Tag: صحت

  • کیا دودھ اور آئس کریم سے ڈراؤنے خواب آتے ہیں؟

    کیا دودھ اور آئس کریم سے ڈراؤنے خواب آتے ہیں؟

    ڈراؤنے خواب دیکھ کر لوگ ہمیشہ پریشان ہو جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ان کی تعبیر بھلا کیا ہوگی، تاہم اب اس سلسلے میں ایک نئی اور حیران کن سائنسی تحقیق سامنے آئی ہے۔

    یہ تحقیق 30 جون کو نفسیات کے جریدے ’فرنٹیئرز‘ میں شائع ہوئی، جس میں خوراک، نیند کے معیار اور خوابوں کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا۔ تحقیق کے دوران کینیڈا کے محققین نے 1,082 انڈرگریجویٹ سائیکالوجی طلبہ سے ایک سروے کیا۔

    ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کی بڑی تعداد اکثر ڈراؤنے خواب کے سبب نیند سے جاگ جاتی ہے، اب اس ضمن میں محققین نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی اصل وجہ وہ غذا ہے جو وہ سونے سے قبل کھاتے ہیں۔ انھوں نے کہا ڈیری مصنوعات جیسے کہ دودھ اور پنیر ایسی غذائیں ہیں جو دوران نیند ڈراؤنے خواب کا سبب بنتی ہیں۔

    ریسرچ اسٹڈی میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے تمام افراد جو لیکٹوز کو برداشت نہیں کر پاتے وہ زیادہ ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں، ’لیکٹوز انٹولیرنس‘ میں مبتلا افراد جب سونے سے قبل آئس کریم یا پنیر کھاتے ہیں تو انھیں اکثر ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ محققین کے مطابق لیکٹوز کی وجہ سے جب معدے میں گیس یا تیزابیت جنم لینے لگتی ہے تو اس کی علامت ڈراؤنے خواب کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔


    کیا پمز میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین نہیں ہے؟ زیر گردش ویڈیو کے حقائق سامنے آ گئے


    نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کو لیکٹوز عدم برداشت (lactose intolerance) کی علامات شدید ہوتی ہیں، وہ اکثر ڈراؤنے خوابوں کی شکایت کرتے ہیں۔ تحقیق میں شامل تمام شرکا سے ایک فارم پر کروایا گیا، جس یہ بات سامنے آئی کہ ایسے تمام افراد جنھیں دودھ یا ڈیری مصنوعات سے شدید ہاضمے کے مسائل تھے ان میں ڈراؤنے خواب کی شرح کافی زیادہ تھی۔

    ان افراد نے نہ صرف خوابوں کی زیادتی کی شکایت کی بلکہ ان کے خواب جذباتی طور پر زیادہ پریشان کن تھے اور ان کے اثرات روزمرہ زندگی پر بھی مرتب ہو رہے تھے۔ ڈیری کے ساتھ ساتھ، ڈراؤنے خوابوں سے منسلک کھانے کی دوسری قسمیں مٹھائیاں، گوشت اور مسالہ دار غذائیں تھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے کی خرابی دوران نیند نہ صرف خلل کا سبب بن سکتی ہے، بلکہ خوابوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔

    محققین نے کہا کہ اس سلسلے (یعنی کھانے کا برے سپنوں سے تعلق) میں غیر متوقع طور پر اگرچہ تازہ ترین نتائج نے کچھ جوابات فراہم کیے ہیں، لیکن ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

  • معروف اداکار عاصم بخاری کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    معروف اداکار عاصم بخاری کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    لاہور(26 جولائی 2025): پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عاصم بخاری کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

    عاصم بخاری پاکستان کے ایک تجربہ کار اداکار ہیں، انہوں نے ڈراموں، فلموں اور تھیٹر میں کام کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے ملک کی ثقافت اور فن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    حال ہی میں عاصم بخاری سے متعلق یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ  لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں۔

    رپورٹس میں بھی بتایا گیا تھا کہ زائد العمری سمیت دیگر پیچیدگیوں کی وجہ سے عاصم بخاری کو پھیپھڑوں میں بھی مسائل ہیں اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    تاہم اب عاصم بخاری نے خود ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو خبر دی ہے۔

    سینئر اداکار نے مختصر ویڈیو میں دل کا دورہ پڑنے سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے فینز کو بتایا کہ میرے سے متعلق خبریں چل رہی ہیں کہ مجھے دل کا دورہ پڑا ہے اور میں امراض قلب کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہوں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں۔

    عاصم بخاری کا کہنا تھا کہ’ میرا اسپتال میں علاج جاری ہے اور الحمدللہ میں  صحتیاب ہو رہا ہوں، ڈاکٹرز بہت عمدہ طریقے سے کام کر رہے ہیں اور اب میری طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے۔’

