Tag: صحت انصاف کارڈ

  • وزیر اعظم کا عوام کو صحت کی مفت سہولتوں کی فراہمی کے لیے زبردست اقدام

    وزیر اعظم کا عوام کو صحت کی مفت سہولتوں کی فراہمی کے لیے زبردست اقدام

    اسلام آباد: حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت نے صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم نے صحت انصاف کارڈز کے اجرا اور اس کے نتائج کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں صحت کارڈ کی فراہمی کا 100 فی صد ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے، سابقہ فاٹا میں شہری اپنے شناختی کارڈ کو بہ طور صحت انصاف کارڈ استعمال کر رہے ہیں، مفت علاج کی سہولت ملنے پر شہریوں نے وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹرز کی بھاری فیسوں اور زیادہ خرچ کی وجہ سے علاج نہیں کرا پا رہے تھے، انصاف کارڈ ملنے پر مہنگے علاج کی بھی مفت سہولت مل رہی ہے۔

    خیال رہے کہ خیبر پختون خوا کے 62 فی صد افراد کو مفت علاج معالجے کی سہولت مل گئی ہے، فروری 2020 تک صوبے میں 100 فی صد مفت علاج کی سہولت فراہم ہوگی، وزیر اعظم نے 2020 میں ملک بھر میں مستحق افراد تک صحت کارڈ پہنچانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    صحت کارڈ رکھنے والا ہر شہری 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کرا سکتا ہے، سرکاری اسپتال کے علاوہ بڑے نجی اسپتالوں میں بھی مفت علاج کی سہولت ہوگی، سرجری، آپریشن یا طبی معائنے کے لیے ہزاروں روپے خرچ نہیں کرنے پڑیں گے۔

  • پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے، عثمان بزدار

    پنجاب کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ سرکاری ملازمین کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور متعلقہ امور جلد طے کر کے حتمی شکل دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی سے سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولت ملے گی۔سرکاری ملازمین ہسپتالوں میں تقریباً سوا 7لاکھ روپے تک علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے اور اس حد کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا بھی جا سکے گا۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو زندگی کے ہر طبقے کا احساس ہے۔سرکاری ملازمین کا احساس کرتے ہوئے انہیں صحت انصاف کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے اوریہ وہ کام ہیں جو 70سال میں اس سے قبل کسی حکومت نے نہیں کئے ۔

  • صحت انصاف کارڈ غریبوں کے لیے امید کی کرن ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    صحت انصاف کارڈ غریبوں کے لیے امید کی کرن ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    فیصل آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صحت انصاف کارڈ غریبوں کے لیے امید کی کرن ہے، غریبوں کو اسپتال لانے لے جانے کے اخراجات بھی حکومت برداشت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد اور چنیوٹ کے لیے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا، انہوں نے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ االلہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے معاشرے کی خدمت کا موقع دیا، صحت انصاف کارڈ پاکستان کی تاریخ کا ایسا منصوبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب اور لاچار کے لیے کام کر رہی ہے، صحت انصاف کارڈ غریبوں کے لیے امید کی کرن ہے، غریبوں کو اسپتال لانے لے جانے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ہر قسم کی سرجری اور کنسلٹینسی سمیت تمام سہولتیں مہیا ہوں گی، آج فیصل آباد اور چنیوٹ بھی اس پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں۔ فیصل آباد کی 22 اور چنیوٹ کی 23 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ فراہم ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں تقریباً 500 منصوبے شروع کر رکھے ہیں، پنجاب کو ہم نے سب سے خوبصورت صوبہ بنانا ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے اٹک میں مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارڈ رکھنے والا معیاری اسپتال میں علاج کروا سکتا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا علاج ممکن ہے، اسے بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ صحت انصاف کارڈ سے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کے 18 اضلاح میں صحت کارڈ اسکیم شروع کی جاچکی ہے، غریب لوگ اب علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہیں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج فیصل آباد جائیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج فیصل آباد جائیں گے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج فیصل آباد اور چنیوٹ کے لیے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج فیصل اور چنیوٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب فیصل آباد اور چنیوٹ میں مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔

    فیصل آباد کی 22 فیصد آبادی کوصحت کارڈ سےعلاج معالجےکی مفت سہولت ملے گی اور چنیوٹ کی23 فیصد آبادی کو صحت کارڈ کے ذریعےعلاج کی مفت سہولت میسرآئے گی۔

