Tag: صحت مند شہر

  • مدینہ منورہ کو ’’صحت مند شہر‘‘ قرار دے دیا گیا

    مدینہ منورہ کو ’’صحت مند شہر‘‘ قرار دے دیا گیا

    سعودی عرب(یکم اگست 2025): مدینہ منورہ مسلمانوں کے لیے تو انتہائی مقدس ہے عالمی ادارہ صحت نے اس کو صحت مند شہر قرار دے دیا ہے۔

    ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مسلمانوں کے دوسرے مقدس ترین شہر مدینہ منورہ کو ’’صحت مند شہر‘‘ کا درجہ دے دیا ہے۔ شہر مقدس کو یہ درجہ 80 معیارات پر پورا اترنے پر دیا گیا۔

    اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں مدینہ ریجن کے گورنر شہزاد سلمان بن سلطان نے وزیر صحت فہد الجلاجل سے عالمی ادارہ صحت کا جاری کردہ ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ وصول کیا۔

    گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے کہا کہ یہ منظوری شہری مراکز میں مملکت کے لوگوں کے معیارِ زندگی بڑھانےکے لیے قیادت کی لگن کی مثال ہے۔ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کی جانب بین الاقوامی سطح پر اہم پیش رفت ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ’’صحت مند شہر‘‘ کا درجہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی شہر کو 80 معیارات پر پورا اترنا ہوتا ہے۔ ان میں پارکس، واکنگ ایریاز، پرائمری کیئر سینٹرز اور اسکولوں کے ذریعہ صحت کو فروغ دینا شامل ہے۔

    ڈبلیو ایچ او نے سعودی عرب کے دیگر 14 شہروں کو بھی صحت مند شہر کا درجہ دیا ہے۔ ان میں طائف، تبوک، الدرعیہ، عنیزہ، جلاجل، المندق، الجموم، ریاض، الخبر اور شرورہ شامل ہیں۔