Tag: صارم

نارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ بچے سےزیادتی کی تصدیق ہوئی تھی ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سات سال کے بچے کو مبینہ طور پرزیادتی کربعد بے رحمی سے قتل کیے جانے کےشواہد ملے

  • ننھے صارم کو کہاں  قتل کیا گیا ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

    ننھے صارم کو کہاں قتل کیا گیا ؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا

    کراچی : 7سالہ صارم کے اغوا اور قتل کی واردات کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے آیا تاہم تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کے سات سالہ صارم زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ڈی ائی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے چار رکنی کمیٹی بنا دی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر کمیٹی تشکیل دی گئی ، ڈی ایس پی سینٹرل انویسٹی گیشن فرید تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

    کمیٹی میں انویسٹی گیشن انچارج اورانویسٹی گیشن پولیس کےافسران شامل ہوں گے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی کےاپارٹمنٹ کی یونین کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

    تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 7 سالہ صارم کے اغوا اور قتل کی واردات اپارٹمنٹ کے اندر ہی ہوئی۔

    مزید پڑھیں : صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیس کا رخ پھر تبدیل

    اس سے قبل صارم قتل کیس کی تفتیش اے وی سی سی سے واپس لینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ، اب کیس ایک مرتبہ پھر زون میں منتقل کیا جائے گا۔

    پولیس حکام کا تھا کہ صارم کا کیس اغواء کا نہیں بلکہ قتل کا ہے، کیس میں ایک ملزم کو حراست میں لے رکھا ہے، گذشتہ روز کامبنگ آپریشن میں کئی شواہد تحویل میں لیے تھے جبکہ ایک بیڈشیٹ، رسی کو تفتیشی ٹیم نے سیل کیا تھا اور ٹینک سے ایک ٹوپی اور بال بھی ملی تھی۔

    پولیس کے مطابق بچے کے منہہ اور حاجت کی جگہ سے بھی سیمپل لیے ہیں، صرف ڈی این اے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

    یاد رہے نارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ بچے سےزیادتی کی تصدیق ہوئی تھی ، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سات سال کے بچے کو مبینہ طور پرزیادتی کربعد بے رحمی سے قتل کیے جانے کےشواہد ملے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا بچے کو گلہ دباکر مارا گیا اور گردن کی ہڈی ٹوٹی تھی۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہنا تھا کہ بچے کی کمر سمیت جسم کے تیرا حصوں پرزخم تھے، دونوں نتھنے پچکے ہوئے اورہونٹ سوجےہوئےتھے۔

    رپورٹ کے مطابق بچے کی پیشانی،کان کے نیچے اور گردن کےپیچھےچوٹ لگی تھی، پیشانی کے علاوہ تمام چوٹیں مرنے سے پہلے کی ہیں جبکہ بچے کے پھیپھڑے سکڑ گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    واضح رہے نارتھ کراچی میں گیارہ روز کی گمشدگی کے بعد 7 سالہ بچے کی لاش ٹینک سے ملی تھی۔

    اس دوران پولیس نے صرف ایک بار ٹینک چیک کیا اور اپارٹمنٹ کے اندر بھی چھان بین نہ کی تھی لیکن بچے کی موت کے بعد پولیس کو ہوش آیا۔

    بعد ازاں سی آئی اے اسپیشلائزڈ یونٹ نےچھاپہ مار کرخالی فلیٹس کو سرچ کیا ساتھ ہی پرانی کھڑی گاڑیوں کو بھی سراغ رساں کتوں سے چیک کیا گیا اور دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ شبہ ظاہر کیا کہ صارم کو باہر نہیں لے جایا گیا تھا۔

  • صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

    صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے علاقے کے رہائشی بچے صارم کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تاہم اب  میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی 7 سالہ بچے صارم کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کو اپارٹمنٹ کے زیر زمین ٹینک میں پھینکا گیا۔

    خبردار: کمزور دل افراد نہ پڑھیں

    اب میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صارم کی جلد مختلف مقامات سے چھلی ہوئی تھی، جسم پر 13 مختلف حصوں پر زخم کے نشانات تھے، بچے کی لاش پر کمر سے نیچے زخم کے نشانات موجود تھے، ناک کے دونوں حصے پچکے ہوئے تھے۔

    میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کے دونوں ہونٹ سوجے ہوئے تھے، ہونٹوں کے اندر کی طرف سے بھی نمونے حاصل کیے گئے ہیں، پیشانی کی ہڈی پر2 اعشاریہ 5 سینٹی میٹر کی چوٹ لگی ہوئی تھی، گردن کے پیچھے 2 اعشاریہ 1 سینٹی میٹر کا گہرا نشان بھی ہے۔

    صارم کی دائیں کہنی کے نیچے بھی چوٹ کا نشان ہے، پسلیوں کے اوپر ہڈی تک 8 اعشاریہ 3 سینٹی میٹر زخم کا نشان ہے، سیدھے ہاتھ پر اور مٹھی پر بھی زخم ہیں۔

    مزید پڑھیں : صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارم کے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر بھی چوٹ کا نشان ہے، ننھے صارم کے بائیں بازو پر بھی زخم ہے، پیشانی کے علاوہ تمام زخم مرنے سے پہلے کی ہیں جبکہ گلا دبانے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

    صارم کے پھیپھڑے سکڑ گئے تھے، تمام نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، تمام نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں اور سیمپلز کا رزلٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاسکے۔

  • کراچی: صارم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

    کراچی: صارم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی بچے صارم کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں ٹینک سے صارم کی لاش ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے بچے سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

    صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ صارم کو 5 روز قبل قتل کیا گیا تھا اور پھر لاش زیر زمین پانی کے ٹینک میں پھینکی گئی۔

    مزید پڑھیں : صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    انیل حیدر کا کہنا ہے کہ پولیس نے شک کی بنا پر قریبی عزیز کو حراست میں لیا ہے، زیر حراست شخص کا ڈی این اے کروایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ( سی آئی اے) نے صارم اغوا کیس کی تفتیش کے لیے بیت الانعم پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفتیشی ذرائع کا بتانا تھا کہ سی آئی اے ٹیم سراغ رساں کتے لے کر پہنچی تھی، خالی فلیٹس کو بھی مکمل طور پر سرچ کیا گیا جبکہ ایک فلیٹ سے بیڈ شیٹ بھی فارنزک کے لیے لی گئی۔

    ’صارم کو جو لے گیا اسے دروازے پر چھوڑ دے کچھ نہیں بولیں گے‘

    یاد رہے 7 جنوری کو بچہ اپنے ہی فلیٹ سے لاپتہ ہوا تھا، جو بھائی کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں موجود مسجد کے مدرسے میں پڑھنے گیا تھا جس کے بعد بڑا بھائی گھر آگیا لیکن صارم نہیں آیا تھا۔

    صارم کی گمشدگی کے وقت علاقے میں بجلی نہیں تھی جس کی وجہ سے پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو نہیں ملی تھی، اس واقعے کے بعد بچے کے والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ بھی کیا گیا تھا۔

    جس کے بعد پولیس حکام نے بچے کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی تھی اور کہا تھا کہ مختلف زاویوں سے کیس پر کام کررہے ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ کسی جاننے والے کا ہی کام ہے، لیکن 11 روز بعد صارم کی لاش قریبی ٹینک سے ملی تھی۔

  • ’ہمارا بچہ چلا گیا تو سیاست چمکانے آگئے‘ صارم کے اہلخانہ نے ایم کیو ایم رکن اسمبلی کو گھیر لیا

    ’ہمارا بچہ چلا گیا تو سیاست چمکانے آگئے‘ صارم کے اہلخانہ نے ایم کیو ایم رکن اسمبلی کو گھیر لیا

    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے علاقے سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ بچے صارم کی لاش زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی ہے جبکہ پولیس تحقیقات پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 7 سالہ بچے صارم کے گھر ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عبدالوسیم تعزیت کے لیے پہنچے تو انہیں خواتین نے گھیر لیا۔

    خواتین نے ان سے کہا کہ ہمارا بچہ چلا گیا تم سیاست چمکانے آگئے، بچہ اپارٹمنٹ میں تھا اور پولیس رشتے داروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی تھی۔

