Tag: صحت یاب مریض

  • کرونا وائرس: ملک میں درجنوں نئے کیسز ریکارڈ

    کرونا وائرس: ملک میں درجنوں نئے کیسز ریکارڈ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 109 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 649 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 79 ہزار 404 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 982 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 731 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 15 لاکھ 62 ہزار 52 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.30 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 21 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس کے 85 نئے کیسز رپورٹ

    ملک میں کرونا وائرس کے 85 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز بدستور ریکارڈ کیے جارہے ہیں، گزشتہ روز کرونا وائرس کے نئے رپورٹ کیسز کی تعداد 85 رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 644 ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 77 ہزار 637 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 38 ہزار 689 ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 286 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 3 کروڑ 92 لاکھ 41 ہزار 498 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.61 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 11 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

  • ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ تعداد 800 تک جا پہنچی، ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 252 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 893 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 664 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 8 ہزار 438 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 52 ہزار 589 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 1 لاکھ 51 ہزار 188 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 13 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 6 کروڑ 49 لاکھ 47 ہزار 702 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 3 کروڑ 48 لاکھ 9 ہزار 848 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

  • کرونا وائرس: ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    کرونا وائرس: ملک میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں کووڈ 19 سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 24 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 254 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 735 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 56 ہزار 392 ہوچکی ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 1 ہزار 985 ہوچکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 41 ہزار 133 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 45 لاکھ 2 ہزار 23 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 19 سو 46 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

    ویکسی نیشن کی صورتحال

    ملک میں اب تک 1 کروڑ 19 لاکھ 78 ہزار 339 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 28 لاکھ 15 ہزار 454 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