    اداکار نے واضح کیا کہ’وہ امراض قلب میں زیر علاج نہیں بلکہ اپنے ذاتی معالج کے تحت زیر علاج ہیں اور ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔

    اگرچہ انہوں نے بتایا کہ وہ امراض قلب میں زیر علاج نہیں، تاہم انہوں نے واضح طور پر اپنی بیماری سے متعلق کچھ نہیں بتایا لیکن مختصر ویڈیو میں انہیں آکسیجن کی نلکی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

  • شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

    شاہ رخ خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

    ممبئی(20 جولائی 20258): بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی خبر سے متعلق اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔

    گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے ایک رپورٹ دی تھی کہ شاہ رخ خان ممبئی میں گولڈن ٹوبیکو اسٹوڈیو میں فلم ’کنگ‘ کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے کہا  تھا کہ اگرچہ چوٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم انہیں علاج کیلیے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے اب بھارتی چینل این ڈی ٹی وی نے ان تمام اطلاعات کی تردید کی ہے۔

    شاہ رخ خان فلم ’کنگ‘ کے سیٹ پر زخمی ہوگئے، علاج کیلیے امریکا روانہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی پیٹھ میں چوٹ لگنے کی افواہوں کے درمیان ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ایسی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ سب اطلاعات جھوٹ پر مبنی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کو ماضی میں مختلف فلموں کی شوٹنگ کے دوران چوٹیں آئی ہیں، جن میں سے کچھ وقتاً فوقتاً دوبارہ تکلیف دیتی ہیں اس علاج اور دیکھ بھال کے لیے وہ اکثر امریکا کا سفر کرتے ہیں۔

    ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکا روانہ ہوئے تھے اور توقع ہے کہ وہ جولائی کے آخر تک واپس آ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم ’کنگ‘ شاہ رخ خان کیلیے اہم پروجیکٹ ہے جس میں ان کی بیٹی سہانا سمیت ابھیشیک بچن، رانی مکھرجی، دپیکا پڈوکون، ارشد وارثی، ابھے ورما، انیل کپور، جیکی شروف، راگھو جوئیل، جئے دیپ اہلاوت شامل ہیں۔

    اگرچہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان باضابطہ طور پر نہیں کیا گیا لیکن ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ سال 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔ فی الحال مداح سُپر اسٹار کی جلد صحت یابی اور سیٹ پر جلد واپسی کیلیے دعاگو ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کیسی؟ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا اہم بیان آ گیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کیسی؟ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا اہم بیان آ گیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ دنوں طبی معائنہ ہوا تھا انکی صحت کیسی ہے اس حوالےسے وائٹ ہاؤس کے ایک ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ روز طبی معائنہ ہوا تھا اور ان کے دل اور دماغ سمیت کئی اہم ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ ان کی صحت کیسی ہے، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے ایک ڈاکٹر نے اہم بیان جاری کر دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان کے ایک معالج کا خط شیئر کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت بہترین ہے اور وہ امریکا کے سربراہ (صدر مملکت) اور کمانڈر انچیف کے فرائض کی انجام دہی کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔

    تاہم اس رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد کو سورج سے معمولی نقصان پہنچنے اور گزشتہ جولائی میں قاتلانہ حملے میں گولی لگنے سے دائیں کان پر زخم کے نشان کا ذکر کیا گیا ہے۔

    ٹرمپ پر ان کے حریفوں کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ وہ امریکا کے کمانڈر انچیف کی فلاح و بہبود میں بڑی دلچسپی کے باوجود اپنی صحت کے بارے میں کھلے پن کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

    واضح کہ 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارت کی دوسری مدت کے آغاز سے قبل سابق امریکی صدر 82 سالہ جو بائیڈن کی صحت پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں اور انہیں اس اہم ترین عہدے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور اور نا اہل قرار دیتے رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/donald-trump-confirms-physical-examination/

  • حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، عوام کیلیے صحت اور تعلیم مزید مہنگی

    حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے، عوام کیلیے صحت اور تعلیم مزید مہنگی

    حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے غربت کی چکی میں پستے عوام کے لیے زندگی کی بنیادی ضرورت صحت اور تعلیم مزید مہنگی ہو گئی۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونےوالی حکومتی دستاویز کےمطابق ایک ماہ کے دوران صحت کی سہولتیں 14.76 فیصد جب کہ تعلیم کی سہولتیں 7.96 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    دستاویز کے اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں شہروں میں صحت کی سہولتیں مجموعی طور پر 14.76 فیصد جب کہ دیہات میں یہ اضافہ 12.84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    ایک ماہ کے دوران دواؤں کی قیمت میں 15.26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈینٹل سروسز 27.20 فیصد، ڈاکٹر کی فیس 14.80 فیصد بڑھی جب کہ میڈیکل ٹیسٹ ایک ماہ میں 15.53 فیصد مہنگے ہوئے۔