    ایم کیو ایم رکن اسمبلی عبدالوسیم خواتین کا غصہ دیکھ کر واپس چلتے بنے۔

    مشتعل خواتین نے اپارٹمنٹ کی یونین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ بچے کے قتل میں یہ لوگ ملوث ہیں۔

    مزید پڑھیں : صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    واضح رہے آج صبح 11 روز قبل نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے صارم کی لاش ملی تھی، بچے کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی، پانی کے ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا ہے اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    بعد ازاں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ وال مین نے فلیٹ یونین کو بتایا جب وہ موٹر چلانے گیا تو بدبو آئی، چیک کیا توپانی کے ٹینک میں سےلاش ملی۔

    کنور آصف نے بتایا تھا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے اگلے دن 4 ٹینک کوچیک کیا گیا تھا ، چیکنگ کے وقت مذکورہ ٹینک میں پانی پورا بھرا ہوا تھا اور ٹینک میں اندھیرے کے باعث بھی کچھ نظر نہیں آرہا تھا، ٹارچ کے ساتھ کوشش کی گئی لیکن کچھ نظر نہیں آیا۔

  • صارم  کے والد کو تاوان کی کالز  کس نے کی ؟ حقیقت سامنے آگئی

    صارم کے والد کو تاوان کی کالز کس نے کی ؟ حقیقت سامنے آگئی

    کراچی : ننھے صارم کے والد کو آنے والی تاوان کی کالز کی حقیقت سامنے آگئی، ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر منہاس نے بتایا کہ صارم سےمتعلق تاوان کے لئے جعلی کالز آرہی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر منہاس ننھے صارم کی لاش ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اورانویسٹی گیشن پولیس صارم کیس پرکام کررہی تھی، تاوان کی کالز کے بعد کیس اے وی سی سی منتقل ہواتھا۔

    انیل حیدر منہاس کا کہنا تھا کہ بچےکی گمشدگی کے بعد تاوان کی جعلی کالز والےگروپ متحرک ہوگئے تھے اور صارم سےمتعلق تاوان کے لئے جعلی کالز آرہی تھیں۔

    انھوں نے بتایا کہ والدین سےکہاتھااگر کوئی تاوان کی کال کرےتو بچےکی تصویر منگوا لیں، کل رات بھی تاوان کیلئے کال آئی تھی۔

    ایس ایس پی اے وی سی سی نے مزید کہا کہ تاوان کی جعلی کالز کرنیوالےگروپوں کیخلاف بھی کام کررہے ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معاملے پر حتمی رائے قائم ہوسکے گی۔

    یاد رہے آج صبح 11 روز قبل نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے صارم کی لاش ملی تھی، بچے کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی، پانی کے ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا ہے اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    بعد ازاں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ وال مین نے فلیٹ یونین کو بتایا جب وہ موٹر چلانے گیا تو بدبو آئی، چیک کیا توپانی کے ٹینک میں سےلاش ملی۔

    کنور آصف نے بتایا تھا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے اگلے دن 4 ٹینک کوچیک کیا گیا تھا ، چیکنگ کے وقت مذکورہ ٹینک میں پانی پورا بھرا ہوا تھا اور ٹینک میں اندھیرے کے باعث بھی کچھ نظر نہیں آرہا تھا، ٹارچ کے ساتھ کوشش کی گئی لیکن کچھ نظر نہیں آیا۔

  • صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

    کراچی :صارم کی لاش کیسے ملی؟ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کنور آصف کے اہم انکشافات سامنے آگئے

    تفصیلات مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ بچے صارم کی لاش ٹینک سے ملنے کے واقعے پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کنور آصف نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ وال مین نے فلیٹ یونین کو بتایا جب وہ موٹر چلانے گیا تو بدبو آئی، چیک کیا توپانی کے ٹینک میں سےلاش ملی۔

    کنور آصف نے بتایا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے اگلے دن 4 ٹینک کوچیک کیا گیا تھا ، چیکنگ کے وقت مذکورہ ٹینک میں پانی پورا بھرا ہوا تھا اور ٹینک میں اندھیرے کے باعث بھی کچھ نظر نہیں آرہا تھا، ٹارچ کے ساتھ کوشش کی گئی لیکن کچھ نظر نہیں آیا۔

    مزید پڑھیں : نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونیوالے صارم کی لاش مل گئی

    ایس ایس پی نے مزید کہا کہ فلیٹ یونین نے 2 سے 3 دن بعد پانی نیچے جانے کے بعد بھی چیک کیا، اس وقت تک لاش اوپر نہیں آئی تھی، آج بچے کی لاش ٹینک میں پانی کے اوپر آگئی۔

    یاد رہے 11 روز قبل نارتھ کراچی سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچے صارم کی لاش مل گئی تھی، بچے کی لاش گھر کے قریب زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی ہے، پانی کے ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچہ حادثاتی طور پر ٹینک میں گرا یا کسی نے گرایا ہے اس اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

    واضح رہے 7 سالہ صارم 11روز قبل پراسرار طور پر مدرسے سے واپسی پر لاپتہ ہوا تھا، بھائی کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں موجود مسجد کے مدرسے میں پڑھنے گیا تھا جس کے بعد بڑا بھائی گھر آگیا لیکن صارم نہیں آیا تھا۔

    جس کے بعد حکام نے واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش شروع کی اور بچہ جس عمارت سے لاپتا ہوا وہاں تمام فلیٹس میں سرچنگ کی گئی تھی جبکہ عمارت میں موجود پانی کے 4 ٹینکس کو بھی چیک کئے گئے تھے۔

    پولیس نے کہا تھا کہ واقعہ جس وقت ہوا اس وقت فلیٹس میں بجلی کی لوڈشینگ تھی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تاحال وقوع کے وقت کی سی سی ٹی فوٹیج نہیں مل سکی تھی۔

    صارم زیادتی اور قتل کیس -کراچی 2025

  • نجانے میرا بچہ کس حال میں ہوگا ، لاپتہ صارم کی والدہ کی پکار

    نجانے میرا بچہ کس حال میں ہوگا ، لاپتہ صارم کی والدہ کی پکار

    کراچی: لاپتہ سات سالہ صارم کے والدین نے ایک ہفتے بعد بھی کوئی پیش رفت نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ، والدہ نے کہا نجانے میرا بچہ کس حال میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے لاپتہ سات 7 صارم کو آٹھ روز بعد بھی تلاش نہیں جاسکا۔

    تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے پر اہلخانہ نے مایوس ہو کر ایس ایس پی سینٹرل کے آفس کےسامنے احتجاج کیا، شدت غم سے نڈھال والدہ کا کہنا ہے کہ نجانے میرا بچہ کس حال میں ہوگا۔

    والد نے بھی شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس باتیں تو کر رہی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ہورہا۔

    معصوم بچے کے والدین نے حکام بالا اور سیکیورٹی اداروں سے اپیل ہےکہ صارم کوجلد سے جلد تلاش کیا جائے۔

    اس سے قبل گورنر سندھ نے 7 سالہ صارم کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل زیشان صدیقی سے رابطہ کیا تھا، گورنر نے بچے کی گمشدگی کے واقعے پر بریفنگ لی، ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا تھا کہ بچے کے والدین کو مدرسے کے مؤذن پر شک ہے۔

    کامران ٹیسوری نے بچے کے والد سے واقعے کی پوری تفصیلات معلوم کیں اور بچے کے والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    مزید پڑھیں : ننھے صارم کی گمشدگی پر گورنر سندھ کا شدید اظہار برہمی، بچے کے گھر پہنچ گئے

    یاد رہے 7 جنوری کو صارم اپنے ہی فلیٹ سے لاپتہ ہوا تھا، جو بھائی کے ہمراہ اپارٹمنٹ میں موجود مسجد کے مدرسے میں پڑھنے گیا تھا جس کے بعد بڑا بھائی گھر آٓگیا لیکن صارم نہ آیا۔

