Tag: صحافی فرحان ملک

  • پیکا ایکٹ میں گرفتار صحافی فرحان ملک  کی صمانت منظور

    پیکا ایکٹ میں گرفتار صحافی فرحان ملک کی صمانت منظور

    کراچی : مقامی عدالت نے پیکا ایکٹ کیس میں سینئر صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی اور ایک لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانےکاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ کی عدالت میں پیکا ایکٹ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

    مقامی عدالت میں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانےکاحکم دے دیا۔

    صحافی کے وکیل معیزجعفری کا کہنا کہ اسکرین شارٹ پرمقدمہ نہیں بنتا ، چھ ماہ گذرنے کے باوجود کو ثبوت نہیں دیاگیا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا تھا۔

    واضح رہے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 20مارچ کو کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ’ریاست مخالف پروپیگنڈے‘ کے تحت درج مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کو گرفتار کرلیا تھا۔

    صحافی کی گرفتاری کے بعد رفتار کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ ’گزشتہ روز ایف آئی اے حکام بغیر کسی پیشگی اطلاع کے دفتر آئے اور انہوں نے ہماری ٹیم کو ہراساں کیا جب کہ ان کے پاس دورہ کرنے کی کوئی وضاحت بھی نہیں دی‘۔

    بعد ازاں، ایف آئی اے کی ٹیم نے فرحان کو آج دوپہر ایک بجے اپنے دفتر طلب کیا ، جس پر وہ آج ایف آئی اے کے دفتر پہنچے تھے، جہاں انہیں گھنٹوں انتظار کروانے کے بعد شام 6 بجے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

  • عدالت کا صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیج دیا

    عدالت کا صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار، جیل بھیج دیا

    کراچی کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی فرحان ملک اور دیگر کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد انہیں آج اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پیشی کے موقع پر ایف آئی کی جانب سے کال سینٹر کیس میں فرحان ملک اور محمد اطیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

    تاہم عدالت نے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فرحان ملک اور محمد اطیر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد انہیں ملیر جیل روانہ کر دیا گیا۔

    علاوہ ازیں ملیر جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرحان ملک کے وکیل نے کہا کہ فرحان ملک کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، تاہم عدالت نے ان کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو مقدمہ بنایا گیا اُس کے ملزم نے کہا کہ وہ فرحان ملک سے پہلی بار ایف آئی اے آفس میں ملا ہے۔ ان کے موکل نے جو جرم کیا ہے، ایف آئی اے وہ بتانے سے قاصر ہے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 20 مارچ کو پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں صحافی فرحان ملک کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں ان کی کال سینٹر کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔

    ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا

    ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈا) اور پی ایف یوجے نے صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/aemend-and-pfuj-condemn-journalist-farhan-malik-arrest/

  • کراچی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی

    کراچی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی

    کراچی کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی یسری اشفاق  نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

    دریں اثنا فرحان ملک کو جیل بھیجنے کے بجائے دوسرے کیس میں گرفتار کرنے کے معاملے میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوگئے۔

    گذشتہ روز عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، فرحان ملک کے وکیل معیز جعفری کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

    عدالت نے سوال کیا کہ یہ بتایا جائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نےکی؟ فرحان ملک کو جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیوں کیا گیا؟

    بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فرحان ملک کی دوسرے کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ فرحان ملک نامور صحافی، ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے فرحان ملک کو 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔

  • صحافی فرحان ملک ایک اور کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    صحافی فرحان ملک ایک اور کیس میں جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کو دوسرے کیس میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سینئر صحافی فرحان ملک کو ایک اور کیس میں عدالت میں پیش کیا جس دوران ایف آئی اے حکام اور فرحان ملک کے وکیل عدال میں پیش ہوئے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے عدالت پیش کی گئی کیس ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 25 مارچ کو گلشن اقبال میں ایک کال سینٹر پر چھاپا مار کر 2 ملزمان اطیر حسین اور حسن نجیب کو گرفتار کیا۔

    ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا

    ایمنڈ اور پی ایف یو جے کی صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت ، فوری رہائی کا مطالبہ

    ایف آئی اے کی انکوائری نمبر 485/2025 کے مطابق،کراچی میں سراڈٹیکیز نامی کمپنی کے دفتر سے غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ کارڈز کا خفیہ مالیاتی ڈیٹا چوری کر کے فراڈ میں استعمال کرنے والا گروہ کو بے نقاب کیا گیا۔

