Tag: صادق خان

  • میئر لندن بننے کے بعد صادق خان نے برطانوی وزیر اعظم سے کیا مطالبہ کیا؟

    میئر لندن بننے کے بعد صادق خان نے برطانوی وزیر اعظم سے کیا مطالبہ کیا؟

    لندن: میئر لندن بننے کے بعد صادق خان نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عام انتخابات کا اعلان کریں۔

    صادق خان تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہو گئے ہیں، جیتنے کے بعد انھوں نے کہا کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو عام انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔

    میئر لندن نے کہا میں ووٹرز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں، ہم شہر میں ہاؤسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔

    برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما سرکیئر اسٹارمر نے بھی کہا کہ امید ہے وزیر اعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں، ملک تبدیلی چاہتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sadiq-khan-elected-mayor-london-third-time/

    واضح رہے کہ صادق خان نے تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہو کر تاریخ رقم کی ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سیاست دان بن گئے ہیں۔ انھوں نے ووٹرز کو پیغام دیا کہ وہ لندن کے تمام شہریوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ سب کا میئر بنیں گے۔

    صادق خان نے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی امیدوار سوزن ہال کو بھاری مارجن سے شکست دی تھی، صادق خان نے 48 فی صد ووٹ حاصل کیے اور سوزن ہال 33 نے فی صد ووٹ لیے، پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے گھر آنکھ کھولنے والے صادق خان 2016 میں لندن کے پہلے مسلمان میئر بنے تھے۔

  • پاکستانی نژاد صادق خان تیسری بار میئر لندن منتخب

    پاکستانی نژاد صادق خان تیسری بار میئر لندن منتخب

    لیبر پارٹی کے امیدوار اور پاکستانی نژاد صادق خان تیسری بار میئر لندن منتخب ہوگئے، انھوں نے 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی عوام نے صادق خان کو 43 فیصد اور ان کے قریب ترین حریف سوزن ہال کو 33 فیصد ووٹ دیے۔ صادق خان 2016 میں پہلی بار میئر لندن کے عہدے کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

    حتمی نتائج آنے سے قبل ہی لیبرپارٹی نے صادق خان کی جیت کا دعویٰ کردیا تھا، سامنے آنے والے انتخابی نتائج کے مطابق لندن کی 14 میں سے 4 لوکل کونسلز میں صادق خان آگے تھے۔

    ابتدائی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی صادق خان نے کمانڈنگ پوزیشن حاصل کرلی تھی، پارٹی ذرائع کو پہلی ہی قوی امید تھی کہ وہ تاریخی حیثیت میں تیسری بار جیت جائیں گے۔

    14 میں سے چار حلقوں کے نتائج کا اعلان کے ساتھ ہی صادق خان کو اپنے حریف سوسن ہال پر برتری حاصل تھی ان کے 350,453 کے مقابلے میں سوسن صرف 165,301 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

    خیال رہے کہ لندن میں اپنے میئر شپ کے دور میں صادق نے پرائمری اسکول کے تمام طلبا کے لیے مفت کھانا فراہم کرانے کا سلسلہ متعارف کرایا ہے جسے کافی پزیرائی ملی ہے۔ تاہم انھیں بعد تنازعات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پرانی گاڑیوں پر ٹیکس زون میں توسیع، برطانوی ہائیکورٹ نے صادق خان کے حق میں فیصلہ سنادیا

    پرانی گاڑیوں پر ٹیکس زون میں توسیع، برطانوی ہائیکورٹ نے صادق خان کے حق میں فیصلہ سنادیا

    لندن : برطانوی ہائی کورٹ نے پرانی گاڑیوں پر ٹیکس زون میں توسیع کے معاملے پر صادق خان کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرانی گاڑیوں پر ٹیکس زون میں توسیع کے معاملے پر برطانوی ہائیکورٹ نےصادق خان کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

    برطانوی ہائیکورٹ ننے فیصلے میں کہا کہ صادق خان کاالٹرالو ایمیشن زون کی توسیع کافیصلہ قانونی طورپردرست ہے، مجوزہ زون میں معیار پر پورانہ اترنے والی گاڑی چلانے والوں کو ساڑھے 12پاؤنڈ ادا کرنا ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق منصوبےکوروکنےکیلئے حکومتی جماعت کی 5کونسلوں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، ہائیکورٹ فیصلے کا اثر چارجز سے بچنے کی مہم چلانے والے ڈرائیورز پر پڑے گا۔

