Tag: صحت اور خوبصورتی کا راز

  • بشریٰ انصاری نے اپنی صحت اور خوبصورتی کا راز بتا دیا

    بشریٰ انصاری نے اپنی صحت اور خوبصورتی کا راز بتا دیا

    کراچی : پاکستان ٹیلیویژن کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان بشریٰ انصاری نے مداحوں کو اپنی صحت اور خوبصورتی کا راز بتا دیا ان کا کہنا ہے کہ مصالحے بنانے کیلئے میرے گھر میں ’سِل بٹّہ‘ آج بھی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں میزبان ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان شوبر کی خوش مزاج اداکارہ نے اپنے مخصوص انداز میں اپنی صحت، خوبصورتی اور فٹنس کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

    انہوں نے بتایا کہ ہمارے زمانے میں کوئی خاص چیزیں تو ہوا نہیں کرتی تھیں صرف قدرتی چیزوں پر زیادہ انحصار تھا۔ کھانوں کے مصالحے ہمارے گھروں میں خود پیسے جاتے تھے جو آج بھی پیسے جاتے ہیں۔

    بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے گھر میں سِل بٹّہ ہے آج بھی دو بڑی ٹرے میں گیلی ہلدی کو سکھایا جارہا ہے جس کے بعد اسے پیس کر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے میتھی دانہ، کلونجی، سونف اجوائن اور ہلدی ان سب چیزوں کو پیس کر ایک جار میں رکھا ہوا ہے جس کی پَھکّی روزانہ ناشتے کے دوران ضرور لیتی ہوں، ان سب اشیاء کا سفوف گھر میں ہی بنایا ہے۔

  • صحت اور خوبصورتی کا راز چنے میں ہے

    صحت اور خوبصورتی کا راز چنے میں ہے

     کہا جاتا ہے کہ اگر آپ پھرتیلے رہنا چاہتے ہیں تو چنے کا استعمال باقاعدگی سے کرنا شروع کر دیں، صرف ایک مٹھی چنے آپ کو صحت مند اور طاقتور بن سکتے ہیں، اسے کھانا جسم کے لئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔

    چنے میں کاربوہائیڈریٹ ، پروٹین ، نمی ، چکنائی ، ریشے ، کیلشیم ، آئرن اور وٹامنس پائے جاتے ہیں، چنا سے آپ خوبصورت بن سکتے ہیں جبکہ  یہ دماغ  بھی تیز کرتا ہے، خون کی کمی ، پیلیا جیسے امراض میں چنے کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے ۔

    بالوں اور جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے چنے کے آٹے کا استعمال ہوتا ہے ، چنے کو غریبوں کا بادام کہا جاتا ہے کیونکہ یہ سستا ہوتا ہے لیکن اسی سستی چیز میں بڑی سے بڑی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت ہے ۔

    چنے سے بالوں کا گرنا بھی رکتا ہے کیونکہ اس میں موجود پروٹین بالوں کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں، ابلا ہوا چنے کو صرف نمک کے ساتھ ملا کر کھانے سے آپ کا وزن بھی کم ہو سکتا ہے۔