    اس واقعے کا مقدمہ نمبر 13 پولیس نے 8 جنوری کو والد کی مدعیت میں دفعہ 364 اے کے تحت درج کرلیا تھا ، حکام کا کہنا تھا 7 سالہ بچے کی تلاش میں فلیٹس کی تلاشی لینے کے ساتھ ساتھ پانی کے زیر زمین 4 بڑے ٹینک ، سیوریج کی لائنیں ، خالی فلیٹس اور چھت سمیت دیگر مقامات کی مکمل تلاشی لی ہے جبکہ شک کی بنا پر متعدد مقامات پر چھاپے بھی مارے لیکن ننھے بچے کا بدقسمتی سے کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

  • ننھے صارم کی گمشدگی پر گورنر سندھ کا شدید اظہار برہمی، بچے کے گھر پہنچ گئے

    ننھے صارم کی گمشدگی پر گورنر سندھ کا شدید اظہار برہمی، بچے کے گھر پہنچ گئے

    آٹھ روز سے نیوکراچی سے تعلق رکھنے والے بچے صارم کی گمشدگی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شدید اظہار برہمی کیا ہے۔

    گورنر سندھ نے 7 سالہ صارم کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل زیشان صدیقی سے رابطہ کیا ہے، گورنر نے بچے کی گمشدگی کے واقعے پر بریفنگ لی، ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ بچے کے والدین کو مدرسے کے مؤذن پر شک ہے۔

    گورنر سندھ نے آٹھ سالہ بچے صارم کی گمشدگی کے حوالے سے کہا کہ انٹیلجنس شئیرنگ کو بڑھائیں، جلدازجلد بچے کو بازیاب کرایا جائے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری متاثرہ فیملی سے ملنے نیوکراچی ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے، گورنر سندھ نے صارم کے والد سے ملاقات کی۔

    کامران ٹیسوری نے بچے کے والد سے واقعے کی پوری تفصیلات معلوم کیں، گورنر سندھ نے اس موقع پر صارم کے والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    کامران خان ٹیسوری نے فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حکام سے بھی بات کی ہے، آپ کا بچہ لاوارث نہیں، ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

  • ’صارم کو جو لے گیا اسے دروازے پر چھوڑ دے کچھ نہیں بولیں گے‘

    ’صارم کو جو لے گیا اسے دروازے پر چھوڑ دے کچھ نہیں بولیں گے‘

    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا 7 سال کا بچہ صارم تاحال بازیاب نہ ہوسکا، والدین شدت غم سے نڈھال ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے 7 سالہ بچے صارم کی دادی نے کہا کہ جو بھی اسے لے گیا ہے وہ گھر کے دروازے پر چھوڑ جائے ہم کچھ نہیں بولیں گے اور نہ ہی اس کی شکل دیکھیں گے۔

    بچے کی والدہ نے بتایا کہ بڑا بیٹا گھر آیا تو پوچھا بھائی کیوں نہیں آیا تو اس نے بتایا کہ ہم دونوں ساتھ نکلے تھے، میں دوسرے راستے سے آیا صارم بھی آرہا ہے لیکن وہ نہیں آیا۔

    انہوں نے بتایا کہ لائٹ جانے کا وقت تین سے ساڑھے چار کے درمیان ہے اس وجہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں مل سکی۔

    انہوں نے کہا کہ قاری صاحب نے بتایا کہ بچوں کی چھٹی ہوگئی تھی وہ جاچکے تھے، پولیس بھی ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے اللہ کرے بچہ مل جائے۔

    والدین کو اجنبی نمبر سے فون پر بچے کی تصویر مانگی گئی، دوبارہ اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ کیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ معلومات دیں گے، نمبر سے متعلق سی پی ایل سی سے مدد لی جارہی ہے، مدرسے کے قاری سے بھی تفتیش جاری ہے۔

    بلال کالونی تھانے میں والد نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بھی کرائم سین کا دورہ کرکے جائزہ لیا اور بچے کے والدین سے ملاقات کی۔

    بچے کے والدین کا بتانا ہے کہ دونوں بیٹے مدرسے گئے تھے، ایک بیٹا گھر پہنچ گیا مگر دوسرے بچے کا دو روز گزرنے کے بعد بھی کچھ پتا نہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی بازیابی کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، مختلف زاویوں سے کیس پر کام کررہے ہیں، بظاہر لگتا ہے کہ کسی جاننے والے کا ہی کام ہے