    صادق خان کا کہنا تھا کہ الٹرا لو ایمیشن زون کےقیام کامقصدلندن کی فضاکوبہتربنانا ہے، ٹیکس کےنفاذکےبعدسےسنٹرل لندن کی آلودگی میں 50فیصد کمی ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ زہریلی فضاکےسبب ہرسال 4ہزارافرادقبل ازوقت جان سےجاتےہیں۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب

    پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے شہریوں نے ایک بار پھر صادق خان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھیں مئیر منتخب کر لیا ہے، صادق خان اگلے 3 سال لندن کے مئیر رہیں گے۔

    صادق خان نے حکومتی جماعت کے امیدوار شان بیلی کو شکست دی، اس سے قبل صادق خان 2016 میں مئیر آف لندن منتخب ہوئے تھے، کرونا وبا کے باعث بلدیاتی الیکشن ایک سال کی تاخیر سے ہوئے۔

    صادق خان نے میڈیا گفتگو میں کہا میں تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لندن کے ہر شہری کا میئر ہوں، میں ایک امیگرنٹ کا بیٹا اور ورکنگ کلاس سے ہوں، میرا وعدہ ہے کہ مختلف قومیتوں کو قریب لاؤں گا۔

    انھوں نے کہا کرونا وبا کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں، وبا کے بعد کے لندن کے مستقبل کو روشن بنائیں گے۔

    ادھر ویسٹ مڈلینڈ میئر کے انتخابات کے نتائج کا اعلان بھی ہو گیا ہے، ٹوری پارٹی کے اینڈی اسٹریٹ دوبارہ میئر منتخب ہو گئے۔

  • صادق خان پر تنقید کے نشتر چلانے والے ٹرمپ خود تنقید کی زد میں

    صادق خان پر تنقید کے نشتر چلانے والے ٹرمپ خود تنقید کی زد میں

    لندن : صدر ٹرمپ کی جانب سے کیٹ ہوپکنز کی ٹویٹ ری ٹویٹ کرنے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ ترجمان صادق خان کا کہنا ہے کہ میئرلندن ٹرمپ کے ٹویٹ کا جواب دے کر اپنا ٹائم ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لندن کے مئیر صادق خان کے ساتھ اپنی تازہ ترین ٹویٹر جنگ کے دوران انتہائی دائیں بازوں کی کالم نگار کیٹ ہوپکنز کے ’نفرت انگیز‘ بیانیے کو پھیلانے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    صدر ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کے ساتھ جاری ٹویٹر جنگ کے تازہ سلسلے میں دائیں بازوں کی کالمسٹ اور تبصرہ نگار کی صادق خان پر تنقید کا حوالہ دے کر کالمسٹ کی حمایت کی تھی۔

    کیٹ ہوپکنز پراسلاموفوبیا کا الزام ہے اور ایک مرتبہ انہوں نے تارکین وطن کو لال بیگ تک کہہ دیا تھا۔ ٹرمپ نے کیٹ کی ’صادق خان کے لندنائزیشن‘ کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرکے لکھا تھا کہ لندن کو فوری طور پر ایک نئے مئیر کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خان ایک تباہی ہے اور وہ صرف مزید خرابی ہی پیدا کرے گا، بعد میں ٹرمپ نے صادق خان کو قومی بدنامی قرار دیا اور مزید کہا کہ وہ شہر کو تباہ کر رہے ہیں۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں ٹرمپ نے اپنے دورہ برطانیہ کے سلسلے میں لندن اترنے سے پہلے ہی ٹویٹ کرتے ہوئے صادق خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    صدر ٹرمپ کی جانب سے کیٹ ہوپکنز کی ٹویٹ ری ٹویٹ کرنے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ہوپکنز نے لندن میں تین افراد کے قتل کے بعد لندن کو سٹیب سٹی اورِ ’خانز لندنائزیشن‘ قرار دے کر ٹویٹ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ جمعے اور ہفتے کو علیحدہ واقعات میں لندن میں تین افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

