Tag: صحافی جان محمد مہر قتل کیس

  • صحافی جان محمد مہر قتل کیس:  نامزد مرکزی ملزم شیرو مہر پر 50 لاکھ انعام مقرر کرنے کی سفارش

    صحافی جان محمد مہر قتل کیس: نامزد مرکزی ملزم شیرو مہر پر 50 لاکھ انعام مقرر کرنے کی سفارش

    سکھر : ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے صحافی جان محمدمہر قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم شیرومہر کی گرفتاری پر پچاس لاکھ انعام مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی جان محمدمہر قتل کیس میں ایس ایس سکھرعرفان سموں نے آئی جی سندھ کو خط لکھا ، جس میں قتل کیس میں نامزدمرکزی ملزم شیرومہرپر50لاکھ انعام مقرر کرنے کی سفارش کی۔

    ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کیس کے مرکزی ملزم شیرو مہر نے جرائم پیشہ افراد کی مدد حاصل کر رکھی ہے قاتلوں کی گرفتاری کیلئےآپریشن کادائرہ وسیع کردیا ہے۔

    عرفان سموں نے بتایا کہ ملزم شیرومہرکی گرفتاری کیلئے کچے،شاہ بیلو،رضاگوٹھ کےکچےمیں آپریشن جاری ہے، پولیس نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرشاہ بیلومیں کارروائی کی۔

    ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ پولیس اور ملزمان میں دوپہر سے شروع ہونے والا فائرنگ کا سلسلہ رات گئے بھی جاری ہے تاہم ملزمان کےشکارپورمیں قائم گھر،متعددٹھکانوں کابھی خاتمہ کیاگیاہے اور ملزمان کی نقل وحرکت کومحدود کردیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کوسہولت ،پناہ دینےوالےہرشخص کیخلاف کارروائی ہوگی، ملزمان کےگردگھیراتنگ کردیا،جلدگرفت میں ہوں گے۔

  • صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

    سکھر : سکھر میں صحافی جان محمد مہر قتل کیس میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی جان محمد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھرمیں صحافی جان محمدمہرقتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، پولیس نے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کی گرفتاری زیروپوائنٹ سکھر سے عمل میں آئی تاہم گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی جان محمد کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں محکمہ داخلہ سندھ نے جان محمد مہرقتل کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی سکھر کے ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ کے سپرد کر دی تھی۔

    وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ جان محمد مہر کے بہیمانہ قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات تیز کی جائیں جان محمد مہر کے لواحقین کو فوری طور پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے۔