    غریب لوگ اب علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہیں گے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ 5 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اٹک میں مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارڈ رکھنے والامعیاری اسپتال میں علاج کرا سکتا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے ذریعے 7 لاکھ 20 ہزارکا علاج ممکن ہے، اسے بڑھایا بھی جاسکتا ہے، صحت انصاف کارڈ سے 3 کروڑافراد مستفید ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 18 اضلاح میں صحت کارڈ اسکیم شروع کی جاچکی ہے، غریب لوگ اب علاج کی سہولت سے محروم نہیں رہیں گے۔

  • پنجاب میں 72 لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ دیے جائیں گے:  یاسمین راشد

    پنجاب میں 72 لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ دیے جائیں گے: یاسمین راشد

    راولپنڈی: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں 72 لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ دیے جائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں 2 لاکھ 57 ہزارصحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں، یہ کارڈ ہرسال دوبارہ جاری کیے جائیں گے.

    وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ غربت کی سطح سےنیچے زندگی گزارنے والے افراد کا سروے کیا جائے گا، کارڈ ہولڈ کو آپریشن سےادویات تک سب سہولت میسرہوں گی.

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اسپتال پہنچنے پر ایک ہزار روپے کرایہ اسپتال ادا کرے گا، کارڈ کے حامل افراد کو سی ٹی اسکین، ڈائیلیسز کی سہولت بھی ہوگی، پنجاب میں 72لاکھ خاندانوں کوصحت انصاف کارڈدیئے جائیں گے.

    مزید پڑھیں: تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہیں کی جاسکتیں، یاسمین راشد

    یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں معذورافراد کو الگ سےکارڈ دیے جائیں گے، جن سے وہ فائدہ اٹھا سکیں گے.

    خیال رہے کہ 7 اپریل 2019 کو اس وقت کے وفاقی وزیر عامر کیانی نے کہا ہے کہ اب تک 22 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں، رواں سال 90 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔

  • پنجاب حکومت کا معذورافراد کو20 لاکھ تک کی انشورنس دینے کا اعلان

    پنجاب حکومت کا معذورافراد کو20 لاکھ تک کی انشورنس دینے کا اعلان

    سرگودھا:صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں معذورافرادکوسہولت دینے کیلئے صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے معذورافرادکوصحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے متعلقہ اداروں کوپنجاب بھر کے معذورافرادکی فہرستیں تیارکرنے کی ہدایات کردی ہیں۔

    ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ معذور افرادصحت انصاف کارڈکے ذریعے پنجاب کے کسی بھی بڑے ہسپتال سے سات لاکھ بیس ہزارروپے تک کے مفت علاج معالجہ کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے معذورافرادکی فہرستیں مکمل ہونے کے بعدصحت انصاف کارڈکی تقسیم کاعمل جلدشروع کردیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صحت انصاف کارڈکے ذریعے مجبوراورمہنگے علاج کی استطاعت نہ رکھنے والے افرادکوریلیف دیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے کام کومانیٹر کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ دن قبل وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام مریضوں کودوائیں فراہم کرنےسے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سارا بجٹ بھی لگادیں تب بھی آؤٹ ڈور کے تمام مریضوں کو دوا فراہم نہیں کی جاسکتی۔

    ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ’ڈالر کی قیمتیں بڑھنے اور روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ادویہ ساز کمپنیوں نے ریٹ بڑھا دیے‘۔

  • وزیراعظم آج قبائلی علاقوں کے لئے صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم آج قبائلی علاقوں کے لئے صحت انصاف کارڈ کا افتتاح کریں گے

    پشاور : وزیراعظم عمران خان قبائلی اضلاع کے لئے صحت انصاف کارڈ کا آج افتتاح کریں گے، پروگرام کےتحت قبائلی علاقوں کے خاندانوں کو ہیلتھ کارڈفراہم کئےجائیں گے اور قبائلی علاقوں میں ہیلتھ کارڈسےتمام طرح کاعلاج مفت ہوسکےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ایک اوروعدہ پوراکرنےکو تیار ہیں ، اسلام آباد کے بعد وزیراعظم قبائلی علاقوں کیلئے ہیلتھ سہولت کارڈ پروگرام کا آج افتتاح کریں گے ، مرکزی تقریب گورنر ہاوس میں ہوگی۔

    تقریب میں اہم شخصیات کو مدعو کیاگیاہے جبکہ قبائلی ارکان قومی اسمبلی،قبائلی عمائدین بھی تقریب میں شریک ہوں گے، تقریب میں وزیراعظم قبائلی علاقوں کےکچھ لوگوں میں کارڈتقسیم کریں گے۔