    صادق خان کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ صادق خان ٹرمپ کے ٹویٹ کا جواب دے کر اپنا ٹائم ضائع نہیں کرنا چاہتے تاہم لیبر لیڈر جرمی کوربن نے کہا ہے کہ یہ بہت ہی خوفناک ہے کہ صدر ٹرمپ لوگوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کو خان پر تنقید کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

    گارڈین اخبار کے مطابق کوربن نے کہا کہ صادق خان بالکل صیحح طور پر لندن پولیس کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ کیٹ ہوپکنز نفرت انگیز اور لوگوں کو منقسم کر دینے والے بیانیے کو فروغ دے رہی ہیں، ایک ایسے وقت میں جب ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے، وہ لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میئر لندن صادق خان پر شدید تنقید، بے حس میئر قرار دے دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میئر لندن صادق خان پر شدید تنقید، بے حس میئر قرار دے دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان پر شدید تنقید کی ہے، انھوں نے ٹویٹ کیا کہ صادق خان بہ طور میئر بد ترین ثابت ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر ٹرمپ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے میئر صادق خان مکمل طور پر نا کام رہے ہیں، وہ بد ترین میئر ثابت ہوئے۔

    امریکی صدر نے کہا کہ میرے بہ جائے میئر لندن کو چاہیے کہ اپنے شہر میں جرائم پر توجہ دیں، وہ ایک ’بے حس ناکام‘ میئر ہے۔

    ٹرمپ نے لکھا کہ صادق خان ہر حوالے سے ناکام ثابت ہوئے، انھوں نے برطانیہ کے نہایت اہم اتحادی امریکا کے صدر کے دورے سے متعلق احمقانہ باتیں کیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خان انھیں نیو یارک کے ایک نہایت احمق اور نا اہل میئر ڈی بلاسیو کی یاد دلاتا ہے، جس نے اسی طرح نا خوش گوار حرکتیں کیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو ڈی بلاسیو کا چھوٹا ورژن قرار دیا، کہا کہ خان نیو یارک کے میئر کے قد کا آدھا ہے لیکن دونوں کا کام بد ترین ہے۔

    انھوں نے کہا کہ چاہے کوئی بھی ایونٹ ہو، وہ اپنے عظیم دوست برطانیہ کی طرف قدم آگے بڑھاتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کی نگاہیں برطانوی دورے پر مرکوز ہیں۔

    خیال رہے کہ میئر لندن صادق خان نے صدر ٹرمپ کو ان کی پالیسیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ وہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، میئر لندن صادق خان

    لندن کے لیے روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس کے باہر امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا برطانوی دورے کے دوران صادق خان سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں، وہ ڈی بلاسیو کا جڑواں ہے۔

    گزشتہ ماہ جب بِل ڈی بلاسیو نے امریکی صدارتی انتخابات 2020 میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کیا تو امریکی صدر نے کہا کہ وہ نیو یارک کی تاریخ کا بد ترین میئر ہے۔

    اس کے جواب میں ڈی بلاسیو نے انھیں چال باز فن کار قرار دیا، انھوں نے ایک نیوز شو میں کہا ٹرمپ ’چال باز ڈان‘ ہے۔

  • میئر لندن صادق خان کو قتل کی دھمکیاں، پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

    میئر لندن صادق خان کو قتل کی دھمکیاں، پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

    لندن: برطانوی دارالحکومت کے مسلمان اور پاکستانی نژاد میئر صادق خان کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں، پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت انہیں تحویل میں لے لیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین سے انخلا سے متعلق ریفرنڈم کے انعقاد سے میئر صادق خان کو دھمکیاں ملنے کا سلسلہ شروع ہوا، انہیں زیادہ تر دھمکیاں شدت پسند سفید فام شہریوں کی جانب سے دی جارہی ہیں۔

    میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ وہ دھمکیوں سے ڈرتے نہیں اور نہ ہی انہیں نفرت کا اظہار کرنے والوں سے کسی قسم کا خوف ہے البتہ میری فیملی ضرور پریشان ہے جن کی تسلی کے لیے سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: میئر لندن صادق خان نے بریگزٹ معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ کردیا

    واضح رہے کہ پولیس سے رجوع کرنے کے بعد میئر لندن کو 24 گھنٹے کے لیے حفاظتی تحویل میں لیا گیا اور ان کی سرگرمیاں محدود کردی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق میئر لندن صادق خان کو تین ماہ کے دوران ٹیلی فون اور دیگر ذرائع سے ملنے والی دھمکیوں کی 17 شکایتیں پولیس میں درج کرائی جاچکی ہیں۔

