Tag: صحافی برادری

  • سکھر : صحافی جان محمد مہر کا  قتل، صحافی برادری سراپا احتجاج

    سکھر : صحافی جان محمد مہر کا قتل، صحافی برادری سراپا احتجاج

    سکھر : صحافی جان محمد مہر کے قتل کے واقعے پر صحافی سراپااحتجاج ہے، صحافتی تنظیموں نے قاتلوں کی فوری گرفتار کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں صحافیوں کی زندگیاں غیرمحفوظ ہوگئیں، سکھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جان محمد مہر جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ صحافی جان محمد مہر پر آفس سے گھر جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    واقعے کے خلاف صحافیوں کا مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے اور صحافتی تنظیموں نے وزیراعلیٰ سے قاتلوں کی فوری گرفتار کا مطالبہ کیا ہے۔

    لاڑکانہ میں سکھرکے سینئر صحافی جان محمدمہر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے صحافیوں نے پریس کلب سےجناح باغ چوک تک ریلی نکالی، صحافیوں نے جناح باغ چوک پر دھرنا دیا اور ٹریفک معطل کردیا۔

    گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صحافی جان محمد مہر کے قتل کی مذمت کی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچھ شواہد ملے ہیں، پولیس سے کہا ہے انصاف ہونا چاہیے اور قاتل جلد از جلد گرفتار ہوں جبکہ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جان محمد مہر کی شہادت پر افسوس ہے، پولیس پتا لگائے کہ اس کے پیچھے کون سے عناصر ہیں۔

  • کوئٹہ دھماکے میں ٹی وی چینلز کے دو کیمرہ مین جاں بحق

    کوئٹہ دھماکے میں ٹی وی چینلز کے دو کیمرہ مین جاں بحق

    کوئٹہ : دھماکے کے شہداء میں صحافی برادری کا خون بھی شامل ہے، فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینلز کے کیمرہ مین شہزاد اور محمود نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

    فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قُربان کرنے والے شہزاد نے حالت نزع میں کلمہ پڑھا اور جان جان آفرین کے سپرد کردی۔


    2 Journalist killed in Quetta blast by arynews

    کوئٹہ سول اسپتال میں آج ٹی وی کا کیمرہ مین شہزاد اسپتال کے مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کر رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔

    شہزاد پچھلے کئی سالوں سے الیکٹرانک میڈیا کا حصہ تھا حملے میں ڈان نیوز کا کیمرہ مین محمود خان بھی زخمی ہو کر اسپتال پہنچا۔ کچھ دیر زندگی کی جنگ لڑتا رہا اورپھرہارگیا ۔

    کیمرے کے پیچھے رہ کر ناظرین کو خبر دکھانے والوں نے دوران ڈیوٹی جان دے دی۔ یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی کئی صحافی وکیمرہ مین دہشت گردی کا شکار بن چکے ہیں۔

    کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کیمرہ مین عارف بھی اٹھارہ اکتوبر کو سانحہ کارساز دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

     

  • اے آر وائی معطل: صحافتی تنظمیوں کا اظہار مزمت

    اے آر وائی معطل: صحافتی تنظمیوں کا اظہار مزمت

     اسلام آباد: صحافتی تنظیموں نے اے آروائی نیوز کے لائسنس کی معطلی فیصلے کیخلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان کردیا۔

    صحافتی تنظیموں نے اے آروائی نیوزکیخلاف فیصلے کوصحافت پرقدغن قرار دیا، صدرپی ایف یوجے راناعظیم کہتے ہیں ملک بھرمیں احتجاج کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ایسا فیصلہ پہلی بار نہیں کیا گیا اس سے قبل بھی پیمرا ایسے اقدام کرچکا ہے ، ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ حکومتی نمائندوں دوہرا رویہ اپنایا ہوا ہے ۔

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدرشکیل احمد نے کہاجمہوری حکومت نے آمریت کی دور تازہ کردی۔

    سینئر صحافی افضل بٹ نے کہا ریاستی جبر کے بجائے چینل دیکھنے یانہ دیکھنے کافیصلہ ناظرین پرچھوڑ دیاجائے۔

    اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ پیمرا کا فیصلہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، صحافتی برادری اے آر وائی نیوز کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے ملک بھر کی صحا فی تنظیموں اور پر یس کلبس کے عہدیدادروں نے پیمرا کے فیصلے کیخلاف بھر پور احتجا ج کا اعلان کرتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ انہوں نے ما ضی میں بھی آمروں کیخلاف بھر پور جدو جہد کی ہے اور وہ آج پیمرا کے صحافی دشمن فیصلے کیخلاف بھر پور جدو جہد کا اعلان کر تے ہیں۔

    اے آروائی کی ممکنہ بندش کے خلاف پی ایف یوجے کی کال پر لاہورمیں مظاہرہ بھی کیا گیا  صحافتی قیادت نے اڑتالیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اے آر وائی نیوز پر پابندی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس گردی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو صحافی برادری ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ شروع کردے گی۔