Tag: صحافی مطیع اللہ جان

  • صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد : صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی مطیع اللہ جان کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مطیع اللہ جان کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں گرفتار کیا گیا.

    یاد رہے اسلام آباد پولیس نے صحافی کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے آگاہ کہا تھا کہ ان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ ملازمین کو تیز رفتار گاڑی کے ذریعے جان سےمارنے کی کوشش کی گئی، ملازمین کی جانب سے بیریئر پھینک کرگاڑی کوروکا گیا، ملزم نشے کی حالت میں پایا گیا اور گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے آئس برآمدکی گئی۔

    بعد ازاں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینئر صحافی کو جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیا تھا، صحافی کے خلاف سرکار کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • صحافی مطیع اللہ جان کو تھانہ مارگلہ پولیس نے گرفتار کر لیا

    صحافی مطیع اللہ جان کو تھانہ مارگلہ پولیس نے گرفتار کر لیا

    اسلام آباد : صحافی مطیع اللہ جان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کہا ہے کہ ملزم نشے کی حالت میں پایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صحافی مطیع اللہ جان کو تھانہ مارگلہ پولیس نے گرفتار کر لیا اور ان کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    صحافی کیخلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں کہا ہے کہ تیر رفتار گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیاگیا تو ڈرائیور نے ملازمین کو مارنے کی غرض سےگاڑی چڑھا دی۔

    ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ ملازمین کو تیز رفتار گاڑی کے ذریعے جان سےمارنے کی کوشش کی گئی، ملازمین کی جانب سے بیریئر پھینک کرگاڑی کوروکا گیا۔

    مقدمے میں مطیع اللہ جان کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم نشے کی حالت میں پایا گیا اور گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے آئس برآمدکی گئی۔

    صحافی کیخلاف مقدمے میں سنگین نتائج کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی گئیں ہیں۔

    اس سے قبل صحافی کے بیٹے کاکہنا تھا میرے والدکو پمز کے باہر سے اٹھالیا گیاہے اور ان کے ساتھ اٹھائے گئے دوسرے صحافی کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

    پولیس کی جانب سے مطیع اللہ جان کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا تھا تاہم ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کے ہمراہ تھانہ مارگلہ میں والد سے ملاقات ہوئی ہے

    ذرائع کا کہنا ہے صحافی کو مقدمہ نمبرسات سو پندرہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ، اہلیہ کا  اغوا کا الزام

    صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ، اہلیہ کا اغوا کا الزام

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے، اہلیہ نے کہا ہے کہ میرے شوہر کو کچھ لوگ زبردستی ساتھ لے گئے تاہم پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹرجی سکس سے صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے ، اہلیہ نے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بتایا گیاکہ میرے شوہر کو کچھ لوگ زبردستی ساتھ لے گئے ، میرے شوہر کی گاڑی جی سکس میں اسکول کے باہر کھڑی ملی، جس میں چابی لگی ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مطیع اللہ جان کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، واقعے کی تحقیقات کررہےہیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان کی خیریت سےمتعلق تشویش ہے، ان کوصحافت کےباعث ماضی میں ہراساں کیا گیا۔

    خیال رہے بدھ کو مطیع اللہ جان کی سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے مقدے میں پیشی تھی، پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد نے انھیں ایک متنازع ٹویٹ پر نوٹس جاری کیا تھا۔