Tag: صحافیوں کےحقوق

  • افغان سرزمین صحافیوں اورمیڈیا کارکنان پر تنگ کردی گئی

    افغان سرزمین صحافیوں اورمیڈیا کارکنان پر تنگ کردی گئی

    افغان صحافیوں کیلئے حقائق اورمعلومات کی فراہمی چیلنج بن گیا، صحافیوں کوجسمانی تشدد،گرفتاریوں اوردھمکیوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان رجیم نے صحافیوں کےحقوق کی دھجیاں اڑا دیں اور افغان سرزمین صحافیوں اورمیڈیا کارکنان پرتنگ کردی

    اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان میں صحافی برادری کےلیےحقائق تک رسائی اور معلومات کی فراہمی ایک کٹھن مرحلہ بن چکا ہے ، صحافیوں کو جسمانی تشدد،گرفتاریوں اور دھمکیوں کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔

    خواتین صحافیوں پرپابندی عائد ہے، آزادی صحافت کےخلاف ڈھائی سو مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ دوصحافی قتل اور درجنوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

    اٹیلی جنس اہلکاروں کی جانب سے میڈیا ورکرز کے گھروں اوردفاترپرچھاپےمارے جارہےہیں، چینل مالکان پر نئے بزنس ٹیکس بھی عائد کر دیئے،چالیس فیصد صحافتی ادارے کام کرنا بند کر چکےہیں جبکہ ساٹھ فیصد اپنی ملازمتوں سےہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    ٹک ٹاک اور ویڈیو گیمزپرپابندی عائد ہے جلد ہی فیس بک پر بھی پابندی لگانے کا عندیہ دے دیا۔

    افغانستان ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں ایک سو بائیس ویں نمبر پرسےایک سو چھپن ویں نمبر تک پہنچ گیا ہے۔