Tag: صدارتی امیدوار

  • روسی صدر،براک اوباما سے بہتر لیڈر ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ

    روسی صدر،براک اوباما سے بہتر لیڈر ہیں,ڈونلڈ ٹرمپ

    نیو یارک: ریپبلکن صدارتی امیدوار اور ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن،امریکی صدر براک اوباما کے مقابلے میں کئی گنا بہتر لیڈر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ولادی میر پیوٹن ایک لیڈر سے کہیں زیادہ ہیں۔

    اس بیان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ولادی میر پیوٹن کی ستائش چھپی نہیں رہی،جنہوں نے گزشتہ سال امریکی تاجر کی ’انتہائی شاندار‘ الفاظ کہتے ہوئے تعریف کی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر کا اپنے ملک پر سخت کنٹرول ہے،روس کا نظام بہت مختلف ہے جسے میں ذاتی طور پر پسند نہیں کرتا لیکن اس نظام میں وہ واضح طور پر امریکی صدر براک اوباما سے کئی گنا بہتر لیڈر ہیں۔

    مزید پڑھیں: صدربنا تو حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کو نوکریوں سے نکال دوں گا،ڈونلڈ ٹرمپ

    یاد رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اپنی انتخابی مہم کی خود ہی فنڈنگ کرنے والے ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے بیان اور میکسیکو سے ہجرت کرکے امریکا آنے والوں کو ’مجرم‘ اور ’ریپسٹ‘ کہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر پابندی کی تجویز کی ناصرف حکومتی اراکین،بلکہ ان کی اپنی پارٹی کے ساتھیوں نے بھی مذمت کی تھی۔

    واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے لیے مئی 2016 میں پارٹی امیدوار کی نامزدگی حاصل کرنے کے بعد ہر کسی کو حیرت زدہ کردیا تھا۔

  • امریکہ میں پہلی مرتبہ خاتون صدارتی امیدوار نامزد

    امریکہ میں پہلی مرتبہ خاتون صدارتی امیدوار نامزد

    فلا ڈلفیا: سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی اکثریتی جماعت کی جانب سے بطور خاتون صدر نامزدگی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہیلری کلنٹن نے ریاست پنسلوینیا کےشہرفلا ڈلفیا میں منعقد ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے کنوینشن کے دوران ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں 2382 ووٹ حاصل کیے۔

    مزید پڑھیں: واشنگٹن : برنی سینڈرزہیلری کلنٹن کی حمایت میں دستبردار

    برنی سینڈرز جنہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے لیے ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کیا تھا انہوں نے جماعت کے اتحاد کی علامت کے طور پراسٹیج پر آکر ہیلری کی نامزدگی کا اعلان کیا۔

    ہیلری کلنٹن امریکا میں کسی بڑی سیاسی جماعت کی جانب سےصدارتی امیدوار نامزد کی جانےوالی پہلی خاتون ہیں،رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب ان کا مقابلہ ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگا.

    مزید پڑھیں: واشنگٹن: ہیلری کلنٹن کا نائب صدر کے امیدوار کے لیے ٹم کین کا انتخاب

    یاد رہے کہ اس سے قبل ہیلری کلنٹن نے ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوار منتخب کیا تھا۔

     اٹھاون سالہ ٹم کین معتدل رہنما ہیں اور ہیلری نے انھیں ایسے امیدواروں پر ترجیح دی ہے جن کا جھکاؤ بائیں بازو کی جانب زیادہ ہے۔ ٹم کین اسقاط حمل کے خلاف ہیں اور وہ آزادانہ تجارت کے معاہدوں کے حامی ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی نائب صدر کے لیے ہیلری کلنٹن کی جانب سے نامزد کین ہسپانوی زبان روانی سے بولتے ہیں اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف انتخابی مہم کے دوران ہسپانوی امریکی ووٹروں کی حمایت حاصل کر سکتے ہیں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ  نے صدارتی نامزدگی کے لیےاکثریت حاصل کرلی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی کے لیےاکثریت حاصل کرلی

    واشنگٹن : ریپبلکن امیدوار ڈونلنڈ ٹرمپ کاامریکی صدارتی نامزدگی کاخواب پوراہونے کےقریب پہنچ گیا، ان کو اس وقت ایک ہزار دو سو اڑتیس مندوبین کی حمایت حاصل ہے.

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نےریپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنےکیلئےدرکارمندوبین کی حمایت حاصل کرلی ہے، اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ہزاردو سو اڑتیس مندوبین کی حمایت حاصل ہے جو صدارتی امیدوار کی نامزدگی یقینی بنانے کے لیے کافی ہیں.

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کی دوڑ میں سولہ امیدواروں کو شکست دی ہے.

    ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی ریاست ڈکوٹا سے تعلق رکھنے والےپندرہ مندوبین کا شکریہ اداکیاجن کےمتعلق ٹرمپ کاکہناہے کہ انکی وجہ سے وہ دوڑ میں سب سے اوپر پہنچ گئے ہیں.

    ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی کا باقاعدہ اعلان جولائی میں کیا جائے گا۔