Tag: صحت کارڈ اسکیم

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارآج ساہیوال جائیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارآج ساہیوال جائیں گے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں صحت کارڈ اسکیم کا اجرا کریں گے، دورے کے دوران وزیراعلیٰ شجرکاری مہم کے تحت پودا لگائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج ساہیوال جائیں گے، وزیراعلیٰ مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے دورے میں مختلف منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعلیٰ سرکٹ ہاؤس میں موسم برسات کی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگائیں گے۔

    صحت انصاف کارڈ غریبوں کے لیے امید کی کرن ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 اگست وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیصل آباد اور چنیوٹ کے لیے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا تھا، انہوں نے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے تھے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ االلہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے معاشرے کی خدمت کا موقع دیا، صحت انصاف کارڈ پاکستان کی تاریخ کا ایسا منصوبہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

    سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب اور لاچار کے لیے کام کر رہی ہے، صحت انصاف کارڈ غریبوں کے لیے امید کی کرن ہے، غریبوں کو اسپتال لانے لے جانے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

    وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ، صحت کارڈ سے عام آدمی سات سےنولاکھ روپے تک کا علاج کرواسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کو صحت اور مفت علاج معالجے کے حوالے سے بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا۔

    صحت کارڈ کے ذریعے عام آدمی سوا 7 لاکھ تک کا علاج کرواسکے گا، جس میں مریض کی انجیو پلاسٹی، برین سرجری سمیت کینسر اور دیگر امراض کا مفت علاج کیا جائے گا۔

    پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں صحت کارڈ تقسیم کیے جائیں گے اور آئندہ ماہ قبائلی علاقوں اور پھر ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے، کارڈ ہولڈر کو7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کے اخراجات کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ مریض 150 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں علاج کرواسکیں گے۔

    وفاقی وزیرفوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ایسے غریب لوگ جو صحت کی سہولتوں سے استفادہ حاصل نہیں کرسکتے، وہ 7 سے 9 لاکھ روپے تک کا علاج مفت کروا سکیں گے، جس سے ان کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔

    مزید پڑھیں: حکومتی صحت کارڈ سے عام آدمی کتنے روپے تک کا علاج کرواسکے گا؟

    یاد رہے 30 جنوری کو وفاقی حکومت نے وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا نام تبدیل کر کے “صحت سہولت پروگرام ” رکھ دیا تھا جبکہ ہیلتھ کارڈ کانام تبدیل کر کے”صحت انصاف کارڈ” رکھا گیا۔

    وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کادائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا ہے، ڈیڑھ کروڑخاندانوں کوصحت سہولت پروگرام کا حصہ بنا دیا ہے، ملک بھرمیں 9کروڑ افرادصحت انصاف کارڈ سےمستفید ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی حکومت نے وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کا نام تبدیل کر دیا

    گذشتہ سال دسمبر میں  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صحت سے متعلق اہم اجلاس میں صحت کی بہترین سہولیات کیلئے پبلک ہیلتھ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ مینجمنٹ کے شعبے کو ملک بھر میں نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، اب ملک میں ہیلتھ مینجمنٹ کا جامع نظام لانا ہوگا، عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