پورے پنجاب میں متعارف کرائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم میٹرو نہیں بناتے بلکہ غریب عوام کی خدمت کرتے ہیں، جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کے لیے تخت رائے ونڈ نے کچھ نہیں کیا، ہم نے جنوبی پنجاب کو پہلا وزیر اعظم دیا، اب صوبہ بھی بنا کر دیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسانوں کو رجسٹرڈ کرکے بینظیر کسان کارڈ دیں گے، بینظیر کسان کارڈ سے سبسڈی اور بلاسود قرضے ملیں گے، ہمارا منشور کسان مزدور دوست ہے، زرعی انقلاب کا پروگرام لائیں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہید بی بی کے بعد ایک خلاء پیدا ہوگیا تھا، آج جس طرح یہاں استقبال ہوا ہے فخر سے کہہ سکتا ہوں بی بی تیرا قافلا رکا نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی ہر جگہ سے جیتے گی، لوٹے اور مفاد پرستوں کے لیے سیاست میں مثال قائم کرنا ہوگی، پاکستان غیر جمہوری اقدامات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لیڈر عوام کا، ایجنڈا پاکستان کا، مریم نواز

    لیڈر عوام کا، ایجنڈا پاکستان کا، مریم نواز

    صادق آباد: سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جلسہ اور مجمع صادق آباد کا لیڈر عوام کا اور ایجنڈا پاکستان کا، پورے ملک کےعوام ناانصافی کے خلاف کھڑے ہوگئے۔

    صادق آباد میں مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں، پاکستان کے عوام ناانصافی کے خلاف اب کھڑے ہوگئے ہیں اور جو لوگ ان حالات میں پارٹی چھوڑ رہے ہیں اُن کا مستقبل تاریک ہوگا۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ  ’صادق آبادکے لوگوں نے خوش اور حیران بھی کردیا، جلسہ صادق آبادکا،مجمع صادق آبادکا،لیڈرعوام کا اور ایجنڈاپاکستان کا اور آپ کا لیڈر بھی پاکستان کا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ  صادق آباد اور پنجاب کاموڈ بتارہاہے اس بار لوٹوں کی دال نہیں گلے گی، آئندہ انتخابات میں پارٹی چھوڑنے والے اپنے مستقبل کے بارے میں 10 بار سوچیں گے‘۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ صادق آباد والے نوازشریف سے ہونے والی ناانصافی  کے خلاف  کھڑے ہیں، یہاں کے عوام بھی پوچھتے ہیں کہ صادق آباد بھی پوچھتا ہے نوازشریف کا کیا قصور تھا؟ ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ اُس نے اوپر سے آنے والے حکم پر جھکنے سے انکار کیا اور اُن لوگوں کو واضح کیا کہ اللہ کے آگے جھکوں گا اور صرف عوام کی بات مانوں گا۔

    مزید پڑھیں: مائی لارڈ! دہشت گردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے والے وزیراعظم کی سیکیورٹی چھین لو،مریم نواز

    سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ مشرف نے نوازشریف کو خاندان سمیت ملک سے باہر نکالا جس کے بعد انہیں کسی ملک میں تو رہائش اختیار کرنا تھی، کیا بغیر ویزے کے کسی ملک میں رہائش دی جاتی ہے؟۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ ماضی میں ناانصافی ہوئی آج اُسی سے سوال پوچھے جارہے ہیں، مشرف سے سوال کرنے کے بجائے نوازشریف سے پوچھا جارہا ہے کہ ویزہ کہاں سے آیا؟ جبکہ عمران خان آف شور کمپنیوں کے جعلی کاغذات جمع کروارہے ہیں تو انہیں عدالتیں منظور کررہی ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین اقبالِ جرم کرتے ہیں تب بھی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی نہیں بنائی جاتی۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک پائی کی بھی جرم ثابت نہ ہونا ہی نوازشریف کا قصور ہے، آج شریف خاندان کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی جارہی ہے اور ہم احتساب نامی انتقام کا سامنا کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف جہانگیر ترین کی کرپشن ثابت ہوئی اُس کے باوجود اُن کا مقدمہ نیب نہیں بھیجا گیا، عوامی لیڈر اور آپ کی بہن 70 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: مائنس کرنے والے تھک گئے مگر نوازشریف پلس ہوتا جارہا ہے، مریم نواز

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقدمے کا فیصلہ آنے سے قبل ہی تین بار نوازشریف کو سزا دے دی گئی، آپ کے لیڈر سے پارٹی کی صدارت چھینی گئی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے اور ویزہ رکھنے پر تاحیات نااہل کیاگیا، نوازشریف کے مقدمات میں عدل و انصاف کے پیمانے تبدیل ہوگئے۔

    سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ مخالفین بولتے ہیں نوازشریف اور ن لیگ اداروں سے لڑتی ہے، کیا ناانصافی پر مبنی فیصلے نوازشریف نے کئے؟ کیا احتساب کو انتقام نوازشریف نے بنایا ؟ کیا این اے120میں دھاندلی  سے نتائج نوازشریف نے تبدیل کرانے کی کوشش کی، کیا سینیٹ تاریخ کی بدترین ہارس ٹریڈنگ نوازشریف نے کی؟ کیا بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت نوازشریف نے ختم کی؟ کیا ممبرزکو بیچنا اور خریدنا نوازشریف نے کیا ؟ کیاعمران خان اور زرداری کا گٹھ جوڑ نوازشریف نے کرایا؟ جب یہ سب کچھ نہیں کیا اور سازشیں شروع ہوئیں تو پھر کیا کرتے؟۔

