Tag: صبغت اللہ راشدی

  • حکومت زیادہ دیر نہیں چل پائے گی، اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے، پیر پگارا و چوہدری شجاعت

    حکومت زیادہ دیر نہیں چل پائے گی، اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے، پیر پگارا و چوہدری شجاعت

    سکھر/لاہور : سربراہ پاکستان فنکشنل لیگ پیر پگارا نے کہا ہے کہ ختم نبوت قانون سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جب کہ مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ حکومت اقتدار کا اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے.

    حروں کے روحانی پیشوا اور موجودہ پیر پگارا صبغت اللہ راشدی گرینڈ ڈویلپمنٹ الائنس کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کے خلاف کارروائی افسوس ناک ہے.

    پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کے لیے گھر سے نکلنے والوں اور قانون ختم نبوت میں تبدیلی کے خلاف دھرنا دینے والوں سے مذاکرات ہونے چاہئیے تھے ناکہ اُن پر ڈنڈے برسائے جاتے.

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس ردعمل کا اندازہ تھا اس لیے قانون میں ترمیم کے وقت بہت سوچ بچار سے کام لینا چاہیئے تھا اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کیا جانا چاہیئے تھا.

    فنکشل لیگ کےسربراہ پیر پگارا نے مزید کہا کہ حکومت جس طرح کا طرزعمل اپنائے ہوئے ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چل پائے گی.

    سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی حکومت ہی موجودہ بحران کا واحد حل ہے جب کہ کٹھ پتلی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور نوازشریف کی نااہلی کے بعد کٹھ پتلی حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے.

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ نوازشریف خود کو بچانے کیلئے ملک میں افراتفری اور انار کی چاہتے ہیں جب کہ عدلیہ کے بعد اب فوج کو بحران میں گھسیٹنا حکومت کی بد نیتی ہے.

  • نوازشریف کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پیرپگارا

    نوازشریف کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں، پیرپگارا

    کراچی : مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ راشدی نے کہا ہے کہ نواز شریف نااہل ہوچکے ہیں اب ان کا مستقبل نہیں، ہماری جماعت وفاق اور پاک فوج کے ساتھ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ذرائع مسلم لیگ فنکشنل کے مطابق پیرپگارا نے نواشریف سے منہ موڑ لیا ہے۔

    آج ہونے والے پارٹی اجلاس میں اداروں سے ٹکراؤ کی صورت میں نوازشریف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل فی الحال وفاقی کابینہ سے الگ نہیں ہوگی۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں پیر پگارا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف اب وزارت عظمیٰٰ کے لیے نااہل ہوچکے ہیں اور ان کا کوئی مستقبل نہیں، نواز شریف پنجاب تک محدود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم کو کہا بھی تھا کہ مسلم لیگ کو ایک کرلیں، لیکن انہوں نے میری بات پر عمل نہیں کیا،پیرپگارا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سال 2018 میں عام انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وفاق کی واحد علامت فوج ہے اور میں وفاق اور فوج کے ساتھ ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