    ماہانہ بنیادوں پر تھراپی کا ساز وسامان 94.92 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی عرصے میں اسپتال سروسز 12.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    ایک ماہ کے دوران شعبہ تعلیم میں بھی مہنگائی ہوئی اور دیہات میں اس مدت کے دوران تعلیم کی سہولتوں میں ریکارڈ 25.88 فیصد اضافہ ہوا۔ نصابی کتب 8.99 فیصد مہنگی ہوئیں۔

    شہروں میں بھی تعلیمی سہولتیں 7.96 فیصد مہنگی ہوئیں۔ شہروں میں اس مدت کے دوران کتابیں 4.64 اور اسٹیشنری 7.86 فیصد مہنگی ہوئی۔

  • بل گیٹس کے ادارے کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو خط

    بل گیٹس کے ادارے کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو خط

    اسلام آباد: دنیا کی معروف شخصیت بل گیٹس کے ادارے کی جانب سے مصطفیٰ کمال کو ایک خط لکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کرسٹوفر ایلس نے وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو خط لکھا ہے، جس میں انھوں نے وفاقی وزیر صحت کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

    کرسٹوفر ایلس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مصطفیٰ کمال کی قیادت میں پاکستان میں صحت کے شعبے کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، انھوں نے لکھا کہ آپ نے چارج سنبھالتے ہی ایمرجینسی سینٹر پولیو اور پولیو ٹیم سے کراچی میں ملاقات کی، جو اس بات کا عندیہ ہے کہ آپ اس اہم پبلک ہیلتھ چیلنج کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔

    کرسٹوفر ایلس نے لکھا کہ ہم پاکستان کے عوام کی صحت کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے، جیسا کہ گیٹس فاؤنڈیشن طویل عرصے سے حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی آ رہی ہے۔


    پاکستان سے پولیو خاتمہ خواب بن گیا، چاروں صوبوں کے سیمپلز میں وائرس کی تصدیق


    واضح رہے کہ گلوبل ڈویلپمنٹ گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کرسٹوفر ایلس جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے، اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات کریں گے۔

  • پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق اہم خبر

    پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق اہم خبر

    کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس جو 10 روز سے اسپتال میں داخل ہیں ان کی صحت سے متعلق نئی اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا 88 سالہ پوپ فرانسس جو خرابی صحت کی وجہ سے روم کے جیمیلی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی صحت سے متعلق نئی خبر یہ ہے کہ ان کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

    ویٹی کن کے مطابق پوپ کے گردے کا معمولی سا مسئلہ باعثِ تشویش نہیں ہے۔
    ہولی سی پریس آفس کے مطابق، پوپ فرانسس کی اسپتال میں دسویں رات پُرسکون گزری وہ اچھی طرح سوئے۔

    واضح رہے کہ پوپ فرانسس میں گزشتہ دنوں ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں 14 فروری کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

    پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے حالیہ بیان میں بتایا ہے کہ پوپ کو سانس لینے میں کسی نئے مسئلہ کا سامنا نہیں۔

    اس سے قبل ڈاکٹروں نے پوپ فرانسس کی حالت کو تشویشناک قرار دیا تھا اور ان کی صحتیابی کے لیے ویٹی کن سمیت دنیا بھر میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

    اسی دوران ان کے قریبی معاونین کے مطابق پاپائے اعظم نے انہیں بتایا کہ وہ اپنی وراثت کی تیاری اور اپنے جانشین کے بارے میں سوچ بچار کررہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pope-francis-condition-worsens/

  • ہوشیار! شہری اپنے بچوں کو یہ کینڈی ہرگز نہ کھلائیں!‌

    ہوشیار! شہری اپنے بچوں کو یہ کینڈی ہرگز نہ کھلائیں!‌

    ملتان : ڈپٹی کمشنر ملتان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی سے اپنے بچوں کو بچائیں ، یہ میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمدعلی بخاری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کواسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی سے بچائیں، یہ کینڈی میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ کینڈی "جان لیوازہرہے ، کرسٹل میتھ نشے کو کینڈی بنا کربچوں کو دیا جا رہا ہے، والدین اپنےبچوں کوکسی بھی مشکوک کینڈی لینے سے روکیں اور بچوں میں شعوراجاگر کریں

    دوسری جانب پشاور میں بھی پیپل منڈی میں مضرصحت لالی پاپ کی فروخت کی اطلاع ملی، جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کی، انتظامیہ کا کہنا ہے مضر صحت لالی پاپ سے بچوں کوآئس منشیات کی جانب مائل کیا جارہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم نے کہا تھا کہ مضرصحت لالی پاپ فروخت کرنے پر بیشتر دکاندار کو گرفتارکرلیا ہے اور تمام مضر صحت اشیا تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

