Tag: صحافیوں سے گفتگو

  • اسد قیصر، علی امین گنڈاپور نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، فواد چوہدری

    اسد قیصر، علی امین گنڈاپور نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، علی امین گنڈاپور نے مجھ سے رابطہ کیا ہے۔

    اے آر وائی کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے صحافیوں سے ملاقات میں اہم گفتگو کرتے اس بات کی تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کی سینئرقیادت کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا ہے، فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے جیل سے نکل کر اسد قیصر سے فون پر بات کی۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ قیادت بانی کو نہ مشورہ دے سکتی ہے نہ معلومات درست پہنچا رہے ہیں، انھوں نے احتجاج کا موقع ضائع کردیا، 9 فروری کو احتجاج کرنا بنتا تھا، اس قیادت میں صلاحیت نہیں ہے، چند افراد احتجاج کرتے ہیں، وکلا اپنی بیل کرا لیتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ حکومت سیاسی، اخلاقی اور قانونی اعتبارسے ہارچکی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی حل نکالنا ہوگا، ہمیں فضل الرحمان سے رابطہ کرکے الائنس قائم کرنا چاہیے

    فواد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حامد خان اور رؤف حسن غیرسیاسی لوگ ہیں، میرا علیم خان اور جہانگیر ترین سے بہت اچھا تعلق تھا، میں اب بھی چاہتا توفارم 47 والا وزیر بن سکتا تھا، شبلی فراز خان صاحب کے بہت وفادار ہیں۔

    رؤف حسن جیسے لوگوں نے کوئی قربانی نہیں دی، بیرسٹر گوہر شریف وضع دار آدمی ہیں لیکن سیاست کی اتنی صلاحیت نہیں، شاہ محمود اور پرویز الٰہی جیسے لوگوں کو اسپیس ملے تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آج جو کچھ بھی ہے اسمبلی سے باہر نکلنے کی وجہ سے ہے، نظام کے اندر رہ کر نہیں لڑا جاسکتا ،اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ بہترین تھا۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی چیئرمین کے باہر نکلنے کا مطلب یہ نظام پیک اپ ہے، جب وہ باہر آئے تو پشاور سے لاہور تک سر ہی سر ہوں گے، یہ نظام بانی چیئرمین کی رہائی برداشت نہیں کرسکتا، ہمیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو زور لگا کر نکالنا پڑے گا۔

    انھوں نے کہا کہ امریکی قرار داد پاکستان کےعوام کے حق میں ہے، ہرایک کوپتہ ہے بانی چیئرمین کے خلاف مقدمات جعلی ہیں، اسد قیصر، محمود اچکزئی پریقین رکھیں، الائنس مکمل ہونے دیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ عمر ایوب، بیرسٹر گوہر بتائیں بانی کی رہائی کیلئے کیا حکمت عملی ہے؟ آپ بانی کو جیل سے باہر نکالیں ہم گھروں میں بیٹھ جائیں گے۔

    شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل کو ن لیگ نہیں چھوڑنی چاہیے تھی، شیخ رشید کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہ دینا زیادتی تھی ایسا نہیں ہونا چاہیےتھا، شیخ رشید کی میڈیا میں مقبولیت سے کوئی انکاری نہیں،

    انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس نے نہیں چھوڑی جس کو چھوڑنے کیلئے کہا ہی نہیں گیا، بانی چیئرمین ہار گیا تو پھر پاکستان کے فیصلے دو چار ہاتھوں میں رہ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی کا جیتنا ضروری ہے۔

  • میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں: امریکی صدر

    میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں: امریکی صدر

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کئی امریکیوں کو جوبائیڈن کی عمر کو لے کر تشویش ہے کیونکہ انہوں نے دوبارہ انتخاب میں حصیہ لینے کا اعلان کیا ہے اگر وہ دوسری مرتبہ بھی صدر منتخب ہوتے ہیں تو امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہوں گے۔

    صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنے سالانہ میڈیکل ٹیسٹ کے حوالے سے 81 سالہ جوبائیڈن بولے کہ میرا سالانہ طبی معائنہ اچھا رہا، انہوں نے مزید مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کا خیال ہے کہ میں اپنی عمر کے مقابلے میں بہت جوان نظر آتا ہوں۔

    81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز میری لینڈ ملیٹری میڈیکل سینٹر میں طبی معائنہ کروایا جہاں انہیں ڈاکٹر نے کہا کہ جو بائیڈن ہفتے میں کم از کم پانچ دن ورزش کرتے ہیں اور وہ ’ڈیوٹی کے لیے فٹ‘ ہیں۔

    ڈاکٹر کیون او کونر نے لکھا ہے کہ 81 سالہ بائیڈن کی طبعیت بگڑتی رہی، لیکن پچھلے سال سے ان کی طبعیت بہتر ہے، ان کے معمعلی بیماری کا علاج ادویات سے کیا جاتا ہے۔

    ڈاکٹر نے کہا کہ ’ صدر ٹھیک محسوس کر رہے ہیں اور اس سال جسمانی طور پر کسی نئے خدشات کی نشاندہی نہیں ہوئی، وہ ڈیوٹی کے لیے موزوں ہے اور بغیر کسی روکاوٹ کے اپنی تمام ذمہ داریوں کو پوری طرح سے انجام دے سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے کی ذہنی صحت پر سوال اٹھائے ہیں، جبکہ صدارتی امیدوار نیکی ہیلی نے دونوں کو صدارتی عہدے کے لیے ضعیف قرار دیا ہے۔