    میئر لندن کو 237 دھمکیاں سوشل میڈیا پر دی گئیں، دھمکیوں پر صادق خان کے اہل خانہ بھی پریشان ہیں جبکہ پولیس حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • لندن میں قائد اعظم کے مجسمے کی رونمائی

    لندن میں قائد اعظم کے مجسمے کی رونمائی

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے کانسی کے مجسمے کی رونمائی کی۔

    مجسمے کی تقریب رونمائی لندن کے تاریخی برٹش میوزیم میں انجام پائی۔ قائد اعظم کا یہ مجسمہ اسکاٹش مجسمہ ساز فلپ جیکسن نے تیار کیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان نے اسے اپنے لیے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

     

    تقریب رونمائی کے بعد مجسمے کو لنکز ان منتقل کردیا گیا جہاں سنہ 1896 میں قائد اعظم نے ایک عشائیے میں شرکت کی تھی۔

    تقریب میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بھی شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان کی پہلی اوپرا گلوکارہ ہونے کا منفرد اعزاز رکھنے والی سائرہ پیٹر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لندن میں 27منزلہ گرینفل ٹاورمیں آتشزدگی

    لندن میں 27منزلہ گرینفل ٹاورمیں آتشزدگی

    لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں گریفنل ٹاور میں بھڑک اٹھنے والی آگ نے27 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لندن میں لٹمر روڈ پر واقع گریفنل ٹاور میں آگ مقامی وقت کے مطابق شب ایک بج کر 16 منٹ پر لگی جسے بجھانے کے لیے 200 فائر فائیٹرز مصروف ہیں۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مختلف قسم کی چوٹیں آئی ہیں جن کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

    لندن کی فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 40 گاڑیوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کےمطابق تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

    پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق عمارت کی بالائی منزلوں پر لوگ موجود ہیں جو مدد کے لیے فلیش لائٹس سے اشارے بھی کر رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ میئرلندن صادق خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لندن میں گریفنل ٹاور میں لگنے والی آگ کو خطرناک حادثہ قراردے دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لندن دہشت گردی: میئرصادق خان کےبیان پرڈونلڈٹرمپ کی تنقید

    لندن دہشت گردی: میئرصادق خان کےبیان پرڈونلڈٹرمپ کی تنقید

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان کےبیان پرشدید تنقید کرتے ہوئےکہا کہ وہ لوگوں کو یہ کہہ کر کے ایک فضول عذر پیش کر رہے ہیں کہ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    تفصیلات کےمطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں دہشت گردی کےدوواقعات کےمیئر صادق خان نے عوام سے کہا تھا کہ انہیں لندن میں اضافی پولیس کو دیکھ کر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    لندن دہشت گردحملے کےحوالے سےمنعقد ایک دعائیہ تقریب میں میئر صادق خان کاکہناتھاکہ صدر ٹرمپ کو ہماری برادریوں کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نےٹویٹر پراپنے پیغام میں کہاتھا کہ لندن کے میئر صادق خان کی جانب سے فضول بہانہ جنہیں اپنے پریشان ہونے کی کوئی بات کے بیان پر زیادہ تیزی سے سوچنا چاہیے تھا۔ میڈیا اس کو اس کو بیچنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اپنی ٹویٹ میں صادق خان کی 2016 ستمبر میں کی گئی ایک ٹویٹ کا حوالہ دے کر لکھا جس میں صادق خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے حملےکسی بھی بڑے شہر میں رہنے کا حصہ بن چکے ہیں۔


    لندن : دہشت گرد حملوں میں‘7افراد ہلاک‘متعدد زخمی


    یاد رہےکہ4جون 2017کوبرطانوی دارالحکومت میں لندن برج اوربارو مارکیٹ میں دہشت گردی کے واقعات میں7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئےتھے۔


    برطانیہ کی ہرقسم کی مددکےلیےتیارہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    واضح رہےکہ بعدازاں لندن میں دہشت گردی کےواقعات پرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ برطانیہ کی ہرقسم کی مدد کرنے کے لیےتیار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں