Tag: صحت یابی

  • کرونا وائرس سے صحت یابی کے ایک سال بعد بھی جسمانی تکالیف کا سامنا

    کرونا وائرس سے صحت یابی کے ایک سال بعد بھی جسمانی تکالیف کا سامنا

    کرونا وائرس کے جسم پر تباہ کن اثرات کی فہرست طویل ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے صحت یابی کے ایک سال بعد بھی کئی مریض بیمار ہیں۔

    برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کووڈ 19 کی سنگین شدت کے باعث زیر علاج مریضوں میں سے متعدد کو ایک سال بعد بھی منفی اثرات کا سامنا ہے۔

    ساؤتھ ہمپٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ کووڈ سے اسپتال میں زیر علاج رہنے والے ایک تہائی افراد کے پھیپھڑوں میں ایک سال بعد بھی منفی اثرات کے شواہد ملے ہیں۔

    خیال رہے کہ کووڈ 19 نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو متاثر کیا ہے مگر اکثر مریض اس وقت اسپتال میں داخل ہوتے ہیں جب بیماری کے نتیجے میں پھیپھڑوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس کے لیے کووڈ 19 نمونیا کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔

    کووڈ 19 نمونیا کے علاج کے حوالے سے کافی پیشرفت ہوچکی ہے مگر اب تک اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں مل سکیں کہ مریضوں کی مکمل صحت یابی میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے اور پھیپھڑوں کے اندر کیا تبدیلیاں آتی ہیں۔

    طبی جریدے دی لانسیٹ ریسیپٹری میڈیسین میں شائع تحقیق کے دوران ماہرین نے چین کے شہر ووہان کے ماہرین کے ساتھ مل کر سنگین کووڈ 19 نمونیا کے مریضوں کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا کہ ایک سال بعد ان کی حالت کیسی ہے۔

    اس مقصد کے لیے 83 مریضوں کو تحقیق کا حصہ بنایا گیا جو کووڈ 19 نمونیا کی سنگین شدت کا شکار ہو کر اسپتال میں زیر علاج رہے تھے، ان مریضوں کا 3، 6، 9 اور 12 ماہ تک جائزہ لیا گیا یعنی ہر 3 ماہ بعد ان کا معائنہ کیا گیا۔

    ہر بار معائنے کے دوران طبی تجزیے کے ساتھ ساتھ پھیپھڑوں کے افعال کی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے لیے سی ٹی اسکین سے پھیپھڑوں کی تصویر لی گئی جبکہ ایک چہل قدمی ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

    ایک سال بعد اکثر مریض بظاہر مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے تاہم 5 فیصد افراد تاحال سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

    ایک تہائی مریضوں کے پھیپھڑوں کے افعال بدستور معمول کی سطح پر نہیں آسکے تھے، بالخصوص پھیپھڑوں سے خون میں آکسیجن کو منتقل کرنے کی صلاحیت زیادہ متاثر نظر آئی۔

    ایک چوتھائی مریضوں کے سی ٹی اسکینز میں دریافت کیا گیا کہ ان کے پھیپھڑوں کے کچھ چھوٹے حصوں میں تبدیلیاں آرہی تھیں اور یہ ان افراد میں عام تھا، جن کے پھیپھڑوں میں اسپتال میں زیر علاج رہنے کے دوران سنگین تبدیلیاں دریافت ہوئی تھیں۔

    ماہرین نے بتایا کہ کووڈ 19 نمونیا کی سنگین شدت کے شکار مریضوں کی اکثریت بظاہر مکمل طور پر صحت یاب ہوجاتی ہے، تاہم کچھ مریضوں کو اس کے لیے کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ خواتین کے پھیپھڑوں کے افعال متاثر ہونے کی شرح مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اور اس حوالے سے جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی نہیں جانتے کہ 12 ماہ کے بعد مریضوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور اسی لیے تحقیق کو جاری رکھنا ضروری ہے۔

  • پرنس چارلس اور برطانوی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیےدعا گو ہوں،وزیراعظم