    پروگرام کے تحت قبائلی علاقوں کےخاندانوں کوہیلتھ کارڈ فراہم کئےجائیں گے اور ہیلتھ کارڈسےتمام طرح کا علاج مفت ہوسکےگا۔

    یاد رہے 4 فروری کو وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا صحت کارڈ سے عام آدمی سات سےنولاکھ روپے تک کا علاج کرواسکے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کے اجرا کا مقصد بھی غربت میں کمی ہے، ہماری ہر پالیسی کا محور غربت ختم کرنا ہوگا چاہے جو بھی پالیسی ہو، ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلےمرحلےمیں اسلام آباد کے85 ہزار مستحقین میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے، صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہے ہیں،  وزیراعظم عمران خان

    ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے اجرا کا مقصد بھی غربت میں کمی ہے، ہماری ہرپالیسی کامحورغربت ختم کرنا ہوگا چاہے جو بھی پالیسی ہو، ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا اور مستحقین میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے گئے ، پہلےمرحلےمیں اسلام آباد کے85 ہزار مستحقین میں کارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا 7 لاکھ 20 ہزار تک مفت علاج ہوگا، کے پی میں آدھے سے زائد غریب گھرانوں کو کارڈ دیے، ایک غریب مشکل سےگھر کا خرچ پورا کرتا ہے، صرف علاج کی وجہ سے بہت سے لوگ غربت میں چلے جاتے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خاندان کےکسی فردکوکینسرمیں دیکھناکسی اذیت سےکم نہیں ہوتاتھا، غریب افراد کے لئےعلاج معالجہ بہت مشکل ہوتا ہے، لوگ  اپنے پیاروں کے علاج کے لیے اپنی جمع پونجی لگا دیتے تھے، ایک سہولت موجود ہے کہ کارڈ ہے میں جاؤں گاعلاج ہوگا۔

    ہماری ہرپالیسی کامحورغربت ختم کرناہوگاچاہےجوبھی پالیسی ہو

    عمران خان نے کہا میں اپنوں کی تکلیف اور درد اچھی طرح سمجھتا ہوں، جب میری والدہ کوکینسرہواتواسپتال نہیں تھاباہرلیناجاناپڑا، کچھ لوگوں کے پاس تو علاج کے لیے پیسےہی نہیں ہوتے، ہماری ہرپالیسی کامحورغربت ختم کرناہوگاچاہےجوبھی پالیسی ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں پہلےصحت کارڈ دیں گےتاکہ انہیں علاج کی سہولت پہلےملے، عوام کو آج کل مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے، روپے کی قیمت 35 فیصدگری تومہنگائی تو آنا تھی، مشکل وقت آناتھا۔

    ہمیں احساس ہے مشکل میں گھرے طبقے کیلئے آسانی پیدا کرناچاہتے ہیں

    وزیراعظم نے کہا گیس اوربجلی کی قیمت بڑھ گئی ہے،کوشش ہے غریبوں کے لیے آسانی کریں، ہمیں احساس ہےکہ لوگ مشکل سےگزررہےہیں، مشکل میں گھرے طبقے کیلئے آسانی پیدا کرناچاہتے ہیں۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں

    عمران خان خان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارغربت میں کمی کا پروگرام لارہےہیں، بیت المال سمیت تمام اداروں کوایک چھتری تلے لے کرآئیں گے،  کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرتاجب تک وہ اپنےلوگوں پرپیسہ خرچ نہ کرے۔

    انھوں نے کہا بھارت ہم سےپیچھےتھاوہ ہم سےآگےنکل گیا، بنگلادیش بھی ہم سے پیچھے تھا وہ بھی آگے نکل گیا، جیسےجیسےوقت گزرےگا سرمایہ کار آئیں گے، ایک رپورٹ کے مطابق سیاحت کی مدمیں 40 فیصدترقی کی گنجائش ہے۔

    ہماراہدف ہےکہ پاکستان کوفلاحی ریاست بناناہے

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماراہدف ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے، جو غریب وکیل نہیں کرسکتا اسے بھی وکیل کی سہولت دینا چاہتے ہیں، صحت کارڈ کے اجرا کا مقصد بھی غربت میں کمی ہے، پاکستان میں صرف سیاحت سے40 ارب ڈالر کمائے جاسکتے ہیں۔