    گلشن اقبال میں واقع دفتر پر چھاپے کے دوران ملزمان سید محمد اطیر حسین ولد سید افضال حسین سبزواری، حسن نجیب عالم جعلی کالوں کے ذریعے غیر ملکی شہریوں سے حساس بینکاری معلومات حاصل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

    ایف آئی اے کے مطابق چھاپے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے ڈیجیٹل آلات، غیر ملکی صارفین کا حساس ڈیٹا اور دھوکہ دہی میں استعمال ہونے والے سافٹ ویئر برآمد کیے گئے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ سرگرمیاں فرحان گوہر ملک کی سرپرستی میں جاری تھیں۔

     ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات 3، 4، 6، 13، 14، 16، 26 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 419، 109 اور 420 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے ملزمان کا چودہ روز کا ریمانڈ مانگا جس پر عدالت نے پانچ روز کا ریمانڈ دیا۔

  • ایمنڈ اور پی ایف یو جے کی صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت ،  فوری رہائی کا مطالبہ

    ایمنڈ اور پی ایف یو جے کی صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت ، فوری رہائی کا مطالبہ

    کراچی : ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز اور پی ایف یوجے نے صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف الیکٹرونک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز اورپی ایف یو جے کی جانب سے صحافی فرحان ملک کی گرفتاری کی مذمت کی گئی۔

    نیٹ ایمنڈ نے صحافی فرحان ملک کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی کو بدنیتی قراردیتے ہوئے کہا صحافی کےخلاف درج ایف آئی آر کے مندرجات مبہم ،غیرواضح اوربوگس ہیں۔

    ایمنڈ کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کا مقصد ہراساں کرنے اور اختلاف رائے کو دبانے کے علاوہ کچھ نہیں، پہلے ہی واضح کہا تھا پیکا ترمیمی بل صحافیوں کے خلاف استعمال کیاجائے گا۔

    ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے مطالبہ کیا حکومت، وزیرداخلہ اورڈی جی ایف آئی اےایسےمقدمات کی تحقیقات کرائیں۔

    دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے گرفتاری پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا فرحان ملک کی گرفتاری آزادی اظہارکو دبانےکی مذموم کوشش ہے۔ یہ گرفتاری صحافیوں کوڈرانے دھمکانےکی ناکام کوشش ہے۔

    پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا صحافی کو فوری اورغیرمشروط طورپررہا کیا جائے، حکام جمہوریت کےاصولوں کااحترام کریں اور آزادی صحافت کاتحفظ کریں، گرفتاری کی شفاف تحقیقات کرائی جائے۔

  • صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ نے صحافی فرحان ملک کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے صحافی فرحان ملک کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر فرحان ملک کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

    فرحان ملک کے وکیل نے بتایا کہ ان کے خلاف پہلے سے انکوائریز جاری تھیں، ایف آئی نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے برعکس کارروائی کر کے فرحان ملک کو گرفتار کیا۔

    ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کیا تھا، فرحان ملک کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، ایف آئی اے کچھ دنوں سے فرحان ملک اور ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کیخلاف تحقیقات کررہی تھی۔

    فرحان ملک کی گرفتاری کے بعد رفتار کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ ’گزشتہ روز ایف آئی اے حکام بغیر کسی پیشگی اطلاع کے دفتر آئے اور انہوں نے ہماری ٹیم کو ہراساں کیا جب کہ ان کے پاس دورہ کرنے کی کوئی وضاحت بھی نہیں دی‘۔

    بعد ازاں، ایف آئی اے کی ٹیم نے فرحان ملک کو آج دوپہر ایک بجے اپنے دفتر طلب کیا جس پر فرحان ملک آج ایف آئی اے کے دفتر پہنچے، جہاں انہیں گھنٹوں انتظار کروانے کے بعد شام 6 بجے حراست میں لے لیا گیا۔

  • ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا

    ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا

    کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صحافی فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رہے جس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

    ایف آئی اے کچھ دنوں سے فرحان ملک اور ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’رفتار‘ کے خلاف تحقیقات کررہی تھی۔

    ذرائع کے مطابق فرحان ملک پر ایک کیس سے متعلق انکوائری جاری تھی جس کی وجہ سے انہیں متعدد بار ایف آئی اے سائبر کرائم نے طلب کیا تھا.

    فرحان ملک سمن ملنے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر دوپہر ایک بجے پہنچے تھے جہاں انہیں انتظار کرانے کے بعد شام چھ بجے ایف آئی اے نےگرفتار کرلیا۔