    ARY News Urdu- صحت سے متعلق خبریں اور معلومات

  • اسٹریچنگ : اب ورزش کیلیے جم جانے کی ضرورت نہیں

    اسٹریچنگ : اب ورزش کیلیے جم جانے کی ضرورت نہیں

    اپنے جسم کو چاق و چوبند رکھنے کیلئے اکثر لوگ جیم کا رخ کرتے ہیں تاکہ اصولوں کے مطابق ورزش کی جاسکے لیکن بعض ایسی ورزشیں بھی ہیں جو کہ کوئی بھی شخص با آسانی گھر پر کرکے بھی تازہ دم ہوسکتا ہے، ان ہی میں ایک ورزش اسٹریچنگ کی بھی ہے۔

    اسٹریچنگ کی ورزش کے بیش بہا فوائد ہیں، اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں فٹنس ٹرینر سید حارث نے ناظرین کو اس سے متعلق تفصیلات بتائیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹریچنگ جسم میں لچک اور پھرتیلاپن پیدا کرتی ہے، یہ طریقہ ہمارے پٹھوں اور جوڑوں کی مضبوطی کیلیے بھی اہمیت کا حامل ہے اور ہماری کارکردگی میں اضافے کا بھی سبب بنتی ہے۔

    سید حارث کا کہنا تھا کہ اسٹریچنگ سے عضلات کی سختی اور نیند بھگانے والے کریمپس دور ہوتے ہیں لیکن اس کیلئے سخت ورزش کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    اسٹریچنگ کی ورزش کمر کے درد کو بھگانے میں بہتر معاون ہے کیونکہ یہ پٹھوں میں لچک پیدا کرکے ان میں درد کو کم کرنے یا مرمت کرنے میں اہم ثابت ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سونے سے پہلے سخت قسم کی ایکسر سائز جسم پر برا اثر بھی ڈال سکتی ہے، اس موقع پر فٹنس ٹرینر سید حارث نے ناظرین کو کچھ اسٹریچنگ ایکسر سائز کرکے بھی دکھائیں۔

  • آپ کی صحت کیلئے چلنا بہتر ہے یا دوڑنا؟ ماہرین نے بتادیا

    آپ کی صحت کیلئے چلنا بہتر ہے یا دوڑنا؟ ماہرین نے بتادیا

    انسان کی اچھی صحت کے لئے جسمانی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، ماہرین کا ماننا ہے کہ چلنا اور دوڑنا یہ دونوں سرگرمیاں ہی قلب کوصحت مند رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

    ورزش کرنے سے آپ کی دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوجاتا ہے جیسے دوڑنا، تیراکی، سائیکل چلانا، ٹینس یا رگنگ کرنا۔

    مجموعی طور پر یہ سرگرمیاں انسانی صحت کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، اس کے سبب موت کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔ مدافعتی، نظام ہاضمہ، پٹھوں، سانس اور قلبی نظام بہتر ہوتا ہے، اس کے علاوہ جسم کی اضافی چربی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    دوڑنے کے فائدے:

    دوڑنے سے بھی چہل قدمی سے ملتے جلتے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں، اس کی زیادہ شدت دل کو مزید تحریک فراہم کرتی ہے جو دل کو زیادہ محنت کرنے پر مجبور کرتی ہے، اس طرح جسم میں کئی صحت مند تندیلیاں جنم لیتی ہیں۔

    دوڑنے سے آپ کا جسم گلوکوز کو اچھی طرح استعمال کرتا ہے، کیونکہ دوڑنے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ آپ کم وقت میں زیادہ کیلوریزاستعمال کرتے ہیں۔ اس سے دل کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے، دل کے خون پمپ کرنی کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔

    پیدل چلنے کے فائدے:

    ماہرین کا ماننا ہے کہ پیدل چلنے سے انسان متحرک رہتا ہے تاہم یہ ایک کم اثر رکھنے والا طریقہ ہے اور جوڑوں پر اتنا اثر نہیں ڈالتا جتنا دوڑنے کی صورت میں ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ چلنے کے دوران ہر قدم پر وزن کی منتقلی قدرے آہستہ ہوتی ہے۔

    چلنے سے پٹھے چربی کو بطورایندھن استعمال کرتے ہیں اس طرح طویل عرصے تک چلنا ایروبک صلاحیت کو بہتر بناتا ہے، ایروبک صلاحیت سے مراد یہ ہے کہ آپ کا جسم ورزش کے دوران آکسیجن کو کتنی اچھی طرح استعمال کرتا ہے، چلنے سے پٹھے چربی کو بطورایندھن استعمال کرتے ہیں۔

    نمک سوچ سمجھ کر استعمال کریں ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !!

    زیادہ پیدل چلنے سے دل کے پٹھے متحرک رہتے ہیں، خون اچھی طرح گردش کرتا رہتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