Tag: صحت کا انصاف مہم

  • عمران خان کا ڈاکٹر شاہد نواز کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ

    عمران خان کا ڈاکٹر شاہد نواز کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ

    اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی حکومت سے قاتلانہ حملے میں ز خمی ہونے والے پمز ہسپتال کے ڈاکٹر شاہد نواز کو علاج کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں عمران خان نے ڈاکٹر شاہد نواز پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شاہد نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔

     انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت انہیں ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔اگر ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں تو وقت ضائع کیے بغیر انہیں بیرونی ملک بھیجا جائے۔

    عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد نواز کی خدمات ملک کی ضرورت ہے حکومت ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنلز کے تحفظ اور ان کی جانوں کی حفاظت کیلئے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے،پمزہسپتال کے ڈاکٹر شاہد نواز کل قاتلانہ حملے میں زخمی گئے تھے۔

  • عمران خان نے پشاور میں ’صحت کا انصاف‘ مہم کا افتتاح کردیا

    عمران خان نے پشاور میں ’صحت کا انصاف‘ مہم کا افتتاح کردیا

    پشاور: عمران خان نے پشاور میں صحت کا انصاف مہم کا افتتاح کردیا، عمران خان نے کہا کہ مہم پر تنقید سیاسی بنیاد پر کی جارہی ہے، مہم کے تحت ساڑھے تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

     پشاور میں صحت کا انصاف مہم کا افتتاح تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ صحت کا انصاف کامیاب پروگرام ہے۔

    عمران خان نے بتایا کہ قبائلی علاقوں سے آنیوالے ساڑھے تین لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ صحت کا انصاف مہم وفاق کے ساتھ مل کر چلا رہے ہیں اور پاک فوج ٹیموں کو تحفظ دے گی۔

    دوسری جانب تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان ریڈیوکے عالمی دن پر پشاور کے ریڈیواسٹیشن پہنچے اورفون کالزکے ذریعے عوام کے مسائل سُنے۔

    عمران خان نےریڈیوپر عوام سے بات چیت میں کہاکہ ملک میں اصل تبدیلی اختیارات کی نچلی سطح تک تقسیم کے ذریعے ہی آئے گی۔

     عمران خان نےاس بات کابھی اعتراف کیا کہ خیبرپختونخوا میں فی الحال متوقع تبدیلی نہیں لائی جاسکی۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین کاکہنا تھاکہ وہ اپنے وزرا کے ہمراہ ہرمہینے عوام کی عدالت میں پیش ہوکراُن کے مسائل سُنیں گے۔

    عمران خان نےسانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات سے متعلق لواحقین کومطمئن کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