    پرنس چارلس اور برطانوی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیےدعا گو ہوں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پرنس چارلس اور برطانوی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیےدعا گو ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرنس چارلس اور برطانوی وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیےدعا گو ہوں، دونوں شخصیات کی اچھی صحت اور درازی عمر کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس نے بنا سرحدوں کی تمیز کیے لوگوں کو متاثرکیا، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔

    برطانوی شہزادے چارلس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

    بکنگھم پیلس کا دو روز قبل کہنا تھا کہ برطانوی شہزادے چارلس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، شہزادہ چارلس میں کرونا کی علامات تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا وائرس کا شکار

    خیال رہے کہ دو روز قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    واضح رہے برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 11,658 ہوگئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 578 تک جا پہنچی ہے۔ ملک میں وبائی مرض کے مزید کیسز سامنے آنے کے خدشات ہیں۔

  • ایک اور پاکستانی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

    ایک اور پاکستانی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

    اسلام آباد: ایک اور پاکستانی کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں زیرعلاج کرونا کا ایک مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پمز میں زیر علاج مریض کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹیو آ گیا، جس کے بعد مریض کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں مریض کے 4 کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے، پہلا ٹیسٹ منفی، دوسرا مثبت، تیسرا، چوتھا ٹیسٹ منفی نکلا۔

    بتایا گیا کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریض کی عمر 61 برس ہے اور ان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو سے ہے، مریض کی ٹریولنگ ہسٹری بھی رہی، 2 ہفتے سعودی عرب، دو ہفتے عراق، ایران میں قیام کیا تھا، 23 فروری کو پاکستان پہنچا تھا، 25 فروری کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 26 فروری کو کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

    کرونا کا وار، پاکستان میں 2 اموات کی تصدیق، متاثرہ افراد کی تعداد 292 تک پہنچ گئی

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 4 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جن میں سے دو کراچی میں اور دو اسلام آباد میں صحت یاب ہوئے۔

    گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس سے 2 پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کی ہے، پاکستان بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد اضافے کے بعد 292 تک پہنچ چکی ہے۔ مرنے والے ایک شخص کا تعلق مردان سے تھا جو حال ہی میں عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچا تھا۔ متاثرہ شخص کو کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، اُس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ کرونا سے مرنے والے دوسرے شخص کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقے ہنگو سے تھا۔

  • بیگم کلثوم نوازکی صحت اورزندگی کے لیے دعاگوہیں‘ فواد چوہدری

    بیگم کلثوم نوازکی صحت اورزندگی کے لیے دعاگوہیں‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت پارٹی قیادت کلثوم نواز کے لیے دعا کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ خدا بیگم کلثوم نواز کوصحت کاملہ عطا کرے۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نوازکی صحت اورزندگی کے لیے دعاگوہیں، عمران خان سمیت پارٹی قیادت کلثوم نوازکے لیے دعا کررہی ہے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہبیگم کلثوم نواز کی طبعیت خراب ہونے پر گزشتہ روز انہیں دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا، شریف خاندان نے ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

    مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کردی

    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی والدہ کو اس وقت اچانک دل کا دورہ پڑا، جب وہ لندن جانے والی پرواز میں تھے۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے مزید کہا کہ ان کی والدہ آب آئی سی یو میں وینٹی لیٹرپرہیں، ساتھ ہی انہوں نے قوم سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

    واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز پچھلے کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیموتھراپیز کی جاچکی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کلثوم نوازکےلیے نیک تمناؤں کا اظہار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کلثوم نوازکےلیے نیک تمناؤں کا اظہار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کلثوم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کلثوم بھابھی کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے شماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کلثوم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پورا خاندان کلثوم نواز کے ساتھ کھڑا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ کلثوم نوازکو جلد صحت یابی اورلمبی زندگی عطا کرے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی برطانیہ میں ہونے والے طبی جانچ پڑتال میں گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی تھی۔


    کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا


    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ اپنے شوہر کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