Tag: صدارتی انتخابات

  • جنوبی کوریا میں  قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان

    جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان

    جنوبی کوریا میں 3 جون کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مواخذے کا سامنا کرنے والے جنوبی کوریا کے صدر یون سک کی آئینی عدالت کی جانب سے برطرفی کے بعد 21 ویں صدارتی انتخابات کے لیے 3 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے قبل از وقت صدارتی انتخابات کی تاریخ مقرر کی۔ قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا چناؤ شروع کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 4 اپریل کو جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    جنوبی کوریا کے سابق صدریون سک یول نے اپنے مواخذے کی کارروائی رکوانے کیلئے 3 دسمبر کو ملک میں مارشل لاء لگا دیا تھا۔

    سابق صدر پر 3 دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لاء لگانے پر فرد جرم عائد کر دی گئی تھی۔ اینٹی کرپشن نے ان پرفردِ جُرم عائد کرنے کی سفارت کی تھی۔

    سابق صدر نے اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے باعث کچھ گھنٹوں بعد ہی مارشل لاء کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

    جنوبی کوریا میں جنگل کی آگ 27 جانیں نگل گئی

    تحقیقاتی اداروں نے سابق صدر کے خلاف بغاوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر رکھی تھیں اور سابق صدر کو چند روز قبل حراست میں بھی لے لیا تھا۔

  • اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر کیا کہا؟

    اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر کیا کہا؟

    سابق امریکی صدر بارک اوباما نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

    انہوں نے لکھا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ بہت سارے معاملات پر ریپبلکن امیدوار کے ساتھ ہمارے گہرے اختلافات کے پیشِ نظر صدارتی انتخابات کا یہ نتیجہ ہماری امیدوں کے مطابق نہیں ہے لیکن اگر جمہوریت کو برقرار رکھنا ہے تو یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ ہمارا نقطۂ نظر ہمیشہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔

    سابق امریکی صدر نے لکھا ہے کہ جمہوریت کو برقرار رکھنے کے لیے اقتدار کی پُرامن منتقلی کو قبول کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے، مجھے اور مشعل کو نائب صدر کملا ہیرس اور گورنر ٹم والز پر فخر ہے، یہ دونوں ہی غیر معمولی شخصیات ہیں اور دونوں نے ایک قابلِ ذکر انتخابی مہم چلائی۔

    بارک اوباما نے مزید لکھا ہے کہ ہم صدارتی انتخابات کے دوران دل و جان سے اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے والے افسران اور رضا کاروں کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے، امریکا جیسے بڑے ملک میں جہاں مختلف رنگ و نسل کے لوگ رہتے ہیں تو ضروری نہیں کہ ہم ہمیشہ ایک دوسرے کی رائے سے اتفاق کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ بھی نیک نیتی اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں جن سے ہمارے شدید اختلافات ہیں۔

  • ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے عوامی مقبولیت میں برتری کے دعوے

    ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے عوامی مقبولیت میں برتری کے دعوے

    امریکی صدارتی انتخابات کی سرگرمیاں پورے زورو شور سے جاری ہیں، ایسے میں سابق امریکی صدر ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس کی جانب سے عوامی مقبولیت میں برتری کے دعوے سامنے آرہے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام میرے ساتھ ہیں ہم انتخابات باآسانی جیت جائینگے۔

    اُنہوں نے کہا کہ مسلسل جلسوں کے باوجود تھکا نہیں ہوں بلکہ مزید پرجوش ہوں، کاملاہیرس ذہین نہیں امریکا کی کسی طور نمائندگی نہیں کرسکتیں۔

    کاملا ہیرس نے کہا کہ ٹرمپ تھک چکاہے اسی لیے مباحثے میں حصہ لینے سے انکار کیا، امریکی عوام ٹرمپ کے مسلسل جھوٹ سے واقف ہیں۔

    گزشتہ روز کاملا ہیرس کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ٹرمپ خدمت کرنے کے قابل نہیں ہے، وہ ایک غیر مستحکم اور خطرناک ہے اور لوگ ایسے شخص سے تھک چکے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ ایک رہنما ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور اپنا پورا وقت توہین کرنے اور ذاتی شکایتوں میں الجھنے میں گزارتا ہے، امریکی لوگ اس سے تھک چکے ہیں۔

    نائب صدر نے ٹرمپ پر شہریوں کے خلاف فوج کا استعمال کرنے اور پُرامن مظاہرہ میں شامل لوگوں کو نشانہ بنانے کا بھی الزام لگایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ”خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے (ٹرمپ) ایسا کئی مرتبہ دہرایا ہے۔

    یحییٰ سنوار کی شہادت پر امریکی صدر کا اہم بیان

    جمہوریت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکہ کے صدر کو تنقید برداشت کرنے کے قابل ہونا چاہیے، یہ ایک جمہوری ملک ہے۔

  • سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع، فوج تعینات

    سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ شروع، فوج تعینات

    سری لنکا میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، انتخابات میں 35 امیدوار میدان اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کی تاریخ میں سنہ 1982 میں پہلے صدارتی انتخابات میں سب سے زیادہ دعویدار تھے اور 2015 میں انتخابات میں حصہ لینے والے 18 امیدوار تھے۔

    اس مقابلہ میں مرکزی طور پر حکمران نیو ڈیموکریٹک فرنٹ (این ڈی ایف) کے دو فرنٹ رنرز ساجیت پرماداسا اور سری لنکا پوڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) کے گوتبیا راجپکشے کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

    ووٹنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا اور شام 4 بجے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا، انتخابات میں شفافیت اور معقول انتظامات کے لیے 12،845 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

    سری لنکا کے میں تقریباً 16 ملین افراد اس الیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    سعودی عرب کا 94 واں یوم الوطنی، خاص بات کیا ہے؟

    کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج سمیت 63 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، الیکشن کے نتائج کا اعلان کل متوقع ہے۔

  • ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا

    ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج ہوگا

    ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج منعقد کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی مد مقابل ہیں۔

    بین الاقوامی خبر ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ توقع سے کم رہا۔ امید ہے کہ دوسرے مرحلے میں ووٹرز کی تعداد زیادہ اور مملکت کے لیے باعث فخر ہوگی۔

    ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق 28 جون کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا تھا۔

    خیبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ 28 جون کے صدارتی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 1979 کے بعد سے سب سے کم تھا۔

    واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات منعقد کرائے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب برطانیہ میں عام انتخابات کے دوران کنزرویٹو پارٹی کو تاریخی شکست، لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔

    آج عوام نے ووٹ دیکر صفحہ بدل دیا ہے، کیئر اسٹارمر

    برطانیہ میں عام انتخابات کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، 650 سے 440 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔

  • ایران کے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا

    ایران کے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا

    تہران: ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے کی گئی پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی، کوئی امیدوار واضح اکثریت حاصل نہ کرسکا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کاعمل مکمل کرلیا گیا ہے، وزیرداخلہ نے صدارتی انتخابات کیلئے رن آف کا اعلان کر دیا ہے جبکہ صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 5 جولائی کو ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں حادثاتی موت کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے تک بڑھا دیا تھا۔ اس سے قبل، کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ ووٹنگ رات 8 بجے تک بڑھا دی جائے گی۔

    ڈیموکریٹ کے تحفظات کے باوجود بائیڈن دوبارہ صدر بننے کیلئے بضد

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو امیدواروں کی دستبرداری کے بعد مقابلہ چار امیدواروں کے درمیان ہوا، مگر کوئی بھی صدارتی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا جس کے باعث انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد کرایا جائے گا۔

  • ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

    ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

    تہران: ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ مکمل ہو گئی، ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل پُرامن طریقے سے مکمل ہو گیا ہے، اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ابتدائی نتائج میں مسعود پزیشکیان کو برتری حاصل ہوئی ہے۔

    پولنگ گزشتہ روز صبح 8 بجے شروع ہوئی، جس میں رات 12 بجے تک توسیع کی گئی تھی، صدارتی انتخابات میں ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا، صدارت کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی مدِ مقابل ہیں، سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کے باعث ایران میں قبل از وقت انتخابات منعقد کیے گئے ہیں۔

    ایران کی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ 14 ملین سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کر لی گئی ہے، جس میں پزیشکیان نے 5.9 ملین جب کہ جلیلی نے 5.5 ملین ووٹ حاصل کیے ہیں، محمد باقر کو 1.89 ملین ووٹ، جب کہ مصطفیٰ پور محمدی کو 111,900 سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

  • ایران میں صدارتی انتخابات آج ہوں گے

    ایران میں صدارتی انتخابات آج ہوں گے

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں حادثاتی موت کے بعد قبل از وقت ہونے والے صدارتی انتخابات آج ہوں گے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دو امیدواروں کی دستبرداری کے بعد مقابلہ اب چار امیدواروں کے درمیان ہوگا۔

    اگر کوئی بھی صدارتی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرسکا تو انتخابات کا دوسرا مرحلہ منعقد کرایا جائے گا۔

    صدارت کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی مدمقابل ہیں، حتمی نتائج کا اعلان دو روز میں کیا جائے گا۔

    حرمین شریفین میں آج جمعے کا خطبہ اور نماز کا دورانیہ 15 منٹ ہوگا

    واضح رہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر 7 ایرانی عہدیدار گزشتہ ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے جن کی حادثاتی موت کے بعد قبل از وقت صدارتی انتخابات کا انعقاد کرایا جارہا ہے۔

  • ایران میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    ایران میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں المناک موت کے بعد ایران کے عبوری صدر محمد مخبر نے صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کے سربراہ شریک ہوئے۔

    ایران کے عبوری صدر محمد مخبر کی زیرصدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایران میں صدارتی انتخابات 28 جون کو کرائے جائیں گے۔

    صدارتی انتخابات کی مہم 12 سے27 جون تک چلائی جائے گی جبکہ صدارتی امیداروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہوگی۔

    واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات کا اعلان صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں المناک موت کے بعد سامنے آیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔ جس نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

    تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی بریگیڈیئر علی عبداللہی کریں گے، کمیٹی کے اراکین نے جائے حادثہ پر پہنچ کر صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    ہیلی کاپٹر حادثہ، لاشوں کی شناخت سے متعلق ایرانی حکام کا اہم بیان

    ایرانی میڈیا کے مطابق واقعہ کی تحقیقات مکمل ہوتے ہی انہیں عوام کے سامنے رکھا جائے گا، ایران کے صدر کا ہیلی کاپٹر اتوار کی دوپہر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔

  • ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب کب ہوگا؟  تاریخ کا اعلان ہوگیا

    ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : ملک میں نئے صدر مملکت کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے، نئے صدر مملکت کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، الیکشن کمیشن کی طرف سے آج صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کرنے کا امکان ہے۔

    الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا کہ وفاق سمیت صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات فائنل ہونے کے بعد سینیٹ الیکشن سے قبل صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسمبلیوں کی حلف برداری کے بعد فوری طور پرصدارتی انتخاب ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہونگے، ملک کے 14 ویں صدر کا انتخاب 9 مارچ کو کرایا جائے گا۔