Tag: صارفین

  • موبائل چھن جانے کا ڈر ختم،  گوگل نے نیا فیچر متعارف کرادیا

    موبائل چھن جانے کا ڈر ختم، گوگل نے نیا فیچر متعارف کرادیا

    دنیا بھر میں چوری کی واردات میں لوگ اپنے مہنگے موبائل فونز سے محروم ہوجاتے ہیں،  ایسے میں گوگل نے ایک دلچسپ فیچر متعارف کرادیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنے صارفین کیلئے ’تھیفٹ ڈیٹیکشن ‘ لاک نامی فیچر متعارف کرایا ہے جو اب آپ کے مہنگے موبائل فونز کا چوروں سے تحفظ کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے ’ تھیفٹ ڈیٹیکشن لاک‘ نامی فیچر کا اعلان کیا گیا ہے، تھیف ڈیٹیکشن لاک نامی فیچر میں چوری کا پتہ لگانے والا لاک، آف لائن ڈیوائس لاک، اور ڈیوائس کو دور سے لاک کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تھیفٹ ڈیٹیکشن لاک میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی الگورتھمز کو استعمال کیا گیا ہے، اگر کوئی آپ کے ہاتھ سے موبائل فون چوری کرلیتا ہے تو یہ فیچر ایکٹیو ہو جائے گا اور آپ کے موبائل کو لاک کردے گا۔

    رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ موبائل فون میں موجود ایپس کو بھی کوئی چور نہیں کھول سکے گا، یہ فیچر بتدریج اینڈرائیڈ 10 یا بعد کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال یہ فیچر برازیل میں بیٹا صارفین کو دستیاب ہوگا جو بعد ازاں دیگر ممالک تک بھی دستیاب ہوگا۔

  • بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے  بڑا اعلان ہوگیا

    بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑا اعلان ہوگیا

    کراچی: وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار ہوگیا ہے ، سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن سے صارفین کو  مفت بجلی دیں گے۔

    ،ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کے لئے رقم مختص کردی ، بجٹ میں سولرانرجی کیلئےابتدائی طور پر5 ارب روپے رکھے گی۔

    وزیر توانائی نے کہا بجٹ میں سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی اسکیم لارہے ہیں، غریب اورمتوسط طبقے کو2 لاکھ سولر پینلز دیئے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : صرف 7 ہزار روپے میں سولر سسٹم ،عوام کے لیے بڑا اعلان ہوگیا

    ان کا کہنا تھا کہ سولرپینلز کی قیمت کا80 فیصد حکومت اور20 فیصد عوام سےلیا جائے گا، سندھ میں 5لاکھ ایسےگھر ہیں جہاں سرے سے بجلی ہی موجود نہیں۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں سولرپارک اورمنی گرڈ اسٹیشن لگائیں گے۔

  • نئی حکومت بننے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کا اعتماد بحال

    نئی حکومت بننے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کا اعتماد بحال

     کراچی: انٹرنیشنل کارگو سروس کمپنی نے ایک سال سے بند امپورٹ ایکسپریس اور آوٹ باونڈ سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر مسائل کے باعث کمپنی نے گزشتہ سال انٹرنیشنل سروس بند کردی تھی، نئی حکومت بننے کے بعد ملک میں موجود غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کا اعتماد بحال ہوگیا، انٹرنیشنل کارگو کمپنی نے سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 15مارچ سے امپورٹ ایکسپریس اور آؤٹ باؤنڈ 70 کلو گرام سروس دوبارہ شروع کی جارہی ہے، زیر التو ترسیلات زر میں بہتری کے بعد کمپنی نے سروس دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق صارفین کا موجودہ امپورٹ ایکسپریس اکاونٹ 15 مارچ 24 کو بحال ہو جائے گا، اکاونٹ بحال ہونے پر 70 کلو گرام سروس بھی فعال ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ امپورٹ سروس مکمل بند ہونے سے ڈینم انڈسٹری کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • عفت عمر کی ڈانس ویڈیو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

    عفت عمر کی ڈانس ویڈیو وائرل، صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

    پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر کے رقص کی ویڈیو پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    عفت عمر پاکستان کی ماڈل اور اداکارہ کے ساتھ ہوسٹ بھی ہیں، اداکارہ نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز نوے کی دہائی میں ماڈلنگ سے کیا جبکہ انہیں سیاست میں بھی خوب دلچسپی ہے جس کے باعث وہ تنقید شکار رہتی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iffat Umar (@iffatomarofficial)

    تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عفت عمر نے ایک ڈانس کی ویڈیو جاری کی جو انہوں نے کسی شادی کی تقریب میں کیا تھا۔

    ویڈیو میں اداکارہ کو پنجابی گانوں پر دلفریب ادائیں دکھاتے رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کی اس ڈانس پر حاضرین نے انہیں خوب سراہا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تنقید کی ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ عفت عمر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا۔

  • سوئی ناردرن نے صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور ٹیکس نافذ کردیا

    سوئی ناردرن نے صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور ٹیکس نافذ کردیا

    لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین پر اربوں روپے کا ایک اور ٹیکس نافذ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس کی بلوں پر ماہانہ فکسڈ چارجز حکومت کی منظوری سے شامل کیے گئے ہیں اور فکسڈ چارجز نومبر کے گیس بلوں میں شامل کرکے بل جاری کیے گئے ہیں۔

    حکام نے بتایا کہ 0.9 ہیکٹا میٹر گیس استعمال والے پروٹیکٹڈ صارفین ماہانہ 400 روپے فکسڈ چارجز دیں گے جب  کہ 1.5 ہیکٹا میٹر تک استعمال والے نان پروٹیکٹڈ  صارفین 1000 روپے اضافی بل دیں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ زائد گیس استعمال والے صارفین ماہانہ 2 ہزار روپے اضافی فکسڈ رقم  ادا کریں گے جبکہ جس صارف کا گیس کا استعمال صفر ہوگا وہ بھی 400 روپے فکسڈ چارجز دینے کا پابند ہوگا۔

  • ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان

    ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان

    ایلون مسک نے صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے، ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا، اب آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔

    ایلون مسک کو اربوں ڈالر کا خسارہ کیوں ہوا ؟

    تاہم ایلون مسک نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ یہ فیچر کب تک صارفین استعمال کرسکتے ہیں جبکہ اس بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فیچر صرف بلیو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا یا تمام صارفین کے لیے۔

    یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہم نے ٹوئٹر/ایکس پر آڈیو اور ویڈیو کال کے بارے میں سنا ہے، کمپنی کے ڈیزائنر اینڈریو نے اس سے قبل جولائی میں اس نئے فیچر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا تھا۔

    یہ نئی تبدیلیاں ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہیں، ایلون مسک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایکس کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔

  • صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف دینے  کے لیے  تجاویز سامنے آگئیں

    صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف دینے کے لیے تجاویز سامنے آگئیں

    اسلام آباد : پاور ڈویژن کی بجلی صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف دینے کے حوالے سے تجاویز سامنے آگئیں تاہم بجلی بلوں میں کمی کی کوئی تجویز شامل نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کو بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف دینے کے معاملے پر پاور ڈویژن نے تجاویز تیار کرلیں ، پاور ڈویژن تجاویز آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گا‌۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے گھریلو صارفین کو بجلی بلوں پر ایک سلیب کا فائدہ دینےکی تجویز دی ہے ، سلیب کا فائدہ دینے سے بجلی کی کھپت پر زیادہ کے بجائے کم ٹیرف لگے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو ٹیکسز میں بھی ریلیف دینے کی بھی تجویز ہے، ٹیکسز میں کمی کے حوالے سے وزارت خزانہ سے رائے لینے کی تجویزدی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ صارفین کو زیادہ اقساط میں بل ادا کرنے کا ریلیف دینے کی تجویز تیار کی گئی جبکہ بجلی کے بھاری بلز کا کچھ حصہ موسم سرما میں ادائیگی کا ریلیف دینے کی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق بجلی بلوں میں کمی کے حوالے سے فی الحال کوئی تجویز تیار نہیں کی گئی۔

    خیال رہے گزشتہ روز بجلی بلوں پر ریلیف کیلئے اجلاس بے نتیجہ رہا تھا ، بجلی بلوں پر ریلیف دینے کے لیے نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت تیسرا اجلاس آج ہوگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے حکام کو بھی بلایا گیا ہے۔

  • 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے  صارفین کے لیے اچھی خبر

    200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد : حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی بنیادی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ اضافے تک کی حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ٹیرف میں اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی کیپسٹی پیمنٹس ہیں، کس سلیب کے لیے کتنا اضافہ کرنا حکومت کا کام ہے، یہ سیاسی اور انتظامی فیصلہ ہے جو حکومت نے کرنا ہے۔

    ممبر نیپرا رفیق شیخ نے سوال کیا کہ وہ کونساقانون ہے جو حکومت کوسبسڈی دینے کا تعین کرتاہے؟ کس سلیب کو کتنی سبسڈی دینی ہے حکومت کو یہ اختیار کونسا قانون دیتاہے؟

    جس پر حکام پاور ڈویژن نے بتایا کہ حکومت بجلی صارفین کو158ون ارب روپے کی سبسڈی دے گی، 200یونٹ تک کے صارفین کے لیے کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا تو چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پروٹیکٹڈ کو سبسڈی دینے سے دیگر صارفین پر بوجھ پڑ رہاہے۔

    دوران سماعت حکام پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ ملک میں40فیصد صارفین خط غربت سے نیچے رہ رہے ہیں،ان بجلی صارفین کو حکومت سبسڈی فراہم کررہی ہے۔

    حکام پاور ڈویژن نے بتایا کہ حکومت90فیصد صارفین کو سبسڈِی دے رہی ہے، تریسٹھ فیصد گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف نہیں بڑھایا جارہا، 4.9 فیصدصارفین کےلیے ساڑھے7روپے فی یونٹ اضافہ کررہے ہیں۔

  • کے الیکٹرک صارفین کے لیے اہم خبر

    کے الیکٹرک صارفین کے لیے اہم خبر

    کراچی الیکٹرک (کے ای) نے پیک آور کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق گردش کرنے والی جھوٹی خبروں کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کے الیکٹرک نے پیک آور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

    کے الیکٹرک کے مطابق اپریل سے اکتوبر تک پیک آور شام 6:30 سے رات 10:30 بجے تک ہے، نومبر سے مارچ تک پیک آور شام 6 بجے سے 10 بجے تک رہے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پک اور کے اوقات میں دو گھنٹے کا اضافہ کر نے کی خبر زیر گردش تھی۔

  • جی میل صارفین کے لیے نیا فیچر

    جی میل صارفین کے لیے نیا فیچر

    دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل میں اب ون آن ون آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروا دیا گیا جس سے جی میل صارفین کو مزید سہولت میسر ہوگی۔

    گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے، اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے ون آن ون وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر جی میل ایپ کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

    گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان ستمبر میں کیا گیا تھا مگر 6 دسمبر سے گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ یا ذاتی گوگل اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

    ویسے تو جی میل ایپ میں پہلے بھی کالز کرنا ممکن تھا مگر اس کے لیے گوگل میٹ ویڈیو کانفرنسنگ کالز کا انوائیٹ بھیجنا پڑتا ہے۔ مگر اب اس عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے اور ون آن ون چیٹ میں اوپر دائیں جانب فون اور ویڈیو آئیکونز پر کلک کرکے کالز کی جاسکیں گی۔

    یہ ایک نیا اضافہ ہے مگر یہ گوگل کا جی میل کو اپنی کمیونیکشن سروسز کا مرکزی ہب بنانے کے مقصد کی جانب بڑی پیشرفت ہے۔ گوگل نے بتایا کہ اگر صارف گوگل چیٹ ایپ میں کال اسٹارٹ کریں گے تو اسے جی میل ایپ میں ری ڈائریکٹ کردیا جائے گا۔

    جی میل ایپ میں اب ای میلز 4 ٹیبز میں سے ایک ٹیب کا حصہ ہوں گی۔ یہ ٹیبز چیٹ، اسپیسز (گوگل کی میسجنگ سروس) اور میٹ پر مشتمل ہوں گی۔