Tag: صحت مند زندگی

  • 95 سالہ شخص کی گردن میں 77 سال سے گولی پھنسے رہنے کے باوجود صحت مند

    95 سالہ شخص کی گردن میں 77 سال سے گولی پھنسے رہنے کے باوجود صحت مند

    چین میں ایک 95 سالہ شخص کے گردن میں گزشتہ 77 سال سے گولی پھنسے کے باوجود وہ صحت مند زندگی گزار رہا ہے۔

    یہ حیرت انگیز واقعہ چین میں سامنے آیا جہاں 95 سالہ شحص زاؤ کی گردن میں 77 سال سے ایک گولی موجود ہے جس کا اس شخص کو کبھی پتا ہی نہیں چلا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق چینی فوجی زاؤ گزشتہ دنوں گھر کی بالکونی سے نیچے گرے، جس کے باعث انہیں گردن میں تکلیف محسوس ہوئی، بعد ازاں گھر والے انہیں ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

    اسپتال میں ڈاکٹر نے جب سابق چینی فوجی کا ایکسرے کیا تو معلوم ہوا کہ ان کی گردن میں بندوق کی ایک پرانی گولی پھنسی ہوئی ہے۔

    جس کے بعد زاؤ نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس نے نوعمری میں ہی چینی فوج میں شمولیت اخیتار کرلی تھی، جہاں انہوں نے دو عظیم جنگیں لڑی تاہم جاپانی فوجیوں کی خلاف جنگ لڑتے ہوئے شدید چوٹیں آئیں لیکن کبھی گردن میں اس گولی کے بارے میں کچھ یاد نہیں۔

    تاہم زاؤ نے کہا کہ مجھے صرف اتنا یاد ہے کہ 1944 میں جنگ کے دوران ایک زخمی ساتھی کو دریا کے پار لے جاتے ہوئے  میں شدید زخمی ہوگیا تھا، میرے جسم پر اب بھی چھروں کے نشانات موجود ہیں۔اس لیے میرا اندازہ ہے کہ یہ گولی شاید  دریا پار کرتے ہوئے ہی گردن میں لگی تھی۔

    زاؤ کا خیال ہے کہ گولی مبینہ طور پر ناک کی  بائیں جانب سے اندر گئی اور  اوپری جبڑے پر  سوراخ کرتی ہوئی گردن میں داخل ہونے سے پہلے دانتوں سے باہر نکل گئی تھی۔

    ڈاکٹروں نے ایکسرے کا معائنہ کرنے کے بعد زاؤ  اور ان کے اہل خانہ کو بتایا کہ گولی خون کی کچھ بڑی شریانوں کے قریب ہے اور چونکہ اس سے زاؤ کو اب تک کوئی پریشانی نہیں ہوئی اس لیے اسے گردن میں چھوڑ دینا ہی بہتر ہے

  • صحت مند زندگی کیلئے کن چیزوں کا استعمال فائدہ مند ہے؟

    صحت مند زندگی کیلئے کن چیزوں کا استعمال فائدہ مند ہے؟

    کراچی : صحت مند زندگی کے لئے کیلشئم کا استعمال ضروری ہے، ڈاکٹروں نے صحت مند زندگی گزارنے کے لئے چار اہم باتیں بتادیں

    کیلشیئم کی کمی دور کرنے اور صحت مند زندگی گزارنے کیلئے ڈاکٹروں نے چار اہم چیزیں بتادیں ، غذائیت سے بھرپور بادام جس میں موجود فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم سے انسانی جسم کو حاصل ہوتا ہے کیلشیئم جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔

    انجیرکا استعمال خاص طور سے سردیوں میں کیا جاتا ہے،اس میں شامل کیلشیم غذائیت کے ساتھ ساتھ بھرپور توانائی بھی فراہم کرتی، کینو میں میں کیلشیم کے ساتھ وٹامن سی بھی ہوتا ہے اور کیلشیم حاصل کرنے کے لیے یہ ایک بہترین پھل ہے۔

    تل کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاؤ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • مکمل نیند کامیاب اور خوشحال زندگی کا راز

    مکمل نیند کامیاب اور خوشحال زندگی کا راز

    لندن : برطانیہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جسمانی ودماغی طور پر صحت مند وتندرست رہنے کے لیے مناسب نیند کا ہونا بہت ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کنگز کالج لندن میں ہونے والی تحقیق کے مطابق رات کو مناسب نیند کرنے اور میٹھی غذاؤں کے استعمال میں کمی لانے سے جسم کو صحت مند اور تندرست رکھا جاسکتا ہے۔

    برطانوی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مکمل نیند پوری نہ کرنے سے انسان موٹاپے، دل کے مرض اور دیگر مہلک امراض سمیت دیگر خطرات بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق نیند پوری کرنے سے ان تمام مہلک بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

    کنگز کالج کی تحقیق کے مطابق زیادہ سونا زندگی میں چین وسکون فراہم کرتا ہے جبکہ باہر کے کھانوں کے بجائے گھر کے پکوانوں کو ترجیح دینے اور قدرتی مٹھاس جیسے شہد وغیرہ کا استعمال صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دیتی ہے۔

    برطانیہ میں ہونے والی اس تحقیق میں 21 رضاکاروں کو عام معمول سے 45 منٹ سے ڈیڑھ گھنٹہ زیادہ سونے کا موقع دیا گیا، ایک ہفتے تک مکمل تحقیق سے نتائج اخذ کیے گئے۔

    تحقیق کے حوالے سے محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند سے ایک گھنٹا زیادہ سونے سے جسمانی و دماغی طور پر صحت مند وتندرست رہا جاسکتا ہے۔

    کنگز کالج میں ہونے والی اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