    اسے بھی پڑھیں: ‘میں ڈکٹیشن نہیں لوں گا’ نوازشریف کی تاریخی تقریر کے25سال مکمل، مریم نواز کا ٹوئٹ

    مریم نواز کا کہنا تھاکہ ووٹ کی پرچی کے خلاف استعمال ہونے والے مہروں کے چہرے یاد رکھنا، نوازشریف ووٹ کی پرچی اور عزت کی بات کرتا ہے، صادق آباد کے لوگوں 2018 کے انتخابات میں پولنگ اسٹیشن جاکر ووٹ کی حرمت کو برقرار رکھنا اور سازشیوں کو بے نقاب کردینا۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے ساتھ کھڑے لوگوں نے نظریہ نہیں بدلا، جس نے ووٹ کی پرچی سے وفا نبھائی اس نےاپنے لیڈر سے وفا کی اس لیے نااہلی کے بعد کل خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں شاندار استقبال ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • صادق آباد: مغوی خاتون اور اس کے دیورکو بازیاب نہیں کرایا جا سکا

    صادق آباد: مغوی خاتون اور اس کے دیورکو بازیاب نہیں کرایا جا سکا

    صادق آباد : چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس پسند کی شادی کرنے والی خاتون اوراس کے دیور کو بازیاب نہ کراسکی، خدسشہ ہے کہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے گھر والوں نے حسینہ بی بی اور اس کے دیور کو عدالت میں پیشی سے قبل تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اغواء کر لیا تھا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس مغویان کو تاحال بازیاب نہیں کراسکی، جس سے یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ کہیں ملزمان ان دونوں کو قتل نہ کردیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق مغوی حسینہ بی بی اور اس کے دیور حضور بخش کے اغواء میں ملوث دس ملزمان کو گرفتارکیا جا چکا ہے۔

    پولیس کی ٹیمیں مغویان کی بازیابی کے لئے چھاپے مار رہی ہیں، چھاپہ مار ٹیموں کی قیادت ڈی ایس پی مہر ناصر ثاقب کر رہے ہیں، گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جلد مغویوں کی بازیاب کرالیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اوردیور پرعدالت کے باہر وحشیانہ تشدد


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پسند کی شادی کرنے والی حسینہ بی بی اور اس کے دیور پر لڑکی کے گھر والوں نے وحشیانہ تشدد کیا لڑکی اور اس کے دیور کو گھسیٹتے ہوئےاپنے ساتھ لے گئے تھے، اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے کوئی مداخلت نہیں کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اوردیور پرعدالت کے باہر وحشیانہ تشدد

    پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اوردیور پرعدالت کے باہر وحشیانہ تشدد

    صادق آباد : پسند کی شادی کرنے والی لڑکی اور اسکے دیور پر عدالت کے باہر وحشیانہ تشدد کیا گیا،لڑکی کے گھر والے اسے بالوں سے گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے، پولیس نے کوئی مداخلت نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا،حوا کی بیٹی کی سرعام تذلیل کردی گئی، صادق آباد میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی حسینہ بی بی اپنے دیور حضور بخش کے ہمراہ بیان ریکارڈ کرانےعدالت پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود لڑکی کے رشتے داروں نے گاڑی پر حملہ کرکے اس کے شیشے توڑ دیئے۔

    حملہ آوروں نے دونوں کو ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے مارکر لہولہان کردیا، لڑکی کو بالوں سے پکڑ کرگاڑی سے باہر گھسیٹا اوراس کے دیور کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    حسینہ نے ایک ماہ قبل ظہور نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر اس کے اہل خانہ کو شدید غصہ تھا،اس تمام واقعے سے پولیس بے خبر رہی،  پولیس کو ٹی وی چینلز پر واقعے کی خبر نشرہونے پر ہوش آیا جس کے بعد  مقدمہ درج کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • صادق آباد : کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن جاری

    صادق آباد : کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن جاری

    صادق آباد : کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ آپریشن میں دو سو پولیس اہلکار شریک ہیں، سندھ پولیس سےبھی مدد طلب کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن ایک بار پھر جاری ہے۔ پولیس کے دو سو اہلکاروں سمیت چار چین اے پی سی، ایکسی ویٹر کچے میں داخل ہو گئیں۔

    مذکورہ آپریشن کی قیادت ڈی پی او ذیشان اصغر کر رہے ہیں۔ پولیس نے بدنام زمانہ ڈاکو گڈو شر کی پناہ گاہ کے قریب مورچے بنا لئے۔ ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق گڈو شر پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ہے۔ گڈو شر نے انڈھڑ گینگ کے ساتھیوں کو پناہ دی ہوئی ہے آپریشن کی کامیابی کے لئے سندھ پولیس سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